نارتھ ناظم آباد میںگھر سے 50لاکھ روپے کاسونا‘ غیر ملکی کرنسی چوری
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں چوری کی ایک بڑی واردات سامنے آئی ہے جہاں نامعلوم ملزمان ایک گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور غیر ملکی کرنسی لے اڑے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واردات شاہراہِ نور جہاں کے قریب نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں واقع مکان نمبر 75A کی دوسری منزل پر پیش آئی۔ متاثرہ خاندان کے مطابق نامعلوم چوروں نے گھر میں گھس کر الماریوں کے تالے توڑے اور نہایت اطمینان کے ساتھ قیمتی سامان سمیٹا۔ متاثرہ مکان مالک نے پولیس کو دی گئی ابتدائی اطلاع میں بتایا کہ چوری ہونے والے سامان جس میں 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا‘ 500 یورو (غیر ملکی کرنسی) اور دیگر نقدی شامل ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی شاہراہِ نور جہاں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوع کا معائنہ کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ گھر سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے تاکہ ملزمان کی شناخت کی جا سکے۔ پولیس نے باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے گشت بڑھانے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا
سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر حکیم بابر سے متعلق مبینہ زہر خوری کیس میں نامزد ملزم صفدر کے بھائی ملک سلیم کھوکھر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا جس میں انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
ویڈیو بیان میں ملک سلیم کھوکھر نے دعویٰ کیا کہ محمد افضل عرف حکیم بابر نے سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کیلئے خود کو زہر خورانی کا شکار ظاہر کرنے کا ڈرامہ رچایا، اسپتال کی رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکیم بابر کو کسی قسم کا زہر نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکیم بابر نشے کے عادی ہیں اور کسی مبینہ اوور ڈوز کے واقعے کو ان کے خاندان پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان کے خاندان کا حکیم بابر کے ساتھ کسی قسم کا کوئی ذاتی تنازع یا دشمنی موجود نہیں۔
ملک سلیم کھوکھر انکشاف کیا کہ حکیم بابر کا اصل نام افضل ہے اور وہ کوئی مستند حکیم نہیں بلکہ تعلیمی طور پر بھی میٹرک پاس نہیں ہیں، جھوٹے مقدمے کی وجہ سے میرا خاندان شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت پولیس کی جانب سے دو بار گھر پر چھاپے مارے گئے، کو ہراساں مت کیا جائے۔
انہوں نے ڈی پی او سیالکوٹ اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ کیس کی شفاف اور میرٹ پر انکوائری کی جائے اور حقائق کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ