اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، موبائل فون چھیننے والے 16 رکنی گینگ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
اسلام آباد پولیس نے راہزنی اور ڈکیتی کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے قیمتی موبائل فون چھین کر افغانستان فروخت کرنے والے منظم گروہ کے گینگ لیڈر سمیت 16 ارکان گرفتار کر لیے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی پتنگ اور کیمیکل ڈور کی فروخت کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کے مطابق گرفتار ملزمان راہزنی، شاپ رابری اور دیگر سنگین جرائم کی 16 وارداتوں میں مطلوب تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے قیمتی موبائل فونز، 2 موٹر سائیکل اور 5 پستول معہ گولہ بارود برآمد کیے۔
ملزمان نے نہ صرف اسلام آباد بلکہ جڑواں شہروں میں متعدد وارداتیں کیں اور چھینے گئے موبائل فون افغانستان فروخت کیے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ گینگ کے دیگر سہولت کاروں اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
قاضی علی رضا نے شہریوں کو یقین دلایا کہ پولیس شہریوں کے قیمتی اثاثوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی اور منظم گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
اسلام آباد پولیس کی یہ کارروائی شہریوں کے تحفظ اور شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ایک اہم قدم قرار دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس ایس ایس پی آپریشنز رہزن قاضی علی رضا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا اسلام آباد پولیس کے لیے
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔