2025-05-20@17:58:44 GMT
تلاش کی گنتی: 13875
«نشانہ بنانے کی کوشش»:
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی مدت ملازمت پر کوئی فرق نہیں پڑےگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پوری قوم چاہتی تھی کہ جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نوازا جائے۔ انہوں نے کہاکہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اس معرکے کے روح رواں تھے۔ یہ اعزاز دینے کا قانون آرمی ایکٹ میں موجود ہے، اور کابینہ اس حوالے سے فیصلہ کر سکتی ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہاکہ فیلڈ مارشل ایک اعزاز ہے جو تاحیات ساتھ رہتا ہے، کچھ لوگوں کو جنرل عاصم منیر کا فیلڈ...
بھارت کی جارحیت اور پروپیگنڈے کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنے والی اعلیٰ ترین سفارتی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بیرون ممالک میں بھارتی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے سمیت کئی ظالمانہ اقدامات پر پاکستان کا درست موقف پیش کرنے کے حوالے اعلی سطح پر بنائی گئی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی سے بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر شیری رحمان حناربانی گھر شریک ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن سے معاون خصوصی طارق فاطمی اور خرم دستگیر شریک ہوئے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی نمائندگی سینیٹر فیصل سبزواری نے کی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں جلیل عباس جیلانی، تہمینہ جنجوعہ بھی شریک ہوئے۔ سیکریٹری خارجہ نے تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی اور شرکا کو بھارتی جارحیت سمیت...
منگلا کے طالب علم سے فیلڈ مارشل تک، پاک فوج کے سب سے سینئر آفیسرجنرل عاصم منیر کے کیریئر پر ایک نظر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاک فوج میں سینئر ترین آفیسر ہیں اور وہ آرمی چیف سے قبل وہ ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈر گوجرانوالہ اور ڈی جی ایم آئی سمیت کئی اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔فیلڈ مارشل عاصم منیر پاک فوج کے سینئر ترین افسرہیں، انہوں نے آفیسرز ٹریننگ اسکول منگلا سے تربیت مکمل کرکے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ دوران تربیت انہیں بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا جبکہ تربیت مکمل کرنے کے بعد انہوں نے پاک فوج...
ٹی ایم سی ناظم آباد کے تحت تقریب سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں افواجِ پاکستان اور فضائیہ نے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا، جس پر پوری قوم افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، اگر ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ کا جذبہ زندہ رہے گا تو قوم ہمیشہ متحد رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ”بنو قابل پروجیکٹ“ اور ”پڑھو پڑھاؤ تحریک“ کے ذریعے مسلسل کراچی کے بچوں اور نوجوانوں کو زیور ِ تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے، ٹی ایم سی ناظم آباد کے تحت سرکاری اسکولوں کے 3 ہزار بچوں اور بچیوں...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر —فائل فوٹوز چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کی شاندار قیادت، غیر متزلزل عزم، ممتاز خدمات کو سراہا ہے۔ وفاقی کابینہ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکستِ فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ آئی ایس پی...
ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ جس نے بھی سیاست کرنی ہے وہ جمہوری طریقے سے میدان میں آئے، الیکشن کمیشن پہلے ہی ایسے دعووں کو مسترد کر چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر ملک کے اندر اور باہر بھی لوگ نازاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف دائر درخواست پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف درخواست سیاسی مخالفین کا گھٹیا ایجنڈا ہے، پیپلز پارٹی کے پارٹی انتخابات آئینی طریقے اور الیکشن قوانین کے مطابق ہوئے۔ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بلاول...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدہ پہ ترقی قوم کی طرف سے ان کی آپریشن بنیان مرصوص کی بے مثال قیادت کی کامیابی کا اعتراف ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جنرل عاصم منیر قوم کے محسن ہیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کی سدا عزت و تکریم کرتی ہیں۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدہ پہ ترقی قوم کی طرف سے انکی آپریشن بنیان مرصوص کی بے مثال قیادت کی کامیابی کا اعتراف ھے۔ وہ قومُ کے محسن ھیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کی سدا عزت و تکریم کرتی ھیں ۔اور وہ...
سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر کا 9 مئی ایف آئی آرز یکجا کرنے کا معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ بھیج دیا، عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی رٹ مسترد کرنے کی وجوہات نہیں دیں، ہم یہ معاملہ دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کو بھیج رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف 9 مئی کی ایف آئی آرز یکجا کرنے کا معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے فواد چودھری کا 9 مئی ایف آئی آرز یکجا کرنے...
سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ کے الیکٹرک کے دفتر شہریوں کے لیئے نو گو ایریا ہیں، جمعرات کو ہم نے پاور کمپنیوں کا اجلاس بلایا ہے، سکھر حیدر آباد کی بھی یہ ہی صورتحال ہے کمیٹی کے اجلاس میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے حالیہ قیامت خیز گرمی کے دوران کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم عوامی مسئلہ پر شہر کے منتخب نمائندوں کی بات کوئی سننے کو تیار نہیں ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف پاکستانی پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے کہا ہے کہ وہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو اس تاریخی منصب پر فائز ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ عظیم اعزاز نہ صرف افواجِ پاکستان بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ملک ریاض نے کہا کہ دعا ہے کہ یہ تقرری قومی یکجہتی، سلامتی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو، قوم کو ایک نئی سمت، ایک نیا ولولہ اور ایک پُرامن مستقبل دینے کا یہی وقت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ جنرل عاصم منیر اس چیلنج سے سرخرو ہوں...
کانگریس صدر نے کہا کہ گزشتہ 11 سالوں میں مودی نے 151 غیر ملکی دورے کئے اور 72 ممالک کا دورہ کیا پھر بھی مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کے تحت ہمارا ملک اکیلا پڑچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اب اس معاملے کو لے کر کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت پر بڑے الزام لگائے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ اگر پہلگام میں سیکورٹی فراہم کی جاتی تو لوگوں کی ہلاکتیں نہ ہوتیں۔ ملکارجن کھرگے نے کہا کہ نریندر مودی کشمیر نہیں گئے کیونکہ سیکورٹی ایجنسیوں نے انہیں منع کیا تھا۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ کشمیر میں 26 لوگ مارے گئے کیونکہ مودی...
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے افواج پاکستان کے سربراہ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر کشمیری عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری لطیف اکبر نے کہاکہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی منصوبہ بندی، حکمت عملی اور کامیابی تاریخی کارنامہ ہے۔ چوہدری لطیف اکبر نے کہاکہ فیلڈ مارشل کا اعزاز چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر کو مبارک ہو، آرمی چیف عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے بہادری، جراتمندی اور جدید ترین جنگی حکمت عملی کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی بھارت کے خلاف پُر اعتماد اور کامیاب منصوبہ بندی نے تاریخی فتح یابی سے ہمکنار کیا۔...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آرمی چیف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں اپنی قائدانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ On behalf of the entire nation, I extend my heartfelt felicitations to General Syed Asim Munir, NI (M) on his well-deserved promotion to the rank of Field Marshal. His exemplary leadership during Operation Bunyan-um-Marsoos crushed enemy’s nefarious designs and brought great… — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 20, 2025 وزیراعظم نے کہاکہ جنرل سید عاصم منیر کو اللہ تعالیٰ نے بے...
لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے آن لائن بم بنانے کی ترکیب تلاش کرنے پر ایک شخص ڈھائی سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل، فیس بک اور واٹس ایپ پاکستان سے کتنا کماتے ہیں اور کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق مجرم حنان عبداللہ ضمانت پر تھا تاہم فیصلہ سنائے جانے کے فوراً بعد اس کو عدالت کے احاطے سے حراست میں لے لیا گیا۔ ایف آئی اے نےحنان عبداللہ کے خلاف سنہ 2022 میں مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ وہ فیس بک پر دھماکہ خیز آلات بنانے کے طریقے تلاش کر رہے تھا۔ اے ٹی سی کے انتظامی جج منظر علی...
راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نشانِ امتیاز (ملٹری) نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے معزز و اعلیٰ ترین رینک پر ترقی پانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جنرل عاصم منیر کی شاندار قیادت، غیر متزلزل عزم اور قوم کے لیے ان کی ممتاز خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے حالیہ کامیاب آپریشنز “معرکۂ حق” اور “بنیان مرصوص” کی کامیاب منصوبہ بندی اور قیادت کو بھی سراہا جو قومی سلامتی اور دفاع کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔چیئرمین جوائنٹ چیفس نے اس امید کا اظہار کیا کہ جنرل عاصم منیر...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزازی درجہ دیے جانے پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ معروف صنعت کار اور وزیرِ صنعت و تجارت پنجاب ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ “جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر پوری بزنس کمیونٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ اعزاز ان کی قومی خدمات اور بے مثال قیادت کا اعتراف ہے۔” ایس ایم تنویر نے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دشمن کو نہ صرف منہ توڑ جواب دیا بلکہ اپنی حکمتِ عملی اور بہادری سے پاکستان کو فوجی لحاظ سے ایشین ٹائیگر بنا دیا ہے۔ “اب بزنس...
فائل فوٹو۔ صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے صدر مملکت کو جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے مادر وطن کا کامیابی سے دفاع کیا، کامیاب دفاع وطن پر جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے مستحق ہیں۔ ملاقات میں بھارتی حملوں کے جواب میں مؤثر جوابی کاروائی پر مسلح افواج کی قیادت اور افواج پاکستان کو سراہا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، خواجہ آصف اور احسن اقبال بھی موجود تھے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور فیلڈ مارشل عاصم منیر—فائل فوٹوز صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارک باد پیش کی ہے۔جاری کیے گئے بیان میں صدرِ پاکستان آصف زرداری نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو سراہا ہے۔ان کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مخاطب ہو کر کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ دفاعِ وطن کی خاطر آپ کی خدمات کا اعتراف ہے۔صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ بھارتی حملوں پر مؤثر جوابی کارروائی پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواجِ پاکستان تعریف کے مستحق ہیں، عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے دشمن کا...

نوشہرو فیروز میں کینال منصوبے کے خلاف قوم پرست جماعتوں کا احتجاج، گاڑیوں اور صوبائی وزیر کے گھر کو آگ لگا دی
نوشہرو فیروز (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ میں متنازعہ کینالز اور کارپوریٹ فارمنگ منصوبے کے خلاف قوم پرست جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، جس پر پولیس کی جانب سے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنا یا گیا جس کے نتیجے میں کئی کارکنان شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد مظاہرین مشتعل ہو گئے اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس پر لاٹھی چارج کیا گیا، متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ اطلاعات کے مطابق ایک صوبائی وزیر کے گھر کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔ سندھ نوشہرو فیروزمتنازعہ کینالز منصوبے کے حوالے سے قوم پرست جماعتوں کا احتجاج، صورتحال کشیدہ، پولیس کی فائرنگ، مظاہرہن زخمی، متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، صوبائی...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی غیرمعمولی قیادت کو سراہا۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے آرمی چیف عاصم منیر کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں...

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی آرمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنےپر دلی مبارکباد
اسلام آباد: صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) عاطف اکرام شیخ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے اپنی محنت، صلاحیتوں اور غیر معمولی پیشہ وارانہ مہارت سے یہ اعلیٰ ترین عسکری مقام حاصل کیا ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی منصوبہ بندی، حکمت عملی اور کامیابی جنرل عاصم منیر کی عسکری ذہانت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے حالیہ پاکستان بھارت جنگ میں تاریخی کامیابی حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ صدر ایف پی سی سی...
اسلام آباد: پی ٹی اے نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے ریاست مخالف مہم کے تناظر میں یوٹیوب چینلز کی بلاکنگ کے لیے کوئی فہرست تیار کی ہے۔ اپنے بیان میں پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ریاست مخالف مہم کے تناظر میں یوٹیوب چینلز کی بلاکنگ کے لیے کوئی فہرست تیار نہیں کی اور نہ ہی وفاقی حکومت کو ایسی کوئی فہرست ارسال کی ہے۔ ترجمان کے مطابق پی ٹی اے واضح کرتا ہے کہ ادارے کا مینڈیٹ صرف غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹانے یا بلاک کرنے تک محدود ہے، جیسا کہ ’’پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016ء‘‘ اور اس سے متعلقہ...
برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے غزہ میں اسرائیلی بمباری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ کے عوام کو بھوکا مرنے نہیں دے سکتے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ وہ، فرانس کے صدر ایمانویل میکرون اور کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی غزہ میں تشدد کی شدت میں اضافے پر خوف زدہ ہیں۔ برطانوی پارلیمان میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہم ایک بار پھر جنگ بندی کے مطالبے کو دہراتے ہیں کیونکہ یہ ہی واحد راستہ ہے جس سے یرغمالیوں کو رہائی دلائی جا سکتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم (برطانیہ، فرانس اور کینیڈا) مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی مخالفت اور غزہ میں انسانی امداد میں بڑے پیمانے پر اضافے کا مطالبہ کرتے...
ویب ڈیسک: پاکستان نے بھارت کی جانب سے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش سے متعلق الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے کر سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے کبھی گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش نہیں کی اور اس حوالے سے بھارتی دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔ گولڈن ٹیمپل سکھ عقیدے کا سب سے مقدس اور قابل احترام مقام ہے۔ پاکستان نہ صرف اس کا احترام کرتا ہے بلکہ سکھ مذہب کے متعدد مقدس مقامات کا قابل فخر محافظ بھی ہے۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل ترجمان کے مطابق پاکستان نے الزام عائد کیا کہ...
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کشیدگی میں کمی یقینی بنانے کیلئے دونوں ملک افواج کو زمانہ امن کی پوزیشن پر لے کر جائیں گے، افواج کی نارمل پوزیشن پر واپسی کئی مراحل میں ہوگی، دونوں ممالک نے تمام فوجیں 30 مئی تک نارمل پوزیشن پر واپس لانے پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان حالیہ رابطے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان گزشتہ روز رابطہ ہوا جس میں دونوں ممالک نے افواج کو مرحلہ وار معمول کی پوزیشن پر لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کشیدگی میں...
فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد دی ہے۔ ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ آرمی چیف نے معرکہ حق میں قائدانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، جنرل عاصم منیر کو اللہ تعالیٰ نے بے مثال خوبیوں سے نوازا ہے۔ یہ بھی پڑھیے محسن نقوی اور کامران ٹیسوری کی فیلڈ مارشل بنائے جانے پر آرمی چیف کو مبارکباد یہ اعزاز قوم، افواج، شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں: فیلڈ مارشل عاصم منیر وفاقی کابینہ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری وزیراعظم نے کہا آپریشن بنیان مرصوص کی...
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی کی ممانعت کا بل اسلامی نظریاتی کونسل بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کیا اس بل کو لانے کا یہی موقع تھا؟ یکجہتی کا تقاضا ہے کہ اس قسم کی حرکتیں نہ کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی بل کے خلاف رولنگ دیں، بہتر ہوگا کہ قانون سازی روکیں، ہمیں مجبور نہ کریں کہ ہم احتجاج پر نکل آئیں۔جے یو آئی نے 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی کی ممانعت کے بل کی مخالفت کی اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
—فائل فوٹوز بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات بہت اچھی رہی ہے، ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے قومی یکجہتی کی بات کی اور کہا کہ پاکستان کو اس وقت اندرونی اتحاد کی ضرورت ہے، ان کا کہنا ہے کہ مودی نے شکست کھائی ہے، اب وہ کوئی اور شرارت کر سکتا ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پوری قوم کو متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارک باد دی ہے۔ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ معرکہ حق میں شاندار فتح کے بعد فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی عاصم منیر کا حق تھا، انہوں نے محنت، صلاحیت اور پیشہ وارانہ مہارت سے یہ مقام حاصل کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سیکھایا، یقین ہے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نئی بلندیوں تک جائے گی۔وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ قوم دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر مسلح افواج کے شانہ...
اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے دلی مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں اپنی قائدانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کو اللہ تعالٰی نے بے مثال خوبیوں سے نوازا ہے، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی میں ان کی دلیری، استقامت اور دانش مندی کا کلیدی کردار تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی دفاع وطن کے لیے گراں قدر خدمات اور آپریشن...
حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کے زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے، وزیرِ اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی...
سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر دلی مبارکباد دی وزیرِ اعظم نے کہا آرمی چیف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں اپنی قائدانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا.جنرل سید عاصم منیر کو اللہ تعالٰی نے بے مثال خوبیوں سے نوازا ہے، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی میں ان کی دلیری، استقامت اور دانشمندی کا کلیدی کردار تھا. آرمی چیف کی دفاع وطن کیلئے گراں قدر خدمات اور آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے خطے میں طاقت کے توازن کو قائم کرنے کیلئے اقدامات پر انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی...
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے محنت سے یہ مقام حاصل کیا. معرکہ حق کی فتح ، فیلڈ مارشل کے عہدے پرترقی جنرل عاصم منیر کا حق تھا. فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کوعبرتناک سبق سیکھایا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آرمی چیف جنرل...
اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال بھی موجودوزیر اعظم نے صدر مملکت کو جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے فیصلے سے متعلق اعتماد میں لیا۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہاکہجنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے مادر وطن کا کامیابی سے دفاع کیا،بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے، کامیاب دفاع وطن اور بہترین جنگی حکمت عملی پر جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے مستحق ہیں، ملاقات میں بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستان...

سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا، مجرم ظاہر جعفر کے خلاف قتل کی دفعات برقرار، مالی اور چوکیدار رہا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ظاہر جعفر کے خلاف قتل کی دفعات برقرار رکھتے ہوئے موت کی سزا سنادی تاہم آبروریزی کی دفعات کے تحت دی گئی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا گیا جبکہ اغواءکے مقدمہ میں دس سال سزا کم کرکے ایک سال کر دی گئی ۔سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منگل کو نور مقدم قتل کیس میں اپیلوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل جارج رکھتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن کا سارا کیس سی سی ٹی...
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے محنت سے یہ مقام حاصل کیا، معرکہ حق کی فتح ، فیلڈ مارشل کے عہدے پرترقی جنرل عاصم منیر کا حق تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کوعبرتناک سبق سیکھایا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق...
حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بُنیان مرصوص میں ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔اس میں کہا گیا کہ وزیرِ اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔بیان کے مطابق وفاقی کابینہ میں گفتگو کے دوران کہا گیا کہ حال ہی میں پاکستان تاریخ کے کٹھن...
شارجہ: متحدہ عرب امارات نے ایک یادگار اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلی بار بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔ یو اے ای نے بنگلہ دیش کیخلاف 206 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا، یہ یو اے ای کی بنگلادیش کیخلاف پہلی کامیابی ہے۔ کپتان محمد وسیم نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے صرف 42 گیندوں پر 82 رنز بنائے، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے ناہید رانا، رشاد حسین اور شریف الاسلام نے دو، دو، تنویر اسلام اور تنظیم حسن ثاقب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے...
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے اشیاء کی درآمد پر دی جانے والی الیکٹرانک امپورٹ فارم سے چھوٹ کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت نے مدت میں 14جون 2025 تک توسیع کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔پاکستان اور افغانستان میں باہمی تجارت کو مشکل صورتحال سے بچانے کے لیے الیکٹرانک امپورٹ فارم سے استثنا کی مدت میں توسیع دی گئی ہے۔افغانستان سے بینکنگ چینل استوار ہونے تک درآمدات کو ای آئی ایف سے استثنا دیا گیا ہے۔ افغانستان سے درآمدات روپے میں سیٹل کرنے کی آخری تاریخ 15 مئی 2025 تھی۔وزارت تجارت کے مطابق آخری تاریخ سے قبل شراکت داروں سے مشاورت کرکے تجاویز حکومت کو دینا تھیں لیکن مقررہ مدت...
حکومت پاکستان نے ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج اہم فیصلے کیے گئے ہیں، جن میں سب سے اہم چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر...
وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔ یہ بھی پڑھیں نیویارک ٹائمز نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کو مسلح افواج پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیدیا حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل...
ملکی معاشی حالات کے باعث حکومت نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں ٹیکس وصولی کا ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ ہدف یعنی 13 کھرب روپے رکھا تھا، اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے عوام سے پیٹرولیم لیوی کے ذریعے بھی بڑا ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرولیم لیوی کو 100 روپے تک بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے جس کا مطلب ہے کہ اب فی لیٹر پیٹرول پر عوام سے 100 روپے لیوی یعنی ٹیکس وصول کیا جائےگا، اس وقت 78 روپے 2 پیسے فی لیٹر پیٹرول کے ساتھ لیوی وصول کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں کیا یکم جولائی سے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ ہورہا ہے؟ سال...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بہت ہوگیا۔ کوئی نہ کوئی طریقہ نکا لنا پڑے گا، دعا ہے رواں ہفتے بانی پی ٹی آئی رہا ہوجائیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق ہم مایوس نہیں، بانی پی ٹی آئی ناحق جیل میں ہیں، سارے سیاسی کیسز ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں اب بہت ہوگیا، کوئی نہ کوئی طریقہ نکالنا پڑے گا، ہماری دعا ہے بانی پی ٹی آئی اسی ہفتے رہا ہوں۔ قبل ازیں، بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹرگوہر، سلمان اکرم راجہ اور علی ظفرنے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد تینوں رہنما الگ...
حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بُنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اس میں کہا گیا کہ وزیرِ اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔ بیان کے مطابق وفاقی کابینہ میں گفتگو کے دوران کہا گیا کہ...
کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کو طلب کرلیا۔ سانحہ 9 مئی کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو ہوئی، جس میں پی ٹی آئی رہنما راجا اظہر، خرم شیر زمان، فردوس شمیم نقوی، عالمگیر خان اور دیگر پیش ہوئے۔ عدالت نے مدعی مقدمہ کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے 11 جون کو طلب کرلیا۔ دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور فہیم خان نے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی۔ عدالت نے دونوں کی ایک روز کے لیے درخواست منظور کرلی۔ یاد رہے کہ سابق ایم پی اے عدیل احمد کو ایک عدالت نے اشتہاری...
بیجنگ :سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے صوبہ حہ نان میں اپنے حالیہ معائنے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ نئے دور اور نئے سفر میں حہ نان کا مرکزی خطے کے طور پر فروغ ، دریائے زرد کے طاس میں ماحولیاتی تحفظ اور اس کی اعلیٰ معیار کی ترقی، جامع طور پر اصلاحات اور کھلے پن کو گہرا کرنے، جدید صنعتی نظام اور ایک مضبوط زرعی صوبے کی تعمیر ، اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے ، تاکہ چین کے اس وسطی صوبے میں چینی طرز کی جدیدکاری کے فروغ میں ایک...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت پاکستان نے معرکہ حق ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ڈان نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔کابینہ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔ مزید :
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ کابینہ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔ مزیدپڑھیں:سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا
وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔اعلامیے کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 مئی 2025)حکومت پاکستان نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی،وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے ہیں،اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی،حکومت نے ائیر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر انکی خدمات کو جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا۔وزیر اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات...
اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے سے متعلق وزیرِ اعظم شہبازشریف کی تجویز کابینہ نے منظور کر لی، ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر انکی خدمات کو جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ ،افواج پاکستان کے افسران و جوان، غازیان، شہداء اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران انکی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ سرکاری ایورڈز سے نوازا جائے گا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا،اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن...
حکومت نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت جنگ کے دوران تعاون پر اظہارِ تشکر، وزیراعظم شہباز شریف دوست ممالک کے دورے کریں گے اگلی خبرچین کی اعلیٰ معیار کی وسعت عالمی ترقی کا محرک ہے،پاکستانی سکالر پاک بھارت جنگ کے دوران تعاون پر اظہارِ تشکر، وزیراعظم شہباز شریف دوست ممالک کے دورے کریں گے شملہ معاہدہ ختم ہوتا ہے تو لائن آف کنٹرول کا وجود بھی نہیں رہے گا، وزیر دفاع وفاقی حکومت کا 28 مئی کو...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق ہم مایوس نہیں ہوئے ہیں. عمران خان نا حق جیل میں قید ہیں. ان شا اللہ وہ جلد رہا ہوجائیں گے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اللہ تعالٰی نے پوری قوم کو اتنی بڑی فتح سے نوازا ہے. اب کوئی نہ کوئی طریقہ نکالنا پڑے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں اب بہت ہوگیا. کامن سینس پریویل کرنی چاہیے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہماری دعا ہے بانی اسی ہفتے رہا ہو جائیں .لیکن ان شا...
—فائل فوٹو وکیل حامد خان نے 26 آئینی ترمیم سے متعلق کیس کا فیصلہ ہونے تک مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کو ملتوی کرنے اور کیس کو براہ راست نشر کرنے کی استدعا کردی۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر سماعت کی۔دورانِ سماعت عدالت نے کہا کہ وکیل حامد خان کی دونوں درخواستوں پر دلائل کل سنے جائیں گے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کے کیس میں فیصلہ لکھنے والے جج خود نہیں بیٹھے تھے۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں جسٹس امین اور جسٹس نعیم کا ایک فیصلہ تھا، مخصوص نشستوں کے کیس میں ایک فیصلہ میں نے تحریر کیا تھا، میرے فیصلے پر تو...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ناحق جیل میں ہیں ان کے خلاف سارے کیسز سیاسی ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اسی ہفتے رہا ہوں، ان شاء اللّٰہ جلدی ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ 6 مئی کو کوئی ملاقات اڈیالہ جیل میں نہیں ہوئی نہ کوئی بریفنگ ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے ہم سے ملاقات میں ایسی کسی بریفنگ کا تذکرہ نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے تحریک...
---فائل فوٹو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسدادِ منشیات آپریشن کے دوران 421 منشیات فروشوں کو گرفتار جبکہ 26 گینگز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔سینیٹر ثمینہ زہری کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) کے کرنل مصعب نے قائمہ کمیٹی کو تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام سے متعلق بریفنگ دی۔اے این ایف کے حکام کے مطابق گزشتہ سال قومی سطح پر انسدادِ منشیات کمپین کا آغاز کیا گیا، اے این ایف کی جانب سے دو مراحل میں آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔اے این ایف کے حکام کا بتانا ہے کہ پہلے مرحلے میں ملک بھر کی 255 یونیورسٹیز...
---فائل فوٹو سرگودھا پولیس نے مخالفین کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کےلیے بیٹی کے اغوا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروانے والے باپ کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں چک 29 جنوبی کے رہائشی یاسین نے رواں سال 12 فروری کو تھانہ کڑانہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ اس کی 18 سالہ بیٹی کو 3 افراد نے اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق پولیس نے یاسین اور اس کی بیٹی کے بیان پر 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا تھا اور متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا کے ڈی این اے ٹیسٹ لاہور لیبارٹری کو...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور اورجاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن اور نظام کو خود کار بنانے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں. وزیرِاعظم 70 برس کے بگاڑ کو ٹھیک کرنے کیلئے سخت اقدامات ضروری ہیں. وزیرِاعظم ٹیکس دینے والے افراد اور کاروبار کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینگے. وزیرِاعظم ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں. وزیرِاعظم ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کے خلاف مؤثر قانونی کاروائی کی جائے گی. وزیرِاعظم ایف بی آر اور اسکے معاون قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیکس آمدن میں اضافے کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں. وزیرِاعظم وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف...

برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل کو پابندیوں کی دھمکی، امداد کی فراہمی سے انکار ناقابل قبول ہے،اعلامیہ
برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل کو پابندیوں کی دھمکی، امداد کی فراہمی سے انکار ناقابل قبول ہے،اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس )برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے غزہ میں جاری فوجی کارروائیاں بند نہ کیں اور امدادی سامان پر عائد پابندیاں نہ اٹھائیں تو ان ممالک کی جانب سے ممکنہ طور پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ تینوں ممالک کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے عام شہریوں کو بنیادی انسانی امداد کی فراہمی سے انکار ناقابل قبول ہے، اور یہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ اعلامیے میں مغربی...

چودھری شجاعت کی ہدایت پر مسلم لیگی خواتین کا شہید عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت، اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت
چودھری شجاعت کی ہدایت پر مسلم لیگی خواتین کا شہید عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت، اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور خواتین ونگ کی صدر و رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان کی ہدایت پر مسلم لیگ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فوزیہ نازکی سربراہی میں خواتین نے راولپنڈی میں شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے رہائش گاہ کا دورہ کرکے فاتحہ پڑھی اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پرآمنہ خانم، روبینہ بٹ اور دیگر خواتین بھی ہمراہ تھیں۔مسلم لیگی خواتین نے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم کی سزائے موت کی اپیل پر فیصلہ سنادیا، عدالت نے مجرم ظاہر جعفر کے خلاف قتل کی دفعات میں سزائے موت برقرار رکھی ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھتی ہے۔ سپریم کورٹ نے ریپ میں مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی، جبکہ اغوا کے مقدمہ میں 10 سال قید کی سزا کم کرکے ایک سال کردی گئی، اس کے علاوہ نور مقدم کے اہل خانہ کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم بھی برقرار رکھا گیا۔ عدالت نے ظاہر جعفر کے مالی اور چوکیدارکی سزاؤں میں بھی کمی کردی۔ فیصلے...

سی ڈی اے بورڈ ،، لینڈ ڈائریکٹوریٹ کا ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ ،بورڈ سے منظوری لیے جانے کا امکان،کون کونسی تبدیلیاں کی جائیں گی؟تفصیلات سب نیوز پر
سی ڈی اے بورڈ ،، لینڈ ڈائریکٹوریٹ کا ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ ،بورڈ سے منظوری لیے جانے کا امکان،کون کونسی تبدیلیاں کی جائیں گی؟تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ کا نظم و نسق تبدیل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، سب نیوز کو دستیاب ڈرافٹ کے مطابق ڈپٹی ڈی جی لینڈ و اسٹیٹ کی پوسٹ کو ختم کیا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے ڈائریکٹر لینڈ کے طور پر بھی کام کریں گے ،، ڈپٹی کمشنر کے ماتحت دو ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر ہونگے جبکہ اکاؤنٹس...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،عمران خان کے وکلا اور دو بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر علی ظفر کو ملاقات کی اجازت مل گئی ،تینوں رہنما بانی پی ٹی آئی سےملاقات کیلئے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گئے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی ملاقات کی اجازت مل گئی،بانی پی ٹی آئی کی دو بہنیں ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل کے اندر چلی گئیں۔ قبل ازیں لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے 9مئی کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے آئی تھی، بانی پی ٹی آئی نے پولی...
بی جے پی ترجمان نے کہا کہ راہل گاندھی بھارتی مسلح افواج پر اعتماد نہیں کرتے، انہیں ہندوستانی مسلح افواج پر یقین نہیں ہے، وہ غیر ضروری مسائل کو اٹھاتے رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر پر لگائے گئے الزامات کے بعد بی جے پی نے جارحانہ انداز اختیار کر لیا ہے۔ بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ راہل گاندھی پاکستان کی زبان بول رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے وزیر خارجہ سے پوچھا تھا کہ "آپریشن سندور" کے دوران ہندوستانی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے، اس پر بی جے پی کے ترجمان سی آر کیساون...
اسلام آباد: مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ کیا دو ججوں کو واپس لانے کے لیے کوئی دعوت نامہ بھیجیں، ان دو ججوں میں سے ایک جج ملک میں نہیں ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت، سربراہ آئینی بینچ نے وکیل فیصل صدیقی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں آپ ہی ان دو ججوں کو دعوت نامہ بجھوا دیں۔ سماعت شروع ہوئی تو جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ 6 مئی کی عدالتی کارروائی کا حکمنامہ پڑھیں، اس حکمنامے پر تمام 13 ججز کے دستخط...
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ نے مجرم ظاہر جعفر کی قتل کے الزام میں سزائے موت برقرار رکھی ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں ظاہر جعفر کی قتل کے الزام میں سزائے موت برقرار رکھی جب کہ ریپ کے الزام ظاہر جعفر کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی۔ عدالت عظمیٰ نے اغوا کے الزام میں ظاہر جعفر کو بری کردیا، سپریم کورٹ نے چوکیدار اور مالی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ مالی اور چوکیدار( افتخار اور جان) جتنی سزا کاٹ چکے ہیں، وہی ان کے جرم کی سزا ہے۔ عدالت...
نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر ذاکر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھ دی گئی۔سپریم کورٹ نے مجرم ظاہر جعفر کی اپیل مسترد کر کے دفعہ 302 میں سزائے موت برقرار رکھی ہے۔علاوہ ازیں مجرم ظاہر جعفر کی دفعہ 376 میں سزائے موت کو عمر قید میں بدل دیا گیا جبکہ اغوا کے الزام میں سزا کالعدم قرار دے دی گئی۔دوسری جانب عدالت نے مجرم ظاہر جعفر کے مالی اور چوکیدار کی سزائیں کم کردیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ چوکیدار اور مالی جتنی سزا گزار چکے ہیں اتنی ہی رہیں گی۔ نور مقدم کا قاتل ظاہر جعفر کیا کام کرتا تھا؟ پتا لگا لیا گیااسلام آباد میں سفاکی سے قتل کی گئی سابق سفیر کی بیٹی...
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے نور مقدم قتل کیس میں ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی، ظاہِر جعفر کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نور مقدم کے والد سابق سفارتکار شوکت مقدم کی جانب سے ایڈووکیٹ شاہ خاور عدالت میں موجود تھے۔ ملزم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر نے سماعت کے آغاز میں دلائل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن کا سارا کیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈی وی آر پر ہے، اپیل کنندہ کیخلاف شواہد کا شک و شبہ سے بالاتر ہونا ضروری ہے۔...
سٹی42 : سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف 9 مئی کی ایف آئی آرز یکجا کرنے کا معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے فواد چودھری کا 9 مئی ایف آئی آرز یکجا کرنے کا معاملہ واپس لاہورہائیکورٹ بھیج دیا، عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ملکی مفاد کیخلاف کام کرنیوالی ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس، ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی رٹ مسترد کرنے کی وجوہات نہیں دیں، ہم یہ معاملہ دوبارہ لاہور ہائیکورٹ...
’غزہ جنگ بند نہ کی تو امریکی حمایت کھو دوگے‘: ٹرمپ کا نیتن یاہو کو پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز نیویارک:بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو سخت پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ میں جنگ بند نہ کی گئی تو اسرائیل کو امریکہ کی حمایت سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سخت موقف خلیجی ممالک کی بھرپور سفارتی کوششوں کے بعد سامنے آیا ہے، اور اطلاعات ہیں کہ اسرائیل ایک حتمی معاہدے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ واشنگٹن کی جانب سے اسرائیل پر دباؤ اب واضح اور شدت اختیار کر چکا...
وزیرِاعلیٰ مراد علی شاہ — فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، مشیر، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری سمیت دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں سندھ کابینہ نے پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ آپریشن بنیان مرصوص نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، مراد علی شاہ کراچی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان... مراد علی شاہ نے تمام سیاسی جماعتوں اور قوم کی یکجہتی کو سلام پیش کیا۔اُنہوں نے کہا کہ جس طرح ہماری افواج نے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا، اس کی مثال...
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی بینچ کررہا ہے۔ اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ آج میرے دلائل دوسرے نکتے پر ہوں گے، اس کیس میں 13 رکنی سے کم بینچ نظر ثانی نہیں سن سکتا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کی پہلی سماعت کے حکمنامہ پر سب ججز نے دستخط کیے، واضح ہے کہ حتمی فیصلہ میں جسٹس عائشہ اور جسٹس عقیل کا فیصلہ گنا جائے گا، 13 رکنی بینچ میں سے 2 نے پہلے دن فیصلہ کردیا، اب فیصلہ دینے کے بعد 2 جج صاحبان بینچ میں بیٹھ کر...

کویت میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کویت کے امیر شیخ مشعل احمد الجابر الصباح کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں
کویت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی 2025ء) کویت میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کویت کے امیر شیخ مشعل احمد الجابر الصباح کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ اس موقع پر سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال نے کویت کو امیر کو صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ کویت کے امیر نے کہا کہ کویت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کویت پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا۔ کویت خاص طور پہ غذائی پیداوار، زراعت اور تیل اور گیس کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ...
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو صوبے کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی جس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل و عمل درآمد پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کی ترجیحات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی قومی ترجیحات کا جزو اور 100 فیصد ایلوکیشن ضروری ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وفاق اور بلوچستان میں ترقیاتی...
پاکستان نے بھارتی فوجی افسر کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے 7 اور 8 مئی 2025 کی درمیانی رات کو ڈرون اور میزائل کے ذریعے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ ہم واضح طور پر ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں کہ پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جو کہ سکھ مذہب کا سب سے مقدس مقام ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز گرائے، جب بھی بات ہوگی مسئلہ کشمیر پر ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ بیان میں کہا گیا کہ ہم تمام عبادت گاہوں کو انتہائی احترام...

‘ججز کے ٹرانسفر پر کسی جج کی سنیارٹی متاثر نہیں ہوتی’، سپریم کورٹ میں ججز تبادلہ اور سینیارٹی کیس کی سماعت
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلہ اور سینیارٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کونسل کے وکیل حامد خان نے دلائل دیے۔ جسٹس شاہد بلال نے استفسار کیا کہ آپ کے مطابق ٹرانسفر شدہ ججز کی سنیارٹی کس نے طے کرنی تھی؟ جس پر وکیل حامد خان نے کہا کہ سنیارٹی کا تعین اس وقف کے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرنا تھا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس معاملے پر ایگزیکٹو کا ساتھ دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ججز سینیارٹی کیس: تبادلے پر آیا جج نیا حلف لے گا اس پر آئین خاموش ہے، جسٹس...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بوسہ دینے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’میں نے آرمی چیف کو بوسہ دیا، ان سے پیار کا اظہار کیا ہے نہ صرف اپنی طرف سے بلکہ پوری قوم کی طرف سے پیار دکھایا ہے اور ان کو بتایا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالتو کتے بھونک رہے ہوں تو عقلمندی یہی ہے کہ آپ سیدے چلتے رہیں ان کتوں کو اگنور کریں اور انہیں بھونکنے دیں،...
خارجہ سیکریٹری وکرم مسری نے پارلیمانی کمیٹی برائے امور خارجہ کی میٹنگ کے دوران امریکی صدر کے بیان بر خلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ ہند پاک دشمنی میں توقف کا مطالبہ ڈی جی ایم او سے ڈی جی ایم او بات چیت کے بعد کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:سیز فائر کا اعلان کیوں کیا؟ سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں وکرم مسری کے مطابق ٹرمپ نے ’جنگ بندی‘ کے بارے میں اپنے دعوے سوشل میڈیا پر کیے، نہ کہ کسی سرکاری چینل کے ذریعے، جہاں بھارت اپنی بات کو سامنے رکھ سکتا تھا۔ خارجہ سیکریٹری کہنا تھا کہ کسی دوسرے ملک کے پاس جموں و کشمیر کے مسائل پر تبصرہ کرنے کا کوئی مؤقف...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے اشتہار جاری کردیا۔ نے اپنی ویب سائٹ پر کوچز کے لیے اشتہار دیا ہے جس میں پاکستانی ٹیم کیلئے بیٹنگ، بالنگ، فیلڈنگ اور اسٹرینتھ کوچ کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ کوچنگ میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار 6 جون شام 5 بجے تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کا اعلان ہوگیا بیٹنگ کوچ کیلئے کم ازکم لیول ٹو کوچنگ کورس کے ساتھ 5 سالہ کا تجربہ ہونا لازمی شرط ہے، نئے بولنگ کوچ کیلئے بھی لیول ٹو کے ساتھ 5 سال کا تجربہ درکار ہوگا۔ فیلڈنگ کوچ کیلئے لیول ٹو کورس سڑٹیفکیٹ کیساتھ 5 سال کا تجربہ لازمی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مئی 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر حملے، جس میں چھبیس افراد ہلاک ہوئے، بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی اور دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر حملے کیے، جس سے مزید ہلاکتیں اور تباہیاں ہوئیں۔ اس دوران مسلم اکثریتی ممالک ترکی اور آذربائیجان 'برادر ملک' پاکستان کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔ دونوں نے تنازع میں اسلام آباد کی حمایت کرنے والے بیانات جاری کیے۔ بھارت نے چینی، ترک خبر رساں ایجنسیوں کو بلاک کر دیا بھارت میں اس کے خلاف شدید عوامی جذبات سامنے آئے اور سوشل میڈیا پر بالخصوص ترکی کا کثیر الجہتی بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی، جس کے اقتصادی اور سفارتی...

انڈیا میں ہائیکورٹس ججز کی سنیارٹی لسٹ ایک ہی ہے؛سپریم کورٹ نے ججز تبادلہ کیس میں سنجیدہ سوالات اٹھا دیئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ججز تبادلہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز تبادلے کے حوالے سے سنجیدہ سوالات اٹھاد یئے گئے۔جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ انڈیا میں ہائیکورٹس ججز کا یونیفائیڈ کیڈر ہے۔ پاکستان میں ہائیکورٹس ججز کی سنیارٹی کا یونیفائیڈ کیڈر نہیں ہے۔جسٹس شکیل احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ انڈیا میں ہائیکورٹس ججز کی سنیارٹی لسٹ ایک ہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے ججز تبادلہ کیس کی سماعت کی، جس میں وکیل حامد خان نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹس سے ججز کے ٹرانسفر پر بہت...
پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کے بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔ بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر کے اس بیان کے حوالے سے جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ ’پاکستان نے 7 اور 8 مئی 2025 کی درمیانی شب ڈرون اور میزائلوں کے ذریعے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہم ان الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں کہ پاکستان نے گولڈن ٹیمپل جو سکھ مذہب کے ماننے والوں کے لیے سب سے زیادہ قابل احترام مقام ہے، اسے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ترجمان نے کہا کہ درحقیقت یہ بھارت ہی تھا جس نے 6 اور 7 مئی 2025 کی...
نئی دہلی: پاک بھارت کشیدگی کے دوران سامنے آنے والی جنگ بندی پر بھارتی نوجوان حکومت سے سخت نالاں نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں نوجوانوں نے نہ صرف بھارتی میڈیا کو جھوٹی خبریں پھیلانے پر تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ مودی حکومت کو بھی امریکا کے دباؤ میں آ کر جنگ بندی کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک ویڈیو میں نوجوان نے انکشاف کیا کہ بھارتی میڈیا نے اسلام آباد پر قبضے کی جھوٹی خبر کو اس قدر سنجیدگی سے پھیلایا کہ عام لوگ اس پر یقین کرنے لگے۔ نوجوان کے مطابق، “تمام مین اسٹریم میڈیا نے اسلام آباد پر قبضے کی خبر چلائی جو سراسر فیک نیوز تھی، اور یہ...
معروف صوفی گلوکارہ تحسین سکینہ کو حال ہی میں عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین کے پاؤں چھونے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔عابدہ پروین پاکستان کی لیجنڈ صوفی گلوکارہ ہیں جنہیں ’سروں کی ملکہ‘ بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی صوفی موسیقی کے لیے وقف کر دی ہے۔ان کے مشہور کلام میں ’یار کو ہم نے جا بجا دیکھا‘، ’تو جھوم‘ اور ’من کن تو مولا‘ شامل ہیں۔ دنیا بھر میں اُن کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو ان کی روحانیت، سادگی اور فنی عظمت کو سراہتی ہے اور اکثر انہیں روحانی استاد بھی قرار دیا جاتا ہے۔تاہم حال ہی میں، سوشل میڈیا پر ایک...
بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث پنجاب حکومت نے سکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی ہے۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ 28 مئی تک تمام سکولوں میں محدود اوقات کار پر کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ سرکاری سکول صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک لگیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے ساتھ ہی یوم تکبیر پر بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔دوسری جانب بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث پنجاب حکومت نے سکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی ہے۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ 28 مئی تک تمام سکولوں میں محدود...

وزیراعلی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی،وزیراعلی نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، تعلیم،سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور گورننس میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا ۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سبکدوش ہونے والی برطانوی ہائی کمیشن کی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو شاندار خراجِ تحسین کرتے ہوئے ان کی سفارتی خدمات کو سراہا۔وزیر اعلی مریم نواز...
پاکستان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کمرشل بینکوں سے بیرونی مالیاتی ضروریات پوری کرنے کے لیے 35 کروڑ ڈالر تک کے قرضے حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بینکنگ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ان بینکوں سے پاکستان کے قرضے دوبارہ شروع کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں، اور قرضے کی حتمی منظوری بہت جلد متوقع ہے۔موجودہ مالی سال کی پہلی 3 سہ ماہیوں میں حکومت کو غیر ملکی قرض دہندگان (جن میں زیادہ تر اماراتی بینک شامل ہیں) سے تقریباً 50 کروڑ 40 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، جو پچھلے سال پاکستان کی مالی اعانت سے دور رہنے والے تجارتی بینکوں کی جانب سے معمولی بحالی کی نشاندہی کرتا ہے۔حکومت نے اس مالی...
نو مئی ایف آئی آرز کا معاملہ: سپریم کورٹ نے فواد چودھری کا کیس دوبارہ ہائیکورٹ بھجوا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف 9 مئی کی ایف آئی آرز یکجا کرنے کا معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے فواد چودھری کا 9 مئی ایف آئی آرز یکجا کرنے کا معاملہ واپس لاہورہائیکورٹ بھیج دیا، عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی رٹ مسترد کرنے...