Express News:
2026-07-24@03:01:30 GMT

پاکستان نرسنگ اینڈ  مڈوائفری کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT

پاکستان نرسنگ اینڈ  مڈوائفری کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا جب کہ جھگڑے کی صورتحال میں صدر اور نائب صدر کا انتخاب نہ ہو سکا۔

اسپشل سیکرٹری وزارت صحت اسلم غوری کو صدر منتخب نہ کروایا جا سکا،ذرائع کے مطابق اٹھائیس ستمبر 2025کو آرڈیننس کے ذریعے کونسل کی از سر نو تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔

چھ ماہ گزرنے کے بعد دو روز قبل پارلیمنٹ نے آرڈننس میں مزید ایک سو بیس دن کی منظوری گزشتہ روز دی،گزشتہ روز صدارتی آرڈننس کے نفاذ کے بعد پہلا اجلاس نرسنگ کونسل میں ہوا جس میں  صدر اور نائب صدر کا انتخاب عمل میں لایا جانا تھا۔

نائب صدر کے لیے ڈاکٹر سید علی فرحان راضی چیف ایگزیکٹو لیاقت کالج کراچی امیدوار تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے آغاز پر ہی بحث وتکرار اور جھگڑا  شروع ہو گیا،جھگڑے کے بعد اجلاس ختم سیکرٹری صحت اجلاس چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔

ذرائع  نے بتایا کہ کونسل ممبران میں وزارتِ قومی صحت کے اسپیشل سیکریٹری، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ،ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل کوالٹی ایشورنس  ناصر شاہ،پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ڈی جی نرسنگ  بطور کونسل ممبران  شریک ہوئے۔

خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے نرسنگ کالجز کے پرنسپلز، بلوچستان سے ایک سینئر مڈوائف اور کراچی سے ایک فلاحی نمائندہ شامل ہوئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آرڈیننس کی کلاز11کے تحت الیکشن پراسس پر اعتراض کے باعث کارروائی مزید نہ بڑھ سکی،ایجنڈا کے تحت تمام ممبران کو مفادات کے ٹکراؤ کا بیان حلفی جمع کروانے کا بھی کہا گیا ہے۔

وزارت کے حکام نے کہا ہے کہ آئندہ اجلاس کی تاریخ بارے  تاحال  فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے کیونکہ وفاقی وزیر ملک سے باہر ہیں اور ان کی واپسی کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری