Daily Mumtaz:
2026-07-24@00:58:51 GMT

دھرندھر 2 میں وکی کوشل بھی رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گے؟

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT

دھرندھر 2 میں وکی کوشل بھی رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گے؟

بالی ووڈ کی پروپیگنڈہ فلم دھرندھر کے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کرنے والی رنویر سنگھ کے ہمراہ وکی کوشل کو بھی شامل کرنے کی خبریں زیر گردش ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل ادیتیا دھر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ اُڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک‘ میں اپنے کردار میجر وہان سنگھ شیرگل کو ایک بار پھر نبھاتے نظر آئیں گے۔

ادیتیا دھر کی آنے والی ایکشن فلم دھرندر کی شاندار کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا جو رواں سال کے آغاز میں ہی ریلیز کی جائے گی جس کا شائقین کا بے صبری سے انتظار ہے۔

بھارتی رپورٹ کے مطابق وکی کوشل بھی اس ایکشن ڈراما کی کاسٹ کا حصہ بننے جا رہے ہیں جب کہ فلم کی کاسٹ میں آر مادھون، سنجے دت اور ارجن رامپال بھی شامل ہیں۔

مڈ ڈے سے بات کرتے ہوئے ایک قریبی ذریعے نے بتایا کہ ہدایتکار اس بات پر خاموش ہیں کہ وہ فلم میں کس طرح کے بڑے ستارے شامل کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہدایتکار دھرندھر کو بھی دیگر فلموں کی طرح (یونیورس) بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں اور وہ کہانی کے مختلف ٹائم لائن ہونے کے باوجود فلم ’اڑی‘ کو بھی اس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وکی کوشل نے 2016 میں بننے والی فلم ’اڑی‘ جو پاکستان مخالف پروپیگنڈا فلم تھی، اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی وکی کوشل بھی اس فلم کے سیکوئل میں دکھائی دیں گے، تاہم یہ واضح نہیں کہ وکی کوشل کا کردار رنویر سنگھ کے کردار سے ملتا ہے یا نہیں

یاد رہے کہ وکی کوشل اس فلم میں میجر وہان شیرگل کے کردار میں نظر آئیں گے، جو انہوں نے ادیتیا دھر کی پہلی ہدایتکاری فلم اُری: دی سرجیکل اسٹرائیک میں ادا کیا تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ وکی کوشل نے دھرندھر کی ریلیز سے قبل ہی گزشتہ سال اپنے مناظر کی شوٹنگ مکمل کر لی تھی۔

دوسری جانب، شائقین کو فلم کے سیکوئل میں اکشے کھنہ کے کردار کی صرف جھلکیاں نظر آئیں گی، جو چند فلیش بیک مناظر تک محدود ہوں گی جو پہلے ہی ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دسمبر میں ریلیز ہونے والے دھرندھر ابھی تک سینما گھروں میں شائقین کو محظوظ کر رہی ہے جب کہ دھرندر کا سیکوئل 19 مارچ 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی اور ہدایت کاروں کا ارادہ ہے فروری میں فلم کا ٹریلر جاری کردیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وکی کوشل

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار