2025-09-19@15:35:06 GMT
تلاش کی گنتی: 39
«صفائی فیصل ملک»:
ملک بھر میں ضلعی انتظامیہ کے قانونی اور انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک بھر میں ضلعی انتظامیہ کے قانونی اور انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وزیراعظم نے سفارشات طلب کرلی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کے انتظامی اور قانونی ڈھانچے پر سفارشات کی تیاری کیلئے 18رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے غیر معمولی گزٹ نوٹی فکیشن جاری ہوا ہے جس میں کمیٹی کو ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے سفارشات طلب کی گئی ہیں۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو کمیٹی کا کنوینئر،...
امریکا کی جانب سے دنیا کے کئی ممالک پر اضافی ٹیرف عائد کردیا گیا ہے، بات کی جائے پاکستان اور بھارت کی تو اس وقت پاکستان پر 19 جبکہ بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ بھارت پر 50 فیصد ٹیرف کا مطلب ہے کہ امریکا جانے والے بھارتی مصنوعات اب مہنگی ہو جائیں گی اور امریکی مارکیٹ میں متبادل سستی اشیا کی جانب عوام راغب ہوں گے، کیا پاکستان اس موقع کے فائدہ اٹھا سکتا ہے؟ معاشی ماہر سلمان نقوی کا کہنا ہے کہ اگر حکومت چاہے تو اس صورت حال سے بہت فائدہ لے سکتی ہے، ہمارے ہاں تو بہت مسائل ہیں انرجی کرائیسس ہے، یہ ایک سنہری موقع ہے، حکومت کو مینوفیکچررز کو سہولیات...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پورے ملک میں بجلی کے لیے یکساں ماہانہ ٹیرف پالیسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس پالیسی کے تحت اب نہ صرف بجلی کا بنیادی نرخ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ بلکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بھی پورے ملک میں یکساں لاگو ہوگا۔ ماہرین توانائی کے مطابق، اس فیصلے کے بعد کراچی کے صارفین پر بجلی کے بلوں میں نمایاں فرق پڑ سکتا ہے کیونکہ اب ان پر بھی وہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ لاگو ہوگی جو باقی ملک میں پہلے سے موجود تھی۔ پس منظر پاکستان میں اب تک دو الگ سسٹمز رائج تھے: ایک کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے دوسرا باقی 10 سرکاری ڈسکوز کے لیے دونوں میں فیول پرائس...

بھارت پر 50 فیصد ٹرمپ ٹیرف آج سے نافذ، سب سے زیادہ کون سے شعبے متاثر ہوں گے اور فائدہ کس ملک کو ہوگا؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے بھارت سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر مزید 25 فیصد اضافی ٹیرف آج 27 اگست 2025 سے نافذالعمل ہوگا۔ اس اقدام کے بعد بھارتی مصنوعات پر کُل ٹیرف کی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو امریکا کے بڑے تجارتی شراکت دار ممالک پر عائد ہونے والے ٹیرف میں سب سے زیادہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے 50 فیصد ٹرمپ ٹیرف نافذ سے ہونے سے پہلے ہی بھارتی کاروباری طبقہ بدترین بحران سے دوچار امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مسودہ آرڈر کے مطابق یہ اضافی ڈیوٹیز اُن تمام بھارتی مصنوعات پر لاگو ہوں گی جو 27 اگست کی رات 12:01 بجے (امریکی مشرقی وقت) کے بعد درآمد یا کھپت کے لیے...
وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے ایران پر آسٹریلیا میں کم از کم 2 یہود مخالف حملے کروانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کینبرا میں تعینات ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ منگل کے روز آسٹریلوی دارالحکومت میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ سڈنی اور میلبورن میں گزشتہ برس ہونے والے یہ حملے ’ایک غیر ملکی ریاست کی جانب سے سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی غرض سے کیے گئے غیر معمولی اور خطرناک جارحانہ اقدامات‘ تھے۔ #BREAKING ???? Anthony Albanese says ASIO has confirmed that the Iranian government directed antisemitic attacks in Australia – including against the Adass Israel synagogue and Lewis' Continental Kitchen Iran's ambassador has now been...
نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست ۔2025 )پاکستان اور مغربی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک مائکرونیشیا کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ہوگئے پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ سفیر عاصم افتخار احمد اور وفاقی ریاستِ مائکرونیشیا کے مستقل مندوب سفیر جیم ایس لپوے نے نیویارک میں مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے جس کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کو باضابطہ شکل دی گئی. یہ دستخطی تقریب پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ میں منعقد ہوئی جس میں دونوں ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی جن میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون بھی شامل تھے. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ انہیں اس بات کی بے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2025ء) حکومت کے بیرون ملک سے چینی خریدنے کے فیصلے سے بھی شوگر ملز کو فائدہ ہونے کا امکان، نومبر میں باہر سے چینی آنے سے صرف 1 ماہ کیلئے چینی سستی ہونےسے کسانوں کو گنے کی قیمت بھی کم ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق چینی بحران سے متعلق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیا ہے کہ "چینی کا مسئلہ نہیں، مصلحت ہے، حکومت چینی برآمد یہ جانتے ہوئے کرواتی ہے کہ اس سے ملک میں چینی کی قیمت بڑھ جائے گی۔ اب جب چینی درآمد کریں گے تو اس سے بھی مل مالکان کو ہی فائدہ ہو گا۔ نومبر میں کرشنگ سیزن میں، جب باہر سے چینی آئے گی، تو ایک...
وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں پیک شدہ دودھ اور پاؤڈر دودھ پر 18 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد پیک شدہ دودھ و ملک پاؤڈر کی پیداوار اور فروخت میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ ڈیرہ سیکٹر میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری بھی رکنے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈیری کمپنیوں کی طرف سے کسانوں سے دودھ کی خریداری کیلئے قائم 500 کے لگ بھگ ملک کلکشن پوائنٹس بھی ختم کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملک میں ڈیری سیکٹر پر 18فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد رواں مالی سال میں ڈیری سیکٹر سے حاصل ہونیوالے ٹیکس ریونیو میں تین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی نائب صدر ستار رند، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ راحیل بھٹو اور مرکزی رہنما نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ 21 جون 2025 ء کو جنگشاہی کے قریب گاؤں منگر خان پلیجو میں کارپوریٹ فارمنگ منصوبوں، نہروں اور وسائل کی لوٹ مار کے خلاف ملک گیر جلسہ عام اور مظلوم قوموں و طبقوں کی مضبوط آواز رسول بخش پلیجو کی ساتویں برسی کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ملک بھر کی جمہوریت پسند، وطن دوست اور بائیں بازو کی قوتوں کو کارپوریٹ فارمنگ منصوبوں اور نہروں کے خلاف اس جلسہ عام میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچ گئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق گورننس میں شفافیت اور کارکردگی میں بہتری کیلئے ملک میں ڈیجیٹائزیشن کیلئے کوشاں ہیں، موبائل فار آل پالیسی کی تشکیل اور تمام شہریوں کو بلاتعطل قابل بھروسہ انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج ٹیلی کام کے حوالے سے تاریخی دن ہے، پاکستان میں...
پی ایس ٹی جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو اپنے دفاع کے لیے متحد ہو کر نیا بلاک بنانا ہوگا، پاکستان ترکی اور آذربائیجان کا دفاعی اتحاد قابل تحسین ہے، دیگر مسلم ممالک کو اس دفاعی اتحاد کا حصہ بننا چاہیے، اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب ممالک غلط فہمی کا شکار ہیں جلد ہی انہیں اسرائیلی غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کہا کہ اسرائیل دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے، پرامن دنیا میں اسرائیل جیسے ملک کا وجود ممکن نہیں، غزہ، لبنان اور یمن کے بعد ایران پر اسرائیلی حملے نے ثابت کر دیا...
فاؤنڈیشن فار آرٹس، کلچر اینڈ ایجوکیشن نے سلک روڈ کلچر سینٹر اور لاہور جیز کلب کے تعاون سے چوتھے انٹرنیشنل جیز فیسٹیول کا آغاز آڈیٹوریم میں کردیا۔ یہ بھی پڑھیں سلک روڈ کلچر سینٹر میں ’آرٹ فار لائف-آرٹ فار غزہ‘ آرٹسٹ کیمپ جاری، اہم شخصیات کی شرکت یہ فیسٹیول 23 مئی کو اسلام آباد میں شروع ہوا ہے، اور 24 و 25 مئی کو لاہور میں جاری رہے گا۔ اس میں اسپین، پرتگال، پولینڈ، آسٹریا اور پاکستان کے فنکار اپنی جیز موسیقی پیش کررہے ہیں۔ فیسٹیول میں یورپ کے مختلف جدید جیز اسٹائلز، ثقافتی رنگ، لائیو پرفارمنس، فنکاروں کے اشتراک اور موسیقی کی تربیتی کلاسز شامل ہیں۔ اس سال کے نمایاں فنکاروں میں پاکستان سے بائلر روم کے ’جو بھی‘ اور...
وفاقی وزیر برائے توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں واقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان میں مغربی دنیا کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ثابت ہوگا، جس سے لائف آف مائن یعنی 37 سالہ مدت میں 75 ارب ڈالر سے زائد کے خالص مالی فوائد کی توقع ہے۔ جمعرات کے روز قومی اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ منصوبے کی پیداوار 2 مراحل میں ہوگی۔ پہلے مرحلے کا آغاز 2028 میں ہوگا، جس میں سالانہ 3 لاکھ اونس سونا اور 2 لاکھ ٹن تانبہ پیدا کیا جائے گا۔ دوسرا مرحلہ 2034 میں شروع ہوگا، جس میں سونے کی پیداوار 5 لاکھ اونس اور تانبے کی 4 لاکھ ٹن سالانہ تک پہنچ جائے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے مینٹورز کو فارغ کرنے کی خبریں سامنے آنے کے بعد آل راؤنڈر شعیب ملک کا بیان بھی آگیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا کہ 2 ہفتے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مینٹور شپ سے الگ ہونے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بطور مینٹور کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا لیکن اپنی ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے عہدے سے ہٹنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اگلے سیزن سے قبل کسی دوسرے کرکٹر کو منتخب کرنے کا مناسب وقت مل جائے۔ مزید پڑھیں: 50، 50 لاکھ تنخواہ وصول کرنیوالے مینٹورز فارغ شعیب...
اسلام آباد: تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفا دے دیا۔ جنید اکبر نے اپنا استعفا پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے حوالے کر دیا۔ پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے والے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا اور پارٹی قیادت کی ہدایت پر اپنا استعفا جمع کروایا۔ جنید اکبر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات بھی کی جس میں پی اے سی کے عہدے سے استعفے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ سے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس میں مینٹورز کی کارگردگی کا جائزہ لیا اور اس عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مینٹورز وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد فارغ کو فارغ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مصباح الحق اور سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری دی جائیں گی۔ وفاقی کابینہ میں رد و بدل جبکہ چار وزرا کو فارغ کیے جانے کا امکان
دوٹوک موقف اپنانے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا فیس بک پیج بھارت میں بلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا دوٹوک مقف بھارت کو گوارا نہ ہوا، جس پر فیس بک پیج بھارت میں بلاک کر دیا گیا۔اسپیکر ملک محمد احمد خان نے پہلگام واقعے کے حقائق اور بھارتی بیانیے کا پول کھولا اور بھارت کو آئینہ دکھایا انہوں نے سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کا قانونی موقف بھرپور انداز میں پیش بھی کیا۔سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو آئینہ دکھانے پر فیس بک پیج بلاک کر دیا گیا۔اسپیکر ملک محمد احمد خان نے پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب کے ریسکیوئرز پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی یوم فائرفائٹرز کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کا مقصد جانوں کا تحفظ کرنے والے فائرفائٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانہ سے کیا گیا۔ریسکیو شہدا کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور دعا مغفرت کی گئی۔2024 کے بیسٹ فائر فائٹرز کو دو اضافی تنخواہیں اور یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے بھی...

سعودی عرب کے ترقیاتی منصوبوں میں پاکستانیوں کا کردار، ملازمت کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں، پاکستانی سفیر احمد فاروق
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وژن 2030 سمیت اہم تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں میں پاکستانی محنت کش اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں حالیہ برسوں کے دوران مثبت تبدیلیاں آئی ہیں، جن سے پاکستانیوں کے لیے مزید مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ اب محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ، ویزا پالیسی میں نرمی اور ہنر مند افراد کے لیے نئی ملازمت کے مواقع موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاکستان سعودی عرب شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ پاکستانی سفیر...
کسانوں نے گرین پاکستان انیشی ایٹو (جی پی آئی) کے تحت متعارف کرائی جانے والی کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف 13 اپریل کو ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان کسان رابطہ کمیٹی، انجمن مزارین پنجاب، ہری جدوجہد کمیٹی، کروفٹر فاؤنڈیشن اور دیگر کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 13 اپریل (آئندہ اتوار) کو مختلف شہروں اور پبلک سیکٹر فارمز میں ریلیاں اور کنونشنز منعقد کیے جائیں گے۔ شرکا کارپوریٹ فارمنگ کے خاتمے اور کسانوں کی ان زمینوں سے بے دخلی روکنے کا مطالبہ کریں گے جن پر وہ نسلوں سے کھیتی باڑی کر رہے ہیں۔ وہ جنوبی پنجاب میں متنازع نہروں کی تعمیر پر پابندی کا...
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے نیا ٹیرف سسٹم باقاعدہ فارمولے کے تحت ہے جو تمام ممالک پر یکساں اصولوں کی بنیاد پر لاگو ہوتا ہے۔امریکی ریاست اوکلاہوما میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم ” اپنا“ کے اسپرنگ کنونشن کے موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں امریکا اور پاکستان کے تجارتی تعلقات، داخلی سیاست، سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں اور دیگر اہم امور پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے جو نیا ٹیرف سسٹم متعارف کروایا گیا ہے، وہ ایک باقاعدہ فارمولے کے تحت ہے جو تمام ممالک پر یکساں اصولوں کی...
لاہور منصورہ سے امیر جماعت اسلامی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک فارم 47 کے مطابق حکومتیں مسلط کی جاتی رہیں گی، ملک میں استحکام نہیں آسکتا، کراچی کے سیاسی حالات وہاں کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایم کیو ایم کو جعلی طریقے سے مسلط کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی جانب سے 70 روپے فی لیٹر پٹرول لیوی کے نفاذ کو مسترد کر دیا۔ لاہور منصورہ سے جاری اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے فوری طور پر پٹرول کی قیمتوں میں کمی اور بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ملک کے معاشی حالات...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیر دفاع کو ذرا سی شرم ہوتی تو آج سانحہ جعفر ایکسپریس کی وجہ سے استعفی دے دیتے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ جعفر ایکسپریس پر قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ جعفر ایکسپریس سانحہ پر افسوس اور مذمت کرتے ہیں، خواجہ آصف نے جعفر ایکسپریس پر ایوان کو اعتماد میں لینے کے بجائے پی ٹی آئی پر الزام عائد کردیا، پی ٹی آئی ان کے اعصاب پر سوار ہے، تقریر نکال لیں کتنی مرتبہ بلوچستان کو نام لیا، وزیر دفاع کو ذرا سی شرم ہوتی تو آج استعفی دے دیتے۔ ملک دہشت گردی کی...

ثقافتی سفارت کاری ملک کے تشخص کو اجاگر کرنے اور پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ ہے: سفیر ثقلین سیدہ
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 مارچ 2025ء)سفارت خانہ پاکستان برلن نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے تعاون سےپاکستانی ثقافت اور سیاحت کی عکاسی کرنے والی ایک تقریب کا انعقادکیا، ITB 2025 کے موقع پر پاکستان کی جانب سے یہ پہلی ضمنی تقریب تھی جس میں ITB کے زائرین شرکاء کو پاکستانی سیاحت اور ثقافت سے متعارف کرایا گیا۔ سفیر ثقلین سیدہ نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا متنوع ورثہ اور ثقافت اسے دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے ایک منفرد مقام بناتے ہیں کیونکہ ہماری سیاحت صرف روایتی سیر و تفریح تک محدود نہیں بلکہ مذہبی سیاحت، مہم جوئی کے کھیل، آثار قدیمہ، اور منفرد فنون کے شہہ...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)سعودی عرب میں فوجی صنعتوں میں مقامیت سازی بڑھ کر 19.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ 2018 کے مقابلے میں لوکلائزیشن میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اپنے ویژن 2030 کی روشنی میں دفاعی صنعتوں پر مقامی اخراجات کے فیصد کو 50 فیصد تک پہنچانے کا ہدف رکھتا ہے۔سعودی عرب دنیا کا پانچواں بڑا فوجی خرچ کرنے والا ملک ہے۔ سعودی عرب کے دفاعی اخراجات کی مالیت 76 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ پچھلے سال کے آخر تک یہ تقریبا 19 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے لئے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی سیکرٹری پٹرولیم نے پی اے سی کو بتایا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر ایران عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرچکا ہے۔ پی اے سی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں وزارت پٹرولیم اور نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کی آڈٹ رپورٹس برائے 24-2023 کا جائزہ لیا گیا، آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نارکوٹکس کنٹرول نے مختص بجٹ سے زائد اخراجات کیے، سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول نے کہا کہ یہ اضافی اخراجات تنخواہوں کی مد میں کیے گئے تھے۔ سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول کا کہنا تھا کہ صوبوں میں لیبارٹریاں پہلے سے...
جمعیت علماء ہند کے صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت یکساں سول کوڈ ایکٹ لاکر مسلمانوں سے وہ حقوق چھین لینا چاہتی ہے جو انہیں ملک کے آئین نے دئیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کے خلاف جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیت علماء ہند اتراکھنڈ نے نینی تال ہائی کورٹ میں آج ایک پٹیشن داخل کی اور چیف جسٹس کے سامنے مینشن بھی کیا اور اس پر اسی ہفتے عدالت میں سماعت متوقع ہے۔ جمعیت علماء ہند کی جاری ریلیز کے مطابق جمعیت علماء ہند کی طرف سے اس اہم مقدمے کی پیروی سپریم کورٹ کے سینیئر ایڈووکیٹ کپل سبل کریں گے۔ مولانا ارشد مدنی نے...
تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے صدر ایوب مغل نورانی نے کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان کا مقصد پاکستان میں نظام مصطفی کا نفاذ اور مقام مصطفی کا تحفظ ہے، ملک پاکستان موجودہ حالات میں بے شمار مسائل میں گھر چکا ہے، ملک کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی کے نفاذ میں مضمر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان نورانی کا انتخابی اجلاس جامعہ یوسفیہ مظہر العلوم معصوم شاہ روڈ ملتان میں منعقد ہوا، صدارت جنوبی پنجاب کے صدر علامہ ایوب مغل نورانی نے کی جبکہ ضلعی سیکرٹری جنرل پروفیسر فضل حبیب اکبر اور ناظم الیکشن رانا مرید ظہوری نے نگرانی کی، اجلاس میں صوبائی و ضلعی عہدیداروں کا چناو عمل میں لایا گیا، جس میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیرِاعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پولیو مہم بلا تعطل 9 فروری تک جاری رہے گی،انہوں نے والدین اور کمیونٹی سے اپیل کی کہ پولیو ورکرز کے لئے اپنے دروازے کھولیں اور قومی مہم کا حصہ بنیں، یہ قومی ہیروز آپ کے بچوں کو پولیو سے محفوظ مستقبل دینے کے لئے آپ کے دروازے پر آئے ہیں۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری رہی۔ عائشہ رضا فاروق نے نیشنل ای او سی میں قائم پولیو کنٹرول روم کا دورہ کیا ،...
کیا ہونے جا رہا ہے؟ بہت کچھ ہونے جا رہا ہے۔ خان نے مایوسی اور غصہ کے عالم میں ایک بار پھر ملک بھر میں مظاہروں، دھرنوں اور جلسے جلوسوں کی جارحانہ اننگز کا اعلان کردیا ہے۔ دوسری طرف سے ملیا میٹ پروگرام کا آخری فیصلہ ’’وہ اپنی خو نہ چھوڑیں گے ہم اپنی وضع کیوں بدلیں‘‘ تقرریاں، تبادلے، ادھر کے جج ادھر، ادھر کے پریشان۔ ان کے خط آنے لگے گویا کہ خط آنے لگے۔ 8 فروری سے قبل بہت کچھ ہو جائے گا۔ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا تہیہ 24 سے 27 نومبر جو کوتاہیاں ہوئیں وہ دہرائی نہیں جائیں گی۔ ادھر پی ٹی آئی کے ہارڈ لائنرز کا اعلان 8 فروری اور اس کے بعد کے دنوں میں...
اسلام آباد وزارت اوورسیز پاکستانیز، ہیومن ریسورز اور وزارت مذہبی امور کے فوکل پرسن غلام مصطفیٰ ملک کے اعزاز میں صدر ہیومن رائٹس ونگ PML انیلہ ایاز چویدری نے عشائیہ دیا جس میں مسلم لیگی قیادت شریک ہوئی،مسلم لیگی راہنماوں نے مصطفیٰ ملک کو دو وزارتوں میں بطور فوکل پرسن تقرری پر مبارکباد اور پھول پیش کیے جبکہ مصطفیٰ ملک کی تقرری کی خوشی راینماوں نے کیک بھی کاٹا اس موقع پر مصطفیٰ ملک نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مفادات کا ہر صورت ممکن بنائیں گے خصوصی عدالت کے قیام کے بعد نیب اور OPF کے مابین MOU چوہدری سالک حسین کا بڑا کارنامہ ہے انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل۔چوہدری سالک حسین سمندر پار پاکستانیز...
سینیٹر فیصل واؤڈا— فائل فوٹو سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ چوری، بدمعاشی، غنڈا گردی اس ملک کا وتیرہ ہے۔سینیٹ اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے ایک ہزار گاڑیاں خریدنے پر فیصل واؤڈا نے کہا کہ 384 ارب روپے کا ہدف ایف بی آر نے پورا نہیں کیا، کوئی اشتہار نہیں آیا کہ گاڑیاں خریدی جائیں گی۔فیصل واؤڈا نے کہا کہ فنانس کمیٹی پر الزام لگا دیا گیا کہ وہ کوئی فنانس کمیٹی پر اثر انداز ہوا ہے، وزیرِ دفاع گاڑیاں خریدنے کے فیصلے کا دفاع کر رہے ہیں۔ ایف بی آر حکام کو گاڑیاں فراہم کیا جانا اہم ضرورت ہے، وزیر خزانہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر اہلکار دفتروں میں بیٹھ...
اسلام آباد(آن لائن)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما سینئر سیاستدان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ وقت آچکا ہے تمام جمہوریت پسند قوتیں ایک پلیٹ فارم پر آئیں،آج پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما میرے پاس آئے،ملک کے مسائل پر آج کھل کر گفتگو ہوئی،اس بات پر اتفاق ہوا کہ ملک کی بہتری کا ایجنڈا ہو۔پی ٹی آئی رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑی ہو، آئین پاکستان پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے،26 ویں آئینی ترمیم نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے، ہم سیاسی لوگوں کے علاوہعام عوام کو بھی کانفرنس میں بلائیں گے۔اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ آنے والے دنوں...

بیرون ملک سے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات سامنے رکھ کر فیصلے کرے گا ، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ہیں ، بیرون ملک سے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔ پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم اندرونی معاملات پر کوئی بیرونی پریشر نہیں لیں گے بالکل ویسے ہی جیسے انہیں اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت براشت نہیں ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کی رہائی کا کوئی مطالبہ بیرون ملک سے آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرے...
جدہ: سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر محمد فاروق وفاقی وزیر مصدق ملک کو شیلڈ پیش کررہے ہیں
اسلام آباد(آن لائن)نجی میڈیکل کالجزکی سالانہ فیس 18 لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش کر دی،ذرائع کے مطابق پی ایم ڈی سی نے کمیٹی کی تجویز کردہ فیس اسٹرکچر کو منظوری کیلئے وزارت صحت کو ارسال کر دیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی نے فیس اسٹرکچر کا از سر نوز جائزہ لینے کی ہدایت دی تھی، وزارت کی جانب سےمنظوری کی صورت میں ملک بھر کے نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے لئے یہ فیس مقرر کی جائے گی، ملک بھر کے 121 نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کیلئے سالانہ بنیاد پر داخلہ فیس مقرر کی جائے گی،ملک بھر کے تمام پرائیویٹ میڈیکل کالجز سالانہ 3 لاکھ روے تک فیس فی طالبعلم وصول کر رہے...