آسٹریلیا: 48 گھنٹوں میں شارک کے 4 حملے‘ درجنوں ساحل بند
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا میں 48 گھنٹوں کے دوران شارک کے 4 حملوں کے بعد کئی ساحل بند کر دیے گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق شارک کے حملے کا تازہ ترین واقعہ منگل کی صبح نیو ساؤتھ ویلز کے مڈ نارتھ کوسٹ میں پوائنٹ پلومر کے قریب پیش آیا جہاں 39 سالہ سرفر کو نیشنل پارک کے کیمپ گراؤنڈ کے قریب سرفنگ کرتے ہوئے شارک نے کاٹ لیا۔ مقامی ہیلتھ ڈسٹرکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ شخص کو معمولی زخم آئے تھے اور اسے واقعے کے فوراََ بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اتوار سے سڈنی اور اس کے گرد و نواح کے ساحلی علاقوں میں شارک کے حملوں کے متعدد واقعات پیش آنے کے بعد سامنے آیا جس کے باعث پولیس، لائف گارڈز اور میری ٹائم حکام نے خبردار کیا کہ کئی دنوں کی شدید بارش کے بعد سمندری حالات بدستور خطرناک ہیں۔ آسٹریلوی کیپٹل ٹیریٹری میں محفوظ انداز میں ساحل کی سیر کو فروغ دینے والی تنظیم سرف لائف سیونگ کے چیف ایگزیکٹیو سٹیون پیئرس نے کہا کہ ساحل کے زیادہ تر حصے میں پانی کا معیار اس وقت غیر محفوظ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شارک کے
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔