لاہور: کاہنہ کے علاقہ میں باپ اور 2 بیٹوں کے قتل کا معمہ حل
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
لاہور:
پولیس نے کاہنہ کے علاقہ میں باپ اور 2 بیٹوں کے قتل کا معمہ حل کرلیا۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کاہنہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان اور مقتولین کا آپس میں لین دین کا تنازع تھا۔
ایس پی انویسٹی گیشن شاہد نواز وڑائچ کے مطابق مرکزی ملزم محکمہ ہیلتھ میں پولیو بلاک انچارج ہے، خاتون ملزمہ بھی پولیو ورکر کی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔
ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق مرکزی ملزم نے ساتھی خاتون ملزمہ کے ساتھ مل کر بزرگ شہری نعمان اور اس کے 2 بیٹوں عمران اور کامران کو جوس میں نشہ آور گولیاں ملا کر دیں۔
جوس پینے کے بعد مقتولین بے ہوش ہوگئے، بیہوش کرنے کے بعد ملزمان نے گلا دبا کر باپ اور اس کے 2 بیٹوں کو بے دردی سے قتل کردیا۔
ملزمان نے قتل کرنے کے بعد مقتولین کی موبائل ایپ سے 30 لاکھ اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر بھی کر لیے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی
لاہور میں نجی کوریئر کمپنی کی وین کے ڈرائیور سے بدتمیزی کرنے پر ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا گیا۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس پی صدر کو انکوائری کا حکم دے دیا۔
ٹریفک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی ہوگی، شہریوں سے حسنِ سلوک پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
سی ٹی او لاہور نے ٹریفک پولیس میں نظم و ضبط اور عوامی احترام اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی، انکوائری مکمل ہونے پر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔
شہری کے مطابق ٹریفک وارڈن نے رکنے کا اشارہ کیا لیکن اشارہ نظر نہیں آیا، تاہم آگے جا کر رکا جس پر ٹریفک وارڈن نے گاڑی کے اندر سوار ہو کر تشدد کا نشانہ بنایا اور گالم گلوچ کی۔ موقع پر وارڈن نے آن لائن چالان بھی جمع کروایا۔