اٹلی کے عالمی شہرت یافتہ سیاحتی جزیروں لیپاری اور سِسِلّی میں کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان ہیری نے تباہی مچا دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 74 میل فی گھنٹا کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے 9 میٹر تک اونچی موجیں پیدا ہوئیں۔

سمندری طوفان سے اُٹھنے والی یہ طاقتور لہریں اپنے حدود کو عبور کرتی ہوئی جزیرے میں بنے ہوٹلز اور گھروں میں داخل ہوگئیں۔

???? A damaging storm surge swept through streets in Letojanni on the Italian island of Sicily last night, carrying debris inland.

..pic.twitter.com/wCCffd1MEh

— Volcaholic ???? (@volcaholic1) January 21, 2026

گھروں میں داخل ہونے سمندری پانی نے گھر کی قیمتی اشیا کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا۔

سمندری پانی سے جزیرے میں سڑکیں زیر آب آگئیں۔ بچلی کے فینسی کھمبوں کو نقصان پہنچا اور ٹریفک معطل ہوکر رہ گیا۔

ساحلی علاقوں سے تقریباً 190 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جن میں ایک نگہداشت مرکز کے 32 رہائشی بھی شامل تھے۔

A resident shared a moment as massive waves from Storm Harry burst into her home last night. ????Marsascala, Malta ???????? pic.twitter.com/1p9jzmWQAU

— Weather Monitor (@WeatherMonitors) January 21, 2026

مختلف ساحلی قصبوں میں اسکول تاحکم ثانی بند اور ہنگامی آپریشن سینٹرز فعال کردیے گئے۔ جن میں متاثرہ افراد کو امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

ادھر گھروں میں سمندری پانی داخل ہونے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس سے طوفان کی ہولناکی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

 

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گھروں میں

پڑھیں:

فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان

پُرتعیش گاڑیاں بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی فراری کی پہلی مکمل الیکٹرک گاڑی منظرِ عام پر آتے ہی شدید تنقید کی زد میں آ گئی، جس کے اثرات کمپنی کی مارکیٹ پوزیشن پر بھی نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

’لُوچے‘نامی اس نئی الیکٹرک گاڑی کو معروف ڈیزائنر سر جونی آئیو کے تخلیقی وژن کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ اطالوی زبان میں ’لُوچے‘  کا مطلب ’روشنی‘ ہے۔ تاہم، گاڑی کا ڈیزائن اور مجموعی تصور صارفین اور ناقدین کی توقعات پر پورا نہ اتر سکا۔

فراری کی تاریخ میں پہلی بار متعارف کرائی گئی پانچ نشستوں والی اس الیکٹرک گاڑی کو غیرمعمولی کارکردگی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ گاڑی محض ڈھائی سیکنڈ میں صفر سے 96 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر سکتی ہے۔ اس کی قیمت 6 لاکھ 40 ہزار ڈالر، یعنی پاکستانی کرنسی میں تقریباً 18 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔

گاڑی کی تقریبِ رُونمائی میں اٹلی کی اہم شخصیات سمیت ملک کے صدر اور عیسائی برادری کے روحانی پیشوا پوپ لیو کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ تاہم، شاندار تقریب کے باوجود مارکیٹ کا ردِعمل فراری کے لیے حوصلہ افزا ثابت نہ ہو سکا۔

رونمائی کے صرف ایک دن بعد ہی کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں آٹھ فی صد تک کمی ریکارڈ کی گئی، جسے سرمایہ کاروں کی مایوسی اور مارکیٹ کے منفی ردِعمل کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ناقدین، سرمایہ کاروں اور بعض سیاسی شخصیات نے بھی گاڑی کے ڈیزائن اور تصور پر سوالات اٹھائے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر اس کے منفرد انداز کو لے کر ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی عالمی مارکیٹ میں فراری کا یہ قدم تاریخی ضرور ہے، مگر کمپنی کو روایتی اسپورٹس کار کے شوقین صارفین کو قائل کرنے کے لیے مزید محنت کرنا پڑ سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل