اسلام آباد: گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، بچوں سمیت 5 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
فائل فوٹو
اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی کی حدود میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دھماکے سے گھر کی دیوار گر گئی، ملبے تلے دب کر ایک مرد، دو خواتین اور دو بچے زخمی ہوئے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔