2025-10-04@16:42:43 GMT
تلاش کی گنتی: 50

«ڈکی بھائی کی درخواست»:

    سیشن کورٹ لاہور معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کیس میں سرکاری وکیل نے دلائل پیش کردیئے۔ عدالت نے ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔  رپورٹ کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم اس ایپ کے برانڈ ایمبیسڈر تھے اور ان کے ساتھی بھی اس پروموشن میں شامل تھے، جنہیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ایک اور شریک ملزم سبحان شریف کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ سرکاری وکیل کی جانب سے دلائل کے دوران مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم اور ان...
    لاہور کی سیشن کورٹ میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے جوئے کی ایپ کی پروموشن سے متعلق کیس میں ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈکی بھائی کی درخواست خارج کر دی۔ اس مقدمے میں ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک غیر قانونی جوا ایپ کی تشہیر کی جس کے باعث این سی سی آئی اے نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔ واضح رہے کہ اس کیس میں استغاثہ اور دفاع کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر...
    یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کیخلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر کے کیس کی سماعت میں یوٹیوبر کے وکیل نے دلائل پیش کردیئے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی جوئے کی ایپ کی تشہیر کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ڈکی بھائی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدمے میں کوئی ایک بھی گواہ موجود نہیں ہے، نہ ہی ان کے مؤکل کو کسی قسم کا نوٹس جاری کیا گیا اور نہ ہی ان سے کوئی ایپ ریکور کی گئی ہے۔ وکیل نے مزید بتایا کہ انکوائری کا آغاز 30 جون کو ہوا، جبکہ ڈکی بھائی کو 13 اگست کو گرفتار کیا...
    جوا ایپ کیس: ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ، اکاؤنٹس میں کتنی دولت موجود ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) لاہور کی ضلعی عدالت (سیشن کورٹ) نے معروف پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔سماعت کے دوران سرکاری وکیل اور اسپیشل پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ سعد الرحمٰن اس مقدمے میں نامزد ملزم ہیں اور ان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ انکوائری ایک معتبر سورس رپورٹ کی بنیاد پر شروع کی گئی، جس میں ڈکی بھائی کا کردار سامنے آیا۔ ان کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان...
    سیشن کورٹ میں یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ڈکی بھائی کے خلاف ایکشن لینے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سرفراز چوہدری تبدیل ایڈیشنل سیشن جج نے ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی، جس دوران وکیل نے اپنے دلائل عدالت کے سامنے مکمل کیے۔ این سی سی ائی اے کے وکیل نے بھی اپنے دلائل پیش کیے، جس کے بعد عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ این سی سی ائی اے نے ڈکی بھائی کے خلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر کے الزامات پر مقدمہ درج کیا ہے، جس پر یہ...
    پاکستان کے مشہور یوٹیوبر کے جوا ایپ کیس کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ احمد نے کی۔ سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی جانب سے ان کے وکیل عثمان مشتاق عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے دلائل دیے۔ کیس کی سماعت کے دوران نیشنل کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ وہ مکمل ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت چاہتے ہیں۔ عدالت نے این سی سی آئی اے کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر تمام ریکارڈ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء) یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی، یوٹیوبر نے مقامی عدالت سے ضمانت کے لیے رجوع کیا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے درخواست مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز مقامی عدالت نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آن لائن جوا کھیلنے والی ایپس کی تشہیر کی تھی۔ جس پر یوٹیوبر نے مقامی عدالت سے ضمانت کے لیے رجوع کیا تھا، تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست مسترد کر دی۔ اس سے قبل انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔ ان...
    معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی مشکلات میں کمی نہ ہوسکی انھیں ابھی مزید کچھ دن جیل میں رہنا ہوگا۔ مقامی عدالت نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آن لائن جوا کھیلنے والی ایپس کی تشہیر کی تھی۔ جس پر یوٹیوبر نے مقامی عدالت سے ضمانت کے لیے رجوع کیا تھا، تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست مسترد کر دی۔ اس سے قبل انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔ ان کے وکیل ایڈووکیٹ چوہدری عثمان علی نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 497 کے تحت ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا...
    ویب ڈیسک: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے افسر سرفراز چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ معطل نہیں ہوئے بلکہ ان کا اسلام آباد تبادلہ ہوا ہے۔  سرفراز چوہدری نے نیشنل کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور پر اس وقت شہرت حاصل کی جب انہوں نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو جوئے کی ایپ کی تشہیر کے کیس میں گرفتار کیا۔ میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں سرفراز چوہدری نے کہا کہ وہ اسلام آباد ٹرانسفر ہوچکے ہیں اور ان کی جگہ نئے افسر نے لاہور میں چارج سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد تبادلے کے بعد چھ مہینے کی رخصت لی ہے، وہ...
    لاہور، اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف کارروائی کرنے والےایف آئی اے افسر سرفراز چوہدری کو معطل کردیاگیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر NCCIA جوئے کی تشہیر کے کیس میں متحرک تھے، اب جنت مرزا اور متھیرا کو بھی نوٹس جانیوالے تھے جبکہ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ لاہور پولیس کے افسرا ن کیخلاف صحافیوں کی درخواست قبول کرنے پر بھی ان سے بازپرس ہوئی تھی لیکن معطلی کے بعد سرفراز چوہدری نے لاہور میں اپنے دفتر کا چارج چھوڑ دیا، یہ بات صحافی و ولاگر منصور علی خان نے بتائی۔ اپنے ولاگ میں منصور علی خان نے بتایاکہ ڈکی بھائی جوئے کی تشہیر کے کیس میں گرفتار ہیں، دیگر لوگوں کو بھی نوٹس دیے گئے ، جوئے کی...
    آن لائن بیٹنگ (جوئے) کی ایپ کی تشہیر کے کیس میں بھارت کے معروف سابق کرکٹرز اور اداکار کو طلب کر لیا گیا ہے۔ انڈیا کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سابق کرکٹرز رابن اُتھپا اور یووراج سنگھ جبکہ معروف اداکار سونو سود کو منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ ای ڈی حکام کے مطابق رابن اُتھپا کو 22 ستمبر، یووراج سنگھ کو 23 ستمبر جبکہ سونو سود کو 24 ستمبر کو پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ کیس مبینہ غیر قانونی آن لائن بیٹنگ ایپ 1xBet سے متعلق ہے۔ یہ بھی پڑھیے: جوئے کی تشہیر کا معاملہ، رجب بٹ کو نوٹس مل گیا، یوٹیوبر کا ردعمل بھی سامنے آگیا اس سے قبل...
    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی یعنی این سی سی آئی اے نے آن لائن جوئے کی تشہیر کے معاملے میں معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد آئے دن خبروں میں رہنے والے یوٹیوبر رجب بٹ کو بھی ایجنسی کی جانب سے نوٹس موصول ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں رجب بٹ نے نوٹس ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس ضمن میں این سی سی آئی کی جانب سے نوٹس کی بہت پہلے توقع تھی جو بالآخر اب موصول ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی آن لائن جوے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار، ایف آئی آر درج ’مجھے آئیڈیا تھا کہ نوٹس آئے گا، تھوڑا لیٹ آیا۔۔۔ہم بالکل...
    عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔  پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے خلاف درخواست پر لاہور کی ضلع کچہری میں سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی۔ ڈکی بھائی کیخلاف کیس کے تفتیشی افسر شعیب ریاض نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم  کو عدالت پیش کیا اور مزید آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا۔ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے موبائل فون، ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے لنک، لیپ ٹاپ اور کرنسی برآمد کر لی گئی ہے تاہم ملزم سے مزید برآمدگی متوقع ہے اس لئے عدالت...
    پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی نئی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔  ڈکی بھائی ان دنوں پولیس کی حراست میں ہیں انہیں اپنی ویلاگز میں جوا ایپ کو پروموٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ گرفتاری نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کی گئی تھی۔  پولیس نے ڈکی بھائی کے خلاف قانونی ایکٹ کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ ڈکی بھائی نے اپنی ویدیوز میں مداحوں کو بیٹنگ ایپس میں پیسہ لگانے کی ترغیب دی، جس کے نتیجے میں بہت سے لوگوں کو مالی نقصان پہنچا۔ ڈکی اس وقت جسمانی ریمانڈ...
    معروف یوٹیوبرسعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی اپنے شوہر کی گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ منظرعام پر آگئی  ہیں۔ عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ان کے وکیل جو کہہ رہے ہیں وہ وہی کررہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع ان کا کہنا تھا کہ ان کے وکلا ان کے شوہر کے کیس کو بہترین طریقے سے آگے لے کر چل رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ضلع کچہری لاہور میں ڈکی بھائی کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا تھا۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی  (ان سی سی...
    جوا ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں گرفتار مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کا مزید 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈکی بھائی کو عدالت میں پیش کیا گیا تاہم ان کے وکیل کی عدم موجودگی کی وجہ سے سماعت دس منٹ تاخیر سے شروع ہوئی۔  وکیل عثمان مشتاق نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے مؤکل ڈکی بھائی عدالت سے کچھ کہنا چاہتے ہیں۔  ڈکی بھائی نے عدالت میں بیان دیا کہ میں تمام تفتیش سے مطمئن ہوں اگر ادارے مزید تحقیق کر نا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں۔ میں اداروں کی عزت کرتا ہوں۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے...
    لاہور(نیوز ڈیسک) جوا ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں گرفتار مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کا مزید 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ ضلعی کچہری لاہور میں مقدمے کی سماعت کے دوران ڈکی بھائی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث کارروائی میں دس منٹ کی تاخیر ہوئی۔ بعد ازاں وکیل عثمان مشتاق نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے مؤکل کو بیان دینے کی اجازت دی جائے۔ ڈکی بھائی نے عدالت میں کہا: “میں تفتیش سے مطمئن ہوں، ادارے مزید تحقیق کرنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں، میں اداروں کی عزت کرتا ہوں۔” تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے ڈیوائسز اور اکاؤنٹس...
    لاہور کی مقامی عدالت نے مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے ریمانڈ میں چوتھی بار توسیع کردی ہے، جس کے بعد وہ مزید 2 دن تک نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی حراست میں رہیں گے۔ ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے غیر قانونی جوا ایپلی کیشنز کی تشہیر کی۔ انہیں 17 اگست کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ مبینہ طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کے لیے بڑا ریلیف، جسمانی ریمانڈ میں توسیع کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ان کا 4 روزہ ریمانڈ مکمل...
    معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے خلاف درخواست منظور ہوگئی ہے۔ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ان کے خلاف غیر قانونی آن لائن جوا ایپلی کیشنز کے فروغ کے الزامات پر مقدمہ درج کر رکھا ہے اور گرفتاری کے بعد سے وہ ایجنسی کی تحویل میں ہیں۔ لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 28 اگست کو ان کے جسمانی ریمانڈ میں تیسری بار توسیع کرتے ہوئے یکم ستمبر تک 4روزہ ریمانڈ منظور کیا۔ این سی سی آئی اے نے اس موقع پر ایک بار پھر ریمانڈ میں اضافہ کی درخواست دی تھی۔ یہ بھی...
    سیشن کورٹ لاہور نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔ عدالت میں سماعت کے دوران عروب جتوئی اپنے وکیل چوہدری عثمان علی کے ہمراہ پیش ہوئیں۔ مزید پڑھیں: ‘مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا’، یوٹیوبر ڈکی بھائی نے معافی مانگ لی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ این سی سی اے نے انکوائری نوٹس جاری کیا ہے اور گرفتاری کا خدشہ ہے، تاہم ملزمہ تحقیقات میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر این سی سی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے گرفتاری سے بھی روک دیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
    لاہور: معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع کر دی گئی۔ ڈکی بھائی کو جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ حکومت کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ تحقیقات ابھی جاری ہیں اور پچھلے ریمانڈ میں کئی نام سامنے آئے ہیں، اس لیے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ میں توسیع ضروری ہے۔ یوٹیوبر کے وکیل نے اس کی مخالفت کی۔ عدالت نے قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریمانڈ ایک ستمبر تک بڑھا دیا۔ تحقیقات کے مطابق ڈکی بھائی سمیت کئی سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر الزام ہے کہ انہوں نے مالی فائدے کے لیے آن لائن جوا کھیلنے والے پلیٹ فارمز...
    نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر دوبارہ ضلعی کچہری میں پیش کر دیا۔ این سی سی آئی اے نے عدالت سے ڈکی بھائی کے 28 روز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے دلائل سننے کے بعد یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کر دی۔ دوسری طرف ڈکی بھائی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی سخت مخالفت کی۔ یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی کو کتنے سال قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے؟  واضح رہے کہ این سی سی آئی اے لاہور نے گزشتہ روز بڑی کارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست 2025ء ) معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد ان کے خلاف عائد الزامات اور درج مقدمات کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آگئے۔ اُردوپوائنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب زون محمد سرفراز چوہدری نے بتایا کہ ایسے لوگوں کے خلاف انکوائری چل رہی تھی جو نوجوانوں میں جوئے والی گیمز یا اس طرح کی دیگر چیزوں کو فروغ دے رہے ہیں، جو لوگ بچوں کو جوئے کی طرف راغب کر رہے ہیں ایسے لوگوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو ٹک ٹاک یا اس طرح کے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائیو...
    ملک سے فرار کی کوشش ناکام، یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، جسمانی ریمانڈ منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈکی بھائی کے خلاف مختلف مقدمات میں تحقیقات جاری تھیں اور ان کا نام پروویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ میں شامل تھا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر مختلف وڈیوز کے زریعے جوئے کی کئی ایپلی کیشنز کو پروموٹ کیا، ملزم نے جوئے کی ایپس کی پروموشن کیلئے ستائیس وڈیوز بنائیں۔ ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کیلئے ملزم کا موبائل فون...
    آن لائن جوے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعدالرحمان المعروف ڈکی بھائی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کردیا گیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے خلاف جوا ایپس پروموٹ کرنے کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، جنہیں گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار، کیا الزامات ہیں؟ ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔ ڈکی بھائی کے خلاف مقدمے کی ایف...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کیخلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم پر غیر قانونی آن لائن جوا کھیلنے والی ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے، ٹک ٹاکر ڈکی بھائی کو سوشل میڈیا پر جوئے کی ترغیب دینے اور فحش مواد پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا، ڈکی بھائی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے عوام کو گمراہ کرتا رہا، ٹک ٹاکر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جوئے کی ایپلی کیشن سمیت فحش مواد اپ لوڈ کیا تھا، جس کی وجہ سے ڈکی بھائی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن...
    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آن لائن بیٹنگ ایپس کو فروغ دینے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مزید پڑھیں: اسٹیئرنگ پر پاؤں رکھ کر گاڑی چلانا ڈکی بھائی کو مہنگا پڑگیا ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سعد الرحمان ذوالفقار عرف ڈکی بھائی کے نام سے ہوئی ہے، جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور یوٹیوب پر غیر قانونی بیٹنگ ایپس جیسے Xbet 1 اور Binimi کو فروغ دے رہا تھا۔ ریاست کی مدعیت میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 196/25 درج کی گئی ہے، جس میں PECA ترمیمی ایکٹ 2025 کی دفعات 13، 14، 25، 26 اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 294-B...
    معروف ٹک ٹاکر سعدالرحمٰن عرف ڈکی بھائی کو لاہور ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹک ٹاکر ڈکی بھائی کو سوشل میڈیا پر جوئے کی ترغیب دینے اور فحش مواد پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈکی بھائی کو دبئی سے لاہور ائیر پورٹ پہنچنے پر حراست میں لیا گیا۔ ٹک ٹاکر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جوئے کی ایپلی کیشن سمیت فحش مواد اپ لوڈ کیا تھا، ڈکی بھائی کو نیشنل کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے حراست میں لیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اپریل کے مہینے میں ڈکی بھائی کیخلاف دوران ڈرائیونگ خطرناک اسٹنٹ کرنے پر مقدمات درج...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر بعض اوقات ایک مبہم جملہ بھی طوفان کھڑا کر دیتا ہے، خاص طور پر جب وہ کسی معروف شخصیت کی جانب سے ہو۔ حال ہی میں یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمان) کی اہلیہ عروب جتوئی نے ایک ذومعنی پوسٹ کی، جس نے مداحوں کو گہری سوچ میں ڈال دیا۔ عروب نے پوسٹ میں لکھا، ”میں سمجھتی ہوں کہ جو شخص اپنے پارٹنر کے ساتھ دھوکہ کرے، چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی، اسے ایکسپوز کرنا چاہیے، اور اس کا احتساب بھی ہونا چاہیے۔“ بس پھر کیا تھا! سوشل میڈیا صارفین نے فوراً اندازے لگانا شروع کر دیے کہ یہ جملہ آخر کس کے لیے کہا گیا؟ کچھ افراد نے تو ڈکی بھائی اور عروب کے ذاتی...
    لاہور: نیشنل ہائی وے پر بے احتیاطی سے گاڑی چلانے کے مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر لی۔  ڈکی بھائی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں جسٹس شہباز رضوی نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے پانچ مئی تک حفاظتی ضمانت دے دی، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم پانچ مئی تک متعلقہ عدالت میں پیش ہو۔ واضح رہے کہ ڈکی بھائی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ اسٹیرنگ پر ٹانگ اور پاؤں رکھ کر گاڑی چلا رہا تھا، موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ویڈیو سامنے آنے کے بعد ڈکی بھائی کے خلاف...
    پاکستان کے مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب یوٹیوبر کو ہائی وے پر انتہائی خطرناک اسٹنٹس کرتے ہوئے ویڈیو میں دیکھا گیا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈکی بھائی کو گاڑی کے اسٹیئرنگ وہیل پر ٹانگیں رکھے اور آنکھیں بند کیے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ گاڑی آٹو موڈ پر چل رہی تھی۔ یہ منظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اسے انتہائی غیر ذمے دارانہ حرکت قرار دیتے ہوئے موٹروے پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈکی بھائی کے خلاف غفلت، لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور اوور اسپیڈنگ سمیت متعدد الزامات...
    یاسر حسین نے یوٹیوبرز  رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی کھل کر تعریف کر دی۔معروف اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور میزبان یاسر حسین نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران یوٹیوبرز  سے متعلق بحث پر کھل کر بات کی اور ڈکی بھائی اور رجب بٹ کو سراہا۔یاسر حسین اس وقت ایک تھیٹر پلے کا حصہ ہیں جس کی بھرپور تشہیر کی جا رہی ہے، اسی سلسلے میں وہ مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر نظر آ رہے ہیں۔ یاسر حسین نے یوٹیوبرز اور شوبز حلقوں میں جاری بحث سے متعلق ایک متوازن اور باعزت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا نظریہ بہت واضح ہے، جس کو بھی عزت ملی ہے وہ اللہ تعالی کے کرم...
    ڈکی بھائی کے بیان پر نعمان حبیب نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ انصاری ایک لیجنڈ ہیں، ان کی عزت ہونی چاہیے۔ معروف اداکار نعمان حبیب نے یوٹیوبر ڈکی بھائی اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع پر کھل کر گفتگو کی اور بشریٰ انصاری کے حق میں آواز بلند کی۔ یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ڈکی بھائی (سعد الرحمٰن) کو ایک وائرل ویڈیو کلپ دکھایا گیا جس میں بشریٰ انصاری یوٹیوبرز کی شہرت کو ناپسند کرتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ وہ ان کی فیم کو سمجھ نہیں پاتیں، جواب میں ڈکی بھائی نے اداکاروں کو اِن سیکیور قرار دے دیا اور کہا کہ بشریٰ انصاری کو جانتا...
    یاسر حسین نے یوٹیوبرز رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی کھل کر تعریف کر دی۔ معروف اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور میزبان یاسر حسین نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران یوٹیوبرز سے متعلق بحث پر کھل کر بات کی اور ڈکی بھائی اور رجب بٹ کو سراہا۔ یاسر حسین اس وقت ایک تھیٹر پلے کا حصہ ہیں جس کی بھرپور تشہیر کی جا رہی ہے، اسی سلسلے میں وہ مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر نظر آ رہے ہیں۔ یاسر حسین نے یوٹیوبرز اور شوبز حلقوں میں جاری بحث سے متعلق ایک متوازن اور باعزت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا نظریہ بہت واضح ہے، جس کو بھی عزت ملی ہے وہ...
    پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ بشریٰ انصاری کو نہیں جانتے۔ ڈکی بھائی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ دوران شو میزبان نے ڈکی بھائی کو بشریٰ انصاری کا کلپ سنوایا جس میں انہوں نے یوٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پتہ نہیں کون سی مخلوق ہیں۔ یہ کلپ سننے کے بعد ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ میں بشریٰ انصاری کو نہیں جانتا، مجھے ان کے بس چہرے سے معلوم ہے کہ یہ اداکارہ ہیں۔ ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ اداکار صرف احساسِ کمتری کا شکار...
    پاکستانی یوٹیوبر اور وی لاگر رجب بٹ کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا جس کی ایف آئی آر میں پیکا ایکٹ اور مذہبی جذبات مجروح کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے اپنے بیانات سے دفعہ 295 اے اور 295 سی کی توہین کی ہے۔ اس تنازعے کے بعد رجب بٹ عمرہ کرنے مکہ مکرمہ پہنچے اور خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر ویڈیو بنائی جس میں انہیں حالتِ احرام میں معافی مانگتے ہوئے دیکھا گیا جس پر ساتھی یوٹیوبرز ان کے حق  میں سامنے آ گئے۔ معروف یو ٹیوبر ڈکی بھائی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رجب بٹ نے اسلام کے خلاف...
    اداکارہ مشی خان نے فیملی وی لاگنگ پر ہونے والی تنقید کے درمیان ڈکی بھائی کی ویڈیوز کو ’’شرمناک‘‘ قرار دے دیا ہے۔ مشی خان کا کہنا ہے کہ فیملی وی لاگنگ غلط نہیں ہے، لیکن اس میں بدتمیزی نہیں ہونی چاہیے۔ ڈکی بھائی کی ویڈیوز شرمناک ہوتی ہیں۔ مشی خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیوبر شام ادریس اور زید علی کا کانٹینٹ بہت اچھا ہوا کرتا تھا۔ انہوں نے زید علی کے ’’براؤن مام‘‘ اور ’’براؤن بوائے‘‘ کے کانسیپٹ کی تعریف کی، جو منفرد اور لوگوں میں مقبول تھا۔ تاہم، ان کے بعد آنے والے یوٹیوبرز نے وہ معیار برقرار نہیں رکھا۔ مشی خان نے ڈکی بھائی کی ویڈیوز پر تنقید کرتے...
    اداکارہ مشی خان نے فیملی وی لاگنگ پر ہونے والی تنقید کے دوران یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ویڈیوز کو شرمناک قرار دے دیا ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مشی خان کا کہنا تھا کہ فیملی وی لاگنگ خود کوئی غلط چیز نہیں لیکن اس میں بدتمیزی نہیں ہونی چاہیے انہوں نے خاص طور پر ڈکی بھائی کی ویڈیوز پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے مواد میں نازیبا زبان کا استعمال عام ہے مشی خان نے کہا کہ انہوں نے کئی سال پہلے ڈکی بھائی کی ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں وہ روسٹنگ کے دوران گالیاں دے رہے تھے اور وہ یہ برداشت نہ کر سکیں ان کا کہنا تھا کہ بچے بھی ان کی ویڈیوز...
    شام ادریس کی چونکا دینے والے انکشافات پر مبنی ویڈیو نے مشہور پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو نئی مشکل میں پھنسا دیا۔ پاکستانی یوٹیوب کمیونٹی میں کئی سالوں سے جاری تنازع شام ادریس اور ڈکی بھائی کے درمیان کشیدگی کا باعث رہا ہے، وہ تنازع حالیہ الزامات کے ساتھ دوبارہ سرخیوں میں آ گیا ہے۔ یہ تلخ دشمنی سات سال قبل اس وقت شروع ہوئی جب ڈکی بھائی نے شام ادریس کے ڈیلی ولاگز پر تنقید کی اور ان کی ازدواجی زندگی پر ذاتی حملے کیے۔ تاہم، اب شام ادریس کے حالیہ ویڈیو بیان نے معاملے کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔اپنی تازہ ترین ویڈیو میں شام ادریس نے ڈکی بھائی پر سنگین الزامات عائد کیے،...
۱