لاہور، معروف اداکار رانا آفتاب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
لاہور(نیوزڈیسک) تھانہ چوہنگ کے قریب سابق ایکسائز آفیسر اور ٹی وی ، فلم کے اداکار رانا آفتاب احمد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں 4 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، مقتول کی بیوی نے بتایا کہ شوہر دفتر جانے کے لیے گھر سے نکلے تو گھر کے باہر پہلے سے موجود گاڑی میں 3 سے 4 نامعلوم افراد سوار تھے ایک نے اتر کر اندھا دھند فائرنگ کی۔
لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، رانا آفتاب کی نماز جنازہ کا اعلان تاحال نہیں ہوا، رانا آفتاب ایکسائز افسر بھی رہے اور چند سال قبل ہی ریٹائرڈ ہوئے۔
رانا آفتاب نے بے شمار ڈراموں اور فلموں میں کام کیا، ان کے مشہور ڈراموں میں لال آندھی، لاگ، رکھوالا، ایک محبت آزمائش اور دیگر شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نامعلوم افراد رانا ا فتاب
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔