Jasarat News:
2026-07-24@03:34:02 GMT

لاہور: پالتو شیرنی کے حملے سے بچی زخمی، مالک فرار

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT

لاہور: پالتو شیرنی کے حملے سے بچی زخمی، مالک فرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: بھیکے وال پنڈ میں پالتو شیرنی کے حملے سے 8 سالہ بچی زخمی ہو گئی، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کے کان، گردن اور ٹانگ پر گہرے زخم آئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کے ایک شہری نے غیر قانونی طور پر گھر میں شیرنی پال رکھی تھی، جو اچانک حملہ آور ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان شیرنی کو ساتھ لے کر فرار ہو گئے، جب کہ شیرنی کے مالک کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملوث افراد کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، جب کہ غیر قانونی طور پر جنگلی جانور پالنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے