کراچی پلازہ آتشزدگی، ہلاکتیں 6 ہو گئیں، 61 افراد لاپتہ، 1200 سے زائد دکانیں راکھ کا ڈھیر
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
کراچی+ اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر+این این آئی) کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ شاپنگ مال میں دو روز قبل رات لگنے والی آگ کے باعث عمارت زمین بوس ہوگئی۔ فائر فائٹر سمیت6 افراد جاں بحق اور20 زخمی ہوگئے جبکہ 58 افراد لاپتہ ہیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت آصف، فراز اور عامر کے ناموں سے ہوئی۔ چیف آفیسر ہمایوں خان کے مطابق آگ پر40 فیصد قابو پا لیا گیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو گل پلازہ میں آتشزدگی سے متعلق کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کی رپورٹ پیش کر دی گئی جس کے مطابق 1200 سے زائد دکانیں جل گئیں۔ فائر بریگیڈ کی کارروائی کے بعد آگ پر 60 سے 70 فیصد قابو پا لیا گیا۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ نے جائے حادثہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے نقصان کا ازالہ کریں گے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان نے گل پلازہ میں آتشزدگی کے مقام پر پانی کی عدم فراہمی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں اور بیانات کو سختی سے مسترد کر دیا۔ ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی نے بتایا کہ کسی بھی قسم کی معلومات یا گمشدگی کی اطلاع ڈی سی ساؤتھ کو دی جائے۔انہوں نے کہا کہ اطلاعات 03135048048، 02199206372 اور 02199205625 پر دی جا سکتی ہیں۔ دوسری جانب ڈی آئی جی ساؤتھ نے بھی کہا کہ شہری ہیلپ لائن 02199205670، 02199201196 اور 02199205691 سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے انسانی جانوں کے ضیاع، متعدد افراد کے زخمی ہونے اور درجنوں دکانوں کے جل کر خاکستر ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ دریں اثناء وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں لگی آگ میں کوتاہی سامنے آئی تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔دریں اثناء کراچی انتظامیہ کیجانب سے فوری معاونت کی درخواست پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی قیادت نے آج پی اے اے نے فائر فائٹنگ ٹینڈرز بھیج دیا۔وزیراعظم نے آگ سے ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اداروں کو سندھ حکومت کی مکمل معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دکھ و مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین اور سندھ حکومت کے ساتھ ہیں۔گنجان آباد شہری علاقوں میں آگ پر بروقت قابو پانے کیلئے ایک مربوط و مؤثر نظام انتہائی ضروری ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کیلئے ایک مربوط نظام کی تشکیل میں وفاق، صوبائی حکومت کی ہر قسم کی معاونت کیلئے تیار ہے۔شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کیا اور سانحہ گل پلازہ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مراد علی شاہ کو مکمل تعاون کی پیش کش کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ کا اظہار کیا گل پلازہ کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔