Jasarat News:
2026-06-03@00:29:51 GMT

34 مقابلے، 6 ڈاکو ہلاک اور 651 سے زائد ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260120-02-18
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر کے مختلف حصوں میں اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق شہر کے تینوں زونز (ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ) میں مجموعی طور پر 651 سے زائد ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ڈاکوؤں سے پولیس کے 34 مقابلے ہوئے جن کے درج ذیل نتائج سامنے آئے۔فائرنگ کے تبادلے میں 6 خطرناک ملزمان ہلاک ہوئے۔ 36 زخمی ڈاکوؤں سمیت مجموعی طور پر 56 ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا بھاری اسلحہ اور شہریوں سے چھینا گیا سامان برآمد کیا ہے۔ مجموعی طور پر 107 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ مع گولیاں برآمد کیا گیا۔ شہریوں سے چھینی و چوری شدہ 35 موٹرسائیکلیں اور 2 بڑی گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ مقابلوں کے دوران گرفتار ملزمان سے 16 کلو 871 گرام چرس‘ آئس‘ کرسٹل اور ہیروئین‘ 19 موٹر سائیکلیں‘ 1 رکشہ اور 1 کوسٹر بھی تحویل میں لی گئی۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی

اسلام آباد، گزشتہ مہینے پاکستان میں 3ہزار 161نئی کمپنیاں رجسٹرڈ(companies registerd) ہوئیں جس کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2لاکھ 97 ہزار 239 تک پہنچ گئی۔ ڈیجیٹلائزیشن کے باعث 99.9 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر کی گئیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق صوبائی اور علاقائی لحاظ سے مئی کے دوران سب سے زیادہ ایک ہزار 643 کمپنیاں پنجاب میں رجسٹر ہوئیں، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 596 اور سندھ میں 479 کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔

خیبر پختونخوا میں 260، گلگت بلتستان میں 112 اور بلوچستان میں 71 کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کا سیکٹر سرفہرست رہا، جہاں آئی ٹی میں سب سے زیادہ 598 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

اس کے بعد ٹریڈنگ میں 503 ، سروسز سیکٹر میں 404 ، رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن میں 303 جبکہ سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 206 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی۔ مئی میں 17 ممالک کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی۔

مزید پڑھیں:بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز

چین سرفہرست رہا جہاں کے نواسی شیئر ہولڈرز نے کمپنیوں میں ڈائریکٹر شپ حاصل کی۔ تمام غیر ملکی کمپنیوں کا مجموعی ادا شدہ سرمایہ تیرہ کروڑ چورانوے لاکھ روپے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی
  • مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار
  • سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا