بی جے پی والو میرے خلاف مقدمہ لکھ کر مجھے ڈرانے دھمکانے کی کوشش مت کرو، سنجے سنگھ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
ایک خبر کے مطابق وارانسی پولیس نے اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے وارننگ جاری کی ہے کہ اگر اس معاملے میں آئندہ بھی کوئی گمراہ کن خبر یا اے آئی سے تیار کردہ مواد پھیلایا گیا تو سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے وارانسی میں منی کرنیکا گھاٹ پر جاری تعمیر نو کے کام کو لے کر عام آدمی پارٹی کی طرف سے مسلسل سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس معاملے میں عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ پر ایف آئی آر درج کر دیا گیا ہے۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی والوں میرے اوپر مقدمہ لکھ کر مجھے ڈرانے دھمکانے کی کوشش مت کرو۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ تمہارے آقاؤں نے پہلے بھی مجھ پر بہت ایف آئی آر کی ہے۔ انہوں نے کہا "تم نے مندروں کو توڑنے کا پاپ کیا ہے، جس کا ثبوت سامنے ہے، آنکھ کھول کر دیکھو۔ ایف آئی آر ان گنہگاروں کے خلاف کرو جنہوں نے مندر توڑا ہے"۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سنجے سنگھ نے ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ میں منی کرنیکا گھاٹ کو تہس نہس کر دیا گیا، مندروں کو توڑا گیا، کاشی وشوناتھ مندر کی تزئین و مرمت کرانے والی ماتا اہلیہ بائی ہولکر جی کا مجسمہ بھی توڑ دیا گیا، جس کی مخالفت کاشی کے سادھوؤں نے کی، اہلیہ بائی ہولکر جی کے خاندان نے کی، یہاں تک کہ سابق لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن جی نے بھی احتجاج درج کرایا۔ مگر ایف آئی آر مجھ پر ہی درج کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مندروں کو توڑنے والے گناہ گاروں کے خلاف کارروائی کرو، مجھے ڈرانے کی کوشش مت کرو۔
ہندی نیوز پورٹل "اے بی پی" پر شائع خبر کے مطابق وارانسی پولیس نے اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے وارننگ جاری کی ہے کہ اگر اس معاملے میں آئندہ بھی کوئی گمراہ کن خبر یا اے آئی سے تیار کردہ مواد پھیلایا گیا تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ گمراہ کن معلومات پر یقین نہ کریں۔ اے سی پی دشاشومیدھ گھاٹ اتُل انجان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر افواہیں پھیلانے کے الزام میں 8 الگ الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ تھانہ چوک میں 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ان 8 افراد میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس پارٹی کے عہدیداران بھی شامل ہیں۔ ان سب کے خلاف بی این ایس کی دفعات 196، 298، 299 اور 353 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مذہبی جذبات بھڑکانے اور سماجی ہم آہنگی بگاڑنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اس معاملے میں ایف آئی آر سنجے سنگھ انہوں نے گیا ہے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔