چین نے 6جی ٹیکنالوجی کے تجربے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے 6جی ٹیکنالوجی کے تجربات کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا اور اس مرحلے کے دوران 300 سے زیادہ بنیادی ٹیکنالوجیز کا ذخیرہ بھی جمع کر لیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بدھ کے روز بتائی۔ وزارت کی طرف سے اس حوالے سے ملک کی انفارمین اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کرنے کے لیے پالیسی سازوں کی کوششوں کو اجاگر کیاگیا ہے۔ وزارت کے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ زی کون نے بیجنگ میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ حال ہی میں 6جی ٹیکنالوجی کے ٹرائلز کا دوسرا مرحلہ شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے 40لاکھ 83ہزار 8005جی بیس اسٹیشن قائم کیے ہیں جس کے نتیجے میں ملک میں 5جی صارفین کی تعداد ایک ارب 20 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جو معیاری ضروری 5جی پیٹنٹس کے عالمی اعلانات کا 42 فیصد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ کہ چین نے دنیا کا سب سے بڑا اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے جدید ترین انفارمیشن انفراسٹرکچر بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگے بڑھتے ہوئے وزارت 6جی کی تحقیق اور ترقی کو مزید تیز کرے گی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کو تیز کرے گی اور 6جی کے لیے ایپلی کیشن پر مبنی صنعتی ماحولیاتی نظام کو فروغ دے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹیکنالوجی کے چین نے کہا کہ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔