2025-11-06@10:39:36 GMT
تلاش کی گنتی: 38228

«عالمی رہنما»:

    تین سال تک کنڑیکٹ مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد چیف جسٹس گلگت بلتستان سردار شمیم خان کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی ہے۔ گلگت بلتستان کونسل کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِاعظم پاکستان وچیئرمین گلگت بلتستان کونسل نے گورنرگلگت بلتستان کی مشاورت سے جسٹس سردار محمد شمیم خان کی مدت ملازمت میں توسیع کردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تعیناتی 5 نومبر سے مؤثر ہوگی جو کہ 70 سال کی عمر مکمل ہونے تک برقرار رہے گی ۔ جسٹس سردار محمد شمیم خان 3 سال تک گلگت بلتستان میں عدالت عظمیٰ سپریم اپیلٹ کورٹ میں بطور کنٹریکٹ چیف جسٹس فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ آج انکی مدت مکمل ہوئی ۔ نئی تعیناتی کل سے ہوگی...
    سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں اچانک 37 ڈالر کا بڑا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 7 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ کے اثرات مقامی سطح پر بھی نظر آئے جہاں صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے فی تولہ ہوگئی۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 122 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے کی نئی بلند ترین سطح...
    بھارت کے شہر بنگلورو سے تعلق رکھنے والے 63 سالہ شہری کو ایک مبینہ ’ہائی سوسائٹی ڈیٹنگ ایجنسی‘ کے نام پر واٹس ایپ پر پھنسایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ 32 لاکھ روپے سے محروم ہو گیا متاثرہ شخص نے سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ محبت کا جال کیسے بچھایا گیا؟ واقعہ اس وقت شروع ہوا جب متاثرہ شخص کو واٹس ایپ پر ایک پیغام موصول ہوا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھیجنے والا ایک ’ہائی سوسائٹی ڈیٹنگ ایجنسی‘ سے ہے جو اعلیٰ طبقے کی خواتین سے ملاقات کرواتی ہے۔ ابتدائی طور پر متاثرہ شخص سے 1,950 روپے بطور رجسٹریشن فیس وصول کیے گئے۔ اس کے بعد اسے 3 خواتین کی تصاویر بھیجی...
    بلوچستان کے 11 اضلاع میں گزشتہ دس ماہ کے دوران 80 فیصد کم بارشیں کے باعث محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا۔ بلوچستان میں خشک سالی کے بادل منڈلانے لگے ، نیشنل ڈرائوٹ مانیٹرنگ سینٹر کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 11 اضلاع میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران بارشیں 80 فیصد کم ہوئیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں خشک سالی کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات محمد افضل کا کہنا ہے کہ متوقع خشک سالی سے زراعت کا شعبہ متاثر ہو سکتا ہے جبکہ محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کی 80 فیصد لائیو اسٹاک کا دارومدار چراگاہوں پر...
    سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سٹارٹ اپس اور نئی قائم ہونے والی کمپنیوں کے لیے کارپوریٹ بینک اکائونٹس کھولنے کے عمل کو آسان اور تیز بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ یہ اقدام ایس ای سی پی کے “پیپر ٹو پلیٹ فارم” وژن کے عزم کو دوبارہ اجاگر کرتا ہے۔ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل بینکوں کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔ یہ تعاون ایس ای سی پی کے ایک حالیہ اقدام پر مبنی ہے جس کے تحت کارپوریٹ بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لیے بورڈ قراردادوں کا معیاری فارمیٹ متعارف کرایا گیا تھا۔ اس معیار کا مقصد پاکستان بھر میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے لیے یکسانیت، شفافیت اور ہموار...
    ویب ڈیسک :نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایسے والدین کیلئے پیغام جاری کیا ہے جن کے بچوں کی عمر 18 سال سے زیادہ ہو چکی ہے۔  نادرا کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ جن والدین کے بچوں کی عمر 18 سال سے زائد ہو چکی ہے اور انہوں نے ابھی تک اپنا قومی شناختی کارڈ نہیں بنوایا تو وہ اس میں تاخیر نہ کریں اور قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے بچے کو اس کا قومی حق جلد دلوائیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی  18 سال عمر ہونے پر پہلا شناختی کارڈ ذمہ دار شہری بننے کی پہلی سیڑھی ہوتا ہے لہٰذا اپنا 14 ہندسوں...
    “چین-پاکستان تجارت ‘بادلوں کے سنہری راستے’ میں داخل” WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پامیر کے بلند پہاڑوں کے برفیلے علاقے میں، 4،733 میٹر کی بلندی پر واقع خنجراب ڈرائی پورٹ چین۔پاکستان سرحد پر ایک ’کلاؤڈ گیٹ وے‘ کی مانند کھڑا ہے۔ ماضی میں شدید سرد پہاڑی موسم سے متاثر یہ علاقہ ہر سال چار ماہ طویل “سردیوں کی نیند” کا شکار ہوتا تھا۔لیکن یکم دسمبر 2023 کو مستقل کھولے جانے کے بعد، یہ سرحدی راستہ موسمی کھلنے اور بند ہونے کے دور کو مکمل طور پر الوداع کہہ چکا ہے، اور اب ہمہ موسمی اپریشن کے ساتھ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری کو اعلیٰ معیار کی ترقی کی جانب آگے بڑھانے کی ایک مضبوط شریان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سونے کی قیمتوں میں 2 روز کمی کے بعد آج ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں قیمتیں مقامی اور عالمی دونوں مارکیٹوں میں اوپر چلی گئیں۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کے روز سونے کی فی اونس قیمت میں 37 ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا، جس سے نئی عالمی قیمت 4 ہزار 7 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔عالمی نرخوں کے اس اضافے کے اثرات براہِ راست پاکستانی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں 24 قیراط سونا فی تولہ 3 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے کی نئی بلند سطح پر جا پہنچا۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا 3 ہزار 122 روپے کے اضافے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سنگاپور میں جاری ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ سنگا کپ 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی لیاری فٹبال اکیڈمی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔لیاری کے نوجوان کھلاڑیوں نے انڈر-16 ایونٹ کے سیمی فائنل میں انڈونیشیا کی مضبوط ٹیم ٹاپ ٹینگ ایبولا کو 0-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اب وہ گولڈ میڈل کے لیے میدان میں اتریں گے۔یہ کامیابی نہ صرف لیاری بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ بن گئی ہے۔ سیمی فائنل میں فتح لیاری فٹبال اکیڈمی کے کھلاڑیوں کی انتھک محنت، بہترین ٹیم ورک اور کوچنگ اسٹاف طارق تاج اور زبیر فیض کی شاندار حکمتِ عملی کا نتیجہ رہی۔ اکیڈمی کے...
    ریٹائرڈ ایئر کموڈور عبدالسلام نے اسلام آباد کے رہائشی علاقے بحریہ انکلیو فیز 1 میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔ تھانہ بنی گالا پولیس کے مطابق انہوں نے خود کو سر پر گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور عبدالسلام کو شدید زخمی حالت میں فاروق اسپتال منتقل کیا۔ تاہم ریٹائرڈ ایئر کموڈورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ اس مبینہ خودکشی کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور...
    کراچی: سونے کی قیمت میں مسلسل 2 دن کمی کے بعد آج عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں نرخ ایک بار پھر بڑھ گئے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج جمعرات کے روز 37 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 7 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے ہو گئی۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار 122روپے بڑھ کر 3لاکھ 62ہزار 707روپے...
    ویب ڈیسک:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا غیر قانونی قبضہ آج بھی اہلِ کشمیر کے حقوق سلب کر رہا ہے، عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے۔  یومِ شہدائے جموں کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ 6 نومبر1947 کا سانحہ برصغیر کی تاریخ کا بدترین قتلِ عام تھا۔ ڈوگرہ فوج، آر ایس ایس اور مسلح جتھوں نے جموں میں 2 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا,صدر زرداری کا کہنا ہے کہ نصف ملین سے زیادہ مسلمان جموں کے قتلِ عام کے بعد ہجرت پر مجبور ہوئے، جموں کا قتلِ عام جدید تاریخ کے سیاہ ترین ابواب میں سے ایک ہے۔ وزیر...
    پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان سیاسی محاذ آرائی نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ صوبائی وزیر مواصلات صہیب بھرتھ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، صہیب بھرتھ نے اس حوالے سے اپنے وکلا سے قانونی نکات پر مشاورت مکمل کر لی ہے اور وہ جلد ہی ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کرنے والے ہیں۔ صوبائی وزیر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم افضل چن نے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں میں کمیشن لینے کے جھوٹے الزامات عائد کیے۔ ان کے مطابق، ان الزامات کے ذریعے صہیب بھرتھ کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے...
    ستائیسویں آئینی ترمیم کی حمایت کے لیے ایم کیو ایم نے اپنے مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھ دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مشاورت اور تجاویز پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنانے سے متعلق شقیں شامل کی جائیں۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر فاروق...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کو جی-20 ممالک کے گروپ سے نکال دینا چاہیے، اور وہ آئندہ ماہ جوہانسبرگ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ امریکن بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ’جنوبی افریقہ کو اب جی کے کسی بھی گروپ میں نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ وہاں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بہت خراب ہے۔ میں وہاں نہیں جا رہا… میں اپنے ملک کی نمائندگی وہاں نہیں کروں گا۔‘ واضح رہے کہ جی-20 سمٹ 22 اور 23 نومبر کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقد ہونے والی ہے، تاہم ٹرمپ نے اس میں شرکت سے صاف انکار کر دیا۔ زمین ضبطی اور نسل کشی پر سخت...
    دبئی میں مقیم معروف بھارتی ٹریول انفلوئنسر اور فوٹوگرافر انونے سود 32 برس کی عمر میں لاس ویگاس میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انفلوئنسر کے اہل خانہ نے یہ افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی۔ بیان میں کہا گیا کہ انفلوئنسر کا خاندان اس مشکل گھڑی میں پرائیویسی کی درخواست کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ مداح اس غم کے موقع پر اہل خانہ کے جذبات کا احترام کریں تاہم اہل خانہ کی جانب سے انونے سود کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔         View this post on Instagram                       یاد رہے کہ انونے سود...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، انتشار پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،صوبے کے عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وزیرآباد اور میانوالی کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں عوامی مسائل، ضروریات اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی، دوران ملاقات وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خصوصی پراجیکٹس کو سراہا گیا۔ پارلیمنٹرینز نے وزیرآباد اور میانوالی میں گرین بس پراجیکٹ کے آغاز پر خصوصی طور شکریہ ادا کیا اور ستھرا پنجاب پراجیکٹ کو سراہا۔ پارلیمنٹرینز نے صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال پر وزیراعلیٰ...
    پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتی کیس میں  سابق وزیراعلیٰ پنجاب  چوہدری پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظورہوگئی۔ پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی کے وکیل کی جانب سے میڈیکل رپورٹ عدالت جمع کروا دی گئی، محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کر لیا۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال واڑیچ نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔
    تصویر، اسکرین گریب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی دارالسلام کا دورہ کیا ہے اور سلطان حاجی حسن البلقیہ سے ملاقات کی ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان علاقائی اور عالمی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ پاکستان اور برونائی کے درمیان دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دارالامن نیول بیس اور ڈیفنس اکیڈمی کا دورہ کیا۔ ڈیفنس اکیڈمی میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس کے طلباء سے ملاقات کی اور 19 ممالک کے افسران سے بھی تبادلہ...
    جسٹس گلگت بلتستان سردار شمیم کی مدت ملازمت میں توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز گلگت: تین سال تک کنڑیکٹ مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد چیف جسٹس گلگت بلتستان سردار شمیم خان کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی ہے۔ گلگت بلتستان کونسل کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِاعظم پاکستان وچیئرمین گلگت بلتستان کونسل نے گورنرگلگت بلتستان کی مشاورت سے جسٹس سردار محمد شمیم خان کی مدت ملازمت میں توسیع کردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تعیناتی 5 نومبر سے مؤثر ہوگی جو کہ 70 سال کی عمر مکمل ہونے تک برقرار رہے گی ۔ جسٹس سردار محمد شمیم خان 3 سال تک گلگت بلتستان میں عدالت عظمیٰ سپریم اپیلٹ کورٹ میں بطور...
    ریٹائرڈ ایئر کموڈور عبدالسلام نے اسلام آباد کے رہائشی علاقے بحریہ انکلیو فیز 1 میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔ تھانہ بنی گالا پولیس کے مطابق انہوں نے خود کو سر پر گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور عبدالسلام کو شدید زخمی حالت میں فاروق اسپتال منتقل کیا۔ تاہم ریٹائرڈ ایئر کموڈورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ اس مبینہ خودکشی کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر...
    امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ حکومت کو 27ویں ترمیم سے باز آ جانا چاہیے ، یہ ترمیم قوم کو تقسیم کرنے کا سبب بنے گی،ستائسویں ترمیم پر پوری اپوزیشن کی ملکر متفقہ رائے بنائیں گے معتدل ماحول کو شدت کی طرف لے جایا جارہا ہےایک وزیر تین ماہ سے اس ترمیم پر کام کررہا ہے اس کا مطلب ہے کہ یہ ترمیم کہیں اور سے آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین کو کھلواڑ نہیں بننا چاہئے ، ایک سال میں دوسری ترمیم آرہی ۔ باجوہ نے اپنی نگرانی میں ترمیم...
    قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اب یہ دنیا کے 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل ہو چکا ہے۔ یہ بات وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سوالات کے دوران قومی اسمبلی میں بتائی۔ انہوں نے ہینلی پاسپورٹ انڈیکس 2025 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ نے 20 درجے بہتری حاصل کی ہے۔ وزیر نے بتایا کہ پاکستان نے 50 ممالک کے ساتھ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے حامل افراد کے لیے ویزا استثنیٰ معاہدے کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں بہتری کے لیے کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری...
    افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد آزادیِ صحافت بری طرح متاثر ہوئی ہے، جہاں سنسرشپ، گرفتاریوں اور تشدد نے میڈیا کا ماحول مفلوج کر دیا ہے۔ آمو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے دورِ حکومت میں میڈیا پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں اور پریس فریڈم انڈیکس میں افغانستان کی درجہ بندی مسلسل نیچے جا رہی ہے۔ 2024 میں افغانستان 180 ممالک میں سے 178ویں نمبر پر آ گیا ہے، جو عالمی سطح پر تشویش کا باعث ہے۔ افغانستان میڈیا سپورٹ آرگنائزیشن کے مطابق 2021 کے بعد سے 539 واقعات ایسے سامنے آئے جن میں صحافیوں پر تشدد، گرفتاریوں اور زبردستی نشر شدہ اعترافی ویڈیوز شامل ہیں۔ تنظیم کے مطابق، متعدد صحافی...
    نائب صدر فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے اسلام آباد میں پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے زیرِ اہتمام مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان بھی موجود تھے۔ رانا مشہود نے شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ فٹبال کے فروغ کے لیے دنیا بھر میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: فیفا کے سینیئر نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم کی پاکستان آمد، ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دے دیا گیا ان کے مطابق پاکستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور حکومت انہیں کھیل سمیت تمام شعبوں میں مواقع فراہم کر...
    بحریہ انکلیو میں معروف کالم نگار خالد منصور ایرانی اور ریٹائرڈ فوجی افسران کے تعاون سے جدید کلینک کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بحریہ انکلیو میں معروف کالم نگار خالد منصور ایرانی، بریگیڈیئر (ر) ابوبکر، بریگیڈیئر (ر) بدر، کرنل (ر) ڈاکٹر رشید اور ای ایف اے کے اراکین کی جانب سے نئے کلینک کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر خالد منصور ایرانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس کلینک کا مقصد عوام کو معیاری، جدید اور سستی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ بریگیڈیئر (ر) ابوبکر اور بریگیڈیئر (ر) بدر نے کہا کہ کلینک میں انتہائی...
    فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ اسلام آباد میں چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان نے کہا کہ مجھے پاکستان آکر خوشی ہوئی ہے، 2017 کے بعد یہ میرا پہلا دورہ ہے۔ شیخ سلمان نے کہا کہ میں اچھے وقت میں آیا ہوں کیونکہ اب یہاں فٹبال کی منتخب باڈی موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمارے سامنے ایک واضح روڈ میپ ہے، ہم فیفا اور اے ایف سی کے تعاون سے اس خوبصورت ملک میں فٹبال ٹیم کو ترقی دیں گے۔ فیفا کے سینئر...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ایک اور قانونی مشکل کا سامنا ہے جہاں راجستھان میں کوٹا کنزیومر کورٹ نے انہیں باقاعدہ نوٹس جاری کردیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سلمان خان پر الزام ہے کہ راج شری کمپنی کی اسپائسی مصنوعات پروموٹ کر رہے ہیں اور ایک اشتہار میں سلمان خان کو مذکورہ کمپنی کی جانب سے یہ دعویٰ کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے کہ اسپائس کا ہر دانہ سیفرون پر مشتمل ہے۔ سلمان خان اسی اشتہار کی وجہ سے تنازع کا شکار ہوگئے ہیں۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سلمان خان کئی لوگوں کے لیے رول ماڈل ہیں اور کوٹا کنزیومر کورٹ میں درخواست دی گئی ہے اور نوٹس جاری کی گئی ہے۔...
    اداکار سمیع خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران آگ سے جھلسنے سے بال بال بچ گئے تھے۔ اپنی دلکش شخصیت کی وجہ سے مداحوں میں مقبول اداکار سمیع خان نے ایک پروگرام کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران اس وقت جلنے سے بچے جب انہیں آگ کے پاس جسم پر تیل لگا کر ایک بغیر شرٹ پہنے سین ریکارڈ کروانا تھا۔ سمیع خان کے مطابق ’جب میں جسم پر تیل لگا کر آگ کے پاس پوز دینے پہنچا تو آگ کی تپش اتنی محسوس ہوئی جیسے جل جاؤں گا اس لئے میں فوری آگ سے دور ہوگیا‘۔ اداکار نے بتایا کہ جب مجھ...
    پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان طالبان حکومت کو ان وعدوں کا جوابدہ بنایا جائے جو اس نے دوحا معاہدے اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر کیے تھے مگر پورے نہیں کیے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق طالبان نے دوحا معاہدہ (2020) اور متحدہ عرب امارات و پاکستان کے ساتھ سہ فریقی معاہدے میں تحریری و زبانی یقین دہانیاں کرائی تھیں، جن کے عوض انھیں مالی امداد اور سفارتی قبولیت ملی، مگر انھوں نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے بین الافغان مذاکرات کے وعدے کی بھی خلاف ورزی کی۔ دوحہ معاہدے کے تحت 5 ہزار طالبان قیدی رہا کیے گئے تھے، جن میں سے متعدد دوبارہ عسکریت پسندی میں ملوث ہو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں رواں سال کے سب سے بڑے سپر مون کا نظارہ کیا گیا۔ کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور دیگر شہروں میں شہری بڑی تعداد میں کھلے مقامات پر نکلے اور چاند کے نظارے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔چاند معمول سے 16 فیصد زیادہ روشن نظر آیا جبکہ فاصلہ کم ہونے کے باعث اس کا حجم بھی تقریباً 7.9 فیصد بڑا دکھائی دیا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون دیکھنے کا بہترین وقت چاند طلوع ہونے کے فوراً بعد ہوتا ہے۔ دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی اس خوبصورت منظر کو دیکھا گیا اور سوشل میڈیا پر لوگ اس کی تصاویر شیئر کرتے رہے۔ رواں سال کے تیسرے سپر مون کا نظارہ...
    یورپ بھر میں مہلک برڈ فلو کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد متعدد ممالک نے لاکھوں مرغیوں اور دیگر پولٹری پرندوں کو انفیکشن سے بچانے کے لیے انڈور رکھنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ آئرلینڈ ان تازہ ممالک میں شامل ہے جس نے ملک بھر میں پولٹری کو اندر رکھنے کی پابندی عائد کی ہے۔ اعلیٰ درجے کے متعدی برڈ فلو نے حالیہ برسوں میں دنیا بھر میں کروڑوں پرندوں کو متاثر کیا ہے۔ وائرس کے پھیلاؤ نے اب امریکی ڈیری گائے کے فارمز تک رسائی حاصل کر لی ہے، جس سے خوراک کی سپلائی چین میں خلل اور قیمتوں میں اضافے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے چین میں برڈ فلو کی نایاب قسم...
    افغانستان میڈیا سپورٹ آرگنائزیشن کے مطابق 2021ء کے بعد سے 539 واقعات ایسے سامنے آئے جن میں صحافیوں پر تشدد، گرفتاریوں اور زبردستی نشر شدہ اعترافی ویڈیوز شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد آزادیِ صحافت بری طرح متاثر ہوئی ہے، جہاں سنسرشپ، گرفتاریوں اور تشدد نے میڈیا کا ماحول مفلوج کر دیا ہے۔ آمو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے دورِ حکومت میں میڈیا پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں اور پریس فریڈم انڈیکس میں افغانستان کی درجہ بندی مسلسل نیچے جا رہی ہے۔ 2024ء میں افغانستان 180 ممالک میں سے 178ویں نمبر پر آ گیا ہے، جو عالمی سطح پر تشویش کا باعث ہے۔ افغانستان میڈیا سپورٹ آرگنائزیشن...
    بلوچستان کی جامعات میں 201 افغان طالب علموں کے زیر تعلیم ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جامعہ بلوچستان میں 84، بیوٹمز یونیورسٹی میں 59 افغان طلبا زیر تعلیم ہیں۔ لورالائی یونیورسٹی میں 22 اور ویمن یونیورسٹی میں36 افغان طلبا زیر تعلیم ہیں۔ جامعات انتظامیہ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیشتر طلبا تعلیم کا سلسلہ ختم کرکے اپنے وطن واپس جاچکے ہیں، طالب علم اپنے وطن جاکر ویزا لے کر پاکستان آئیں اور تعلیم مکمل کریں۔ انتظامیہ کے مطابق بلوچستان کی جامعات نے افغان طالب علموں کا کوٹہ بھی ختم کردیا ہے۔
    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ ???? Post-match spirit! Hugs and handshakes all around between teammates and opponents ????#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/HSxr0flitb — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 4, 2025 پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 263 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ ???? Post Match Ceremony moments ???? ???????? Winning...
    صدر زرداری کا کہنا ہے کہ نصف ملین سے زیادہ مسلمان جموں کے قتلِ عام کے بعد ہجرت پر مجبور ہوئے، جموں کا قتلِ عام جدید تاریخ کے سیاہ ترین ابواب میں سے ایک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا غیر قانونی قبضہ آج بھی اہلِ کشمیر کے حقوق سلب کر رہا ہے، عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے۔ یومِ شہدائے جموں کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 6 نومبر1947ء کا سانحہ برصغیر کی تاریخ کا بدترین قتلِ عام تھا۔ ڈوگرہ فوج، آر ایس ایس اور مسلح جتھوں نے جموں میں 2 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا۔ صدر زرداری...
    ویب ڈیسک: پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری، 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل کر لیا گیا۔قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اب یہ دنیا کے 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل ہو چکا ہے۔ یہ بات وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سوالات کے دوران قومی اسمبلی میں بتائی۔ انہوں نے ہینلی پاسپورٹ انڈیکس 2025 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ نے 20 درجے بہتری حاصل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی  وزیر نے بتایا کہ پاکستان نے 50 ممالک کے ساتھ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے حامل افراد کے لیے ویزا استثنیٰ معاہدے...
    بین الاقوامی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عندیہ دیا ہے کہ وہ جلد ہی فٹبال سے ریٹائرمنٹ اختیار کر سکتے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو اس وقت سعودی کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ رونالڈو اب تک کلب اور ملک کی سطح پر مجموعی طور پر 952 گولز اسکور کر چکے ہیں اور گزشتہ ماہ اُنہوں نے کہا تھا کہ اِن کا ہدف 1000 گول مکمل کرنے کے بعد کھیل کو خیرباد کہنا ہے۔ معروف برطانوی میزبان پیئرز مورگن کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں 40 سالہ فٹبالر نے کہا ہے کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے اور زندگی کے اگلے مرحلے کی تیاری کے لیے کھیل سے رخصت لینے کا سوچ رہے ہیں۔...
    حریت رہنمائوں کا کہنا ہے کہ جموں میں شروع ہونے والے کشمیری مسلمانوں کے قتل عام کا سلسلہ 78 سال گزرنے کے باوجود علاقے میں مسلسل جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جموں خطے میں 1947ء کا قتل عام علاقے میں مسلمانوں کی نسل کشی کی ایک بدترین مثال ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے ان لاکھوں کشمیریوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جنہیں ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز، بھارتی فوجیوں اور ہندوتوا جنونیوں نے جموں خطے کے مختلف حصوں میں نومبر 1947ء کے پہلے ہفتے میں اس وقت شہید کیا تھا جب وہ پاکستان کی طرف ہجرت کر رہے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں اسد قیصر، علامہ راجہ ناصر عباس کی مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں27 ویں آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کا مقصد ستائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن الائنس کو مضبوط کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس، سابق وفاقی وزیراسعد محمود اور جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری بھی شریک تھے، سیاسی رہنماؤں نے موجودہ ملکی حالات، پارلیمانی امور اور اپوزیشن جماعتوں کے کردار پر مشاورت کی۔ 27 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ: پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور آج استنبول میں ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترکیہ کی وزارتِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں دونوں ممالک جنگ بندی کے نفاذ کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیں گے اور ایک نگرانی و تصدیقی نظام قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے، جو جنگ بندی کی خلاف ورزی پر کارروائی یقینی بنائے گا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا وفد مذاکرات کے لئے جا چکا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی نہ ہو، مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ہوتا ہے تبھی بات کی جاتی ہے،...
    اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی امور میں تیزی سے لائے جانے والے اقدامات خطرناک سمت کی جانب لے جا سکتے ہیں۔ جمعیتِ علما اسلام کے سربراہ  نے حکومت پر تنقید کی کہ حال ہی میں زیرِ بحث لائی جانے والی ترامیم دراصل کہیں اور سے آرہی ہیں۔ اپنے بیان میں سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے حالیہ موقف کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل تک وہ خود بھی کہہ رہے تھے کہ 26ویں آئینی ترمیم ہضم نہیں ہو رہی تھی، مگر آج 27ویں ترمیم کی باتیں اٹھ رہی ہیں، جو سوالوں کو جنم دیتی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ ان کی کسی فرد، عہدے یا بیوروکریسی سے ذاتی لڑائی...
    مطلوبہ پروگرام کیلئے 50 فیصد رقم وفاقی حکومت فراہم کریگی جبکہ پچاس فیصد جی بی حکومت فراہم کریگی۔ تاہم رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کے پاس مطلوبہ رقم نہ ہونے کی وجہ سے آغا خان ہیلتھ سروس، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت دیگر ڈونر ایجنسیوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کو پیپاٹائٹس فری بنانے کیلئے 12 سال سے بڑی عمر کے تمام افراد کی سکریننگ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے قومی پراگرام برائے خاتمہ ہیپاٹاٹس سی کے تحت جی بی میں بارہ سال سے بڑی عمر کے تمام افراد کی سکریننگ کی جائے گی۔ اس پروگرام میں سکریننگ پی سی آر ٹیسٹ اور ادوویات بھی شامل ہیں۔ مطلوبہ...
    ویب ڈیسک: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سٹارٹ اپس اور نئی کمپنیوں کے لیے کارپوریٹ اکاؤنٹ کھولنے کا عمل تیز کر دیا ہے۔  اس شراکت داری کے ذریعے ایس ای سی پی کے ای زی فائل پلیٹ فارمز کے درمیان ایک محفوظ اے پی آئی پر مبنی انضمام کے ذریعے ایک ہی دن میں کارپوریٹ اکائونٹ کھولنے کا عمل فعال کیا جائے گا۔ یہ ڈیجیٹل لنک نئی شامل شدہ کمپنیوں کو طریقہ کار کی تاخیر کو ختم کرنے اور انتظامی رکاوٹوں کو کم کرتے ہوئے فوری طور پر اپنا آپریشن شروع کرنے کے قابل بنائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی   دستخط کی تقریب...
    بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو پان مصالحہ کے ایک برانڈ کی تشہیر کرنے پر قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔ کوٹا کی کنزیومر کورٹ نے اداکار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کی ہے۔ یہ کارروائی بی جے پی رہنما اور راجستھان ہائی کورٹ کے وکیل اندر موہن سنگھ ہنی کی جانب سے دائر کردہ شکایت پر کی گئی ہے۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ متعلقہ اشتہار گمراہ کن ہے، کیونکہ اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ الائچی اور پان مصالحہ کی مصنوعات ’زعفران‘ ملی ہوئی ہیں، جبکہ ان کی قیمت صرف پانچ روپے رکھی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بگ باس 19 کی میزبانی کے لیے سلمان خان کتنے سو کروڑ لے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سنگاپور میں جاری ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ سنگا کپ 2025 میں لیاری فٹبال اکیڈمی نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کے دل جیت لیے۔لیاری کے نوجوان فٹبالرز نے انڈر 16 کیٹگری میں مسلسل کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ انڈونیشیا کی معروف ٹیم سیمین پادانگ ایف سی سے ہوا اور مقررہ وقت تک میچ سخت مقابلے کے بعد بغیر کسی گول کے برابر رہا، تاہم فیصلہ کن پنالٹی شوٹ آؤٹ میں لیاری فٹبال اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے زبردست مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2-3 سے کامیابی حاصل کی۔ٹیم کے گول کیپر کاشف نے ایک یقینی گول روک کر ٹیم کی جیت میں...
    معطل ہونے والوں میں ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر ایجوکیشن ورکس ڈویژن گلگت عامر محمد اور چیف انجینئر شفاء علی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کرپشن الزامات پر گلگت بلتستان کے دو افسران کو معطل کر دیا گیا۔ معطل ہونے والوں میں ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر ایجوکیشن ورکس ڈویژن گلگت عامر محمد اور چیف انجینئر شفاء علی شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عامر محمد کے خلاف ایف آئی آر نمبر 95/025 اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پولیس اسٹیشن گلگت میں درج کی گئی تھی، جس میں دفعہ 409، 406، 420، 465، 468، 471، 477A، 161، 109، 34 تعزیرات پاکستان 1860ء اور انسداد بدعنوانی ایکٹ 1947ء کی دفعات شامل ہیں۔ اکاؤنٹنٹ جنرل کے مطابق مذکورہ افسر کی خدمات کو سول سرونٹس (افیشینسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2020ء کے...
    چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور فورس کمانڈر ایف سی این اے نے اس موقع پر اپنے خطابات میں کہا کہ امن کے ساتھ ساتھ ترقی ہماری ترجیح ہے۔ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے، عوامی فلاح کے منصوبوں کو مؤثر انداز میں مکمل کرنے اور "معاہدہ 2025" کے نکات پر عمل درآمد کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع دیامر کے علاقے تھک داس میں امن و امان کی صورتحال پر غور و خوض کے لیے گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام سمیت ضلعی انتظامیہ، پولیس، سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان، علمائے کرام، عمائدین، نمبرداران اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت فورس کمانڈر...
     لاہور(نیوزرپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت 30واں کابینہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں الیکٹرو بس کرایوں میں اضافہ کی تجویز کو مستر دکر دیاگیا۔ جس کیلئے صوبائی کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی۔ پنجاب کابینہ نے سرکاری سکولوں میں ’’سکول ٹیچرز انٹرن‘‘کی بھرتی کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے’’جس کی ملکیت اسی کا قبضہ‘‘ وڑن کے تحت کابینہ نے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اموویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں چیف منسٹر ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن فنانس پروگرام کے تحت سبسڈی پروگرام کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں 15نومبر تک گنے کی کرشنگ کا سیزن شروع کرنے کی تجویز پر اتفاق...
    گزشتہ سال اکتوبر میں 26ویں آئینی ترمیم پیش کرنے سے قبل حکومت اور اپوزیشن سمیت میڈیا اور دیگر حلقوں کی توجہ کا مرکز جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان تھے لیکن اب نئی ترامیم کے موقعے پر ایسا دکھائی نہیں دے رہا۔ یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوگئی، آئینی ترمیم منظور ہوتی نظر آرہی ہے، فیصل واوڈا 26ویں ترمیم سے قبل وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت اصف علی زرداری، محسن نقوی، بلاول بھٹو، سینیئر وزرا، چیئرمین پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن رہنماؤں اور دیگر پارٹیوں کے سربراہان نے مولانا فضل الرحمان سے متعدد ملاقاتیں کیں اور ان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے مختلف ترکیبیں استعمال کیں۔ ایک وقت تو ایسا بھی آیا تھا کہ...
    لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان میں سال کے سب سے بڑے سپر مون کا شاندار نظارہ کیا گیا۔ یہ اس سال کے تین سپر مونز میں سے دوسرا ہے جو اپنے حجم اور روشنی کے اعتبار سے غیر معمولی اضافے کے ساتھ موجود رہا۔ سپرمون کے وقت چاند کا زمین سے فاصلہ 221,817 میل رہ گیا تھا جس کی وجہ سے چاند اپنے معمول کے حجم سے 9.7 فیصد تک بڑا اور 16 فیصد زیادہ روشن نظر آیا۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ 27ویں آئی ترمیم پر حکومت سے ہم نے خود رابطہ کیا، حکومت سمجھتی ہے کہ آئینی ترمیم سے عدالتی نظام میں بہتری آئے گی مگر وقت کا تقاضا ہے کہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ اسلام آباد میں ایم کیو ایم رہنماؤں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اور امین الحق نے 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کے وقت ایم کیو ایم نے ایک مطالبہ رکھا تھا کہ ایسی جمہوریت ہو جس کے ثمرات عوام تک پہنچیں اس کا اہتمام کیا جائے،...
    کراچی: لیاری فٹبال اکیڈمی نے اپنے شاندار کھیل کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سنگا کپ 2025 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ سنگاپور میں جاری ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کے بوائز انڈر 16 ایونٹ میں اکیڈمی کی ٹیم نے فائنل فور میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا کی معروف ٹیم سیمین پادانگ ایف سی کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ یہ مقابلہ مقررہ وقت تک 0-0 سے برابر رہا، لیکن پھر پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے فیصلہ کیا گیا۔ لیاری فٹبال اکیڈمی نے 2-3 سے فتح حاصل کی، جس میں گول کیپر کاشف کا اہم کردار...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان میں فٹ بال کے لیے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کی حمایت کو سراہتے ہوئے کھیل اور نوجوانوں کی شمولیت کے ذریعے علاقائی روابط کو مضبوط بنانے میں شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کے کردار کی تعریف کی۔
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا مجوزہ ستائیسویں آئینی ترمیم  26ویں ترمیم کا تسلسل اور نظام پر گرفت مضبوط کرنے کی کاوشوں کا حصہ ہے۔ جماعت اسلامی ایسے کسی بندوبست کا حصہ نہیں بنے گی اور نہ ہی غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کے اقدام کی حمایت کرے گی۔ منصورہ میں ملک گیر ڈیجیٹل اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے انہوں نے کہا بدل دو نظام کے نعرہ کے تحت مینار پاکستان پر عظیم الشان اجتماع عام انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم‘ نائب امراء‘ ڈپٹی سیکرٹری جنرل وقاص جعفری، ضیاء الدین انصاری و دیگر موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہاجماعت اسلامی انتخابات اور جمہوری...
    اسلام آباد (خبر نگار) 27 ویں ترمیم پر مشاورت کے لیے سینیٹر فیصل واوڈا نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور کہا کہ نمبرز کا مسئلہ نہیں ترمیم کی منظوری کے لیے نمبرز پورے ہیں  مولانا ترامیم کے معاملات دیکھیں گے اور سمجھیں گے۔  فیصل واوڈا مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ ملاقات میں جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری بھی شریک تھے۔ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آپ لوگ 27ویں کے لیے بیتاب ہیں میں28 ویں ترمیم کی تیاری کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کا ساتھ پاکستان کی بقا و سلامتی کے لیے...
    دمشق: شامی صدر احمد الشرعہ برازیل کے شہر بیلم میں ہونے والے اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی سربراہی اجلاس (COP30) میں شرکت کریں گے،  یہ پہلا موقع ہے کہ کسی شامی صدر نے 1995 سے جاری اقوامِ متحدہ کے کلائمیٹ کانفرنس سلسلے میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ صدر مملکت کے میڈیا دفتر کے مطابق احمد الشرعہ 6 اور 7 نومبر کو برازیل کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ بیلم میں منعقد ہونے والے عالمی ماحولیاتی اجلاس میں شریک ہوں گے،  اس اجلاس میں دنیا بھر کے درجنوں ممالک کے سربراہان اور عالمی رہنما شرکت کر رہے ہیں تاکہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر غور کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق صدر الشرعہ بیلم میں...
      پاکستان شوبز کی اداکارہ آمنہ شیخ نے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں اپنی ذاتی زندگی اور شوبز سے وقفے کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔ مات، پاکیزہ، داَم، اڑان اور میں عبدالقادر ہوں جیسے مقبول ڈراموں میں بہترین اداکاری کیلئے مشہور اداکارہ آمنہ شیخ طلاق کے بعد میڈیا انڈسٹری سے تقریباً سات سال دور رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محب مرزا سے شادی ختم ہونے اور بیٹی کی پیدائش کے بعد انہیں مکمل ذہنی و جذباتی بحالی کی ضرورت تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ان کے اردگرد بہت زیادہ دباؤ اور منفی ماحول تھا، جس سے بچنے کے لیے انہوں نے امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا، جہاں ان کی فیملی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک کی سب سے بڑی سیاسی کڑی میں حالیہ تاریخی شکست و فتح نے نہ صرف شہر کی اندرونی سیاست کو بدل دیا ہے بلکہ عالمی سطح پر سیاسی رجحانات، معاشی ترجیحات اور سماجی توازن کے حوالے سے بھی نئے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ اس الیکشن کی سب سے نمایاں خبر زہران یا بالعموم بین الاقوامی خبروں میں جو صورت میں آیا، ممدانی کی کامیابی ہے، جو ایک ایسے عہد میں سامنے آئی ہے جب مہنگائی، رہائش کے بحران، عوامی نقل و حمل کی ناقص صورتحال اور معاشی عدم مساوات عام شہریوں کا روز مرّہ مسئلہ بن چکے تھے۔ ان کی انتخابی مہم نے یہی پیغام دیا کہ وہ عام طبقے کے مسائل کو فوقیت دیں گے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اِن پیچھے چھوڑے جانے والے بدوی عربوں سے کہنا کہ ’’عنقریب تمہیں ایسے لوگوں سے لڑنے کے لیے بلایا جائے گا جو بڑے زور آور ہیں تم کو ان سے جنگ کرنی ہوگی یا وہ مطیع ہو جائیں گے اْس وقت اگر تم نے حکم جہاد کی اطاعت کی تو اللہ تمہیں اچھا اجر دے گا، اور اگر تم پھر اْسی طرح منہ موڑ گئے جس طرح پہلے موڑ چکے ہو تو اللہ تم کو دردناک سزا دے گا۔اگر اندھا اور لنگڑا اور مریض جہاد کے لیے نہ آئے تو کوئی حرج نہیں جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا اللہ اسے اْن جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے نائب صدر اور کنوینر بینکنگ افیئر ز کمیٹی شان سہگل نے میزان بینک کے زیر اہتمام منعقدہ اسلامی آگاہی سیمینار میں شرکت کی ۔سیمینار میں بڑی تعداد میں کاروباری، سماجی اور بینکنگ شخصیات نے شرکت کی، جبکہ مفتی محمد نوید (شریعہ اینالسٹایس ایم ای/ کمرشل اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ) نے اسلامی بینکنگ کے اصول، بنیادیں اور روایتی بینکاری نظام سے اس کے فرق پر تفصیلی روشنی ڈالی۔مفتی محمد نوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی بینکنگ قرآن و سنت کے اصولوں پر مبنی ایک شریعہ کمپلائنٹ مالیاتی نظام ہے، جس کا بنیادی مقصد سود سے پاک لین دین، عدل و مساوات پر مبنی سرمایہ کاری، اور...
    لندن: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ جمعہ تک ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظر عام پر آ جائے گا، اور وہ کوئی ایسی ترمیم نہیں لائیں گے جس سے آئین کی بنیادی ساخت کمزور ہو۔ احسن اقبال گزشتہ روز لندن پہنچے تھے جہاں انہوں نے برطانوی حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں۔ کیبنٹ آفس اور کالٹن ہاؤس میں ہونے والی ان ملاقاتوں میں احسن اقبال نے ستائیسویں آئینی ترمیم پر تفصیل سے گفتگو کی اور اسے پاکستان کی جمہوریت، عدلیہ اور دفاع کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ایک اہم قدم قرار دیا۔ احسن اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم شفاف طریقے سے پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ کے سینئر رکن جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سوال پوچھنا پڑتا ہے چاہے احمقانہ ہویانہ ہو۔ کیا ہائی کورٹ کادائرہ اختیارواپس لیا جاسکتا ہے۔ جبکہ جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آئین کے آرٹیکل 199کے تحت قانون، ذیلی قانون سازی اور رولز کے نفاذ کے حوالہ سے ہائی کورٹ کوخصوصی دائرہ اختیارحاصل ہے۔ سروسز ٹربیونل کاکام بیٹھ کرقانون کے قانونی یاغیرقانونی ہونے کودیکھنا نہیں، آئین کے آرٹیکل 199کے تحت ہائی کورٹ کووسیع دائرہ اختیارحاصل ہے، آئینی عدالت کااختیار قانون کودیکھنا ہے ، ٹربیونل کایہ اختیارنہیں۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس عقیل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج شیڈول کے مطابق استنبول میں ہوگا، پاکستان افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے پر زور دے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے استنبول مذاکرات کے دوسرے دور میں فریقین کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے،جس سے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی امن کے قیام کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔افغان طالبان کے وفد میں سینئر وزیر کی موجودگی کی صورت میں وزیر دفاع خواجہ آصف بھی استنبول روانہ ہوں گے، پاکستانی وفد کی قیادت کا حتمی فیصلہ افغان وفد کی قیادت دیکھ کر ہی کیا جائے گا جب کہ پاکستانی وفد میں قومی سلامتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251106-01-4 اسلام آباد (اے پی پی) اسپیشل جج سینٹرل گوجرانوالہ کی عدالت میں زیر سماعت لیبیا کشتی حادثے کے ایک اور اہم مقدمہ 2023 /222میں فیصلہ سنایا گیا۔ فاضل جج نے سماعت مکمل کرتے ہوئے ندیم اسلم اور محمد اسلم کو 20، 20 سال قید اور 14,14لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ مجرموں کو امیگریشن آرڈنینس کے تحت 20سال قید بامشقت اور 8 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ اسمگلنگ آف مائیگرنٹ ایکٹ کے تحت 20 سال قید اور 20لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251106-01-1 سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر، بحرین کے شاہی خاندان کے رکن شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ پاکستان پہنچ گئے، شیخ سلمان بن الخلیفہ 7 نومبر 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کرینگے۔وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایت پر، شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کو اس دورے کے دوران اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سنیئر حکام اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سونم جگمی اور دیگر عہدیداران نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی ملاقاتیں وزیراعظم کے مشیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ ( آئی این پی )اہل سنت و جماعت کے رہنما فیضان اولیا کے بانی ذوالفقار علی طارقی قادری نے آستانہ عالیہ فیضان اولیا میں وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ، جو صوبہ بلوچستان کا دارالحکومت ہے، آج اپنے ہی باشندوں کے لیے مشکلات کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔ شہر کے بیشتر علاقے کھنڈر کا منظر پیش کر رہے ہیں ترقیاتی منصوبے جو عوامی فلاح کے لیے شروع کیے گئے تھے، وہ تاخیر اور غفلت کا شکار ہیں۔سڑکیں جگہ جگہ سے کھدی ہوئی ہیں، مٹی کھڈے اور ادھوری تعمیرات نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ گرد و غبار کی وجہ سے سانس، آنکھوں اور جلد کی بیماریاں عام ہو چکی ہیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد منشیات عدالت نے کھارادر سے گرفتار منشیات فروش عاقل خان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 20 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ اے این ایف حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ رینجرز سے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عاقل خان کو مچھی میانی مارکیٹ کھارادر کے قریب سے گرفتار کیا، ملزم منشیات فروخت کرنے آیا تھا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم کے قبضے سے دو کلو چرس اور دو کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ ملزم نے دعویٰ کیا کہ رینجرز نے لیاری ایکسپریس وے کے قریب سے حراست میں لے کر بعدازاں اے این ایف کے حوالے کیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) نے اعلان کیا ہے کہ اس سال بھی ماہ دسمبر 2025میں کراچی عالمی کتب میلہ ایکسپو سینٹر میں حسبِ روایت کامیابی سے منعقد کیا جائے گا۔پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری وقارمتین نے کہا کہ پبلشرز، بک سیلرز اور وہ کمپنیاں جو اس میلے میں شرکت کرتی رہی ہیں یا اس سال شرکت کی خواہش رکھتی ہیں وہ 10 نومبر تک اپنے اسٹالز کی بکنگ کے لیے براہ راست آرگنائزر آفس سے رابطہ کر کے خصوصی ڈسکاونٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) شعبہ اردو ڈھاکا یونیورسٹی اور بی آئی آئی ٹی کے زیر اہتمام’’ قومی بیداری میں اقبال اور نذرالاسلام کا کردار‘‘ کے موضوع پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس اور عالمی مشاعرہ کا انعقاد9 اور 10 نومبر کو ہوگا ، انجمن ترقی اردو کے مدیر منتظم، شاعر اور ادیب سید عابد رضوی اور ماہانہ قومی زبان کی مدیر اور علما یونیورسٹی کی ڈین فیکلٹی آف میڈیا اینڈ ڈیزائننگ پروفیسر ڈاکٹر یاسمین سلطانہ فاروقی کل بنگلہ دیش روانہ ہوں گے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص (نمائندہ جسارت) نیشنل بینک کی پینشنر بزرگ خاتون کی موت پر پینشنرز سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان میرپورخاص مین برانچ (حیدرآباد روڈ) پر پینشنرز نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے بینک انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین کے اہم مطالبات تھے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے، جس میں پینشنرز کو ‘‘اینیول بجٹ انکریز’’ ، میڈیکل پر انکریز دینے کا حکم دیا گیا تھا لیکن بینک انتظامیہ توہینِ عدالت کی مرتکب ہوئی ہے جس پر چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ نیشنل بینک کے صدر کے خلاف فورا توھین عدالت کی قانونی کارروائی شروع کی...
    آخر گِل اپنی صرف در میکدہ ہوئی پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا مجھے یہ شعر افغانستان کے وزیر خارجہ امیر متقی کو بھارتی وزیر خارجہ جے شنکرکے ساتھ کندھے سے کندھا ملائے کھڑا دیکھ کر یاد آیا ہے۔کچھ دل جلے اسے بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے کا عنوان بھی دیں گے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ آسمان نے کوئی رنگ نہیں بدلا اور نہ ہی وہ رنگ بدلتا ہے، طالبان پہلے بھی ایسے ہی تھے بلکہ ان سے پہلے جو حکمران تھے ‘پاکستان کے بارے میں ان کے جذبات اور خیالات بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ اس لیے افغانستان پر ظاہر شاہ کی حاکمیت ہو یا اس کیکزن سردار داؤدکی حکمرانی ہو‘ پاکستان کے...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان سماجی انصاف، جامع ترقی اور عالمی یکجہتی کے لیے پرعزم ہے، قطر کے شہر دوحہ میں دوسری عالمی سماجی ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات چوبیس کروڑ پاکستانیوں کی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا حالیہ خطاب قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہونے والی سماجی ترقی کے لیے دوسری عالمی سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی قومی پالیسی، علاقائی خدشات اور عالمی تعلقات کے حوالے سے ایک جامع اور بامعنی اظہارِ خیال کیا۔ یہ خطاب محض...
    MUMBAI: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ایک اور قانونی مشکل کا سامنا ہے جہاں راجستھان میں کوٹا کنزیومر کورٹ نے انہیں باقاعدہ نوٹس جاری کردیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سلمان خان پر الزام ہے کہ راج شری کمپنی کی اسپائسی مصنوعات پروموٹ کر رہے ہیں اور ایک اشتہار میں سلمان خان کو مذکورہ کمپنی کی جانب سے یہ دعویٰ کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے کہ اسپائس کا ہر دانہ سیفرون پر مشتمل ہے۔ سلمان خان اسی اشتہار کی وجہ سے تنازع کا شکار ہوگئے ہیں۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سلمان خان کئی لوگوں کے لیے رول ماڈل ہیں اور کوٹا کنزیومر کورٹ میں درخواست دی گئی ہے اور نوٹس جاری کی گئی ہے۔...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کل تک اسحاق ڈار کہہ رہے تھے 26ویں آئینی ترمیم ہضم نہیں ہورہی اور اب 27ویں کہیں اور سے لائی جارہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم، آرمی چیف یا بیورو کریسی سے ہماری کوئی لڑائی نہیں بس ہم ملک میں تلخی کا ماحول کم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے حوالے سے فیض حمید باجوہ اور موجودہ کی پالیسی ایک کیوں ہے؟۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن توہین علما کررہی ہے، اماموں کو بارہ ہزار دے رہے ہیں کیا توہین ہے،  کے پی کے میں...