آن لائن جوے کی تشہیر کا الزام، معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
آن لائن جوے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعدالرحمان المعروف ڈکی بھائی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کردیا گیا ہے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے خلاف جوا ایپس پروموٹ کرنے کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، جنہیں گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار، کیا الزامات ہیں؟
ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔
ڈکی بھائی کے خلاف مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز کے ذریعے مختلف جوا اور بیٹنگ ایپلیکیشنز جیسے Binomo، 1xBet، Bet 365 اور 39 Game کو پروموٹ کیا۔ ان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا فالوورز اور عوام کو ان ایپس میں سرمایہ کاری پر اکسایا، جس کے نتیجے میں لوگوں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا اور وہ اپنی جمع پونجی سے محروم ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی آن لائن جوے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار، ایف آئی آر درج
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ڈکی بھائی نے ذاتی مالی فائدے کے لیے یہ پروموشن کی، جبکہ متاثرہ عوام معاشی مشکلات اور کمائی کے نقصان سے دوچار ہوئے۔ ایف آئی آر میں ان کی مختلف ویڈیوز کے لنکس بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں یہ پروموشنز کی گئیں۔
مقدمہ PECA 2016 (ترمیم شدہ 2025) کی دفعات 13، 14، 25، 26 اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 294-B اور 420 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ تحقیق کی ذمہ داری NCCIA کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض کے سپرد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیئرنگ پر پاؤں رکھ کر گاڑی چلانا ڈکی بھائی کو مہنگا پڑگیا
ذرائع کے مطابق سائبر کرائم حکام اس معاملے کی مزید تفتیش کررہے ہیں اور مزید یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف بھی کارروائی کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایف آئی آر پروموٹ جوا ڈکی بھائی سوشل میڈیا گرفتار مقدمہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی یوٹیوبر سعدالرحمان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی ا ر پروموٹ جوا ڈکی بھائی سوشل میڈیا گرفتار نیشنل سائبر کرائم ایجنسی یوٹیوبر سعدالرحمان معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کیا گیا گیا ہے یہ بھی
پڑھیں:
14 اگست پر دھرنے کی سازش کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت منظور
اسلام آباد:14 اگست پر دھرنے کی سازش کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 14 اگست دھرنے کی سازش اور بغیر اجازت کانفرنس کے کیس میں عدالت نے 12 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ۔
پی ٹی آئی کارکنان کی 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔ ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہہمارے تمام کارکنان کیخلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔ یہی تمام دفعات اٹھا کر پہلے تھانہ لوہی بھیر کے مقدمے میں لگائی گئی تھیں۔ یہ تمام ملزمان اسٹوڈنٹ ہیں یہ کوئی احتجاج نہیں کررہے تھے۔
پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ایڈووکیٹ مرزا عاصم بیگ، انصر محمود کیانی، سردار وجاہت سمیع عدالت میں پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔
عدالت نے پی ٹی آئی وکلا کی مچلکے کم کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔