Nawaiwaqt:
2026-07-24@03:34:02 GMT

لاہور: کاہنہ کے علاقہ میں باپ اور 2 بیٹوں کے قتل کا معمہ حل

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT

لاہور: کاہنہ کے علاقہ میں باپ اور 2 بیٹوں کے قتل کا معمہ حل

لاہور: پولیس نے کاہنہ کے علاقہ میں باپ اور 2 بیٹوں کے قتل کا معمہ حل کرلیا۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کاہنہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان اور مقتولین  کا آپس میں لین دین کا تنازع تھا۔ایس پی انویسٹی گیشن شاہد نواز وڑائچ کے مطابق مرکزی ملزم محکمہ ہیلتھ میں پولیو بلاک انچارج ہے، خاتون ملزمہ بھی پولیو ورکر کی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق مرکزی ملزم نے ساتھی خاتون ملزمہ کے ساتھ مل کر بزرگ شہری نعمان اور اس کے 2 بیٹوں عمران اور کامران کو جوس میں نشہ آور گولیاں ملا کر دیں۔جوس پینے کے بعد مقتولین بے ہوش ہوگئے، بیہوش کرنے کے بعد ملزمان نے گلا دبا کر باپ اور اس کے 2 بیٹوں کو بے دردی سے قتل کردیا۔ملزمان نے قتل کرنے کے بعد مقتولین کی موبائل ایپ سے 30 لاکھ اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر بھی کر لیے تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا