2025-07-26@06:09:46 GMT
تلاش کی گنتی: 37

«میڈیکل افسر»:

     دیامر میں کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال میں لودھراں سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک بچا تاحال لاپتا ہے۔ گزشتہ روز ضلع دیامر میں بابوسر روڈ پر جل سے دیونگ کے درمیان بادل پھٹنے کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک آنے والے سیلابی ریلے کے باعث اب تک 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ قدرتی آفت کے باعث سڑک پر 15 بڑے مقامات پر رکاوٹیں پیدا ہونے سے ٹریفک مکمل طور پر معطل ہوگئی، تقریباً 7 سے 8 کلومیٹر کا علاقہ شدید متاثر ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے جن میں 4 سیاح اور ایک مقامی شہری شامل ہے۔ رپورٹ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نجی ایئرلائن کی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نجی ایئرلائن کی اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔ پرواز ای آر 701 کے مسافر کو دوران پرواز دل کا دورہ پڑا، کپتان نے فوری لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ انتظامیہ کے مطابق ایئرپورٹ پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے بروقت طبی امداد دے کر مسافر کی جان بچائی، 34 سالہ عبدالستار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر میں پی آئی اے کی دبئی سے کراچی آنے والی پرواز میں مسافر کو دل...
    پنجاب حکومت نے ہسپتالوں میں دوران ڈیوٹی نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سی ایم ہیلتھ ویجی لینس ا سکواڈ کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ڈیوٹی کے دوران نرسز اورپیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے ہسپتالوں میں موبائل فون کے بجائے رابطے کے لیے پیجر سسٹم نافذ کرنےکا حکم بھی دیا۔ مریم نواز نے 2 روز کے اندر اسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنےکا حکم دے دیا۔ انہوں نے ہر ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ اسپتال میں وینٹی...
    سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ سوات سے متعلق نئے حقائق سامنے آگئے ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل شاہ فہد نے روزنامہ ڈان کو بتایا کہ ہوٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں سیاحوں کو صبح 9:37 پر دریا کے کنارے داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ "اس وقت دریا خشک تھا، لیکن چند منٹوں میں پانی اچانک بڑھ گیا۔ 9:45  تک دریا کا پانی خطرناک حد تک بلند ہو چکا تھا،" انہوں نے بتایا۔ان کے مطابق، 9:49 پر مدد کے لیے پہلا کال موصول ہوا۔ تاہم، ایک مہلک غلط فہمی ہوئی۔ آپریٹر نے ایمرجنسی کی نوعیت کو غلط سمجھا اور اسے میڈیکل ایمرجنسی سمجھ کر کارروائی کی، حالانکہ یہ ایک ریسکیو آپریشن تھا۔ ہانیہ عامر کی ہم شکل...
    — فائل فوٹو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے امریکی ادارے اکریڈیٹیشن کونسل فار کنٹینیونگ میڈیکل ایجوکیشن (اے سی سی ایم ای) کے تعاون سے ایک نیا کنٹینیونگ پروفیشنل ڈیولپمنٹ (سی پی ڈی) ریگولیٹری سسٹم تیار کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔یہ عمل ناصرف عالمی معیار کے مطابق ہوگا بلکہ بین الاقوامی سطح پر قابل قبول بھی ہوگا۔ اس اہم اقدام کے تحت اے سی سی ایم ای کا ایک اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد میں پی ایم اینڈ ڈی سی کے مرکزی دفتر پہنچا اور سی پی ڈی نظام کے حوالے سے تفصیلی اور اسٹریٹجک بات چیت کی۔اس دوران ڈھائی روزہ حکمتِ عملی کی نشستیں ہوئیں جن کا واحد مقصد پاکستان میں سی پی...
    محکمۂ صحت سندھ نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران بھرتی 289 میڈیکل افسران و ڈاکٹرز کو فارغ کر دیا۔ محکمۂ صحت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 89 دن کے معاہدے پر تعینات 289 میڈیکل افسران کی اب ضرورت نہیں۔ معطل کیے گئے ڈاکٹرز و افسران کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر، نوشہرو فیروز میں تعینات تھے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے بغیر تعینات کیے گئے ان افسران کی اب مزید ضرورت نہیں ہے۔ محکمۂ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹرز کو 30 جون سے فارغ کیا گیا ہے۔ Post Views: 3
    آج صبح منگورہ بائی پاس پر دریائے سوات کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں  17 سیاح شدید طغیانی کے باعث پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آکر ڈوب گئے۔ ریجنل دفتر اطلاعات سوات سے جاری بیان کے مطابق واقعے کی نوعیت اور عوامی تشویش کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات نے فوری طور پر ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے، جو اس سانحے کی مکمل تحقیقات کرے گی۔ کمیٹی حقائق کا جائزہ لے گی اور اگر کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ثابت ہوئی تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: سوات میں المناک واقعہ، 17 افراد دریا میں بہہ گئے، 9 نعشیں...
    ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) ایبٹ آباد میں 2 کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو1122 ایبٹ آباد کے مطابق ہزارہ موٹر وے انٹرچینج پر مانسہرہ سے آنے والی 2 کاروں کے درمیان حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا۔(جاری ہے) حادثے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے جن میں 37 سالہ طارق، 40 سالہ حنیف اللہ اور 28 سالہ سمیر ساکنہ پشاور اور دوسری گاڑی میں 24 سالہ علی رضا، 22 سالہ گل شیر، 22 سالہ عبدالباسط اور 16 سالہ محسن ساکنہ راولپنڈی شامل ہیں۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے...
    کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس میں 4 ارب 15کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کے وظائف کی مد میں 1 ارب 16کروڑ روپے کی غیر شفاف ادائیگی کی گئی، لیب ٹیسٹ کے بغیر ایک ارب 93کروڑ روپے کی ادویات کی خریداری کی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ 38کروڑ 22لاکھ روپے کا ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو مہیا ہی نہیں کیا گیا، بے قاعدگیوں کا انکشاف 2017 سے 22 کی سپیشل آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق رپورٹ مزید تحقیقات کے لئے پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے سپردکر دی گئی۔ پانی ہماری لائف لائن ہے، اس سے 1 انچ پیچھے نہیں...
    پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں نئے آرتھوپیڈک اسپائن اینڈ ٹراما یونٹ کی ناقص تعمیر کا انکشاف ہوا ہے۔ نیا تعمیر شدہ آپریشن تھیٹر کھولنے کے دوسرے روز ہی بارش کے باعث ٹپک پڑا، آپریشن تھیٹر میں پانی ٹپکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز بالٹی رکھ کر بارش کا پانی روکنے کا انتظام کرتے رہے۔ ذرائع کے مطابق ایچ ایم سی کا آرتھوپیڈک سرجری اینڈ اسپائن یونٹ 10 سال کے عرصے میں تعمیر کیا گیا، آپریشن تھیٹر کو ایک روز قبل ہی مریضوں کے لیے کھولا گیا تھا۔ شدید بارش کے باعث آپریشن تھیٹر کی چھت سے پانی ٹپک پڑا۔
    — فائل فوٹو خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں ہراسگی کیس میں گریڈ 18 کے افسر کو برطرف کردیا گیا۔وزیرِ تعلیم مینا خان آفریدی نے کے ایم یو میں ہراسانی کیس سے متعلق بیان میں کہا کہ اسلامیہ کالج کے بعد کے ایم یو میں بھی ہراسانی کیس میں برطرفی کی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ 18 مئی کو وائس چانسلر کو امتحانی ہال میں ہراسانی کی شکایت موصول ہوئی۔ 19 تا 23 مئی تک انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کیں۔انہوں نے بتایا کہ 26 مئی کو 17 سال سروس کے حامل گریڈ 18 کے افسر کو برطرف کر دیا گیا۔
    پشاور: خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں ایک اور ہراسمنٹ کیس پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا جس میں 18 گریڈ کے افسر کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا جبکہ مرکزی ملزم طالب علم کو بھی مستقل طور پر جامعہ سے خارج کیا گیا۔ خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے ایکس پر پیغام دیتے ہوئے جامعہ کے عملے کو شاباش دی۔ اپنے پیغام میں مینا خان آفریدی نے بتایا کہ پختونخوا کی ایک اعلیٰ تعلیمی ادارے میں ہراسانی کے خلاف ایک اور مؤثر اور فیصلہ کن اقدام کیا ہے۔ تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 18 مئی کو وائس چانسلر KMU کو امتحانی ہال میں پیش آنے والے ہراسانی کے واقعے کی شکایت...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری افسران کی کارکردگی کے جائزے سے متعلق اہم ترامیم کی منظوری دےدی ہے تاہم ان ترامیم کے تحت وفاقی حکومت کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام افسران کے لیے سال میں ایک مرتبہ طبی معائنہ لازمی قرار دیا گیا ہے. رپورٹ کے مطابق افسران کو ملازمت میں برقرار رکھنے، تربیتی کورسز میں نامزدگی اور ترقیوں کے فیصلے اب ان کی سالانہ میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر کیے جائیں گے وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے باضابطہ مراسلہ تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو ارسال کر دیا ہے جبکہ تمام صوبوں کو بھی اس پالیسی پر عمل درآمد کے...
    اسلام آباد میں وفاقی حکومت نے گریڈ 17 اور اس سے بالا افسران کے لیے ہر کیلنڈر سال میں سالانہ طبی معائنہ لازمی قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ “گائیڈ ٹو پرفارمنس ایولوشن میں اہم ترامیم کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق:طبی معائنے کا مقصد افسران کی صحت کی صورتحال، بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج کو یقینی بنانا ہے۔تمام افسران کی میڈیکل رپورٹس ان کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کا مستقل حصہ ہوں گی۔35 سال سے کم اور زیادہ عمر کے افسران کے لیے الگ الگ پروفارما جاری کیے گئے ہیں۔معائنہ صرف سرکاری ہسپتالوں کے مجاز میڈیکل افسران سے کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔بیرون ملک تعینات افسران کا معائنہ ان کے متعلقہ اسٹیشنز پر ہوگا۔...
    بلوچستان کے محکمۂ صحت کے میڈیکل اسٹور ڈپو کی پانچ سالہ اسپیشل آڈٹ رپوٹ میں 5 ارب روپے سے زائد کی بےضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔آڈیٹر جنرل پاکستان کی جانب سے 2017ء سے 2022ء کے دورانیہ پر محکمۂ صحت بلوچستان کے میڈیکل اسٹور ڈپو کی 5 سالہ اسپیشل آڈٹ رپوٹ جاری کی گئی ہے۔دستاویزات کے مطابق 98 کروڑ کی ادویات اور سرجیکل آلات کی پرچیز کمیٹی کی منظوری کے بغیر خریداری کی گئی۔دستاویزات میں انکشاف کیا گیا کہ صوبے کے اضلاع میں ایک ارب 77 کروڑ کی ادویات تقسیم ہی نہیں ہوئیں، 19 کروڑ روپے کا ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو مہیا ہی نہیں کیا گیا جبکہ ٹینڈر اور ریکارڈ مرتب کیے بغیر 25 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ بلوچستان: محکمۂ...
    انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) میں منظم کرپشن کا نظام رائج رہا ہے۔ نجی اخبار کو دستیاب ایک دستاویز میں بہاولپور میڈیکل کالج (بی ایم سی) کے جعلی قیام اور منظوری کو خاص طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔ تاہم، پی ایم ڈی سی کی موجودہ انتظامیہ نے ان الزامات سے خود کو الگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بے ضابطگیاں ماضی میں ہوئیں اور اب نئے احتسابی نظام اور شفاف طریقہ کار متعارف کروا دیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ معلوم ہوا ہے کہ پی ایم ڈی سی میں کرپشن کا ایک منظم نظام موجود...
      ڈرگ انسپکٹرز میڈیکل اسٹورز پر ادویات کی نگرانی اور معائنے میں ناکام میڈیکل اسٹور غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری ادویات کی فروخت میں ملوث کراچی سمیت سندھ بھر میں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے ، ڈرگ انسپکٹرز کے ذریعے جامع سیمپلنگ اور کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس منعقد کرنے کی سفارش۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو لیٹر ارسال کر کے آگاہ کیا ہے کہ سندھ سمیت پاکستان میں بڑے پیمانے میں جعلی اور غیر معیاری ادویات فروخت ہونے کی شکایت موصول ہوئی جس میں تحریر کیا گیا ہے کہ ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت ڈرگ انسپکٹرز میڈیکل اسٹورز پر ادویات کی نگرانی اور معائنے میں ناکام ہوئے...
    راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے موضع ڈھونگ میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 139 افراد  فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئے جس کے بعد معاملہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پکوان سینٹر کے مالک اور ملازمین کا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اور میڈیکل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جاتلی پولیس نے محکمہ ہیلتھ کے افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔  مقدمے کے متن کے مطابق شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 139 افراد فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوئے، اطلاع پر عمیر شفیق جس نے کھانا پکوایا تھا کے  پکوان سینٹر پہنچے تو صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص تھے اور سامان بکھرا پڑا تھا۔ اس میں مزید کہا گیا کہ مالک پکوان سینٹر سمیت وہاں کام کرنے والے...
    ویب ڈیسک:دبئی سے بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی پرواز میں سوار خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 501 دبئی سے ڈھاکا جا رہی تھی کہ بھارتی فضائی حدود میں طیارے میں سوار ایک بنگلا دیشی خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔  پائلٹ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قریب ترین کراچی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل اجازت ملنے پر بوئنگ 737 طیارے نے جناح ایئر پورٹ پر میڈیکل...
    فوٹو: فائل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سرکاری اسپتالوں میں ریفرل سسٹم کے نفاذ کے لیے جامع پلان طلب کرلیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں میڈیکل سٹی اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے میڈیکل سٹی لاہور کےلیے مناسب مقام پر اراضی مختص کرنے کی ہدایت کردی۔ یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک لاکھ ہنرمند نوجوانوں کی ٹریننگ کا ہدف دیدیا مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس، 77 اقدامات، 70 منصوبوں، 7 پروگرامز پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس میں ہر ڈویژن ہیڈکوارٹر میں میڈیکل سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے صدر پروفیسر رضوان تاج نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سال میں تقریباً ایک ہزار 61 پاکستانی ڈاکٹروں نے امریکا میں مستقل سکونت حاصل کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قابل ذکر ادارے جہاں سے ڈاکٹروں کی سب سے زیادہ تعداد نے رہائشی پوزیشنز حاصل کیں ان میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، علامہ اقبال میڈیکل کالج، ڈاؤ میڈیکل کالج، شفا کالج آف میڈیسن، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی شامل ہیں۔ یہ ایک سال میں رہائشی پوزیشنز حاصل کرنے والے ڈاکٹروں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔رضوان تاج نے دعویٰ کیا کہ ’ڈاکٹرز کی متاثر کن کارکردگی نے ملک میں طبی تعلیم اور...
    بیجنگ :نیشنل ہیلتھ انشورنس ایڈمنسٹریشن نے 2024 کی میڈیکل سیکیورٹی ڈویلپمنٹ شماریاتی رپورٹ جاری کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2024 کے آخر تک ، بنیادی میڈیکل انشورنس میں بیمہ شدہ افراد کی تعداد 1،326،378،300 تک پہنچ گئی ۔ انشورنس کا معیار اور ڈھانچہ بہتر ہوتا رہتا ہے اور انشورنس میں شرکت کی شرح 95 فیصد رہی ہے۔2024 ء میں بنیادی میڈیکل انشورنس فنڈ (بشمول زچگی انشورنس) کی کل آمدنی اور کل اخراجات بالترتیب 3,480.995 ارب یوآن اور 2,967.592 ارب یوآن تھے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ 2018 سے 2024 تک میڈیکل انشورنس فنڈ کے مجموعی اخراجات 16.48 ٹریلین یوآن تھے، جس کی اوسط سالانہ شرح نمو 11 فیصد تھی۔   Post Views: 1
    ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے والے انجہانی لیجنڈری فٹبالر میراڈونا کے بسترمرگ کے گرد میڈیکل آلات موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر ڈیگو میراڈونا کی دیکھ بھال پر معمور 7 میڈیکل پروفیشنلز کے خلاف غفلت برتنے کے الزام پر جاری ٹرائل میں پولیس آفیسر لوکاس فاریس نے اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈیگو میراڈونا کی موت کی اطلاع ملنے پر ان کے گھر پہنچے والے پولیس اہلکاروں میں سے ایک تھے، انکا کہنا تھا کہ کمرے میں میں نے کسی قسم کے کوئی میڈیکل آلات نہیں دیکھے، مجھے وہاں پر سیرمز نظر نہیں آئے جو ہوم ہاسپٹالائزیشن کا لازمی حصہ ہوتے ہیں۔ مزید پڑھیں: میراڈونا کے علاج...
    ---فائل فوٹو  میرپور خاص کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں گرفتار میڈیکل افسر کی ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے مڈیکل افسر کی 2 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کر لی۔یاد رہے کہ میڈیکل افسر کو ڈاکٹر شاہنواز کے پوسٹ مارٹم میں حقائق چھپانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے میڈیکل افسر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فی طالبعلم سالانہ فیس پندرہ لاکھ سے پینتیس لاکھ روپے تک ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یکسان فیس مقرر کرنے کی سفارش کی تو وزیر مملکت مختار بھرتھ نے اس حوالے سے آئندہ دو ہفتے میں صورتحال واضح کرنے کی یقین دہانی کروا دی ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صحت کے اجلاس میں حکومتی سینٹرز نے میڈیکل کالجز کی فیسوں کا معاملہ اٹھایا ،سینیٹر عرفان صدیقی کے سوالات پر صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج نجی کالجز سے بھاری فیسوں کی وضاحت سے متعلق تسلی بخش جواب نہ دے سکے ۔ عرفان صدیقی نے کہا جب پی ایم ڈی سی...
    اسلام آباد (زبیر کسوری)پاکستان میں مقیم لاکھوں غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کے حکومتی فیصلے کے بعد، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ذمہ دار ذرائع نے ایک دھماکہ خیز انکشاف کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستانی سفارت خانہ افغانستان سے ہر سال تین لاکھ سے زائد میڈیکل ٹورسٹ اور دیگر زمروں کے ویزے جاری کر رہا ہے، جو مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور غیر قانونی سرگرمیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ افغان شہری جعلی میڈیکل دستاویزات کے ساتھ نادرا کے پورٹل پر ویزہ درخواست جمع کرواتے ہیں۔ سفارت خانے کے اہلکار قانونی اداروں سے 30 دن سے زائد انتظار کے بعد ویزے جاری کرتے ہیں، لیکن فوری ویزہ حاصل کرنے...
    اسلام آباد (زبیر کسوری) پاکستان میں مقیم لاکھوں غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کے حکومتی فیصلے کے بعد، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ذمہ دار ذرائع نے ایک دھماکہ خیز انکشاف کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستانی سفارت خانہ افغانستان سے ہر سال تین لاکھ سے زائد میڈیکل ٹورسٹ اور دیگر زمروں کے ویزے جاری کر رہا ہے، جو مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور غیر قانونی سرگرمیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان شہری جعلی میڈیکل دستاویزات کے ساتھ نادرا کے پورٹل پر ویزہ درخواست جمع کرواتے ہیں۔ سفارت خانے کے اہلکار قانونی اداروں سے 30 دن سے زائد انتظار کے بعد ویزے جاری کرتے ہیں، لیکن فوری ویزہ حاصل...
    میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے طورو اسپتال منتقل کیا، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں 2 زخمی بچوں کو لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مردان میں فریقین کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مردان کے علاقے طورو قاسم میرہ کڑپندی میں فائرنگ  سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچی۔ میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے طورو اسپتال منتقل کیا، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں 2 زخمی بچوں کو لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ...
    فاونڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کالج کے ENT ڈیپارٹمنٹ کی  اہم کامیابی؛ سماعت سے محروم 50 افراد کی کوکلیئر امپلانٹ سے سماعت بحال- دو سال قبل ، فاونڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے  فاؤنڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کالج (جو کہ فاؤنڈیشن یونیورسٹی کا ایک الحاق شدہ کالج ہے)نے ایک اہم سنگ میل عبور  کیا جب ENT سپیشلسٹ   پروفیسر ڈاکٹر نصرت رضا، اور ان کی ٹیم نے پانچ سالہ انس کا "کوکلیئر امپلانٹ " کر کے سماعت سے مکمل محروم بچے کی سماعت بحال کر دی - اب تک ڈاکٹر نصرت رضا اور ان کی ٹیم 50 کامیاب کوکلیئر امپلاٹ کر چکی ھے- یہ جدید ترین طریقۂ علاج ان افراد کے لیے امیدنہج زندگی کی نوید   ہے جو پیدائشی طور پر یا کسی بیماری...
    کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس میں 4 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹرجنرل رپورٹ کے مطابق مالی بے ضابطگیاں 2017 ء سے 2022 ء کے دوران ہوئیں اور 38 کروڑ 22 لاکھ 6 ہزار روپے کے اخراجات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پوسٹ گریجوایٹس اسکالر شپ کی مد میں ایک ارب 16کروڑ کی بے ضابطگیاں ہوئیں جبکہ کتے کے کاٹے سے بچاؤ کی ویکسین مہنگے داموں خریدی گئیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق مقامی سطح پر ادویات کی خریداری میں 95 لاکھ سے زائد اور ایکسرے فلمز کی خریداری میں 73 لاکھ روپے سے زائد کی اضافی ادائیگی کی گئی۔
    پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو جنوبی افریقہ کے خلاف جاری سہ ملکی سیریز کے میچ میں آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حارث رؤف پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں، تاہم ٹیم انتظامیہ انہیں جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلا کر کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔ حارث رؤف کی میچ کے لیے حتمی دستیابی ان کی ایم آر آئی رپورٹس کے نتائج پر منحصر ہوگی۔ یاد رہے کہ حارث رؤف کو نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے دوران پسلیوں میں ہونے والے درد کے باعث 6.2 اوورز کرانے کے بعد میدان چھوڑنا پڑا تھا۔ واضح رہے کہ سیریز کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی...
    وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے امسال غزہ سے جناح یونیورسٹی آنے والے 25 فلسطینوں طالب علموں کو داخلے اور وظیفے دینے کا بھی اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں کامیاب ہونے والے 505 طالب علموں کو اسناد تفویض کر دی گئیں، جبکہ یونیورسٹی نے فلسطینی طالب علموں کی فیسں معاف اور انہیں وظیفے دینے کا بھی اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے چھٹے کاونوکیشن میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، ڈاکٹر آف فارمیسی، ماسٹر آف ہبلتھ، بیچلر آف سائنس نرسنگ سمیت مختلف شعبوں کے 505 فارغ التحصل طلبہ وطالبات کو گریجویٹس کی اسناد تفویض کی گئیں۔ تقریب میں بہترین ٹیچرز کو بھی ایوارڈز دئیے...
    کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں کامیاب ہونے والے 505 طالب علموں کو اسناد تفویض کردی گئیں جبکہ  یونیورسٹی نے فلسطینی طالب علموں کی فیسں معاف اور انہیں وظیفے دینے کا بھی اعلان کردیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے چھٹے کاونوکیشن میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، ڈاکٹر آف فارمیسی، ماسٹر آف ہبلتھ، بیچلر آف سائنس نرسنگ سمیت مختلف شعبوں کے 505 فارغ التحصل طلبہ وطالبات کو گریجویٹس کی اسناد تفویض کی گئیں۔ تقریب میں بہترین ٹیچرز کو بھی ایوارڈز دئیے گئے۔ کاونوکیشن میں وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن، رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان سمیت تمام شعبوں کی فیکلٹی نے شرکت کی جبکہ کانووکیشن میں پہلی بار ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی...
    کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان حکومت نے دہری تنخواہ لینے والے 36 میڈیکل آفیسرز، 29 لیڈی میڈیکل آفیسرز، اور 9 ڈینٹل سرجنز کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے دہری تنخواہیں لینے والے ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا۔جس کے تحت 36 میڈیکل آفیسرز، 29 لیڈی میڈیکل آفیسرز، اور 9 ڈینٹل سرجنز کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ مالی بدعنوانی میں ملوث ڈاکٹروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کو سزا دی جائے گی تاکہ صحت کے شعبے...
۱