2025-06-09@14:29:32 GMT
تلاش کی گنتی: 1567

«روز کیلیے»:

    اقتصادی سروے رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران لاکھوں پاکستان روزگار کیلیے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک کام کیلئے جانے والوں کی تعداد سب سے زیادہ پنجاب سے ہے، جہاں سے ایک سال کے دوران 4 لاکھ 4 ہزار 345 افراد بیرون ملک گئے۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ سے بیرون ملک کام کیلئے جانے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار ہے، سندھ سے 60 ہزار 424 افراد بیرون ملک کام کیلئے گئے ہیں۔ اسی طرح قبائلی علاقوں سے 29 ہزار 937 افراد بیرون ملک کام کیلئے گئے جبکہ آزاد کشمیر سے بیرون ملک جانے والی لیبر کی تعداد 29 ہزار 591 ہے، ایک...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو  ٹیلیفون پر عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع صدر زرداری نے وزیر اعظم  کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف ملکی امور پر گفتگو کی گئی۔ Tagsپاکستان
    ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان نے حج کی ادائیگی کیلیے آنے والے مسلم ممالک کے قائدین کے اعزاز میں پُرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد کے ظہرانے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری ، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے شرکت کی۔ ظہرانے میں عالم اسلام کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ محمد بن سلمان نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور عالم اسلام کے مسائل کے حل کیلئے وحدت اور اتحاد سے مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ظہرانے سے مفتی اعظم فلسطین اور وزیر اوقاف شام نے بھی...
     ویب ڈیسک : ایک سال میں 7 لاکھ 27 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلیے بیرون ملک منتقل ہوگئے  اقتصادی سروے رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران لاکھوں پاکستان روزگار کیلیے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک کام کیلئے جانے والوں کی تعداد سب سے زیادہ پنجاب سے ہے، جہاں سے ایک سال کے دوران 4 لاکھ 4 ہزار 345 افراد بیرون ملک گئے۔ نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید  خیبر پختونخواہ سے بیرون ملک کام کیلئے جانے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار ہے، سندھ سے 60 ہزار 424 افراد...
    اسرائیلی فوج نے انسانی امداد لے جانے والی کشتی ’میڈلین‘ پر کارروائی کرتے ہوئے قبضہ کر لیا اور اس پر موجود تمام رضاکاروں کو بھی اپنی حراست میں لے لیا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کشتی ’’فریڈم فلوٹیلا کولیشن‘‘کا حصہ تھی جو غزہ کے مظلوم فلسطینیوں تک امدادی سامان پہنچانے کے مشن پر رواں دواں تھی۔ اسرائیلی بحریہ نے میڈلین کو بین الاقوامی سمندری حدود میں روکنے کے بعد اس کا محاصرہ کیا اور بعد ازاں کنٹرول سنبھال لیا۔ کارروائی کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے کشتی کا مواصلاتی نظام بھی بند کردیا اور فون بند کرنے کے احکامات دیتے ہوئے لائیو براڈکاسٹ منقطع کرا دی۔ رپورٹس میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ڈرونز...
    افغانستان میں طالبان حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک چھوڑنے والے مغرب نواز طالبان کیلئے عام معافی کا اعلان کردیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے وزیراعظم محمد حسن اخوند نے اعلان کیا ہے کہ ان افغان شہریوں کے لیے ایک عمومی معافی جاری کی جائے گی جو ملک میں مغرب نواز حکومت کے زوال کے بعد افغانستان چھوڑ کر بیرون ممالک چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان افراد کو وطن واپس آنے کی دعوت دے رہے ہیں اور یہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ انہیں کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا، ان سے کوئی دشمنی نہیں رکھی جائے گی۔ مزید برآں انھوں نے حکام کو باہمی تعاون کی ہدایت کی کہ واپس آنے والے افراد کو رہائش، تعاون اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ آئندہ انتخابات میں ڈیموکریٹس کی حمایت کرتے ہیں تو ان کے خلاف سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور مسک کے درمیان تعلقات بحال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے جو حالیہ دنوں میں ایک عوامی بحران کی صورت میں سامنے آیا۔ اس دوران برنس ٹائیکون ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کو مجرم جنسی حملہ آور جیفری ایپسٹین سے جوڑنے والی پوسٹ ہٹا دی۔ تاہم جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا مسک کے ساتھ تعلق مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے تو...
    نیویارک: پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ بات چیت کیلیے تیار ہیں، مودی عالمی برادری سے بھی جھوٹ بول رہا ہے۔ واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہش مند ہے اور اس کے لیے مسلسل اقدامات بھی کررہا ہے جبکہ بھارتی وزیراعظم نے دھمکی آمیز اور جارحانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلیے ہم بھارت کے ساتھ بات چیت کیلیے تیار ہیں۔ بلاول نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے، بھارتی نیوی کا افسر کلبھوشن بلوچستان سے گرفتار ہوا۔ اُن کا...
    اسلام آباد: نیپرا نے ملک بھر کے لیے بجلی 93 پیسے فی یونٹ مہنگی اور کراچی کے لیے بجلی دو روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔ نیپرا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کمی اپریل کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، اضافے کا اطلاق جون کے بجلی کے بلوں میں ہوگا۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک، لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل اسٹیشنز پر بھی نہیں ہوگا۔ دریں اثنا کے الیکٹرک کے لیے بجلی 2 روپے 99 پیسے  فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ نیپرا کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق یہ کمی مارچ کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جون کے بجلی کے بلوں میں ریلیف ملے...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ عید الاضحی اپنے ساتھ بہت سے سوالات بھی لے کر آ رہی ہے، خان صاحب کی طرف سے جو میسیجز پہنچ رہے ہیں ہمیں وہ تو یہ ہیں کہ اسلام آباد نہیں احتجاج بلکہ پورے ملک میں پھیلانا چاہتے ہیں کیونکہ اسلام آباد میں جس طرح 26 نومبر کو ہمارے لوگوں کیساتھ کیا گیا ، وہ نہیں چاہتے کہ وہ رپیٹ ہو ، دوبارہ خدانخواستہ یہاں سے لاشیں اٹھائی جائیں.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی اپنی سیاست کے لیے کارکن کی قربانی نہیں چاہتے، نہ وہ چاہتے ہیں کہ لاانفورسمنٹ ایجنسیز میں سے کسی...
    کمشنرکراچی نے دفعہ 144 کے تحت ہاکس بے کے ساحل پر 8 دن تک  نہانے پرپابندی عائد کردی۔ کمشنر کراچی کی جانب سے ساحل پر نہانے پر پابندی عائد کی گئی جس کا اطلاق 13 جون تک رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہاکس بے کی ساحلی پٹی پر مختلف مقامات ٹرٹل بیچ، سنہرا بیچ، کینپ، مبارک  ویلیج اور دعا چوک بیچ پر سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی 6 جون سے 13 جون تک ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔  
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عیدالاضحیٰ پر غریبوں اور مستحق افراد کیلیے 250 جانور قربان کرنے اور گوشت تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں اس سال بھی عید الاضحی پر غریبوں اور مستحق افراد کے لیے قربانی کا انتظام کیا گیا ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر قربانی کے جانور گورنر ہاؤس پہنچ گئے۔ جن میں 100 اونٹ، 100 بکرے اور 50 بیل شامل ہیں۔ ترجمان گورنر سندھ کے مطابق عید کے تینوں روز مستحقین اور غریب افراد میں ایک ماہ کے راشن پیکٹ کے ساتھ قربانی کا گوشت تقسیم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں ہفتے کے روز عید الاضحیٰ مذہبی جوش و...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے پارٹی میں شامل ہونے کی خبروں پر بیان سامنے آگیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزاؤں کی معطلی کے حوالے سے 190 ملین پاؤنڈ کیس سماعت کیلیے مقرر ہوا، پہلی مرتبہ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے کوئی پیش ہوگا لہٰذا امید ہے کوئی مثبت پیشرفت ہوگی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کیس کی سماعت نہیں ہوئی تھی روٹین میں ایک مہینے کے اندر فیصلہ ہوتا ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کیس میں 70 دن بعد ان کی رہائی ہوگئی تھی جبکہ دوسرے کیس میں 51 دن...
    خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں بچے سمیت چار افراد ڈوب گئے جن میں سے 3 جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مہاجر کیمپ خٹکو شاہ نہر میں بچے سمیت چار افراد ڈوب گئے، جن میں سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے مطابق غوطہ خور اور میڈیکل ٹیم نے اطلاع پر موقع پر پہنچ کر نہر میں مقامی افراد کے ہمراہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا اور چاروں افراد کو نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی منتقل کیا۔ اسپتال منتقل ہونے پر 32 سالہ عالمزیب، 26 سالہ بلال، ارمان چھ سالہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی۔ حادثے میں ڈوبنے والا سلمان عمر 17 سال کو طبی امداد دی جارہی ہے جس کی...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدوں کی منسوخی پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدوں کی منسوخی پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔دفترخارجہ کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں کی منسوخی سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ یا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی بھی دوطرفہ معاہدے کو ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔قبل ازیں وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی حکام کے بیانات کے تناظر میں ایک...
    چین نے کہا ہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری اور ترقی کےلیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کے مطابق پاکستانی حکومت اور افغان عبوری حکومت نے اپنے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک لانے کا اعلان کیا ہے اور چین اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین سمجھتا ہے سفیر تعینات کرنے کا یہ اقدام دونوں ممالک کو باہمی اعتماد بڑھانے، تعاون مضبوط کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں مدد دے گا۔انکا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم اور مثبت قدم ہے جو ظاہر کرتا ہے .پاکستان اور افغانستان اس سال مئی میں ہونے والے چین افغانستان...
    اسلام آباد: متنازع پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت قانون، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو جواب داخل کرانے کے لیے آخری مہلت دے دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے پی ایف یو جے، اینکرز اور صحافتی تنظیموں کی درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے عمران شفیق ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ اگر جواب داخل نا کرایا تو تب بھی سماعت کو آگے بڑھائیں گے، میرا خیال ہے کہ اس کیس میں لمبا وقت چاہیے، اس کو عید کے بعد ہی رکھیں۔ عمران...
    پشاور: عید کے موقع پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کے قیدی ورکرز کیلیے مالی معاونت کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی کے قیدی ورکرز کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا۔ علی امین گنڈاپور کی جانب سے بنوں جیل میں موجود قیدیوں کے لیے فی کس پچاس ہزار روپے مالی معاونت فراہم کی گئی، یہ رقم ہر بار علی امین گنڈاپور کی جیب سے ادا کی جاتی ہے سرکاری خزانے سے نہیں۔
    مراکش کی حکومت نے تعلیمی سال 26-2025 میں پبلک انسٹی ٹیوشنز آف ہائر، ٹیکنیکل اور پروفیشنل ایجوکیشن میں پاکستانی طلبہ کیلیے 10 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا۔ اے پی پی کے مطابق میڈیکل اسٹڈیز، انجینئرنگ، مینجمنٹ سائنسز، ویٹرنری سائنسز اور آرکیٹیکچر کے شعبوں میں اسکالرشپس پاکستانی اور آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ کیلیے ہیں۔ طلبہ اہلیت کے معیارات بشمول تعلیمی قابلیت اور عمر کی حد کے مطابق انڈرگریجویٹ، ماسٹرز، یا پی ایچ ڈی پروگراموں کیلیے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ جمعرات 12 جون 2025 ہے۔ درخواست دہندگان کا پاکستانی یا آزاد جموں و کشمیر کا شہری ضروری ہے اور ان کے پاس دوہری شہریت نہیں ہونی چاہیے۔ انڈرگریجویٹ پروگراموں کیلیے امیدواروں نے...
    ویب ڈیسک: نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی تقرری کے لیے مشاورت کاآغاز کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کے تقرر کے سلسلے میں ملاقات کے مدعو کرلیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی مدت26جنوری کو ختم ہوچکی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان نے آرٹیکل215 کے تحت کام جاری رکھا ہے۔  مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آرٹیکل218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر...
    اسلام آباد: نئے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں  کی منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔ ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب  کیا گیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوں گے۔ اہم اجلاس میں آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی اور سالانہ ترقیاتی منصوبوں  کی منظوری دی جائے گی۔ این ای سی کا اجلاس پہلے 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، جو  کہ ری شیڈول کرکے آج بلایا گیا ہے۔ وزیرخزانہ محمداورنگزیب این ای سی کے اجلاس میں بجٹ پر وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ دیں گے۔ قومی اقتصادی کونسل میں آئندہ بجٹ...
    پاکستانی وفد کے سربراہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی اور نیتن یاہو کی امن کو تباہ کرنے اور نفرت کو فروغ دینے کی پالیسی ایک جیسی ہے جبکہ دونوں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے مجرم ہیں۔ نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد حملے ہورہے ہیں اور ہم دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کو دہشت گرد حملوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ میری والدہ بھی دہشت گردی میں شہید ہوئیں۔ بلاول نے کہا کہ دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ ان...
    پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ صوبائی حکومت...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور پیٹرن انچیف نے کہا ہے کہ جب ہم حقیقی آزادی کی جدوجہد شروع کرتے ہیں تو ان پر دباؤ بڑھتا ہے اور پھر یہ اپنے لوگ مذاکرات کیلیے بھیجتے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر نورین خان اور عظمی خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج میری دو بہنوں کو جیل کے اندر جانے دیا گیا مجھے باہر بٹھا دیا گیا۔ بانی نے کہا ہمارے لیے سارے دروازے بند کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمبڑیال میں کھلی دھاندلی ہوئی، انصاف کے ادارے کنٹرول کرلیے گئے ہیں۔ بانی نے کہا ہے لندن پلان کے تحت نو مئی ہوا، 26ویں ترمیم ہوئی اور الیکشن میں دھاندلی کی گئی،...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف سے ملاقاتیں نہ کرانے پر عمران خان کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست کو کل سماعت کیلیے مقرر کرلیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی جس کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بنچ توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد آصف بنچ کا حصہ ہوں گے۔ نیاز اللہ نیازی نے 23 مارچ کے عدالتی آرڈر پر عمل نا کرنے پر توہین عدالت درخواست دائر کی...
    پشاور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت ہر قطرے پر پاکستان کا حق ہے، اب ہم بھارت کی دھمکیوں کا توڑ نکالنے کیلیے ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کیلیے اقدامات کریں گے۔ پشاور میں منعقدہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا پاکستان کا سب سے خوبصورت صوبہ ہے جس نے 1947 کے ریفرنڈم میں پاکستان کا ساتھ دیا، یہاں کے عوام نے بے پناہ قربانیاں دیں اور میں خیبرپختونخوا کو غیور، دلیر عوام کی سرزمین سمجھتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے قبائلی عمائدین اور عوام کے جو بھی مسائل ہیں حکومت انہیں حل کرے گی۔ قبائلی زعما، گورنر اور وزیراعلیٰ، کورکمانڈر کے ساتھ بیٹھ کر گفتگو کریں...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجلی کے بلوں میں کمی کیلیے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صوبے کی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دے دی جس سے ٹیرف میں 30 سے 40 فیصد تک کمی ہو سکے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کا نیا نظام متعارف کروانے، صحافی کالونی فیز ٹو کیلیے روڈا سے زمین خریداری کیلیے 40 کروڑ روپے کی گرانٹ منتقلی جبکہ پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو گرانٹ منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی اوور ہالنگ، چائلڈ پروٹیکشن پالیسی اور پنجاب سینئر سٹیزن ویلفیئر بل، الیکٹرک وہیکلز کی...
    پی آئی اے نے سعودی عرب آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کردیا۔ قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ترجمان کے مطابق کمپنی نے سعودی عرب آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے بڑی رعایت  کا اعلان کیا ہے۔   پی آئی اے کی جانب سے پاکستان سے سعودی شہر دمام،  ریاض اور القسیم کی پروازوں کے ٹکٹوں پر 50 فیصد کی بڑی رعایت کا اعلان  کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب کی پروازوں پر رعایت پر فوری عمل درآمد ہوگا  اور مسافر 9 جون تک اس پیش کش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
    اسلام آباد: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف دائر درخواست عدالت نے خارج کردی۔ شیخ وقاص اکرم کی جانب سے  سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف دائر درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدم پیروی کی بنا پر خارج کی۔ عدالت میں سماعت کے موقع پر کیس کو 2 بار کال کیا گیا، تاہم شیخ وقاص اکرم اور نہ ہی ان کے وکیل پیش ہوئے ۔ بعد ازاں جسٹس راجا انعام امین منہاس نے جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی ۔ یاد رہے کہ شیخ وقاص اکرم...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی خطے کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے اور وہ اپنے سیاسی مفاد کی خاطر کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو جنوبی ایشیا کے لیے غیر متوقع اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیاسی فائدے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ نریندر مودی کی موجودگی میں پورا خطہ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ مودی کا حالیہ طرز عمل صرف بھارت ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے۔...
    راولپنڈی: عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کے لیے پولیس ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی  عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کے معاملے میں لاہور پولیس کی 12 رکنی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے پولیس ٹیم پہلے بھی 3 مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے رجوع کر چکی ہے ، جس میں عمران خان تحریری طور پر ٹیسٹ کرانے سے انکار کر چکے ہیں ۔ تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم شامل ہیں۔ ان کے علاوہ پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی...
    جنوبی ایشیا میں بھارتی جارحیت سے پیدا خطرناک صورتحال سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے سفارتی مشن کے دوران پاکستانی پارلیمانی وفد نے او آئی سی سفرا کو بریفنگ دی، جس میں بتایا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات خطے کے امن کیلیے خطرہ بن چکے ہیں۔ سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی زیرقیادت پاکستان کے اعلیٰ سطح کے  پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے سفیروں کو جنوبی ایشیا میں بھارت کی حالیہ فوجی جارحیت اور پہلگام حملے کے بعد پاکستان پر عائد کیے گئے بے بنیاد الزامات کے تناظر میں سنگین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ او آئی سی کے مستقل نمائندوں سے خطاب...
    نیو یارک: چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات حل کرانے کیلیے متحرک کردار ادا کرے۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد نے بھارتی اشتعال انگیزیوں کے خلاف سفارتی مہم کے تحت سلامتی کونسل کی صدر سے ملاقات کی اور  خطے میں قیام امن کے لیے پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا۔ پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے  پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جون 2025 کی صدر اور جمہوریہ گیانا کی مستقل نمائندہ، سفیر کیرولین روڈریگز برکیٹ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات جنوبی ایشیا میں بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں...
    کے پی ٹی حکام نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور سروے آف پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون سے زمین کی حد بندی کا تفصیلی سروے کیا جا رہا ہے اسلام ٹائمز۔ وزارت بحری امور نے پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کی زمینوں پر قبضے اور اراضی واگزار کروانے کیلئے جامع پالان اور خصوصی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے پورٹ قاسم اتھارٹی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ میں جاری زمین اصلاحات کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا مقصد زمین پر قبضے اور غیر استعمال شدہ اراضی کے مسائل کو حل کرنا اور...
    کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے 18 وزارتوں کیلئے اربوں روپے کی تکنیکی گرانٹس کی منظوری دیدی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف محکموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس منظور کر لی گئیں  جبکہ آئی ایس پی آر کی تکنیکی اپ گریڈیشن کے لیے بھی خصوصی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے۔ ای سی سی اجلاس میں وزارت خزانہ کے لیے 1.259 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ کی گئی، یہ رقم گندم کےبیج کی نقد ادائیگی پروگرام کے غیر استعمال شدہ فنڈزکی مد میں سندھ کو دی جائے گی۔ وزارت خزانہ کے لیے 5.6 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ...
    اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے رفح میں امریکی حمایت یافتہ امدادی مراکز پر خوراک کے حصول کے لیے جمع ہزاروں فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی تھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی غزہ کے جن 2 امدادی مراکز پر فائرنگ کی گئی وہ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیش (GHF) کے زیر انتظام تھے۔ خیال رہے کہ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیش (GHF) امریکا اور اسرائیل کی حمایت امدادی تنظیم ہے جس کے مراکز کو سب سے محفوظ تصور کیا جاتا تھا۔ اس واقعے سے یہ تاثر ابھرا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کو ٹریپ کیا گیا اور جن مراکز کو وہ محفوظ سمجھ کر امداد کے لیے جمع ہوئے۔ وہیں اُن پر گولیاں برسائی گئیں۔ عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ اسرائیلی فوجی ٹینکوں...
    وزارت بحری امور نے پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کی زمینوں پر قبضے اور اراضی واگزار کروانے کیلیے جامع پالان اور خصوصی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور، محمد جنید انوار چوہدری نے پیر کے روز پورٹ قاسم اتھارٹی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ میں جاری زمین اصلاحات کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا مقصد زمین پر قبضے اور غیر استعمال شدہ اراضی کے مسائل کو حل کرنا اور بندرگاہوں کی زمین کو محفوظ بنا کر اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے بندرگاہوں کی زمین کو غیر قانونی قبضے سے بچانے کے لیے دونوں پورٹس کے درمیان مشترکہ...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے  کہا ہے کہ ملکی اداروں سے کرپشن کے خاتمے  اور اصلاحات کے لیے انتھک محنت کررہے ہیں۔ ایف بی آر کے امور کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اہم  اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جاری اقدامات و اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے لیے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت  کی۔ وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ معرکہ حق کی تاریخ ساز فتح کے بعد ملکی اداروں میں پائیدار اصلاحات کے ذریعے پاکستان کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جد و جہد میں فتح یاب ہونے کے لیے حکومت پاکستان پر عزم ہے۔ انہوں نے...
    اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاق اور صوبوں کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام تیار کر لیا گیا جبکہ معاشی اہداف مقرر کرنے کے لیے سفارشات بھی فائنل کر لی گئیں۔ قومی ترقیاتی بجٹ کے لیے 4ہزار ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگلے بجٹ میں جی ڈی پی گروتھ 4.2 فیصد، مہنگائی کی شرح 7.5 فیصد وار زراعت کی گروتھ 4.5 فیصد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ صنعت 4.3 اور خدمات کے شعبہ کی گروتھ 4.7 فیصد مقرر کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی قومی ترقیاتی پروگرام کو حتمی شکل دے گی، جس کا غیر معمولی اجلاس آج ہوگا۔...
    لاہور: لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو کے لیے جنوبی افریقا سے زرافے، گینڈا اور دریائی گھوڑے کی درآمد کو اینیمل کورنٹائن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے کے باعث پنجاب وائلڈ لائف کو ایک بار پھر مشکلات کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ہاتھیوں کی درآمد کا منصوبہ بھی پہلے ہی تعطل کا شکار ہے اور اب دیگر بڑے جانوروں کی آمد بھی غیر یقینی ہوچکی ہے۔ دوسری طرف پنجاب وائلڈ لائف حکام پرامید ہیں کہ یہ جانور جلد پاکستان لانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو کےلیے اندرون اور بیرون ملک سے کئی جانور اور پرندے خریدے جاچکے ہیں تاہم ابھی تک کئی بڑے جانوروں کی...
    پشاور میں قربانی کے لیے لایا گیا بیل بے قابو ہوکر  نالے میں گر گیا  کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد کرین کے ذریعے نکال لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے مہمند آباد میں قربانی کے لیے لایا گیا مست بیل بے قابو ہوگیا، بیل روڈ پر بھاگنے لگا اسے قابو کی کوشش کی گئی لیکن قابو نہ ہوسکا اور نالے میں جا گرا۔ مقامی افراد نے بیل کو نکالنے کے لیے کافی کوششیں کیں تاہم انہیں ناکامی کا سامنا رہا جس کے بعد ریسکیو 1122 نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بیل کو کرین کی مدد سے نکال لیا۔  
    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف ریفرنس پر دستخط کر دیے۔ اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا۔ مسلم لیگ ن کے بابر نواز نے عمر ایوب کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو بجھوایا تھا۔ دائر ریفرنس میں عمر ایوب پر مالیاتی گوشواروں میں اثاثوں کی تفصیلات چھپانے کا الزام ہے، جس میں آرٹیکل 62، 63 کے تحت عمر ایوب کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے اسپیکر کی جانب سے بھجوایا گیا ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کو 4 جون کو طلب کر لیا۔...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم علاج آج لندن روانہ ہوجائیں گے۔ ایکسپریس نیوز کو مسلم لیگ ن کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق نواز شریف آج لندن روانہ ہوں گے اور وہ عید الاضحیٰ برطانیہ میں ہی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنا میڈیکل چیک اپ کروانے کے بعد عید گزار کر پاکستان واپس آئیں گے۔  
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون 2025 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی۔ لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں ماہ جون کے لیے کمی کر دی گئی جبکہ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 62 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ قیمت میں کمی کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2,838 روپے مقرر کی گئی ہے، جو گزشتہ ماہ 2,892 روپے تھی۔ اس طرح ایک سیلنڈر کی قیمت میں 54 روپے 60 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اوگرا کے مطابق یہ نئی...
    احتجاج سے متعلق درج مقدمات، پی ٹی آئی قیادت اور وکلا نے ورکرز کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی قیادت اور وکلا نے ورکرز کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی بھی وکیل ورکرز کے کیسز میں پیش نہ ہوا، عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے 2 مقدمات میں اسٹیٹ کونسل مقرر کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے کہا کہ اگر کوئی وکیل پیش ہوتا ہے تو اسکی جانب...
    بھارت کا اثر و رسوخ بڑھانے کیلیے افغان شہریوں کیلیے نیا ویزا سسٹم متعارف WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )افغانستان میں بدلتی سیاسی صورتِ حال اور پاکستان کے ساتھ بڑھتے تعلقات سے خائف بھارت نے افغان شہریوں کیلیے جاری ایمرجنسی ویزا کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے ایک نیا ویزا سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق، اس نئے نظام کے تحت افغان باشندے اب چھ مخصوص اقسام کے ویزوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بھارت نے 2021 میں اس وقت ایمرجنسی ویزا متعارف کرایا تھا جب طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا تھا، اور ہزاروں افغان شہری...
    افغانستان میں بدلتی سیاسی صورتِ حال اور پاکستان کے ساتھ بڑھتے تعلقات سے خائف بھارت نے افغان شہریوں کےلیے جاری ایمرجنسی ویزا کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے ایک نیا ویزا سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق، اس نئے نظام کے تحت افغان باشندے اب چھ مخصوص اقسام کے ویزوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بھارت نے 2021 میں اُس وقت ایمرجنسی ویزا متعارف کرایا تھا جب طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا تھا، اور ہزاروں افغان شہری ملک سے باہر نکلنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔ تاہم اب بھارت نے اس عارضی ویزا ماڈل کو ختم کرتے ہوئے ایک نیا مستقل نظام قائم...
    کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف جرگے میں شرکت کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے۔ بلوچستان میں امن و  امان کے معاملات، جرگے میں شرکت اور سوراب دھماکے کے زخمیوں کی عیادت سمیت دیگر امور کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ وزیراعظم کے اس دورے کا مقصد بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے جاری کوششوں کو قبائلی، سیاسی اور انتظامی سطح پر مربوط بنانا ہے۔ حکام کے مطابق وزیراعظم کے کوئٹہ پہنچنے پر قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور دیگر سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کا دورہ بلوچستان کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور صوبائی قیادت کے ساتھ براہِ راست مشاورت کے تناظر میں اہمیت...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2025ء) سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کیلیے "ورک ویزا" معطل کر دیئے ، پابندی کا سامنا کرنے والے زیادہ تر اسلامی ممالک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کے لیے "بلاک ورک ویزا کوٹہ" کا اجرا جون 2025 تک کے لیے معطل کر دیا ہے۔ متاثرہ ممالک میں پاکستان، بھارت، مصر، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا سمیت دیگر شامل ہیں۔ یہ فیصلہ حج سیزن سے قبل امیگریشن کنٹرول، رش کی روک تھام اور غیر قانونی حج کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ سعودی وزارتِ افرادی قوت کے مطابق جن ممالک کے لیے بلاک ورک ویزے بند کیے گئے ہیں، وہ درج ذیل ہیں:...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن 2025 کے لیے موسمی آؤٹ لک جاری کر دیا، جس میں بعض علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں جبکہ جولائی سے ستمبر کے دوران ملک بھر میں اوسط درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ موسمی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ زیادہ بارشوں کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں اور کشمیر میں بھی زائد بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں بشمول شمالی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ کم بارشوں کا امکان ہے۔ کشمیر، گلگت، بلتستان اور خیبر پختونخوا...
    واشنگٹن: توقع کی جارہی ہے کہ افغان عبوری وزیر خارجہ 2 سالوں میں پہلے مرتبہ جلد ہی اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔  گزشتہ روز ایک سفارتی ذریعے نے بتایا کہ امیر خان متقی جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے، اس حوالے سے تاریخوں پر کام کیا جارہا  ہے۔  ذرائع نے بتایا کہ افغان فریق نے پہلے ہی دعوت قبول کر لی ہے، ایک ذریعے کے مطابق یہ ایک دن کا نہیں بلکہ 3روزہ دورہ ہوگا جس میں تمام معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اپریل میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کابل کا دورہ کیا جو تین سالوں میں کسی پاکستانی اعلیٰ عہدیدار کا پہلا دورہ تھا، اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، پاکستان کی خاطرکچھ لو اور کچھ دو کیلیے تیار ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضع کیا ہے کہ اپنے لیے کوئی گیو اینڈ ٹیک نہیں ہے، بانی نے کہا میرے دروازے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے کھلے ہیں۔ عمران خان نے کہا پاکستان کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کیلئے تیار ہوں، میں صرف انصاف چاہتا ہوں، میرے کیسز جلد سے جلد سنے جائیں۔ سابق...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم آہنگی، استحکام، امن اور ترقی یقینی بنانے کےلیے قومی بیانیے کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں۔  انھوں نے ان خیالات کا اظہار آرمی آڈیٹوریم میں ’’ہلال ٹاکس‘‘ کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلال ٹاکس میں بین الاقوامی، علاقائی اور قومی امور پر گفتگو کی گئی۔ آرمی چیف نے علم پر مبنی معیشتوں کی ضرورت اور تنقیدی سوچ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے تنقیدی سوچ، منطق اور مقامی سطح پر جدید حل فراہم کرنے والے مراکز ہونے چاہئیں۔  "...
    اسلام آ باد: حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور)  کا اجلاس ہوا، جس میں رکن رانا محمد حیات نے سوال اٹھایا کہ کیا آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف میں مزید کمی ہو گی؟، جس پر چیئرمین نیپرا نے جواب دیا کہ فی الحال بجلی کا ریٹ اتنا ہی رہنے کا امکان ہے۔ رانا محمد حیات نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 30 فیصد ریلیف دیا گیا ہے جب کہ زرعی شعبے کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ،  جس پر سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ صنعتی شعبے کو ریلیف کراس سبسڈی...
    مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کیلیے رشتہ طے ہوگیا، اس بار ان کی دلہن کون ہوں گی؟ اس حوالے سے پارٹی ذرائع سے معلومات سامنے  آگئیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا ایک مرتبہ پھر رشتہ طے پا گیا ہے اور اس بار ان کی دلہن سابق وزیراعظم نواز شریف  کے کزن جاوید شفیع کی پوتی ہوں گی۔مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ جاوید شفیع کے بیٹے عثمان جاوید شفیع کی صاحبزادی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی شادی کی تقاریب رواں برس نومبر دسمبر میں ہوں گی۔ اس رشتے کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔یاد رہے کہ  اس سے قبل 2021...
    کراچی: برطانیہ میں پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے ڈی جی سی اے اے کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز کی برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکام کے جواب کا انتظار ہے، امید ہے جلد پی آئی اے سے متعلق برطانیہ سے اچھی خبر ملے گی۔ ڈی جی کا کہنا تھا کہ سی اے اے نے برطانوی حکام کو یاددہانی کے پیغام بھی بھیجے ہیں۔ جولائی 2020 میں پائلٹس لائسنس اسکینڈل کے بعد یورپی ملکوں اور برطانیہ میں پی آئی اے پر پابندی...
    اسلام آباد: ایف آئی اے ملازمین کی محکمانہ ترقیوں کے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ اور اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے ایف آئی اے ملازمین کی ترقیوں کے لیے رضامندی کا اظہار کر دیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ایف آئی اے ملازمین کی توہین عدالت درخواست پر سماعت کی۔ وزارت داخلہ اور اسٹبلشمنٹ حکام اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ عدالت نے آرڈر جاری کیا تھا، اس پر کیا عمل درآمد ہوا؟ نمائندہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے بتایا کہ ہمیں ملازمین کو ترقی دینے پر کوئی اعتراض نہیں، انٹرا کورٹ اپیل زیر التواء ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ زیرالتواء انٹراکورٹ...
    پاکستان سے شرمناک شکست کھانے کے بعد بھارت نے ہزیمت چھپانے کے لیے ٹرمپ کی کردار کشی شروع کردی۔ مودی سرکار کے زیر اثر بھارتی میڈیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کردار  کشی پر اتر آیا ہے   اور پاکستانی مسلح افواج کی جانب سے اپنے دفاع میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر امریکاپر تنقید کا سلسلہ شروع کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کے بعد سیز فائر ہو گیا تو بھارت نے یوٹرن لے لیا اور اب بھارتی میڈیا جس میں ارناب گوسوامی جیسے مودی کے حمایتی بھرے پڑے ہیں،  نے امریکی صدر پر تنقید شروع کردی ہے۔ بھارتی میڈیا نے اپنی خفت مٹانے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دہشتگردوں کا سرپرست بھی کہا۔ بھارتی...
    ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں پدرام مدنی نامی ایک شخص کو پھانسی دیدی گئی۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پدرام مدنی کو مکمل قانونی معاونت بھی فراہم کی گئی اور قانون کے تمام تقاضوں کو پورا کیا گیا۔ ملزم کو سزا کے خلاف اپیل کا حق بھی دیا گیا جس پر اس نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا لیکن وہاں بھی سزائے موت کو برقرار رکھا گیا تھا۔ ایران کی عدالت کی ویب سائٹ المیزان کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے سزا برقرار رکھے جانے کے بعد آج اس پر عمل درآمد کردیا گیا۔ پدرام مدنی کو 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انھوں نے اسرائیل کو ایران کے اہم مقامات کے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق یوم تکبیر پر اپنے  پیغام میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصاً فلسطین کے لیے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔قیامِ پاکستان کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں، پاکستان کا دفاع ایمانی فریضہ ہے۔ سینیٹ سے پنجاب کی خالی نشست کا  الیکشن کیوں ملتوی کیا گیا ؟ وجہ سامنے...
    اسلام آباد: نئے مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے لیے آئی ایم ایف کی سخت تجاویز میں عوام کے لیے مہنگائی کا نیا طوفان آنے کو تیار ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تجاویز پر عمل درآمد کرتے ہوئے سخت مالیاتی اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں پرتعیش اشیا پر عائد سیلز ٹیکس کو 25 فیصد سے بھی بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے، جب کہ ان اشیا کی فہرست میں مزید مصنوعات کو شامل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ سازی کے حوالے...
    پاکستانی زائرین کے لیے  بڑی سہولت کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق پاک ایران بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تہران میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے درمیان ایک اہم اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی جس میں زائرین کے لیے سہولتوں میں اضافے، بارڈر مینجمنٹ، اور سکیورٹی تعاون کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے اربعین اور محرم الحرام کے دوران زائرین کے لیے پاک ایران بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے پر اتفاق کیا، جو لاکھوں زائرین کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔ ایرانی وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ ایرانی حکومت 5 ہزار پاکستانی زائرین کو مشہد میں قیام...
    یوم تکبیر پاکستانی قوم کی غیر متزلزل خودداری کی علامت ہے اور آج ملک بھر میں اس دن کے موقع پر قرآن خوانی و دعاؤں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ کلمے کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والے ملک پاکستان کا اسلامی دنیا کی پہلی اور واحد ایٹمی طاقت بننا دفاعی خود مختاری اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کا ضامن ہے۔ یومِ تکبیر اس عزم کی یاد دلاتا ہے کہ پوری قوم نے دشمن کے ایٹمی تجربات کے جواب میں متحد ہو کر اپنی سالمیت کا تحفظ کیا۔ پاکستان پہلا اسلامی ایٹمی ملک ہے جو امت مسلمہ کے لیے خود انحصاری کی علامت ہے  اور اس کا جوہری پروگرام دفاع اور امن کے تحفظ کے...
    بھارت میں یورینیم کی چوری کے واقعات نے جوہری تحفظ کے پروٹوکولز کے بارے میں بڑھتے خدشات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ بھارت میں جوہری مواد کی چوری، اسمگلنگ اور تابکار حادثات کے تسلسل نے عالمی برادری کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود بھارت کی جوہری تنصیبات اور مواد کی تیاری سے متعلق حفاظتی اقدامات میں مسلسل کوتاہیاں سامنے آ رہی ہیں، جو نہ صرف خود بھارت بلکہ پورے خطے اور دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں۔ سکیورٹی ماہرین اور بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ بھارت میں ایٹمی مواد کی تیاری، تجربات اور ان کی نگرانی میں سنگین خامیاں موجود ہیں۔ ساؤتھ ایشیا اسٹریٹجک اسٹیبیلٹی انسٹیٹیوٹ کی...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے ملک میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والی 17 ہزار سے زائد این جی اوز کو ملکی حساس معاملات کیلیے خطرہ قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ میں بریفنگ میں بتیا گیا کہ اس وقت ملک میں 18ہزار سے زائد این جی اوز کام کررہی ہیں ان میں سے 1ہزار رجسٹرڈ ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے این جی اوز کے حوالے سے قومی فریم بنائے جانے کی ہدایت کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ این جی اوز کو ملکی حساس معاملات کے لئے خطرہ قرار دے دیا۔   قائمہ کمیٹی کو فلاحی منصوبوں کی تکمیل کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن پر عملدرآمد کی...
    اسلام آباد: ماہ ذی الحج کے چاند کی تلاش کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہورہا ہے۔  اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلیے موجود ہیں۔ رویت ہلال کمیٹی نمازمغرب کے بعد چاند کی رویت دیکھے گی۔ مرکزی اجلاس کے علاوہ کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہورہے ہیں، جہاں سے چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد انہیں مرکزی کمیٹی کو پہنچایا جائے گا۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین...
    کراچی: کراچی کے بعد سندھ کے دیگر بڑے شہروں میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کے لیے حکومت سندھ نے کوششیں تیز کر دیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن سے کراچی میں ملاقات کی جس میں صوبے کے تیزی سے ترقی پذیر ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ممکنہ سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ اسد ضامن اور منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو نے بھی شرکت کی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی جانب سے سندھ کے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے وفد کو خوش...
    متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کی خدمات کے لیے ایک نیا ادارہ قائم کردیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق امارات میں پرائیوٹ سیکٹر کے ملازمین کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کے مسئلے کو حل کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک نئی ڈیجیٹل سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ سروس ان ملازمین کے لیے ہیں جن کے پاس کسی اور ملک کی تعلیمی اسناد ہوں۔ تاہم مستقبل قریب میں یہ سروس متحدہ عرب امارات میں جاری شدہ ڈگریوں پر بھی لاگو کی جائے گی۔ متحدہ عرب امارات کی وزارتِ انسانی وسائل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ڈیجیٹل سروس کا مقصد ملازمت کے عمل کو مؤثر، تیز اور مستند بنانا ہے۔ نئی ڈیجیٹل سروس ’MoHRE‘ کی ویب سائٹ، اسمارٹ ایپلیکیشن اور...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء)ایف بی آر کو 833 ارب کے شارٹ فال کا سامنا ہے اور ہدف کو پورا کرنے کے لیے ادارے نے انفورسمنٹ کا عمل مزید سخت کردیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2024-25 کے نظرثانی شدہ ٹیکس ہدف 12,334 ارب روپے کے حصول کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس مقصد کے تحت اعلان کیا گیا ہے کہ 31 مئی بروز ہفتہ ملک بھر کے تمام فیلڈ دفاتر اور لارج ٹیکس پیئر یونٹس رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔(جاری ہے) ایف بی آر حکام کے مطابق یہ اقدام ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے اور ٹیکس و ڈیوٹی کی وصولی کے عمل کو...
    وزیراعظم شہباز شریف آج بھارتی کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے 4 ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم 4 ملکوں کی قیادت سے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کریں گے اور علاقائی وعالمی اہمیت کے امورپرجامع گفتگوکریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف بھارت سے کشیدگی کے دوران حمایت پروزیراعظم دوست ممالک کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔   Tagsپاکستان
    اسلام آباد: ایف بی آر  کو 833 ارب کے  شارٹ فال کا سامنا ہے اور ہدف کو پورا کرنے کے لیے ادارے نے انفورسمنٹ کا عمل مزید سخت کردیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2024-25 کے نظرثانی شدہ ٹیکس ہدف 12,334 ارب روپے کے حصول کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس مقصد کے تحت اعلان کیا گیا ہے کہ 31 مئی بروز ہفتہ ملک بھر کے تمام فیلڈ دفاتر اور لارج ٹیکس پیئر یونٹس رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق یہ اقدام ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے اور ٹیکس و ڈیوٹی کی وصولی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے کیا...
    پاکستان کا ایٹمی قوت بننا نہ صرف قومی سلامتی اور خودمختاری کی ضمانت ہے بلکہ یہ اسلامی دنیا کے لیے بھی اُمید کا نشان ہے۔ پاکستان نے 28 مئی 1998کو چاغی کے پہاڑوں میں یکے بعد دیگرے 5 ایٹمی دھماکے کر کے ہمسایہ اور دشمن ملک بھارت کی برتری کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان ایٹمی قوت رکھنے والا دنیا کا ساتواں اور عالم اسلام کا پہلا ملک بن گیا۔ بھارت نے 11 مئی کو 1998ایٹم بم کے دھماکوں کے بعد پاکستان کی سلامتی اور آزادی کے لیے خطرات پیدا کردیے تھے اور علاقے میں طاقت کا توازن تبدیل ہونے سے بھارت کے جارحانہ عزائم کی تکمیل کی راہ ہموار ہو گئی تھی۔ اس...
    اسلام آباد:بی جے پی صدر کے انتخاب میں تاخیر مودی سرکار کی سیاسی ناکامی اور اندرونی خلفشار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دی ایشین ایج میں شائع مضمون کے مطابق ’’پہلگام حملے کو جواز بنا کر مودی سرکار نے بی جے پی صدر کے انتخاب کو مؤخر کر دیا۔‘‘ بی جے پی کو امید تھی کہ پہلگام حملہ اور آپریشن سندور آر ایس ایس کو رام کر لیں گے، مودی سرکار دہشتگردی کا الزام پاکستان پر تھوپنے پر تلی ہوئی تھی۔ بدترین ناکامی کے بعد مودی عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔ دی ایشین ایج کے مطابق ووٹ بینک کے نام پر بی جے پی کی ’’ترنگا یاترا‘‘ ریلیاں سیاسی مقاصد کے...
    بشام(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے شہر بشام میں چار بیٹے اپنے 90 سالہ بزرگ والد کیلیے دلہن گھر لے آئے۔ چار بیٹوں نے بزرگ والد کی خواہش پر ان کی شادی کروا دی، شادی کی تقریب میں نواسے، پوتے، پوتیاں اور علاقے کے لوگوں نے شرکت کی۔ مولانا سیف اللہ کی عمر 90 سال ہے چار بیٹوں نے والد کیلیے دلہن تلاش کی۔ دولہے میاں کے نکاح کا حق مہر ایک تولہ سونار کھا گیا۔ یہ واقعہ سننے میں چونکا دینے والا، دلچسپ اور کسی حد تک غیر معمولی لگتا ہے، خاص طور پر ہمارے معاشرتی رویوں اور روایتی خیالات کے تناظر میں۔ عمومی طور پر لوگ یہ توقع نہیں رکھتے کہ 90 سال کی عمر میں کوئی...
    پشاور: ٹیکسوں کے حوالے سے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے فسلیٹیشین ڈیسک قائم کر دی ہے، جس کا افتتاح ای ٹی او اشفاق خان کیا۔ سہولت ڈیسک قیام کے پہلے ہی روز 15 لاکھ روپے کے پراپرٹی ٹیکس چالان جاری کیے گئے، جن کی ادائیگی کی آخری تاریخ 31 مئی ہے۔ آن لائن ایم آئی ایس سسٹم نے ٹیکس دہندگان کا ریکارڈ فوری فراہم کر کے ریئل ٹائم چالان جاری کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس موقع پر گروپ لیڈر و صدر تنظیم تاجران خیبر پختونخوا ملک مہر الٰہی، صدر پشاور چیمبر شکیل احمد صراف، ترجمان تنظیم تاجران شہزاد احمد صدیقی نے کہا کہ فیسیلیٹیشن ڈیسک کے قیام میں سیکرٹری...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محکمہ جنگلات میں اجرتوں کی ادائیگی میں شفافیت کے لیے جدید برانچ لیس بینکاری نظام نافذ کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے 100 سالہ پرانا نظام ختم کر کے یومیہ اُجرت پر جنگلوں میں کام کرنے والے محنتی مزدوروں کے لیے جدید، محفوظ اور باعزت ادائیگی نظام متعارف کروا دیا۔ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو اب اجرت براہ راست موبائل بینکنگ اکاؤنٹ میں ملے گی جبکہ تصدیق ایس ایم ایس اور بائیو میٹرک کے ذریعے ہوگی۔ بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ کروڑوں ڈالر کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا   سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا...
    وزیراعظم شہباز شریف 4 ملکی دورے پر اتوار کے روز اسلام آباد سے روانہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم 4 ملکوں کی قیادت سے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کریں گے اور علاقائی وعالمی اہمیت کے امورپرجامع گفتگوکریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف بھارت سے کشیدگی کے دوران حمایت پروزیراعظم دوست ممالک کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔  
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاک افواج نے جب فرانسیسی طیارے اور اسرائیلی ڈرونز گرائے تو امریکا شاید اپنی مٹی پلید ہونے سے بچنے کیلیے ثالثی کیلیے کودا۔ کراچی کے آرٹس کونسل میں معقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ جب بھارت جارحیت کررہا تھا تو امریکا نے اسے پاکستان اور بھارت کا آپسی مسئلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دس مئی کو بھارت نے پھر حملہ کیا تو پاکستان نے رسپانس دینے کا فیصلہ کیا، پاک فوج نے اجازت طلب کی اور ہماری افواج پاکستان نے بھرپور جواب دیا اور جس جس جگہ سے انہوں نے حملہ کیا پاکستان نے صرف انہی...
    الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرلیے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرلیے۔ الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرتے ہوئے ضمنی الیکشن کا سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا۔ خیال رہے کہ ٹی ایل پی کے انٹراپارٹی ضمنی الیکشن 18 اپریل کو منعقد ہوئے تھے۔ حافظ محمد سعد رضوی ٹی ایل پی کے مرکزی امیر ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا اپنی مٹی پلید ہونے سے بچنے کیلیے جنگ بندی...
    امریکا اپنی مٹی پلید ہونے سے بچنے کیلیے جنگ بندی کیلیے میدان میں آیا، وزیراعلی سندھ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاک افواج نے جب فرانسیسی طیارے اور اسرائیلی ڈرونز گرائے تو امریکا شاید اپنی مٹی پلید ہونے سے بچنے کیلیے ثالثی کیلیے کودا۔کراچی کے آرٹس کونسل میں معقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ جب بھارت جارحیت کررہا تھا تو امریکا نے اسے پاکستان اور بھارت کا آپسی مسئلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دس مئی کو بھارت نے پھر حملہ کیا تو پاکستان نے رسپانس دینے کا فیصلہ کیا،...
    اسلام آباد:صرف 35 دن کے ریکارڈ وقت میں مکمل ہونے والا جناح اسکوائر مری روڈ انٹرچینج ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے لیے ایک نیا تحفہ جناح سکوائر مری روڈ انٹر چینج ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کو 35 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے، جس سے شہریوں کی 15 سے 20 منٹ کی مسافت کم ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مری روڈ انٹر چینج جناح اسکوائر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ریکارڈ مدت میں نصوبہ مکمل کرنے پر سی ڈی اے، متعلقہ کمپنی کے حکام اور وزیر داخلہ محسن نقوی...