آسٹریلیا: شارک کے مسلسل حملوں کے باعث کئی ساحل بند
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینبرا : آسٹریلیا کے ساحلوں میںشارک کے مسلسل حملوں کے باعث متعدد ساحل بند کر دیے گئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شارک کے حملے کا تازہ ترین واقعہ گزشتہ روز نیو ساو¿تھ ویلز کے مڈ نارتھ کوسٹ میں پوائنٹ پلومر کے قریب پیش آیا جہاں 39 سالہ سرفر کو نیشنل پارک کے کیمپ گراو¿نڈ کے قریب شارک نے کاٹ لیا۔ مقامی ہیلتھ ڈسٹرکٹ کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو کئی زخم آئے تھے، جسے فوراَہی اسپتال منتقل کردیاگیا تھا۔
مذکورہ حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ سڈنی اور اس سے ملحق ساحلی علاقوں میں شارک کے حملوں کے متعدد واقعات پیش آنے لگے ہیں۔ لائف گارڈز اور میری ٹائم حکام نے خبردار کیا کہ سمندری حالات بدستور خطرناک ہوچکے ہیں جہاںساحل کے زیادہ تر حصے اس وقت غیر محفوظ ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شارک کے
پڑھیں:
5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
وزیراعلیٰ پنجاب(chief minister punjab) کی ہدایات پر تمام کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری تاکہ برساتی نالوں کی صفائی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل رکھے جائیں؛ ترجمان پی ڈی ایم اے
پنجاب کے میدانی اور بالائی علاقوں میں چند روز سے جاری شدید گرمی کے بعد اب بیشتر اضلاع میں طوفانی ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی اہم پیشگوئی جاری کی ہے
بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال اور شیخوپورہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ و گردونواح، لاہور، اوکاڑہ، بھکر اور لیہ میں بارشوں کا امکان ہےْ
جس کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات کے پیشِ نظر صوبے بھر کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ برساتی نالوں کی صفائی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل رکھے جائیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے خراب موسم کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی ہے کہ شہری آسمانی بجلی سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات کے اندر رہیں اور گرج چمک کے دوران کھلے مقامات یا درختوں تلے ہرگز کھڑے نہ ہوں۔
کسان اپنی فصلوں کی کٹائی اور سنبھال سمیت تمام تر پیشگی اقدامات موجودہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں، مری، گلیات اور شمالی علاقہ جات کے سفر پر روانہ ہونے والے سیاح موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
مزید پڑھیں:شہری پی ڈی ایم اے کی آفیشل ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں
کسی بھی بھی ناگہانی یا ایمرجنسی صورتحال کی صورت میں شہری فوری طور پر پی ڈی ایم اے کی آفیشل ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔