چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،پانی کے مسائل کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،پانی کے مسائل کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاواکی زیر صدارت جڑواں شہروں میں پانی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ،اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ و ڈیزائن، ممبر فنانس، واپڈا، آر ڈی اے، راولپنڈی کینٹ بورڈ، پنجاب سمال ڈیمز کے نمائندگان اور اسلام واٹر کے سینئر افسران کی شرکت،
اجلاس میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں پانی کے مسائل کے مستقل حل کیلئے شاہدرہ اور دوتارہ ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے تبادلہ خیال ،جڑواں شہروں میں پانی کی قلت کے مسئلے کو ہمیشہ کیلئے حل کرنے کیلئے دونوں ڈیمز کی تعمیر انتہائی اہمیت کی حامل ہے، دنوں ڈیموں کے منصوبوں کو ترجیح بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔شاہدرہ ڈیم منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی واپڈا کی جانب سے مکمل کرلی گئی ہے۔فیزیبلٹی اسٹڈی کے مطابق شاہدرہ ڈیم کی سائیٹ ڈیم کی تعمیر کیلئے انتہائی موزوں ہے۔
شاہدرہ ڈیم منصوبے کے تفصیلی ڈیزائن کیلئے نیسپاک کے کنسلٹنٹس کام کا آغاز کر رہے ہیں۔واپڈا اور نیسپاک کنسلٹنٹس کی ٹیموں کی جانب سے جلد مشترکہ طور پر شاہدرہ ڈیم کی سائیٹ کے دورے کا فیصلہ ۔دورے میں جیو ٹیکنیکل انویسٹیگیشن اور ہائیڈروو لوجیکل اسٹڈیز کا جائزہ لیا جائیگا۔دوتارہ ڈیم منصوبے کیلئے واپڈا فیزیبلٹی اسٹڈی پر کام کررہا ہے۔دوتارہ ڈیم کی فیزیبلٹی اسٹڈی کو جلد مکمل کیا جائے، چیئرمین دونوں منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ٹائم لائنز کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط رابطوں کو یقینی بناتے ہوئے دونوں ڈیموں کی تعمیر کے عمل کو جلد حتمی شکل دی جائے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلا تعطل پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکے پی ، اسٹریٹجک ذخائر سے ایک لاکھ 36 ہزار میٹرک ٹن گندم کی ریلیز شروع کے پی ، اسٹریٹجک ذخائر سے ایک لاکھ 36 ہزار میٹرک ٹن گندم کی ریلیز شروع غزہ بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، ٹرمپ قومی اسمبلی ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی پھر آمنے سامنے،شدید تنقید سانحہ گل پلازہ؛ جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی، اموات بڑھنے کا اندیشہ اگر ایرانی حکومت نے مجھے قتل کیا تو انکا ملک مکمل تباہ کردیا جائیگا: ٹرمپ قومی اسمبلی سے الیکشنز ایکٹ میں مزید ترامیم منظور، آئینی عدالت اور اثاثوں سے متعلق بڑی تبدیلیاںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پانی کے مسائل سی ڈی اے
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند