گل پلازہ آتشزدگی ایک سنگین انسانی المیہ ہے، قومی امن رابطہ کونسل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے قومی امن رابطہ کونسل پاکستان نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے جوڈیشیل کمیشن، ذمہ داران کے احتساب اور فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے، ژونل آفس گلشن سرجانی کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی امن رابطہ کونسل کے سربراہ اور سفیرِ امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے گل پلازہ آتشزدگی کو ایک سنگین انسانی المیہ قرار دیا اور کہا کہ یہ واقعہ انتظامی نااہلی، مجرمانہ غفلت اور ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے، پریس کانفرنس میں فقیر ملک محمد شکیل قاسمی، علامہ محمد حفیظ اللہ ہادیہ، ندیم شہزاد، مفتی ارشاد الرحمن مصطفائی، علامہ محمد افضل قادری، مفتی عابد حسین مہروی، مفتی امین شاہ، قمرالدین، قاری طارق نظر، مفتی عارف، سر عمر سمیت دیگر مذہبی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی، قومی امن رابطہ کونسل نے کہا کہ کراچی جو ملک کا سب سے بڑا تجارتی، صنعتی اور معاشی مرکز ہے اس وقت بڑھتے ہوئے جرائم، سیاسی ناانصافی اور آئے روز آتشزدگی کے واقعات کے باعث شدید عدم تحفظ کا شکار ہے اور شہریوں و تاجروں کا اعتماد بری طرح مجروح ہو چکا ہے جبکہ اداروں کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے، کونسل کے مطابق گل پلازہ، ملینیم مال، آر جے مال، عرشی پلازہ، کوآپریٹو مارکیٹ، لیاقت آباد مارکیٹ اور بلدیہ فیکٹری جیسے بڑے تجارتی مراکز میں بارہا آتشزدگی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع، اربوں روپے کے مالی نقصان اور ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچا مگر اس کے باوجود کوئی مؤثر نظام وضع نہیں کیا گیا، گل پلازہ آتشزدگی کے حوالے سے مارکیٹ ایسوسی ایشن پر بھی سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے کہا گیا کہ جب ماہانہ اور سالانہ کروڑوں روپے وصول کیے جا رہے تھے تو فائر سیفٹی کے بنیادی انتظامات کیوں موجود نہیں تھے، پریس کانفرنس میں میئر کراچی، صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کی خاموشی اور تاخیر کو مجرمانہ غفلت قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ سانحے کے بعد اعلیٰ حکام کا کئی گھنٹوں تک منظر عام سے غائب رہنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، قومی امن رابطہ کونسل پاکستان نے مطالبہ کیا کہ سانحہ گل پلازہ کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشنل کمیشن قائم کیا جائے، فائر بریگیڈ سمیت تمام متعلقہ اداروں کا احتساب کیا جائے، مجرمانہ غفلت کے مرتکب افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قومی امن رابطہ کونسل گل پلازہ ا تشزدگی
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔