میئر کراچی، مصروفیات کی بنا پر اسلام آباد سے آگ لگنے کے 23 گھنٹے بعد گل پلازہ پہنچے
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) میئر کراچی ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف ترین کاروباری مرکز “گل پلازہ” میں آگ لگنے کے23گھنٹے بعد معائنہ کرنے کیلئے پہنچے۔ ذرائع کے مطابق وہ مصروفیات کی بنا پر اسلام اباد گئے تھے جہاں سے وہ مری کی نتھیا گلی پہنچے۔ مرتضی وہاب نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 207سے اسلام اباد سے اتوار کی رات 7:45 بجے کراچی پہنچے اور ایئرپورٹ سے سیدھے گل پلازہ پہنچے۔ جہاں مشتعل لواحقین اور دکانداروں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ صورتحال کا اندازہ ہونے پر وہ گل پلازہ کے پڑوس میں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ آفس بیٹھ گئے تو شہریوں نے احتجاج شروع کر دیا۔ اس سلسلے میں اس نمائندے نے مرتضی وہاب کو سوال بھیجا مگر رات گئے تک انہوں نے جواب نہیں دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گل پلازہ
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔