data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان کی معروف انفارمیشن سروسز اور ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی زونگ فورجی نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد پنجاب بھر میں 15 ڈویژنل اور ضلعی ای۔خدمت مراکز کے ذریعے شہریوں کو ٹیلی کام سروسز تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سروس آؤٹ ریچ کو بہتر بنانا، صارفین کے ساتھ روابط بڑھانا اور ٹیکنالوجی پر مشتمل پلیٹ فارمز کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے پی آئی ٹی بی کے مشن میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

معاہدہ کے تحت زونگ فورجی کے کسٹمر فسیلیٹیشن ڈیسک اس حوالے سے دستیاب ضروری سروسز فراہم کریں گے، جن میں سم کا اجرا اور تبدیلی، بنیادی اکاؤنٹ، ری چارج اور بل ادائیگی سے متعلق رہنمائی اور زونگ کی مصنوعات اور پیکجز کے ساتھ متعلقہ کسٹمر سروسز کے بارے میں معلومات شامل ہوں گی۔ یہ ڈیسک ان شہریوں کی معاونت کے لیے قائم کیے گئے ہیں جنہیں بالمشافہ سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے یا جو ڈیجیٹل چینلز کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، جو عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے ایک منظم اور جامع طریقہ کار کی عکاسی کرتا ہے۔ شہری پنجاب بھر میں پی آئی ٹی بی کے تمام ای۔سروس سنٹرز کے بارے میں مکمل معلومات کے لیے سرکاری ویب سائٹ (https://ekhidmat.

punjab.gov.pk/) کو وزٹ کر سکتے ہیں۔

زونگ فورجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن، فہیم خان درانی نے کہاکہ،”پی آئی ٹی بی کے ساتھ ہماری شراکت داری مؤثر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے شہریوں پر مرکوز سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ای۔سروس سنٹرزمیں کسٹمر فسیلیٹیشن ڈیسک قائم کرکے، ہمارا مقصد صارفین کو بلا تعطل اور مؤثر معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان ایجنڈا کو آگے بڑھانا ہے۔“

دونوں ادارے سروس کی فراہمی، نگرانی اور آپریشنل مینجمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے قریبی رابطہ رکھیں گے جو حکومت پنجاب کے وسیع تر ڈیجیٹل اقدامات اور شہریوں پر مرکوز تکنیکی ترقی کے قومی وژن کو مزید مضبوط بنائے گا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد:

حکومت نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے 95.049 ملین روپے (تقریباً 9 کروڑ 50 لاکھ روپے) مالیت کی نئی بلٹ پروف ٹویوٹا لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ گاڑی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سیکریٹریٹ کے استعمال کے لیے حاصل کی جائے گی تاکہ چینی وفود اور ماہرین کو محفوظ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق چینی شہریوں کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ذمے داری ہے اسی مقصد کے تحت یہ گاڑی خریدی جا رہی ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ نئی لینڈ کروزر پہلے سے موجود بلٹ پروف گاڑیوں اور کم از کم 2ہیلی کاپٹروں کے علاوہ ہوگی، جنھیں مختلف سرکاری ادارے چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے استعمال کر رہے ہیں یا خریدنے کے عمل میں ہیں۔

سی پیک سیکریٹریٹ نے موقف اختیار کیا کہ کابینہ ڈویژن کے محدود گاڑیوں کے بیڑے کے باعث مطلوبہ وقت پر بلٹ پروف گاڑیاں دستیاب نہیں ہوتیں، جس سے اہم سرکاری ملاقاتوں، غیر ملکی وفود کے دوروں اور اجلاسوں میں تاخیر یا بعض اوقات منسوخی کی نوبت آ جاتی ہے۔

دستاویزات کے مطابق نجی مارکیٹ سے کرائے پر بلٹ پروف گاڑیاں لینا نہ صرف غیر یقینی بلکہ انتہائی مہنگا بھی ثابت ہوتا ہے، جس سے قومی خزانے پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔حکومت نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) کے رول 42(c)(vii) کے تحت براہِ راست معاہدے کے ذریعے گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

3 ٹویوٹا ڈیلرز نے قیمتیں پیش کیں، جن میں،ٹویوٹا سینٹرل موٹرز: 95.049 ملین روپے،ٹویوٹا پورٹ قاسم: 95.25 ملین روپے،ٹویوٹا سوسائٹی: 95.45 ملین روپے ہے،حکومت نے سب سے کم بولی دینے والی ٹویوٹا سینٹرل موٹرز کی پیشکش منظور کر لی۔

سی پیک سیکریٹریٹ کے پاس گاڑی کی خریداری کے لیے مطلوبہ رقم موجود نہیں تھی، جس پر وزارتِ منصوبہ بندی نے مختلف منصوبوں سے 5 کروڑ 83 لاکھ روپے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

تاہم مالی سال کے اختتام تک ضروری منظوری نہ ملنے کے باعث آرڈر جاری نہ ہو سکا۔

وزارت نے یہ رقم مختلف منصوبوں سے فراہم کرنے کا انتظام کیا، جن میں،سینٹر فار ایکسی لینس برائے سی پیک سے 1 کروڑ 88 لاکھ روپیوفاقی ایس ڈی جیز پروگرام سے 91 لاکھ روپے،مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منصوبے سے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے،پالیسی ریسرچ گرانٹس پروگرام سے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے ،ان میں 62 لاکھ روپے وہ بھی شامل تھے جو کنٹریکٹ ملازمین کی ادائیگی کے لیے مختص تھے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع