2025-04-27@23:54:39 GMT
تلاش کی گنتی: 12794
«زیر سمندر کیبلز کے»:
راولپنڈی: سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے وابستہ ماہ رنگ بلوچ کی حمایت پر خاتون وکیل جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ کے خلاف سائبر کرائم اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ میں پیکا ایکٹ کی سکیشن 9، 10 اور 26-A کے تحت مقدمہ سرکار کی جانب سے سائبر کرائم کے آفیسر انیس الرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس مین تحریر ہے کہ ماہ رنگ بلوچ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے فورتھ شیڈول پر ہے ۔
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ، رائٹ آنریبل ڈیوڈ لیمی ایم پی کے ساتھ بات چیت میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے موجودہ علاقائی حرکیات کا ایک جائزہ فراہم کیا، جس میں بھارت کے بے بنیاد الزامات، گمراہ کن پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات کو اجاگر کیا گیا، جس میں سندھ آبی معاہدہ (IWT) کو معطل کرنے کا غیر قانونی فیصلہ بھی شامل ہے، جو کہ بھارت کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے اپنے قومی مفادات کے...
روسی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیردفاع خواجہ آصف پہلگام واقعے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لئے روس، چین اور مغربی ممالک سے مودی کے الزامات کی تحقیقات کروانا چاہتے ہیں۔ وس کے میڈیا مین بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پاکستان کے خلاف حالیہ اقدامات سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے متعلق رپورٹ میں نشان دہی کی گئی ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع نے اس کشیدگی کے ایٹمی جنگ میں تبدیل ہونے کا خدشہ رد کردیا ہے۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار روسی میڈیا آؤٹ لیٹ سے انٹرویو کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ چین، روس...
ایک کلاس روم میں کمشنر کوہاٹ نے بچے سے سکول یونیفارم کے بغیر آنے کی وجہ پوچھی تو بچے نے جواب دیا کہ سات ماہ سے راستوں کی بندش کی وجہ سے بازار میں سکول یونیفارم موجود نہیں اس وجہ سے وہ سکول یونیفارم کے بغیر سکول آرہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کمشنر کوہاٹ نے پاراچنار میں تعلیمی اداروں کے دورے کے موقع پر ایک کلاس روم میں بچے سے سکول یونیفارم کے بغیر آنے کی وجہ پوچھی تو بچے نے جواب دیا کہ سات ماہ سے راستوں کی بندش کی وجہ سے بازار میں سکول یونیفارم موجود نہیں اس وجہ سے وہ سکول یونیفارم کے بغیر سکول آرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ شاہ پاراچنار کے مختلف...
IAEA کے ڈائریکٹر سے اپنی ایک گفتگو میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران، NPT کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر اپنی بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کے مطابق، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کیساتھ اپنا تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ابھی کچھ دیر قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اور IAEA کے ڈائریکٹر "رافائل گروسی" کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ جس میں رافائل گروسی نے ایرانی وزیر خارجہ سے کہا کہ ایک بار پھر ایران-امریکہ بالواسطہ مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی ان مذاکرات میں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس دوران رافائل گروسی نے ایران...
کراچی: وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے فلسطین کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے 15ویں انسانی امدادی کھیپ روانہ کردی۔ یہ کھیپ پاکستان کی جاری انسانی امدادی کوششوں کا حصہ ہے اور مجموعی طور پر 26ویں امدادی کھیپ ہے۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق تازہ ترین امدادی کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی گئی ہے جس میں تقریباً 20 ٹن ادویات، 5 ٹن حفظان صحت کی کٹس اور 15 ٹن خیمے شامل ہیں۔ یہ امداد ایک چارٹرڈ پرواز کے ذریعے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے اردن کے دارالحکومت عمان روانہ کی گئی ہے جہاں رائل میڈیکل سروسز آف اردن اس امداد کو وصول کر...
دہشت گردانہ حملے کے قصورواروں کو بغیر رحم کے سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ مجرموں کو سزا ملنی چاہیئے، ان پر رحم نہیں کیا جانا چاہیئے لیکن بے گناہ لوگوں کا نقصان نہ ہونے دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے خلاف بھارت بھر میں احتجاج دیکھا گیا۔ جموں و کشمیر کی عوام نے بھی متحد ہو کر بھارتی حکومت سے دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس دوران اتوار کے روز جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے دہشت گردی کے خلاف حمایت کو مزید بڑھانے اور دہشت گردی اور اس کی جڑوں کے خلاف فیصلہ کن لڑائی پر زور...
محکمہ خوراک میں پروموشن رولز کی تبدیلی، سیکرٹریٹ افسران کو کوٹہ مختص کرنے اور فیلڈ آفیسران کی گاڑیاں سیکرٹریٹ افسران کو دینے کیخلاف ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی۔ محکمہ خوراک میں پروموشن رولز کی تبدیلی، سیکرٹریٹ افسران کو کوٹہ مختص کرنے اور فیلڈ آفیسران کی گاڑیاں سیکرٹریٹ افسران کو دینے کیخلاف ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔ اتوار کے روز محکمہ خوراک کے ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی جس کی وجہ سے گلگت شہر اور مضافات میں عوام کو گندم نہ مل سکی۔
غزہ کے ساتھ اسرائیل کی لبنان پر جارحیت بھی جاری ، اسرائیلی طیاروں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بمباری کردی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے بیروت میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے دحیہ میں ایک عمارت کو بمباری کا نشانہ بنایا، اس سے پہلے بمباری کے لیے وارننگ بھی جاری کی گئی تھی، بمباری کے بعد علاقے میں دھوئیں کے بادل چھاگئے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے میں حزب اللہ کے ایک گودام کو نشانہ بنایا جہاں بھاری اسلحہ موجود تھا۔ دوسری جانب اسرائیل نے ایک اور ڈرون حملے میں...
بھارتی بحریہ کا طیارہ بردار جہاز کروار نیول بیس کے قریب(تصویر سوشل میڈیا)۔ پاک بحریہ کی حکمت عملی کی وجہ سے بھارتی طیارہ بردار جہاز وکرانت جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک میں واقع کروار نیول بیس واپس جانے پر مجبور ہوا۔ بھارتی طیارہ بردار جہاز وکرانت کھلے سمندر میں چند روز رہنے کے بعد واپس کروار بندرگاہ چلا گیا۔بھارت نے طیارہ بردار جہاز وکرانت کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر بحیرہ عرب میں تعینات کیا تھا۔بھارت نے جہاز کو 23 اپریل کو شمالی بحیرہ عرب میں پاکستانی سمندری حدود کے قریب تعینات کیا تھا۔تاہم پاک بحریہ کی مسلسل پٹرولنگ کے باعث بھارتی بحریہ نے طیارہ بردار جہاز وکرانت کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔
چیف جسٹس کا دورہ چین، ترکیہ، سپریم کورٹ کے ڈیجیٹلائزیشن اور کیس مینجمنٹ کوعالمی سطح پر سراہا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے چین اور ترکیے کے ایک ہفتے پر محیط دورے کی تکمیل کے بعد اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کے چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ کانفرنس میں سائبر سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت اور بچوں کے حقوق پر عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیف جسٹس نے ٹیکنالوجی کے ذریعے عدالتی نظام میں شفافیت اور کارکردگی میں بہتری پر زور دیا۔سپریم...

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا دورہ چین، ترکیہ: سپریم کورٹ کے ڈیجیٹلائزیشن اور کیس مینجمنٹ کو عالمی سطح پر سراہا گیا
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چین اور ترکی کا ایک ہفتے کا دورہ مکمل کرلیا، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے ڈیجیٹلائزیشن اور کیس مینجمنٹ اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے چین اور ترکیے کے ایک ہفتے پر محیط دورے کی تکمیل کے بعد اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ کانفرنس میں سائبر سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت اور بچوں کے حقوق پر عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیف...
کسانوں کا کہنا ہے کہ 2021ء کے بعد سے بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے واقعات میں کمی آئی، لیکن پہلگام حملے کے بعد صورتحال بدل گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام حملے کے بعد سرحدی علاقوں میں شدید کشیدگی کے سبب جموں کے سانبہ ضلع کے رام گڑھ علاقے میں کسان اپنے کھیتوں میں کھڑی گندم کی فصل جلد سے جلد کاٹنے کے لئے بے چین ہیں۔ سرحدوں پر بڑھتی ہوئی کشیدگی نے کسانوں کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ جتنا جلدی ہو سکے، اپنی فصلیں کاٹ لیں۔ اسی کے ساتھ مقامی لوگوں نے اپنے گھروں میں موجود زیر زمین بنکروں کی صفائی کرنی شروع کر دی ہے تاکہ کسی...
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر اسرائیلی روش اختیار کرتے ہوئے معصوم شہریوں کے مکانات دھماکا خیر مواد سے تباہ کرنے شروع کردیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں، 2 ہزار سے زیادہ بے گناہ کشمیری گرفتار کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج گزشتہ چند روز کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں کم از کم 11 مکانات کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کرچکی ہے، دھماکہ خیز مواد سے گھروں کو تباہ کیے جانے سے اطراف کی عمارتیں اور مکانات بھی متاثر ہوتے ہیں۔ بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں پر ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج، اسرائیلی فوج کی حکمت عملی کی نقل کرتے ہوئے کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کررہی ہے تاکہ...
پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کی دی گئی مہلت ختم، واپس آنے والے پاکستانیوں کے اعداد وشمار جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)بھارت کی حکومت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو بھارت چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہوگئی تاہم تین روز کے دوران 536پاکستانی واپس آئے ہیں جبکہ پاکستان سے 849 بھارتی شہری اپنے ملک چلے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لانگ ٹرم ویزا رکھنے والے پاکستانی اور بھارتی شہریوں کی واپسی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا، بارڈر کے دونوں جانب کئی خاندان اپنے گھروں میں واپسی کی امید لگائے بیٹھے ہیں، دوسری طرف جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے بھارتی پنجاب کے سرحدی علاقوں میں کسانوں کو اپنی فصلیں دو روز میں کاٹنے اور...
کراچی: پاکستان کی کاٹن مارکیٹوں میں روئی کی مطلوبہ قیمت نہ ملنے سے کاٹن سیکٹر میں جاری بحران کے باعث کپاس کی کاشت کا مومینٹم نہ بن سکا حالانکہ بیشتر کاٹن زونز میں پانی کی صورتحال پہلے سے بہتر ہوچکی ہے۔ ان عوامل کے باعث خدشہ ہے کہ کاٹن ایئر 2025-26 کے دوران مقامی ٹیکسٹائل ملوں کو ایک بار پھر اربوں ڈالر مالیت کی درآمدی روئی پر انحصار کرنا پڑے گا۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن اور اپٹما سمیت کاٹن انڈسٹری کے تمام بڑے اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر قائم منسٹریل کمیٹی کی سفارشات کے باوجود ایکسپورٹ فیسیلٹیشن اسکیم کا خاتمہ...
کراچی: حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس مکمل ہوگئے ہیں اور کراچی ایئرپورٹ پر مخصوص کاؤنٹرز پر عازمین حج کے لیے سعودی امیگریشن کلیئرنس کارروائی 29 اپریل کو شروع ہوگی اور اس کے لیے روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت سعودی امیگریشن ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔ ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق حال ہی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے لیے مختص سعودی امیگریشن حکام اسلام آباد سے کراچی پہنچے جہاں ایئرپورٹ انتظامیہ نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت سعودی امیگریشن ٹیم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 8 مخصوص کاونٹرز پر عازمین حج کے لیے سعودی امیگریشن کلیئرنس کی کارروائی 29 اپریل سے شروع کرے گی،...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان نے 90 ہزار جانیں قربان کی ہیں اور اس جنگ میں پاکستانی معیشت کو کھربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں غیرملکی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکا رہے، کسی بھی ملک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانیں قربان نہیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ریاست ہیں، اس جنگ میں ہماری سکیورٹی فورسز، پولیس، ایجنسیوں اور عوام نے بے پناہ قربانیاں دی...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے جلد آغاز سے متعلق غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس نے طلباء اور والدین میں الجھن پیدا کر دی ہے۔ تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔ جبکہ متعدد ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے یکم جون سے شروع ہونے والی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، لیکن سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ یہ درست نہیں ہے۔ حکام نے تصدیق کی کہ تعطیلات مقررہ وقت سے قبل شروع کرنے کی تجویز منظوری کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کو بھیج دی گئی ہے تاہم حتمی فیصلہ ابھی...
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ مادھوری ڈکشت کے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے نے حالیہ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سپر اسٹار جوڑی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی زندگی کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے، وہ بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہو جائیں گے۔ گزشتہ ایک سال سے ویرات اور انوشکا کے بھارت چھوڑنے کی چہ مگوئیاں جاری تھیں اور اب ڈاکٹر نینے نے یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں انوشکا سے ہونے والی ایک ذاتی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے اس فیصلے کی ممکنہ وجوہات بیان کیں۔ ڈاکٹر نینے نے کہا کہ ہم نے انوشکا سے ملاقات کی تھی، انہوں نے بتایا کہ وہ اس لیے لندن منتقل ہونے کا سوچ رہے ہیں کیونکہ...
پاکستان کی موثر سفارتکاری، بھارت پہلگام واقعہ کیخلاف قرارداد میں مرضی کے الفاظ شامل کرانے میں ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی تاہم بھارت کی پاکستان کے خلاف خواہش پوری نہ ہو سکی۔پاکستان کی سفارتکاری کام کر گئی، پلوامہ حملے کے بعد جاری بیان کی طرح اس بار سخت زبان استعمال کرنے کی بھارت کی خواہش پوری نہیں ہوسکی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی سفارتکاری کام کر گئی اور بھارت ہاتھ ملتا رہ گیا۔ پہلگام واقعے کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین بشمول غیر مستقل رکن پاکستان نے سخت الفاظ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کےاعلان کےساڑھے تین ہفتےبعدبھی بجلی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی نہ ہوسکی، وزیراعظم کےاعلان کے بعداب تک مجموعی طورپربجلی صرف 4 روپے 97 پیسےفی یونٹ سستی کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کےاعلان کےساڑھے3 ہفتےبعدبھی بجلی7.41روپےفی یونٹ سستی نہ ہوسکی، اب تک مجموعی طورپربجلی4.97روپےفی یونٹ سستی کی گئی۔ کمی ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں کی گئی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں 1.36 روپےفی یونٹ کمی کی گئی جبکہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی1.90روپے فی یونٹ سستی کی گئی، اسی طرح پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی کی قیمت 1.71 روپے فی یونٹ کم کی گئی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں (ڈسکوز) مالی...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک )بھارت کی خطے کے امن کو داؤ پر لگانے اور پاکستان کو اُکسانے کی کوشش۔ بھارتی بحریہ نے بحرِ عرب میں کئی اینٹی شپ میزائل داغنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی سرکاری خبر رساں ایجنسی ”اے این آئی“ کے مطابق یہ میزائل تجربات بحریہ کی جنگی تیاریوں اور طویل فاصلے تک حملے کرنے کی صلاحیت دکھانے کے لیے کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ پہلگام حملے کے بعد پیدا ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارت نے اپنے جنگی بحری جہاز بحیرہ عرب میں پاکستانی سرحدوں کے قریب پہنچا دئے ہیں۔ درحقیقت یہ کارروائیاں جنوبی ایشیا میں عدم استحکام پیدا کرنے اور خطے کے امن کو داؤ پر لگانے کی ایک کھلی کوشش دکھائی دیتی...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب حکومت کی صحت کے شعبے میں نجکاری کی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی تکبرانہ روش نے عوامی مسائل کو حل کرنے کی بجائے نظام کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے وفد سے منصورہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پنجاب حکومت بنیادی مراکز صحت (آر ایچ سی) سے لے کر جناح اور میو ہسپتالوں تک کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جو عوامی صحت کے لیے "شب خون" ہے۔ ملاقات کے موقع پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی، گرینڈ ہیلتھ...

سیکیورٹی فورسز نے پاکستان,افغان سرحد کے راستے دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ، 54خوارجی جہنم واصل
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے 25/26 اور 26/27 اپریل 2025 کی درمیانی شب پاکستان-افغان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے خوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا ،اور شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل کے عمومی علاقے میں تلاش کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی دستوں نے مؤثر طریقے سے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا اور تمام 54 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے طلباء کیخلاف انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد, "ہندو رکھشک دل" کی جانب...
پولیس حکام نے بتایا کہ کنوئیں میں موجود لاش کو اس کے ساتھیوں نے نکالنے کی کوشش بھی کی، لیکن لاش نکالنے میں ناکامی پر ساتھیوں نے 15 پر کال کی اور فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں شاہ لطیف ٹاؤن ملیر ندی بند کے قریب پلاٹ میں تیل یا گیس کی مبینہ چوری کرنے کیلئے کنویں کی کھدائی کے دوران ایک شخص مبینہ طور پر دم گھںٹے سے ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مددگار ون فائیو پولیس کی اطلاع پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو موقع پر طلب کرلیا۔ پولیس کو کنویں کے باہر سے گیس سلینڈر اور لائن میں کنکشن لگانے کیلئے آلات ملے، جبکہ علاقے میں گیس کی...
اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انتخابی ٹربیونلز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق عام انتخابات 2024 کے بعد دائر کی گئی 372 انتخابی درخواستوں میں سے اب تک 136 درخواستوں کا فیصلہ ہو چکا ہے، جو مجموعی طور پر 37 فیصد بنتی ہیں۔ قومی اسمبلی کی 26 فیصد جبکہ صوبائی اسمبلی کی 42 فیصد انتخابی درخواستوں پر فیصلے سنائے گئے ہیں۔ فافن کے مطابق یکم فروری سے 20 اپریل 2025 کے دوران 24 انتخابی درخواستیں نمٹائی گئیں۔ پنجاب میں اس عرصے میں 21، بلوچستان میں 2 اور سندھ میں 1 درخواست کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ خیبر پختونخوا میں کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ پنجاب میں لاہور، راولپنڈی...
شاہ لطیف ٹاؤن ملیر ندی بند کے قریب پلاٹ میں تیل یا گیس کی مبینہ چوری کرنے کے لیے کنویں کی کھدائی کے دوران ایک شخص مبینہ طورپردم گھںٹے سےہلاک ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق مدد گارون فائیو پولیس کی اطلاع پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو موقع پرطلب کرلیا۔ پولیس کو کنویں کے باہر سے گیس سلینڈر اور لائن میں کنکشن لگانے کے لئے آلات ملے جب کہ علاقے میں گیس کی بو بھی پھیلی ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے کنوئیں میں اندر جانے کی کوشش کی تاہم انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پارکو اور سوئی گیس کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے...
لاہور: گلدشت ٹاؤن کے گھر میں گھس کر 11سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر چوکی گلدشت ٹاؤن پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 11 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کرنے والے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے بتایا کہ بچہ بازار سے شوارما لینے کے لیے گیا تھا تو ملزم عبدالرحمان بچے کے پیچھے گھر میں آگیا اور بچے کو ورغلا پھسلا کر اس کے ساتھ بد فعلی کرنے کی کوشش کی۔ متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم عبدالرحمان کے خلاف فوری مقدمہ درج...
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشن آپریشن کے بعد پاکستان اور ہندوستان آمنے سامنے ہیں، اور کشیدگی بڑھ گئی۔ اس دوران مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان پاکستان کی محبت سے سرشار ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ مقبوضہ کشمیرکی خاتون نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جیسے آپ کے دل میں ہندوستان ہے ویسے ہی کشمیریوں کے دل میں پاکستان ہے اور یہ سچ ہے۔ کشمیری خاتون نے کہاکہ ہم کشمیری پاکستان کے ساتھ...
رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے باکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے جب کہ بھارت کے اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر مظالم سب پر عیاں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سکھ رہنما بھی بول پڑے، رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے باکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں، یہ نہ تو 1965 ہے نہ 1971 یہ 2025 ہے۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ہم انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے ، گرپتونت سنگھ پنوں، پاکستان کا نام ہی پاک ہے، ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، انڈیا کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ...
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ ادارے “ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن” کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں زجری فوک مین، زجری وٹ کوف اور چیس ہیرو شامل تھے جبکہ پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں بلاک چین انوویشن، ٹوکنائزیشن، حقیقی اثاثوں (Real World Assets) اور سٹیبل ایپلیکیشنز (Stable Applications) کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد اور حکومت پنجاب کے درمیان بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کے وسیع قدرتی وسائل جیسے معدنیات اور زراعت کی ٹوکنائزیشن کا جائزہ لیا گیا، تاکہ ڈیجیٹل لین دین میں شفافیت، کارکردگی میں بہتری اور...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس کے دوران پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی کوعلاقائی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اسحاق ڈارنے بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے ساتھ بے بنیاد پروپیگنڈے کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہناہے کہ نائب وزیراعظم نے چین کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نائب وزیراعظم نے پاک چین دوستی اور شراکت داری کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا...
ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کی پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ شراکت کا معاہدہ طے پا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ڈی سینٹرلائزڈ فنانس پلیٹ فارم ہے۔ ورلڈ لبرٹی فنانشل، پاکستان کرپٹو کونسل معاہدے کے ساتھ اشتراک سے پاکستان میں بلاک چین کی جدت کو تیز تر بنانے، پائیدار کوائن کے استعمال اور ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گی۔ اشتراک کی دستاویز پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ اجلاس میں پاکستان کے وزیر خزانہ، اسٹیٹ بینک کے گورنر، ایس ای سی پی کے چیئرمین...
پشاور میں فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی۔ گزشتہ روز تاک میں بیٹھے 4 مسلح افراد نے شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد جانے والے شہریوں کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔ فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوئے، واقعے میں ایک راہگیر بھی زندگی کی بازی ہار گیا تھا، مسلح افراد مقتولین کا شادی ہال سے نکلنے کا انتظار کرتے رہے۔ رپورٹ کے مطابق جائے وقوع پر ملزمان سر عام اسلحہ لہراتے رہے جب کہ واردات کا مقدمہ تھانا پھندو میں درج کرلیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ایف آئی آر 5 ملزمان کے خلاف درج کی گئی، متن میں کہا گیا...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار کیخلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق ہندو پنڈت نے پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا، ہندو پنڈت نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار پانی کی سیاست سے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے۔ ہندو پنڈت نے کہا کہ بھارت کے پاس دریائے سندھ کا پانی روکنے کا کوئی بندوبست نہیں، اگر بھارت سرکار دریائے سندھ کا پانی روکنے پر کام کرے تو کم از کم 20 سال چاہئیں۔ ہندو پنڈت نے کہا آپ (مودی سرکار) ایسے ہی کہتے رہے کہ ہم پاکستان کا پانی روک دیں گے، کیا کر رہے ہو آپ؟ اس کا مطلب ہے کہ بھارتی عوام کو بیوقوف بنایا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 اپریل 2025ء) انٹرنیشنل سینٹر فار انٹیگریٹڈ ماؤنٹین ڈویلپمنٹ (آئی سی آئی ایم او ڈی) کی پیر 21 اپریل کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں برف میں کمی کا یہ رجحان مسلسل تیسرے سال بھی جاری ہے اور خطے میں پانی سے متعلق سلامتی داؤ پر لگا رہا ہے۔ ہمالیہ۔ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ افغانستان سے میانمار تک پھیلا ہوا ہے، جبکہ آرکٹک اور براعظم انٹارکٹیکا کے بعد برف اور گلیشیئرز کے سب سے بڑے ذخائر اسی خطے میں ہیں۔ یہ ذخائر تقریباً دو ارب انسانوں کے لیے تازہ پانی کا اہم ذریعہ ہیں، جبکہ زراعت، گھریلو استعمال اور دیگر ضروریات کے لیے بھی...
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن بدستور مشکلات کا شکار ہے جبکہ اضافی مسافت سے پروازوں کے آپریشنل اخراجات میں فی پرواز لاکھوں کا اضافہ ہوگیا۔ طویل فاصلے کی پروازوں میں دہلی امرتسر آمد کی 33 پروازوں میں 2 سے 9 گھنٹے کی تاخیر ہو رہی ہے جبکہ نجی ایئرلائن کی دہلی الماتے کی پروازیں 6ای 801 اور 6ای 802 تیسرے روز بھی منسوخ کر دی گئی۔ بھارتی نائب صدر کو روم سے دہلی واپس لے جانے والی خصوصی پرواز نے بھی طویل مسافت طے کی۔ نیویارک، ٹورنٹو، ویانا اور لندن سے دہلی کی 8 پروازیں 3 سے 9 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں جبکہ دمام، فرینکفرٹ، برمنگھم، پیرس اور میلان سے دبئی کی پروازیں...
کینیڈا: اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے ہجوم کو کچل دیا، متعدد افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز کینیڈا کے شہر وینکوور میں ہفتے کو ایک اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک ڈرائیور نے گاڑی سے ہجوم کو کچل دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق وینکوور پولیس نے ایکس پوسٹ میں بتایا ہے کہ واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ وینکوور کے میئر کین سم نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلپائنی کمیونٹی کے افراد لاپو لاپو ڈے منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ یہ تہوار 16 ویں صدی کے فلپائنی نوآبادیاتی مخالف رہنما کی یاد میں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر اگر بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو پاکستان کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق طلال چودھری کا کہنا تھاکہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے، پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو پاکستانی میڈیا نے بیک فٹ پر کر دیا ہے، طلال چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت میں سوشل میڈیا پر اب فالس فلیگ آپریشن پر کڑی تنقید ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مودی کی پوری سیاست مسلمان دشمنی اور...
ویب ڈیسک: نادرا نے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے حصول کے لیے اہم ہدایات جاری کر دیں۔ نادرا کے اعلامیے کے مطابق شناختی کارڈ بنوانے کے لیے اصل دستاویزات ہمراہ لانا ضروری ہے، بے فارم یا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے لیے فوٹو کاپی کی ضرورت نہیں۔ نادرا نے واضح کیا کہ بطور ضمانت شناختی کارڈ لینے یا دینے کا کوئی قانونی جواز نہیں۔ سینٹرز پر آویزاں ہدایات میں شہریوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ مالی لالچ یا انعام کے جھانسے میں آ کر اپنی شناختی معلومات یا انگلیوں کے نشانات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار نادرا نے شہریوں کو بلا ضرورت...
بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی یہ پالیسی مقبوضہ جموں و کشمیر میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے اور حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جائز آواز کو دبانے کی مذموم کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندتوا حکومت کی طرف سے پہلگام واقعے کی آڑ میں حریت پسند کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کرنے اور ہزاروں بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت اس طرح کی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کو...
1912 میں ڈوبنے والے مشہور ٹائٹینک جہاز کے مسافر کی طرف سے لکھے گئے خط کو 4 لاکھ ڈالرز میں نیلام کردیا گیا ہے۔ یہ خط 10 اپریل 1912 کو جہاز کی نیویارک روانگی کے وقت آرکیبالڈ گریسی نامی فرسٹ کلاس مسافر کی طرف سے ایک جاننے والے کو لکھا گیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا یہ ایک اچھا جہاز ہے تاہم میں اس کے بارے میں رائے قائم کرنے میں سفر کے اختتام تک انتظار کروں گا۔ تاہم روانگی کے 4 دن بعد جب جہاز آئس برگ سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا تو گریسی نامی اس مسافر نے جہاز سے سمندر میں چھلانگ لگائی اور ایک الٹے ہوئے لائف بوٹ پر چڑھ گیا۔ انہیں بعد...
دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے کیخلاف وکلا کے دھرنے، گڈز ٹرانسپورٹ بند WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز سکھر: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ میں مختلف مقامات پر وکلا کے دھرنے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف خیر پور میں ببرلو بائی پاس پر وکلا کا دھرنا دسویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ ببرلو بائی پاس سمیت دیگر مقامات پر جاری دھرنوں کے باعث سندھ اور پنجاب کے درمیان گڈز ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے جس کی وجہ سے اشیائے خورونوش اور دیگر اشیاء کے ٹرک اور ٹریلر پھنس گئے۔ اس حوالے سے ٹرانسپورٹز کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باعث مشکلات...
ایمن خان اور منال خان دو شاندار پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ اور ماڈل ہیں جو اپنی ماڈلنگ، اداکاری اور ڈیجیٹل تخلیق کے لیے پسند کی جاتی ہیں۔ فی الحال وہ اپنے پیارے چھوٹے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، جو جلد ہی ڈیجیٹل تخلیق کار صبا سے شادی کرنے والے ہیں۔ گزشتہ رات کراچی میں صبا اور معاذ کی مہندی کی تقریب ہوئی جس میں ایمن خان اور منال خان کے اہل خانہ اور دلہن کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ دلہن نارنجی اور مہندی سبز لباس میں پیاری لگ رہی تھی۔ دولہے نے سرسوں کے شلوار سوٹ کے ساتھ مہندی سبز شیروانی پہنی۔ یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک میں ایمن خان کی...
پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی کرپشن سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایف آئی اے نے حبیب سیکیورٹیز کے زاہد حبیب اور نعیم انور کو ایف آئی اے میں پیشی کے نوٹس جاری کیے تھے۔ عاطف خان سے لاکھوں وصول کرنے والے دونوں افراد نے پیش ہونے کےلیے مہلت مانگ لی۔ دوںوں افراد کو بیان ریکارڈ کرانے کےلیے بالترتیب 22 اور 24 اپریل کےلیے نوٹس جاری ہوئے تھے۔ زاہد حبیب نے ریکارڈ حصول اور نعیم انور نے طبعیت خرابی کے باعث مہلت طلب کی۔ دونوں افراد نے اگلے ہفتے متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ اگلے ہفتے ہپیش ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یاد رہے کہ عاطف خان سے رقم...
کینیڈا میں اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک ڈرائیور نے ہجوم پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ کینیڈا کے شہر وینکوور میں اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک ڈرائیور نے ہجوم پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ وینکوور پولیس نے سماجئ رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ حادثے میں کئی لوگ ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، ڈرائیور زیر حراست ہے۔ شہر کے میئر نے ایکس پر جاری پوسٹ میں کہا کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب کہ فلپائنی کمیونٹی کے لوگ لاپو لاپو ڈے منانے کے لیے...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کامیاب اور موثر سفارت کاری کرتے ہوئے پہلگام واقعہ کے خلاف منظور کردہ مذمتی قرارداد میں سخت الفاظ شامل کرانے کی بھارتی مذموم کوششوں کو ناکام بنادیا جب کہ بھارت قرار داد میں پہلگام کا لفظ میں بھی شامل نہیں کرواسکا۔ پہلگام واقعے کے کئی روز بعد جاری کیے گئے بیان میں سلامتی کونسل نے اعادہ کیا کہ ہر طرح کی دہشت گردی عالمی امن اور سلامتی کے لیے سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے جمعے کو جاری بیان میں رکن ممالک نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ بھارت اور نیپال کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ بیان میں پہلگام کے بجائے جموں و کشمیر کا لفظ استعمال کرتے...
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تازہ کشیدگی کے اثرات برطانیہ میں بھی پہنچ گئے، بھارتی شہریوں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کے خلاف پاکستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرہ کے خلاف برطانیہ میں پاکستان اور آزاد کشمیر سے متعلق کمیونٹی نے کاؤنٹر مظاہرے کا اہتمام کیا، پاکستانیوں اور برطانوی کشمیری کمیونٹی نے ملی نغموں اور قومی ترانوں کی گونج سے بھرپور ملی یگانگت اور یکجہتی کا مظاہرے سے جواب دیا۔ پاکستانی اور کشمیری مظاہرین جو لندن، لوٹن اور بعض دیگر جگہوں سے لندن پہنچے تھے، انہوں نے ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوکر بھارت کی آبی جارحیت، کشمیری عوام پر مظالم...
اس ملاقات میں مختلف تنظیمی امور خاص کر صوبائی تنظیمی، دستوری امور اور مشکلات پر تفصیل سے مشاورت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کے ساتھ ان کی رہائشگاہ پر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی نے ملاقات کی، ملاقات میں مختلف تنظیمی امور خاص کر صوبائی تنظیمی، دستوری امور اور مشکلات پر تفصیل سے مشاورت ہوئی، مرکزی نائب صدر علامہ عارف واحدی نے بعض اہم دستوری نکات کی وضاحت کی اور صوبائی صدر کی فعالیت پر تحسین پیش کی۔
کراچی کے علاقے شاہ لطیف، ملیر ندی بند کے قریب تیل یا گیس چوری کے لیے بنائے کنویں میں لاش کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے۔ گیس کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو کنویں کے اندر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے، مین کنکشن سے گیس سپلائی بند کرنے کے بعد کنوئیں میں جانا ممکن ہوگا۔ پولیس کے مطابق کنوئیں کے باہر سے گیس سلنڈر اور لائن کنکشن لگانے کے آلات بھی ملے ہیں۔ کنوئیں میں اترنے اور چڑھنے کے لئے سیڑھیاں بنائی گئی تھیں۔ پولیس کے مطابق کنوئیں میں موجود لاش کو ساتھیوں نے نکالنے کی کوشش بھی کی، لاش نکالنے میں ناکامی پر ساتھیوں نے 15 پر کال کی اور فرار ہوگئے۔ Post Views: 1
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کو سفارتی محاذ پر کامیابی جبکہ بھارت کو سبکی کا سامنا کرناپڑا ہے۔ سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کی مذمت کی تاہم پلوامہ حملے کے بعد جاری بیان کی طرح اس بار سخت زبان استعمال کرنے کی بھارت کی دلی خواہش پوری نہیں ہوسکی جس کے بعد بھارتی میڈیا آگ بگولہ ہوگیا ہے۔ سلامتی کونسل میں بیان امریکا نے تجویز کیا تھا جو متفقہ طور پر منظور نہیں ہو سکا، پاکستان نے سفارتی کوششوں سے متنازع الفاظ شامل نہیں ہونے دیے جس کے بعد سلامتی کونسل کے بیان میں بھارت کی جگہ صرف تمام متعلقہ حکام کے الفاظ استعمال کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام فالس...
سٹی 42:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد سے ملاقات کی،سرمایہ کاروں کے تحفظ ،سرمایہ کاری کومحفوظ بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے وفد کی تجاویز کو نوٹ کیا ،ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ملک ہے،پاکستان میں سرمایہ کاروں کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت نے سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات کئے ہیں،بعض شرپسندوں کے حملوں کا سخت نوٹس لیا ہے ،ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری...
بھارت نے بین الاقوامی سرحد سے منسلک گاؤں رورانوالا خرد (اٹاری) میں فصلوں کی کٹائی کے اعلانات کروا دیے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب میں واقع گردوارے سے عوام کے لیے اعلانات کروائے گئے کہ وہ اپنی فصلوں کی کٹائی کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف کی جانب سے سرحد پر موجود فصلوں کی کٹائی کے لیے عوام کو 2 دن کی مہلت دی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت پاکستان کے خلاف کیا کرسکتا ہے؟ بی ایس ایف نے اعلان کیا کہ جن کی فصلوں کی کٹائی رہتی ہے وہ 2 دن میں مکمل کرلیں، 2 دن کے بعد سرحد کے قریبی گیٹ بند کر دیے جائیں گے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اعلانات سے...
ریاض: سعودی عرب کی تیل کے علاوہ برآمدات 2024 میں 515 ارب ریال (137.29 ارب ڈالر) کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ پیش رفت سعودی معیشت کا تیل پر انحصار ختم کرنے کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔ سعودی عرب کی غیر تیل برآمدات میں سال بہ سال 13 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سعودی وژن 2030 کے آغاز کے بعد سے اس میں 113 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سعودی عرب نے حال ہی میں اپنے وژن 2030 منصوبے کی سالانہ رپورٹ بھی جاری کی ہے جس کے مطابق مملکت نے 2024 میں 77.6 ارب ریال (20.69 ارب ڈالر) کی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری حاصل...
اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے خلاف پاکستان میں اسرائیلی اشیا کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔ جیسے جیسے اسرائیلی جارحیت میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے ویسے ہی بائیکاٹ کی شدت میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کراچی کے تاجر محمد اویس نے بھی اپنے دکان پر امپورٹڈ اشیا کی فروخت روک دی ہے۔ محمد اویس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جو اشیا ان کی دکان پر موجود ہیں وہ بھی فروخت نہیں کریں گے اور خراب ہونے کی صورت میں پھینک دی جائیں گی۔ محمد اویس کی دکان پر جہاں امپورٹڈ اشیا رکھی گئی ہیں وہاں کراس کا نشان لگا دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے...
کراچی (اے بی این نیوز)پاکستان میں آج 24 قیراط سونے کی قیمت 374,100 تولہ ہے اور 22 قیراط سونے کی قیمت 27 اپریل 2025 بروز اتوار 343,013 تولہ ہے۔ سونے کی قیمتوں کے بارے میں باقاعدہ اپ ڈیٹس حاصل کریں۔ سونا سونا فی تولہ سونا فی 10 گرام 24K Rs. 374,100 Rs. 320,730 22K Rs. 343,013 Rs. 294,003 21K Rs. 327,421 Rs. 280,639 20K Rs. 311,830 Rs. 267,275 18K Rs. 280,647 Rs. 240,548 پاکستان کے بڑے...
روسی تجزیہ کار اور ماہر بین الاقوامی امور ٹیموفے بورداچیو نے کہا ہے کہ امریکا اب یورپ مزید سیکیورٹی ضمانت دینے کے قابل نہیں رہا اور ووٹرز کی طرف سے بین الاقوامی معاملات میں مداخلتوں کو کم کرکے قومی مسائل ہر توجہ دینے پر زور نے امریکا کو یورپ سے توجہ ہٹانے پر مجبور کردیا ہے۔ اپنے آرٹیکل میں انہوں نے لکھا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا یوکرین سے متعلق روس کی پوزیشن کو بہتر انداز میں سمجھنے لگا ہے جبکہ امریکی وزیر دفاع پہیٹر ہیگزیتھ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے یورپ کی سیکیورٹی کی ضمانت دینے کا دور ختم ہوگیا ہے، یہ دونوں باتیں امریکی خارجہ پالیسی میں اہم تبدیلی کی...
پنجاب کے اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے جلد آغاز سے متعلق غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس نے طلباء اور والدین میں الجھن پیدا کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں 1600 سے زائد اسکولوں کے لائسنس منسوخ تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔ جبکہ متعدد ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے یکم جون سے شروع ہونے والی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، لیکن سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ یہ درست نہیں ہے۔ حکام نے تصدیق کی کہ تعطیلات مقررہ وقت سے قبل شروع کرنے کی تجویز منظوری کے لیے وزیراعلیٰ...
سوڈان کی ریاست ریور نیل کے دارالحکومت الدیمر میں آئی ڈی پیز کے کیمپ پر ڈرون حملے میں 11افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں:سوڈان: صدارتی محل بالآخر باغیوں سے آزاد کرالیا گیا شنہوا نیوز کے مطابق ریاستی گورنر محمد البداوی عبدالمجید نے بیان میں حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف ) کی طرف سے الموگران کے علاقے میں آئی ڈی پی کیمپ پر حملہ ایک جرم ہے، جس میں 11 شہری ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین، بچے اور بوڑھے تھے۔ انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ ان خلاف ورزیوں کی دستاویز کریں اور ذمہ داروں کا احتساب یقینی...
ہماری زندگی سے جو خوبصورت چیزیں منہا ہوئی ہیں ان میں سائیکل کی سواری بھی شامل ہے، سکوٹر اور موٹر سائیکل نے اس کی جگہ تو لی لیکن ان کی حرکت میں وہ برکت پیدا نہ ہو سکی جو سائیکل سوار کی خوش خرامی میں ہوتی تھی۔ سائیکل پر سفر ہولے ہولے آگے بڑھتا اور آپ ارد گرد کے ماحول سے سرسری گزرنے کے بجائے اس کا حصہ بن جاتے تھے، اسے چلانے سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہونے سے بھی کسی کو انکار نہیں۔ زمانے کی برق رفتاری کے سامنے قدم ہموار رکھنا آسان نہیں ہوتا لیکن ان کے اکھڑنے سے پہلے مزاحمت کی سعی شخصی وقار میں اضافہ کرتی ہے، معاشرہ اور حکومت مل کر اپنی شرائط...
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کیلیے کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم شروع کیے جانے کے بعد آئندہ مالی سال 2025-26کے وفاقی بجٹ میں مسلح افواج پر کنٹریبیوٹری پنشن سکیم کے اطلاق میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ نے اگلے بجٹ میں فوجی ملازمین کو کنٹری بیوٹری پنشن سکیم سے استثنیٰ دینے کی تجویز دیدی۔ ذرائع کے مطابق تاہم ا س تجویز کی حتمی منظوری آئی ایم ایف سے لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان کے دوران اس حوالے سے بات چیت متوقع ہے۔ آرمڈ فورسز ملازمین کو یکم جولائی 2025سے سکیم میں شامل کیا جانا تھا جبکہ نئے سول سرکاری ملازمین پر پنشن اسکیم...
مرکزی ملزم کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت 2 مرتبہ عمر قید اور 15 لاکھ جرمانے کا حکم دیا گیا تبصرے ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ –> Tagsپاکستان
پولیس اہلکار نے ایک ضعیف سکھ خاتون کو گلے لگایا اور انہیں اپنی ماں کہتے ہوئے جذباتی انداز میں نظم پڑھی۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے تاہم سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کیلئے کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔ حال ہی میں کرتارپور راہداری پر پنجاب پولیس کے اہلکار کی سکھ یاتریوں کے استقبال کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اہلکار کے جذباتی انداز نے پاکستان کی مہمان نوازی کی خوبصورت عکاسی کی۔ ویڈیو میں پنجاب پولیس کے ایک اہلکار کو سکھ یاتریوں کا استقبال منفرد انداز میں کرتے دیکھے گیا۔ اس موقع پر پولیس اہلکار نے ایک ضعیف سکھ خاتون کو گلے لگایا اور انہیں...
تاجر تنظیموں نے غزہ اور فلسطین میں اسرائیل کی مسلسل انسانیت سوز مظالم پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دن بھر اجتجاجی ریلیاں نکالیں اور غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن اور ملک کی تمام تاجر تنظیموں کی جانب سے ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کی کال پر ملک بھر کی طرح صوبائی دارلخلافہ پشاور اور صوبے کے طول و عرض میں بھی غزہ کے مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور تمام تاجر تنظیموں نے غیرمعمولی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے شٹرڈاون ہڑتال کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ تاجر تنظیموں نے غزہ اور فلسطین میں اسرائیل کی مسلسل انسانیت...

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کا اسلام آباد کی ترقی کے لیے اشتراک پر اتفاق
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کا اسلام آباد کی ترقی کے لیے اشتراک پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) اور سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں اداروں نے اسلام آباد کو ایک جدید اور فعال کاروباری مرکز میں ڈھالنے کے لیے باہمی روابط اور اشتراک کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ آئی سی سی آئی کے صدر جناب ناصر منصور قریشی نے سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جناب نعمت اللہ مسعود کی قیادت میں آنے والے وفد کا پرتپاک خیرمقدم...
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ افغان شہریوں کے جبری انخلا کا سلسلہ روکا جائے۔ انہوں نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی بھی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں افغان شہریوں کے جبری انخلا اور فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین کی ریلی کا آغاز میٹروپولیٹن کوئٹہ کے سبززار سے ہوا۔ مظاہرین ریلی کی شکل میں مینان چوک تک آئے جہاں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ افغان شہریوں کے جبری انخلا کا سلسلہ روکا جائے۔ انہوں نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی بھی مذمت کی اور مسلم ممالک کے حکمرانوں سے...
اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان پر بے جا الزامات اور دھمکیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان بار کونسل کا ایک اہم اجلاس آج وائس چیئرمین سید ریاض احمد کی زیر صدارت بار کونسل آفس گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جی بی کے تمام ڈسٹرکٹ بارز، ہائی کورٹ بار اور سپریم ایپلٹ کورٹ بارز کے صدور نے شرکت کی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے وکلاء کی جانب سے گزشتہ کئی مہینوں سے جاری ہڑتال، صوبائی حکومت و مقتدر حلقوں کی وعدہ خلافیوں اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر تفصیلی غور و خوض...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آذربائیجان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ پیشرفت سے آگاہ کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ پیشرفت سے آگاہی دی ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے دوران گفتگو بھارت کے بےبنیاد الزامات مسترد کردیے اور نئی دہلی کے اسلام آباد مخالف جھوٹے پراپیگنڈے سے خبردار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تنازع کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی مسلسل حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل 2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی حکومت شروع سے ہی کوشاں تھی کہ پانی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی جائے، پانی کے حوالے سے مودی سرکار کے فیصلے کے نتیجے میں خدانخواستہ نیوکلیئر جنگ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا کہ بھارت شروع سے ہی کوشاں تھا کہ پانی کے معاہدے کے خلاف جائے، بین الاقوامی قانون بھارت کو اس خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیتا۔ بھارت دہشتگردی کا بہانہ بنا کر متنازع اور خطرناک اقدام اٹھا رہا ہے، اس اقدام نے بھارت کو پوری دنیا میں ایکسپوز کردیا ہے۔ پاکستان اور بھارت میں جو معاہدے ہیں...

اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مبینہ طور پر گاڑیوں کے غائب ہونے سے وضاحت جاری،میڈیا رپورٹس کی تردید
اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مبینہ طور پر گاڑیوں کے غائب ہونے سے وضاحت جاری،میڈیا رپورٹس کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مبینہ طور پر گاڑیوں کے غائب ہونے سے متعلق خبروں کے تناظر میں، حقائق کی وضاحت کرنا اور اصل صورتحال کو واضح کرنا ضروری ہے۔عملے کی کمی اور محدود وسائل کے باوجود، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا فیلڈ عملہ مسلسل دیانتداری اور محنت کے ساتھ کام کر رہا ہے، اور وزارت خزانہ کی جانب سے دیے گئے اہداف کے مطابق حکومت کے لیے اربوں روپے کی آمدن پیدا کر چکا ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران، محکمہ کے روڈ...
ذرائع کا کہنا ہے کہ تھنک ٹینک ہنگامی بنیادوں پر معاہدے کی معطلی پر اپنی رائے کابینہ کو دے گا، وزیر اعظم ماہرین کی رائے پر مزید حکمت عملی کا فیصلہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی طرف سے معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینے کے لیے وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور انڈس کمیشن کے ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تھنک ٹینک ہنگامی بنیادوں پر معاہدے کی معطلی پر اپنی رائے کابینہ کو دے گا، وزیر اعظم ماہرین کی رائے پر مزید حکمت عملی...
پاک بھارت کشیدگی کے باعث واہگہ/اٹاری بارڈر بدستور بند ہے، تاہم دونوں ملکوں کے شہریوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ ہفتے کے روز بھارت سے 81 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچے جبکہ پاکستان سے 342 بھارتی شہری واپس روانہ ہوئے۔ واپس جانے والے بھارتی شہریوں میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی براڈکاسٹنگ ٹیم کے 18 ارکان بھی شامل تھے، جنہیں حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایت پر فوری طور پر واہگہ کے راستے روانہ کیا گیا۔ ادھر بھارتی پولیس نے پاکستان سے گئی فیملی کو بھانجی کے نکاح میں شرکت کا بھی موقع نہ دیا، کراچی سے تعلق رکھنے والی فیملی آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ واپس لوٹ آئی۔ سانگھڑ میں بیاہی گئی بھارتی خاتون کو بھی واپس پاکستان آنے سے...
ریلی میں بچوں نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کو للکارتے ہوئے کہا کہ وہ کان کھول کر سن لے کہ ہم کبھی بھی، پانی پر قبضہ نہیں چلنے دیں گے، سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت اور دھمکیوں کے خلاف گلگت بلتستان کی سرزمین ایک بار پھر حب الوطنی کے جذبے سے گونج اٹھی۔ ناصر آباد ہنزہ، علی آباد ہنزہ اور سوست میں سکولوں کے بچوں نے بھرپور احتجاجی ریلیاں نکالیں جس میں پاکستان کا جھنڈا تھامے، پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ مختلف اسکولوں کے طلبہ نے قومی پرچم تھامے ریلیوں میں...
اسلام آباد ماڈل کالج ایف سیون فور میں کالج کے قیام کے 52 برس مکمل ہونے پر ایلومنائی ڈنر کی تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) اسلام آباد ماڈل کالج ایف سیون فور میں کالج کے قیام کے 52 برس مکمل ہونے پر ایلومنائی ڈنر کی تقریب منعقد ہوئی، اس تاریخی موقع پر کالج کے سابق طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کالج کے قیام کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ تھا جس میں پہلی بار کالج کے درخشاں ستارے اپنے ادارے میں واپس آئے اور پرانی یادیں تازہ کیں۔ کالج ہذا کے سابق طلبہ و طالبات میں ڈاکٹرز، انجینئرز، چارٹرڈ اکانٹنٹس، مسلح افواج کے افسران اور سول...
ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹس ایکس پر اپنے بیان میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا کہ ایران پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی لانے کے لیے ثالثی کرنے پر تیار ہے، دونوں ممالک ایران کے پڑوسی اور ثقافتی، تہذیبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنے قومی مفاد کا ہر حال میں تحفظ کرے گا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصری ہم منصب سے گفتگو ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان بھارت کے درمیان افہام و تفہیم کے لیے ایران ہر ممکن کوشش کے لیے تیار ہے۔ Iranian FM speaks with Pakistan's deputy PM, calls for restraint amid New Delhi-Islamabad...
سٹی42: بھارت میں ہندوتوا کو ریاست کی پالیسی کی حیثیت سے مسلط کرنے اور پاکستان کو ناجائز طور پر پہلگام سانحہ میں ملوث کرنے کی نریندر مودی کی پالیسی کی سخت مخالفت سامنے آ رہی ہے۔ سینئیر سٹیٹس مین، ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے بھی پہلگام سانحہ کو بھارت کی سکیورٹی ناکامی قرار دے دیا اور اس سانھہ کا الزام پاکستان پر دھر کر پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے کی کھلے عام مخالفت کر دی۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے چند روز پہلے مقبوضہ کشمیر کے پہاڑی قصبہ پہلگام کے قریب سیاحوں پر مسلھ افراد کے حملے میں 26 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے، بھارت ن کی...
WASHINGTON: وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو محمد اورنگزیب نے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے یو ایس ایگزم بینک کی معاونت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) کے تحت پہلے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت نئے انتظام پر اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں یو ایس ایکسپورٹ امپورٹ بینک (ایگزم) کے سینئر نمائندگان اور برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونیس چیپ مین سے الگ الگ...
وزیرخزانہ کی امریکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایگزم بینک کی معاونت بڑھانے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو محمد اورنگزیب نے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے یو ایس ایگزم بینک کی معاونت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) کے تحت پہلے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت نئے انتظام پر اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں یو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 اپریل 2025ء) آج ہفتہ 26 اپریل کو ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس کی تدفین کے موقع پر امریکی اور یوکرینی صدور کے مابین سینٹ پیٹرز بیسیلیکا میں مختصر ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تلخ بحث کے بعد یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔ اس دوران امریکی صدر نے یوکرینی رہنما پر روس کے ساتھ امن معاہدے کے لیے زور دیا۔ صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ سے ملاقات میں روس کے ساتھ بغیر کسی شرط کے جنگ بندی کے امکان پر بھی گفتگو کی۔ انہوں نے اسے ''ایک علامتی ملاقات‘‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مختصر گفتگو سے...
امریکہ کی جانب سے محصولات کا بےجا استعمال ترقی پذیر ممالک کے لیے سنگین چیلنج ہے، چین WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن :عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے امریکہ میں عالمی مانیٹری اور مالیاتی کمیٹی (آئی ایم ایف سی) کا 51 واں اجلاس منعقد کیا۔ پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر پان گونگ شنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ امریکہ کی جانب سے محصولات کے بےجا اطلاق نے تمام ممالک کے جائز حقوق و مفادات کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، قواعد پر مبنی کثیر الجہتی گورننس سسٹم کو شدید نقصان پہنچایا ہے، عالمی معاشی نظام کو شدید متاثر کیا ہے اور عالمی معیشت کی طویل مدتی مستحکم ترقی کو...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews انکوائری بھارت پاک بھارت کشیدگی پاکستان پاکستان بھارت جنگ پہلگام واقعہ پیشکش وی نیوز
کراچی: ہفتے کو شہر میں گرم ومرطوب دن کی وجہ سے ہیٹ ویو سے مشابہہ صورتحال رہی، کم سے کم پارہ 26.5ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، نمی کا تناسب 43فیصد تک بڑھنے کےسبب اصل درجہ حرارت سےکئی ڈگری زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روزکے دوران شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36سے38ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت مغربی جبکہ شام کے وقت سمندرکی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ہیٹ ویو الرٹ کے مطابق 30اپریل تک صوبےکے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری رہےگا۔...
ویب ڈیسک : وزارت مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، پاکستان سے پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کے جاری اعلامیہ کے مطابق عازمین کو سرکاری حج اسکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا۔ عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 33 روز جاری رہے گا، پاکستان سے آخری حج پرواز 31 مئی کو روانہ ہوگی۔ حج پروازوں کے آغاز پر پہلے 15 روز عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے اعلامیہ...
کراچی (نیوز ڈیسک) ایف آئی اے حکام نے 2024 سے اب تک 204 بھکاریوں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنائی اور دو سو چارافرادکوگرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلیے سعودیہ جانے والوں کے خلاف ایف آئی اے نے گھیرا تنگ کردیا۔ رواں سال 221 افراد کو گرفتار کیا گیا اور چھبیس میں سے صرف 2 ایجنٹس پکڑے گئے۔ امیگریشن حکام نے2024 سے اب تک 204 بھکاریوں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنائی گئی جبکہ بھیک مانگ کر وطن واپس آنیوالے 269 شہریوں کو کراچی ایئر پورٹ پردھر لیاگیا۔ ایف آئی نے بھیک مانگنے جانیوالوں کے پاسپورٹ بلیک لسٹ میں شامل کرکے بیرون ملک سفرپرپانچ سال کی پابندی عائدکردی ہے جبکہ...
سٹی42: پاکستان پہلگام میں سیاحوں کے قتل کے سانحہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات میں شامل ہونا چاہتا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم نے یہ اعلان کر کے بھارت کی ہندوتوا کو ریاستی پالیسی بنا ڈالنے والی مرکزی حکومت کی اس واقعہ کو لے کر بنائی میڈیا ہائیپ کے غبارے سے ہوا نکال دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ کے روز بھارت کو پہلگام واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات میں شامل ہونے کی پیشکش کردی ہے۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پُروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کے دیگر اہم موضوعات کے ساتھ پہلگام واقعہ پر بھی پالیسی...
پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور میں نامعلوم افراد نے شادی کی تقریب میں شرکت کرکے جانے والے افراد کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں رینگ روڈ جمیل چوک کے قریب کی گئی۔ پشاور پولیس نے بتایا کہ شادی سے باہر نکلنے کے بعد گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔ مزیدپڑھیں:بھاری رقم غلط سعودی اکاونٹ میں منتقل ،ہزاروں پاکستانیوں کے حج سے محروم ہونے کا خطرہ