لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی حکومت نے اپنے انقلابی منصوبے اپنی چھت اپنا گھر کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کو ایک سنہرا تحفہ دیتے ہوئے صدیوں پرانی روایت جوائنٹ فیملی سسٹم کو برقرار رکھنے اور سماجی ترقی و ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایک انقلابی پیکیج تیار کیا ہے۔

سانجھے چُلھے، سانجھے ویہڑے اور اپنی چھت بھی سانجھی کے تصور کے تحت حکومت پنجاب نے جوائنٹ فیملیز کو خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مریم نواز نے انقلابی پروگرام ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اسے جوائنٹ فیملیز تک بڑھا دیا ہے، جس کے تحت پنجاب کی جوائنٹ فیملیز کو اپنے گھروں کی توسیع کیلئے بلاسود اور بالکل آسان اقساط پر قرض فراہم کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے گھروں کی توسیع کیلئے بلاسود قرضوں کے اجرا کی منظوری بھی دے دی ہے۔

پاکستان میں آن لائن ویزا اور ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف

وزیر اعلیٰ پنجاب نے جون 2026ء تک ایک لاکھ 60 ہزار گھر بنانے کا بڑا ہدف مقرر کر دیا ہے، اس کے ساتھ ہی پنجاب میں جن شہریوں کے پاس اپنی زمین نہیں، انہیں زمین بھی فراہم کی جائے گی اور گھر بنانے کیلئے بلاسود اور آسان قرض بھی دیا جائے گا، مریم نواز نے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ کے تحت 1534 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔

پہلے مرحلے میں جہلم میں 194، قصور میں 129، فیصل آباد میں 84 اور لودھراں میں 59 پلاٹس بذریعہ قرعہ اندازی دیئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی زمین، اپنا گھر کے پلاٹس کی جلد از جلد قرعہ اندازی کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی جاری کی ہے، انہوں نے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے فنڈز بڑھانے کیلئے بھی اقدامات کا حکم دیا۔

سرگودھا: میاں بیوی کی خودکشی کا دلسوز واقعہ، موت سے قبل ریکارڈ کیاگیا ویڈیو بیان منظر عام پر

اس حوالے سے وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری ہاؤسنگ اور ڈی جی پھاٹا نے تفصیلی بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر کے رجسٹرڈ یوزرز کی تعداد 18 لاکھ 80 ہزار 81 ہے جبکہ درخواست گزاروں کی تعداد 10 لاکھ 66 ہزار 559 ہے، اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت پنجاب بھر میں 67 ہزار 197 گھر آباد ہو چکے ہیں جب کہ 53 ہزار 843 مکانات زیر تعمیر ہیں۔

بریفنگ کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر کے تحت 164 ارب 66 کروڑ روپے کے تاریخی قرضے جاری کئے جا چکے ہیں اور اس پروگرام کے تحت ریکوری کی شرح 99 فیصد ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی چھت، اپنا گھر کے تحت دوسری قسط بھی جلد از جلد ادا کرنے کی ہدایت دی۔

پولیس نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا

مزید برآں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی چھت، اپنا گھر کے صارفین کے انتقال کی صورت میں پالیسی مرتب کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
 

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے اپنا گھر کے اپنی چھت نے اپنی کے تحت

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔

حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ