2025-09-18@22:43:31 GMT
تلاش کی گنتی: 289
«ہسپتال کو»:
پنجاب کے شہر بہاولپور میں خاتون نے ساس سے جھگڑے کے بعد بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ المکہ ٹاؤن میں خاتون اور اس کے 2 بچوں کا قتل ہوا، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق 26 سال کی خاتون کا اپنی ساس سےجھگڑا ہوا تھا۔خاتون نے مبینہ طور پر اپنے بچوں کو قتل کرکے خودکشی کی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں میں 4 سال کی بیٹی، ڈھائی سال کا بیٹا شامل ہیں، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
پاکستان کا اور پنجاب کا تاریخی اور پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے چین سے منگوائی جدید مشینری سے کینسر کے مریض شفا یاب ہونے لگے ہیں۔ یہ چین کے ماہرین کے جدید اور محفوظ ترین طریقہ علاج ہے جس کا پنجاب میں باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف آج پنجاب کی سب سے پہلی کینسر کے جدید ترین علاج کی مشین ‘کوآبلیشن’ کا افتتاح کریں گی۔ پنجاب کا پہلا ‘کوآبلیشن’ سنٹر میو ہسپتال میں قائم ہوگیا ہے جہاں ڈاکٹروں اور عملے کی تربیت پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے۔ میو ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز کی ٹیم پھیپھڑے اور چھاتی کے کینسر کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: حکومت سندھ نے سرکاری نمبر پلیٹ کے غلط استعمال پر معطل کیے جانے والے ڈاکٹر کو دوبارہ سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کا ایم ایس تعینات کر دیا۔ سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود کے دوبارہ ایم ایس تعینات کیے جانے والے ڈاکٹر آغا عامر نے اسپتال کی سرکاری کلٹس کار کی نمبر پلیٹ نکال کر مبینہ طور پر اپنے دوست اور اسپتال کے ٹھیکدار کی پرائیویٹ کار میں لگا دی تھی۔ مذکورہ گاڑی ایم ایس کے دوست چلارہے تھے اور ٹول پلازہ پر ٹول نہ دینے پر تکرار ہوئی تھی جہاں پرائیویٹ کار چلانے والے نے ٹول پلازہ پر اپنے اپ کو سرکاری اسپتال کاایم ایس ظاہر کیا تھا۔ اس پر ٹول پلازہ پر تعینات عملے نے کار...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ جاوید نے کہا کہ محکمہ صحت میں بائیو میٹرک کا نظام متعارف کرایا جارہا ہے، جو ڈاکٹر یا اسٹاف ڈیوٹی پر نہیں ہوگا ان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، پنجاب میں جس طرح تباہی ہوئی ہے صوبائی حکومت اکیلے قابو نہیں پاسکتی، گجرات میں 4 روز تک پانی کھڑا رہا وہاں کے کسی وزیر نے بیان نہیں دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی کے اسپتالوں میں صرف شہر کے نہیں پورے ملک سے مریض آتے ہیں اور بلوچستان کا پورا بوجھ بھی کراچی کے سول اور جناح اسپتال ہی اٹھارہے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں یہ...
پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ناقص کارکردگی دکھانے والے اسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی مشیر صحت احتشام علی کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 24 اسپتال نجی شعبے کے انتظامی کنٹرول میں دیے جائیں گے جن میں کٹیگری بی، سی اور ڈی کے اسپتال شامل ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسپتال پرائیویٹ نہیں کیے جارہے بلکہ صرف انتظامی امور نجی شعبے کے حوالے ہوں گے تاکہ عوام کو سرکاری خرچ پر بہتر علاج کی سہولت مل سکے۔ مشیر صحت نے کہا کہ سرکاری ملازمین معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی انجام دیتے رہیں گے جبکہ نجی کمپنیاں طبی عملے کی کمی، آلات اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گی۔ اس اقدام سے...

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، کیپیٹل ہسپتال کو اسٹیٹ لائف انشورنس کے پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، کیپیٹل ہسپتال کو اسٹیٹ لائف انشورنس کے پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بدھ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ سمیت اسٹیٹ لائف انشورنس کے عہدیداران اور سی ڈی اے کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے ملازمین اور انکے اہل خانہ کو بہترین...
ممبئی (اسپورٹس ڈیسک) بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے گزشتہ روز کوکیلابین اسپتال جانے پر شائقین میں ان کی صحت سے متعلق تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں روہت شرما کو اسپتال میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ میڈیا نمائندوں کے سوالات کا جواب دیے بغیر تیزی سے اندر چلے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے اسپتال جانے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی، تاہم مداحوں کی بے چینی اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں طویل وقفے کے بعد واپسی کرنے والے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by...
ایبٹ آباد میں ایف بی آر آفس لیڈی گارڈن کے سامنے ایک ڈمپر نے نجی اسکول کے بچوں کو سڑک پار کرتے ہوئے کچل دیا۔ دلخراش حادثے میں 3 معصوم بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، 7 ڈمپر نذر آتش ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق بچوں میں 10 سالہ ریحان ولد طیفل، 14 سالہ منال ولد ایاز اور 13 سالہ سواد شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں 5 سالہ عروہ، 13 سالہ سویرا، 15 سالہ یشفا اور 11 سالہ احتشام شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور بچوں کے جسد...
اندور: بھارت کے ریاست مدھیہ پردیش کے ایک بڑے سرکاری اسپتال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چوہے نے انتہائی نگہداشت وارڈ (ICU) میں داخل دو نومولود بچوں کو کاٹ لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نومولود بچی کا وزن 1.2 کلوگرام تھا اور وہ نمونیا کے باعث اسپتال میں داخل تھی، جبکہ دوسرا بچہ 1.6 کلوگرام وزن کے ساتھ وینٹی لیٹر پر تھا۔ دونوں کو چوہے نے ہاتھ اور کندھے پر کاٹا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچی کی موت چوہے کے کاٹنے سے نہیں ہوئی، تاہم یہ واقعہ حفاظتی انتظامات میں سنگین غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔ واقعے کے بعد وارڈ کی دو نرسوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ View this post on...
کورنگی کے علاقے میں گھر میں جوان لڑکی نے زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کرخود کشی کرلی۔کورنگی انڈس چورنگی کے قریب کمپنی میں کام کے دوران سیڑھیوں سے گر کرایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی تھانے کے علاقے کورنگی نمبر3 سیکٹر 1/34 عرفات مسجد کے قریب گھر میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں مبینہ طور پرجوان لڑکی ڈوب کرجاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفیہ لڑکی کی شناخت 18 سالہ مسکان دختر رستم علی کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او کورنگی عدیل افضال کا کہنا ہے کہ متوفیہ لڑکی کے اہلخانہ نے بتایاکہ متوفیہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور متوفیہ...
کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، دو مختلف واقعات میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پہلا واقعہ سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی کیبن اسٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر لوٹ مار کی کوشش کے دوران ایک شہری نے فائرنگ کر کے ڈاکو کو زخمی کر دیا۔ چھیپا رضا کار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمی ڈاکو کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا۔ دوسرا واقعہ ماڈل کالونی تھانے کی حدود میں نشتر روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا،...
قیوم آباد میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنائی گئی نوجوان لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈیفنس پولیس بھی لڑکی کا بیان لینے اسپتال پہنچ گئی۔ ایس ایچ او ڈیفنس حکم داد نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے بیان دیا ہے ہے اس کے چچا زاد کزن وقار نے شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نادرا آفس لیجانے کے بہانے بلوایا اور گھر میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تاہم، پولیس لڑکی کے بیان کی روشنی میں واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
پونے(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی شہر پونے میں شوہر کو جگر کا ٹکڑا بطور عطیہ دینے والی خاتون نجی اسپتال میں جگر کی پیوندکاری کے بعد شوہر سمیت جان کی بازی ہار گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر کو جگر کا ٹکڑا عطیہ کرنے والی خاتون، کامنی اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی، چند روز قبل ہی کامنی نے اپنے شوہر، بپو کومکر کو جگر کا ٹکڑا عطیہ کیا تھا، اس کے شوہر کی بھی موت واقع ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ 15 اگست کو بپو کمار نامی مریض کا جگر ٹرانسپلانٹ ہوا جس کے لیے اس کی اہلیہ، کامنی کومکر نے اپنا جگر عطیہ کیا تھا۔ سرجری کے دو دن بعد بپو کومکر کی طبیعت...
—فائل فوٹو اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی بےنظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی سے متعلق انسپیکشن رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق انسپیکشن کے دوران اسپتال کے بیشتر ڈاکٹرز کو غیر حاضر پایا گیا، اسپتال میں ہیلتھ ڈلیوری اور بنیادی سہولتوں کا انتہائی برا حال ہے۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر پائے گئے۔اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مریضوں سے سرجری کے لیے لاکھوں روپے بٹورنے کی شکایات سامنے آئی ہیں، اسپتال کی ایمرجنسی اور او پی ڈی میں رش کے باوجود صرف دو کاؤنٹر فعال ہیں، 80 فیصد ادویات اسپتال میں دستیاب نہیں، مریض باہر سے خریدنے پر مجبور ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسپتال کے ٹوائلٹس گندے اور ناقابل استعمال ہیں...
کوئٹہ کے علاقے سریاب میں مبینہ طور پر مضر صحت آئسکریم کھانے سے 20 سے زائد بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔سول ہسپتال کوئٹہ کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالہادی نے بتایا کہ سریاب کے علاقوں کیچی بیگ، قمبرانی روڈ اور بشیر چوک کے علاقوں سے 20 سے زائد بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا۔ڈاکٹر عبدالہادی کے مطابق متاثرہ بچوں سے متعلق مبینہ طور پر بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے ایک آئس کریم کھائی تھی جو مضر صحت تھی۔ڈاکٹر عبدالہادی نے مزید بتایا کہ 8 بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ 12 بچوں کو ابھی تک نگہداشت میں رکھا گیا تاہم کسی بچے کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔دوسری...
کراچی: بہادر آباد دھوراجی شیرپاؤ بستی میں بینک میں کام کرنے والی 26 سالہ لڑکی سے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلا کر زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں بہادر آباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ بینک میں گاڑیاں لیزنگ اور کریڈٹ کارڈ بنانے کا کام کرتی ہوں۔ ملزمان نے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بناتے رہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ 7 1 جولائی کو مہزور نامی شخص نے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے لیے رابطہ کیا۔ 10 اگست کو دھوراجی میں نجی اسپتال کے قریب بلوایا گیا۔ رات سوا 8 کے قریب...
حکومت بلوچستان نے جھالاوان میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے زیر التواء منصوبے کو فعال کرنے اور اس پر فوری کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں منصوبے کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر پر وزیراعلیٰ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ازسرنو پی سی ون تشکیل دے کر منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ فیصلہ کیا گیا کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا کر منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری محکمہ مواصلات کے سپرد کی جائے گی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جھالاوان...
عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کی جانب سے راجہ ظہورالحسن ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی جیل خانہ جات، جیل اسپتال اور شوکت خانم اسپتال کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال ہے اور معمول کا طبی معائنہ ضروری ہے۔ جیل میں قید کے دوران ان کا وزن...
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی طبیعت میں ناسازی کے باعث آج صبح میڈیکل چیک اپ کے لیے دارالحکومت کے پولی کلینک اسپتال پہنچے، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی آمد پر اسپتال کے ڈاکٹرز اور طبی عملہ فوری طور پر متحرک ہوگیا اور ان کے معائنے کی تیاری کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: مقدمے کے فیصلے میں تاخیر پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا قیدی سے اظہار افسوس اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا اسپتال میں آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، جس کے بعد انہیں ضروری مشورے اور ہدایات دی گئیں۔ معائنے کے دوران کسی بڑی طبی پیچیدگی کی اطلاع نہیں ملی۔ پولی کلینک اسپتال کے حکام کے مطابق یہ معائنہ ایک...
پنجاب کے ضلع سرگودھا میں سوتیلی ماں کے ساتھ مبینہ جھگڑے کے بعد 4 بہنوں نے خودکشی کی کوشش کی جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بھلوال کے چک 7 شمالی کی چاروں بہنوں نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں۔ خود کشی کی کوشش کرنے والی لڑکیوں میں 18 سالہ علشبہ، 16 سالہ نایاب، 14 سالہ بشریٰ اور 13 سالہ مصباح شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملے نے چاروں بہنو کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال بھلوال منتقل کیا جب کہ اسپتال انتظامیہ نے چاروں بہنوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا ریفر...
تصویر— جیو نیوز اسکرین گریب سرگودھا کے علاقے لک موڑ سیم نالہ کے قریب کوڑے کے ڈھیر سے دو روز کا نوزائیدہ بچہ ملا ہے۔پولیس نے اطلاع پر پہنچ کر بچے کو بازیاب کرایا اور اسے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بچے کے ورثا کی کی تلاش جاری ہے۔اسپتال میں ڈاکٹروں نے بچے کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے ورثا نوزائیدہ کو بے رحمی سے چھوڑ کر فرار ہوئے جن کی تلاش جاری ہے۔
—فائل فوٹو لاہور کے جناح اسپتال میں چوری کے الزام میں معطل ڈاکٹر نے آپریشن تھیٹر میں داخل ہو کر زبردستی مریض کا آپریشن کرنے کی کوشش کی۔منع کرنے پر ڈاکٹر نے آپریشن تھیٹر کے عملے سے بدتمیزی کی۔ڈاکٹر اسپتال سے سامان چوری کے الزام میں معطل ہے اور محکمۂ صحت میں اس کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔اسپتال کے سیکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں پولیس نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کو عالمی معیار کے مطابق رکھنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے عالمی معیار کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے مریضوں کیلئے عالمی معیار کا ہسپتال ہوگا۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیشرفت کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے مختلف بلاکس کو صوبوں سے منسوب کیا جائے، جناح میڈیکل کمپلیکس...

جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے عالمی معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے: وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیش رفت کے حوالے جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس میں وزیرِ اعظم کو اسپتال کے کنسیپٹ ڈیزائین، بورڈ کی تشکیل، اراضی اور اسپتال سے متصل مجوزہ کمرشل سینٹر کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ کنسیپٹ ڈیزائن، اراضی کی منتقلی اور بورڈ کی تعیناتیاں حتمی مراحل میں ہیں. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ تعمیر کے بہترین معیار کو یقینی بنانے کیلئے جیو ٹیک اسٹڈی اور اسپتال کے اسلام آباد اور گرد و نواح کے رہائشیوں پر اثرات کی افادیت میں اضافے کیلئے سوشل امپیکٹ اسٹڈیز جاری ہیں. اجلاس کو مختلف اقدامات کی معینہ مدت...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمر کی طبیعت کچھ روز قبل اچانک بگڑ گئی، جس کے باعث انہیں لاہور کے ڈیفنس میں واقع ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ اب ان کی بیماری کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، صبا قمر کو دمہ کا اچانک شدید حملہ ہوا تھا، جو دورانِ شوٹنگ پیش آیا۔ سانس لینے میں دشواری اور جسمانی کمزوری محسوس ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع اور فیملی کے قریبی افراد کے مطابق، صبا قمر کو ایمرجنسی میں طبی امداد دی گئی۔ ڈاکٹروں نے ان کا مکمل معائنہ کیا اور مختلف تشخیصی ٹیسٹ بھی کیے تاکہ کسی پیچیدگی کا پتہ چلایا جا سکے۔ ڈاکٹروں...
پاکستان شوبز کی اداکارہ صبا قمر کو گزشتہ دنوں اسپتال میں کیوں داخل ہونا پڑا تھا وجہ سامنے آگئی ہے۔ گزشتہ دنوں شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث اداکارہ صبا قمر کو لاہور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو سانس لینے میں دشواری ہوئی اور دمہ کی شکایت لاحق ہوئی، جس کے باعث انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت پڑی۔ اسپتال میں ڈاکٹروں نے صبا قمر کا مکمل طبی معائنہ کیا اور ضروری ٹیسٹ کیے۔ اداکارہ کے اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں ایک ماہ آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ مکمل صحتیاب ہو سکیں۔
لاہور: رینالہ خورد میں مڈوائف نے لالچ میں آ کر خاتون کو سرکاری اسپتال سے گھر لے جا کر غیر قانونی آپریشن کیا تاہم حالت بگڑنے پر خاتون جاں بحق جبکہ مڈوائف فرار ہوگئی۔ نجی کلینک میں ارم بی بی کی ہلاکت پر علاقے میں افسوس کی لہر ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مڈوائف منزہ کو گرفتار کر کے ملزمہ کے خلاف مقدمہ بجرم 302 درج کر لیا جس پر مزید تفتیش جاری ہے۔ چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ واقعے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی گئی، غیر قانونی طبی عمل ناقابلِ برداشت ہے۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ...
—فائل فوٹو اسلام آباد کے پمز اسپتال میں سانپ کے کاٹنے سے متاثرہ بچے کے علاج کے معاملے پر سوشل میڈیا پر زیرِگردش ویڈیو پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بچے کے علاج میں کوئی غفلت نہیں برتی گئی، سوشل میڈیا پر ایسی خبریں بے بنیاد ہیں، سانپ کے کاٹنے سے زخمی بچہ 31 جولائی کی صبح 8 بج کر 35 منٹ پر پمز لایا گیا۔ سانپ کے زہر کا تریاق بنانے کیلئے نئی کوششیںایشیا اور افریقی ممالک میں سانپ کے کاٹنے سے ہونے... ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کو اینٹی وینم ویکسین کے 10 انجکشن لگائے گئے، اینٹی...
پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کی شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت بگڑ گئی، دل کی تکلیف کے باعث ان کو فوری طور پر قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق صبا قمر کو آئی سی یو (انتہائی نگہداشت وارڈ) میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ایمرجنسی میں متعدد طبی اقدامات کیے جس میں انجوگرافی بھی شامل تھی۔ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ ہسپتال پہنچنے کے وقت اداکارہ کی حالت نہایت تشویشناک تھی اور فوری طبی امداد نہ دی جاتی تو صورتحال جان لیوا ہو سکتی تھی تاہم بروقت علاج اور مکمل نگرانی کے بعد ان کی طبیعت سنبھل گئی۔قریبی ذرائع کے مطابق صبا قمر ایک بڑے پروجیکٹ پر مسلسل کام کر رہی تھیں اور...
ریسکیو ذرائع کے مطابق مزدوروں کے کام کے دوران گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا۔ چھ زخمی مزدوروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے طالب کول مائن ایریا میں واقع کوئلہ کان میں زوردار دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں چھ مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی وجہ کان میں گیس بھر جانا بتایا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور زیر زمین کام کر رہے تھے کہ اچانک گیس کے اخراج سے دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں کان میں موجود مزدور واجد، شیر افضل، امیر محمد، اشرف علی، اور آغا محمد سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی...
فائل فوٹو نوشہرو فیروز میں گزشتہ روز گھر کے سامنے سے ملنے والی 15 سالہ لڑکی کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو رشتے داروں نے قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوشہرو فیروز کے علاقے محبت دیرو میں لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے پر مقتولہ کے والد کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ 4 ماہ قبل ملزم نے میری بیٹی سے زیادتی کی تھی، وڈیرے نے فیصلہ کرکے فریقین پر چار لاکھ جرمانہ عائد کیا تھا، وڈیرے نے میری بیٹی کی ملزم سے شادی کروانے کافیصلہ کیا تھا، ملزم لال ڈنو اور اس کے بھائی نے کل میری بیٹی کو زہریلی گولیاں...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے بلدیہ کالونی میں خاتون پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش ہے، گولی لگنے سے زخمی خاتون اہلکار کو اسپتال پہنچا دیا گیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فیضان علی کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون پولیس اہلکار کار میں ایک شخص کے ساتھ تھی، خاتون پولیس اہلکار کو اس کے ساتھ موجود شخص ہی نجی اسپتال لے کر پہنچا۔خاتون پولیس اہلکار افشین تھانہ نیو کراچی صنعتی ایریا کے شعبۂ تفتیش میں تعینات ہے۔
سائبر نائف یونٹ کے دورے کے موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ دیگر ادارے بھی اس ماڈل سے سیکھیں، عوام کو مفت معیاری صحت کی سہولت دیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد جنید غفار نے جناح اسپتال کراچی کے سائبر نائف یونٹ کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ کی جناح اسپتال آمد پر مشتاق چھاپرا، شبیر دیوان اور پروفیسر طارق محمود اور دیگر نے استقبال کیا۔ چیف جسٹس سندھ نے جے پی ایم سی کے ریڈی ایشن آنکولوجی سیکشن کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن اور حکومت سندھ کے اشتراک پر اظہار تحسین کیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس سندھ کو جناح اسپتال میں ہونے والی ترقی پر پریزنٹیشن دی گئی۔ جناح اسپتال میں...
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد جنید غفار نے جناح اسپتال کے سائبر نائف یونٹ کا دورہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ کی جناح اسپتال آمد پر مشتاق چھاپرا، شبیر دیوان اور پروفیسر طارق محمود اور دیگر نے استقبال کیا۔ چیف جسٹس سندھ نے جے پی ایم سی کے ریڈی ایشن آنکولوجی سیکشن کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن اور حکومت سندھ کے اشتراک پر اظہار تحسین کیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس سندھ کو جناح اسپتال میں ہونے والی ترقی پر پریزنٹیشن دی گئی۔ جناح اسپتال میں 13 سال میں 1185 سے 2208 بستروں تک توسیع کی گئی ہے جبکہ جناح اسپتال میں زیر تعمیر 12 منزلہ سردار یاسین ملک میڈیکل کمپلیکس 550 بستروں...
وزیراعظم آزاد کشمیر نے اٹامک انرجی کینسر ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، انھوں نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے وفاقی حکومت کے تعاون سے نو تعمیر شدہ اٹامک انرجی کینسر ہسپتال مظفر آباد کا دورہ کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے اٹامک انرجی کینسر ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ڈی جی این ایم او ڈاکٹر شازیہ فاطمہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بارے تفصیلی بریفنگ دی،...
برطانیہ کے علاقے لیوشم، ساؤتھ ایسٹ لندن میں اپنے مالک مکان اور اس کی پالتو بلی کو قتل کرنے والی 35 سالہ حبیبہ نوید کو ذہنی صحت کی خرابی کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے اسپتال بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ لندن کی سینٹرل کریمنل کورٹ (اولڈ بیلی) میں مقدمے کے دوران بتایا گیا کہ حبیبہ نوید نے وکیل کرسٹوفر براؤن کو 14 اگست 2024 کو اس گھر میں قتل کیا، جہاں دونوں ایک ساتھ رہائش پذیر تھے۔ بعد ازاں پولیس کو براؤن کی بلی ’اسنو‘ بھی مردہ حالت میں ملی، جس کے گلے پر چھری کے زخم تھے۔ ’میں یسوع ہوں، میں نے شیطان کو شکست دی‘ عدالت کو بتایا گیا کہ واردات کے بعد حبیبہ...
کراچی کے علاقے لیاری میں شوہر کے مبینہ بدترین تشدد کے بعد کوما میں جانے والی نوبیاہتا لڑکی انتقال کر گئی۔ رپورٹ کے مطابق لیاری شاہ بیگ لین میں شوہر کے تشدد کا شکار نوبیاہتا دلہن شانتی سول اسپتال ٹراما سینٹر میں زیر علاج تھی۔ پولیس نے بتایا کہ 19 سالہ شانتی نے سول اسپتال ٹراما سینٹر میں اب سے کچھ دیر قبل دم توڑا، شوہر کے بہیمانہ تشدد کا شکار 19سالہ شانتی تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شادی 15 جون کواشوک سے ہوئی تھی جبکہ تشدد کا واقعہ 17 جون کو پیش آیا تھا، ملزم نے لڑکی کے جسم کے مختلف حصوں کو کاٹا تھا جس سے اسکی حالت انتہائی...
ویب ڈیسک: میو ہسپتال لاہور کے شعبہ امراض چشم اور کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز کے زیر اہتمام یونیسیف کے اشتراک سے قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی بینائی بچانے سے متعلق اہم تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا موضوع ریٹینوپیتھی آف پریمیچیورٹی (ROP) – نومولود بچوں کی بصارت کے تحفظ میں نیوناٹولوجسٹ کا کردار تھا۔ اس میں پنجاب بھر کے 13 بڑے تدریسی ہسپتالوں سے 40 سے زائد نیوناٹولوجسٹ، ماہرینِ اطفال، گائناکالوجسٹ اور ماہرینِ امراض چشم نے شرکت کی۔ پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان ماہرین نے زور دیا کہ ROP ایک مہلک بیماری ہے جو قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی ماجد نظامی نے مری کے ہسپتال کے ایک وارڈ کا نام نواز شریف کے نام پر رکھنے پر دبے لفظوں میں پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک صارف میاں داود نے نوٹیفکیشن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماشاء اللہ ، پنجاب حکومت نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا، مری کے ہسپتال کے کارڈیک وارڈ کانام نوازشریف کارڈیک سینٹر رکھ دیا گیاہے ۔ سینئر صحافی ماجد نظامی نے اسے شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’شکر کریں کہ پنجاب حکومت نے صرف ایک وارڈ کا نام ہی رکھا ہے۔ سید محمد حسین ٹی بی ہسپتال مری کا نام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسی ایسوسی ایشن ( ایپسا ) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی ( جے پی ایم سی ) کو بلیک لسٹ کرنے کا عندیہ دے دیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسی ایسوسی ایشن ( ایپسا ) نے محکمہ صحت سندھ کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جناح ہسپتال میں ایپسا کی رکن نجی سیکیورٹی کمپنی کی جانب سے سیکیورٹی لگائی گئی ہے۔مراسلےمیں کہا گیا ہے کہ نجی سیکیورٹی کمپنی کو 2022-2023کے واجبات اب تک ادا نہیں کیےگئے، جناح ہسپتال پرنجی سیکیورٹی کمپنی کے 29لاکھ 75 ہزارسے زائد واجبات ہیں۔ذرائع کے کہنا ہے کہ ایپسا کے مطابق واجبات کی ادائیگی کے لیے...
گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ایک مریض کی پمز اسپتال میں موت واقع ہو چکی تھی جس کے بعد اسے شفا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مردہ شخص کو داخل کر لیا گیا اور 7 دنوں تک روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ روپے تک وصول کیے جاتے رہے۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا ایسا ہوا ہے کہ شفا ہسپتال ایک مردہ شخص سے لاکھوں روپے وصول کرتے رہا؟ اصل معاملہ ہے کیا؟ یہ بھی پڑھیے اسپتال میں مبینہ غفلت سے 6 سالہ زونیشہ کی موت، والدین انصاف کے خواہاں سینیئر تحقیقاتی صحافی عمر چیمہ کے مطابق قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صحت کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد کے صنعتی علاقے کورنگی میں ایک اندوہناک واقعہ نے سنجیدہ سوالات کو جنم دے دیا ہے، جہاں دو کمسن بچیوں کی ماں، 28 سالہ نور عائشہ کو مبینہ طور پر شوہر ایوب اور دیور رفیق نے تیزاب پلا کر قتل کر دیا۔متوفیہ کو جمعرات کی شام تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں دوران علاج وہ شدید انفیکشن اور اندرونی جلاؤ کے باعث دم توڑ گئی۔نور عائشہ کے والد محمد حنیف کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کی شادی7 سال قبل ایوب سے ہوئی تھی اور ان کے گھر میں 4 سالہ مصباح اور 2 سالہ عربو نامی بچیاں بھی ہیں۔والد نے پولیس کو دیے گئے بیان...
پشاور( نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورنے کہا کہ سیاسی نعروں کےلئے کام نہیں کرنا، عوام کے لئے کام کرنا ہے۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پورکا کہنا تھا کہ جب اقتدارسنبھالا تو کافی منصوبے التوا کا شکارتھے، زیرالتوا منصوبوں کومکمل کرنا بھی ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں نئی سکیمیں شروع کرنے کے بجائے زیرالتوا منصوبوں پر فوکس کیا، ہم نےایک سال میں 144 سکیمیں مکمل کیں، جب حکومت سنبھالی توخزانےمیں 18 دن کی تنخواہ تھی، بانی پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق جو علاقے پیچھے ہیں ان کو اوپر لائیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ اس سال ہم اپنےوسائل مزید بڑھا رہے ہیں، وہی...
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آن لائن گردش کرنے والے دعوے محض ایک پروپیگنڈا ہیں، پکڑے جانیوالے افراد مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور بھارت کی خفیہ ایجنسی را کیلئے جاسوسی کر رہے تھے۔ یہ دعوے بے بنیاد ہیں ان پوسٹس میں ہسپتال پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق وائرل ہونیوالی سوشل میڈیا پوسٹ کو مسترد کیا گیا ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 4 مشتبہ افراد کو ہسپتال سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آن لائن گردش کرنے والے دعوے محض ایک پروپیگنڈا ہیں، پکڑے جانیوالے افراد مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لیاقت یونیورسٹی اسپتال (سول اسپتال )حیدرآباد وجامشورو کے ترجمان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی اُن خبروں کی جن میں کہا گیا ہے کہ سول ہسپتال حیدرآباد اب تک بقایا جات کی مد میں 1.66ارب روپے کا مقروض ہوگیا ہے اور اسپتال مریضوں کوطبی سہولیات کی فراہمی کے بجائے مسائل کی آماجگاہ بن چکاہے اور ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو آکسیجن سمیت دیگر طبی آلات وادویات کی فراہمی بھی متاثر ہے۔اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت سندھ سے گذرارش کی ہے کہ وہ ہمیں 1.66ارب روپے مہیاکردیں تاکہ وینڈرز کو لائبلیٹی کی بنیاد پر ادائیگی کرسکیں ۔جبکہ سول ہسپتال حیدرآباد میں جدید مشینوں کے...
شارع پاکستان انچولی کے قریب جے ڈی سی کے سربراہ سید ظفرعباس کی تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکرمار دی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب سمن آباد تھانے کے علاقے شارع پاکستان انچولی کے قریب تیز رفتار سیاہ ریوو رجسٹریشن نمبرایل ایچ 0110 نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکرماری اور موقع سے فرار ہوگئی۔ حادثے کے باعث ریوو کی نمبر پلیٹ گر گئی جسے موقع پر موجود شہریوں نے اٹھالیا، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں پہلے شارع فیصل پر واقعے نجی اسپتال اور بعدازاں اسٹیڈیم روڈ پرواقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی نوجوانوں کی شناخت...
فائل فوٹو لاہور میں ایک ٹرسٹ اسپتال نے سالانہ 36 لاکھ کا زکوٰۃ فنڈ لینے سے انکار کرتے ہوئے محکمہ سوشل ویلفیئر کو آگاہ کر دیا۔ ٹرسٹ اسپتال کے چیف میڈیکل افسر نے محکمہ سوشل ویلفیئر کو خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ ٹرسٹ اسپتال نے اس سال بھی بھیجا گیا زکوٰۃ فنڈ واپس بھیج دیا۔خط میں کہا گیا کہ زکوٰۃ فنڈ کے نظام میں آپریشنل چیلنجز کی وجہ سے محکمہ کو زکوٰۃ فنڈ واپس کیا، ہمارے ٹرسٹ اسپتال کیلئے زکوٰۃ کی مد میں مزید فنڈز مختص نہ کیے جائیں۔ٹرسٹ اسپتال کا کہنا ہے کہ زکوٰۃ فنڈ کے استعمال کیلئے محکمہ کے مختص عملہ کی ضرورت نہیں رہی، ٹرسٹ اسپتال میں تعینات کیا جانے والا عملہ اپنے محکمہ میں...
راولپنڈی کی قائد اعظم کالونی میں خانگی جھگڑوں کا افسوس ناک انجام ہوا جہاں 27 سالہ خاتون نے خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ افسوسناک واقعہ تھانہ دھمیال کی حدود میں پیش آیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوا دی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات دونوں کے درمیان زیادہ جھگڑا ہونے پر خاتون نے خود کو تیل چھڑک کر آگ لگائی اور دم توڑ گئی۔ دوسری جانب راولپنڈی تھانہ چکلالہ ایریا کی حدود میں تیز رفتار ٹرین نے راہ گیر کو کچل دیا، ٹرین گزرتے وقت 40 سالہ نامعلوم شخص نے لائن کراس کرنے کی کوشش میں کچلا گیا۔ ادھر راولپنڈی چک لالہ پولیس اسٹیشن کی حدود ریلوے پل رحیم آباد سے 30 سالہ شخص کی لاش برآمد...
کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے سے زخمی ہونے والے مزید 3 افراد کو طبی امداد دے کر ڈسچارج کردیا گیا ہے ، تین افراد پہلے ہی ڈسچارج کیے جاچکے ہیں۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں تین زخمی زیرِ علاج ہیں، بلڈنگ گرنے کے واقعے میں 9 زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نوٹس دینے اور انتباہی بینر لگانے تک محدود ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ مخدوش عمارتیں خالی کرنے کیلئے متعدد نوٹسز جاری کیے، مون سون میں مخدوش عمارتوں سے حادثات کا خطرہ ہے۔ سول اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ سے اب تک 9 افراد کی لاشوں...

مریم نواز کا ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن کا دورہ، سی او ہیلتھ، ایم ایس کو گرفتار اورڈی سی کوچارج چھوڑنے کاحکم
PAKPATTAN: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکپتن ڈی ایچ کیو اسپتال میں مریضوں کی شکایت پر سخت کارروائی کرتے ہوئے سی او ہیلتھ پاکپتن اور اسپتال کے ایم ایس کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتار کرنے اور غفلت کے مرتکب دیگر کئی عہدیداروں کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف وارڈز کا جائزہ لیا اور اس دوران مریضوں اور اہل خانہ نے اسپتال میں بدنظمی، غفلت اور دیگر شکایات کے انبار لگا دیے۔ مریضوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا کہ ادویات موجود ہونے کے باوجود فارمیسی سے گٹھ جوڑ کرکے دوائیاں باہر سے منگوائی...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پاکپتن کا دورہ کیا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر پاکپتن کو چارج چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ترجمان نے بتایا ہے کہ ادویات ہونے کے باوجود فارمیسی سے گٹھ جوڑ کے بعد باہر سے دوا منگوائی جا رہی تھی۔ پاکپتن اسپتال میں 20 نومولود بچوں کی ہلاکت پر ابتدائی رپورٹس تیارپاکپتن اسپتال میں 20 نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر محکمۂ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کر لیں۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ایم ایس اور دیگر ذمے داروں نے حقائق پر پردہ پوشی کی کوشش کی۔ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سینئر نائب صدر ناصر شیخ، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر امجد اسلام، جنرل سیکریٹری عاشق ساند، سینئر نائب صدر عمران ملک، نائب صدر ساجد آرائیں، جوائنٹ سیکریٹری رانا حمبل، خازن آفتاب رند، انفارمیشن سیکریٹری غلام قادر توصیفی، اراکین گورننگ باڈی جاوید چنہ، عرفان آرائیں، آصف شیخ، یامین قریشی، مبین مگسی نے ضلع جامشورو میں نیو نیوز کے نمائندے مقدر علی بلوچ کی جانب سے تعلقہ ہسپتال کوٹری میں عوامی سہولیات کی عدم فراہمی اور مبینہ بدعنوانی کی کوریج پر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ برکت لغاری کی طرف سے جھوٹا مقدمہ درج کرائے جانے اور مقدر بلوچ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت عظمت محمود خان، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی و دیگر افسران نے شرکت کی۔وڈیو لنک کے ذریعے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر سید محسن علی شاہ، ایکسیئن6th بلڈنگ ڈویژن اور ایس ای بلڈنگز نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران جناح ہسپتال لاہور میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔متعلقہ حکام نے اس موقع پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیرصحت نے ری ویمپنگ منصوبے میں تاخیر پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی۔(جاری...
کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شخص نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح اسپتال میں دم توڑ دیا۔ چھیپا حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا جس میں موٹر سائیکل سوار 30 سالہ نزاکت شدید زخمی ہوا تھا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد انجینئر حافظ طاہر مجید نے کہا ہے کہ ٹنڈوجام رورل ہیلتھ سنٹر کو ترقی دی سولہ یونین کونسل کے مرکزی شہر کے ہسپتال میں کوئی سہولت نہیں یہ بات انھوں نے مدرسہ صدیق اکبرؓ کے زخمی بچوں کی عیادت کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ یہ نہایت افسو سناک سانحہ ہوا ہے لیکن افسوسناک بات یہ کہ جو حکومت سندھ پر دس سال سے حکومت کر رہی ہے اور اس کا دعوی ہے کہ اس نے سندھ کے ہسپتالوں علاج کی سہولت سب سے زیادہ مہیا کی ہیں ٹنڈوجام جو سولہ یونین کونسلوں کا مرکز ہے وہاں رورل ہیلتھ سنٹر قائم اور اس کو اتنی بڑی آبادی ہونے کے باوجود ترتی...
کوئٹہ کی مغربی بائی پاس پر بس میں آگ لگنے سے قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کا یہ واقعہ کوئٹہ کی مغربی بائی پاس پر پیش آیا جہاں بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ لائٹ ہاؤس، آگ لگنے سے 20 سے زائد پتھارے خاکستر کراچی لائٹ ہائوس لنڈا بازار میں آگ لگنے سے 20 سے... ریسکیو حکام نے بتایا کہ بس میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا جس نے زخمیوں کو بس سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پرپیٹرول سے بھرے رکشے اور بس کے درمیان تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑکنے سے 6 مسافر جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔ ڈان نیوز کے مطابق نواں کلی سے ہزارگنجی جانے والی بس اور رکشے میں مغربی بائی پاس کلی رئیسانی کے مقام پر ٹکراؤ ہوا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ جھلس کر زخمی ہونے والے مسافروں کو سول ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کی وجہ سے بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی ہے۔ غزہ میں امدادی مرکز پر اسرائیلی...
کوئٹہ مغربی بائی پاس پر پیٹرول سے لدی زرنج اور مسافر بس میں خوفناک تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب پیٹرول لے جانے والی زرنج (بلوچستان میں عام استعمال ہونے والی 3 پہیوں والی چھوٹی موٹر سائیکل گاڑی Three-Wheeler) لوکل مسافر بس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ شدید آتشزدگی کے باعث موقع پر ہی 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 7 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ مزید پڑھیں: نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی لاشوں اور زخمیوں...
فائل فوٹو راولپنڈی میں اسپتال سے واپسی پر نرس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گلزار قائد جہلم روڈ پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون کو قتل کیا گیا، جس کی شناخت سدرہ کے نام سے ہوئی ہے، خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔واقعہ کا مقدمہ خاتون کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ بیٹی اسپتال میں نرس تھی، اسپتال سے واپسی پر قتل کیا گیا، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔
شہر قائد کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تیزرفتارواٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔ ۔تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تیزرفتارواٹر ٹینکرنے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے باعث موٹرسائیکل پرسوار شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ اسپتال میں متوفی کی شناخت 51 سالہ محمد ہاشم ولد اخترعلی کے نام سے ہوئی جو ورنگی نمبرڈھائی کے رہائشی تھے۔ ایس ایچ او محمد علی نیازی کے مطابق حادثے کے بعد واٹرٹینکرکا ڈرائیورموقع پرسے فرارہوگیا پولیس نے واٹرٹینکر کوقبضے میں لیکرڈرائیورکی تلاش شروع کردی جبکہ قانونی کاروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔
نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے اسرائیلی ہسپتال کو نشانہ بنانے کا صیہونی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا۔ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے بیان میں کہا کہ حق دفاع میں مخصوص اسرائیلی اہداف پر حملے کر رہے ہیں، ایسے اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جو ایران پر حملوں میں ملوث ہیں، اسرائیل کی طرح شہریوں کو نشانہ نہیں بناتے۔ مشن نے واضح کیا کہ حق دفاع استعمال کرتے ہوئے ایران کی جانب سے عالمی قوانین کے پاسداری کے تحت مخصوص اہداف پر حملے کئے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ جمعرات کو ایران کے تازہ میزائل حملوں سے ہونے والی تباہی کے بعد اسرائیلی وزیراعٖظم نیتن یاہو نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی میزائلوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: ایران کی جانب سے تازہ بیلسٹک میزائل حملے میں اسرائیلی فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا جب کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حملے کے اثرات کو اسپتال پر حملے سے جوڑنے کی کوشش کی جو کہ حقائق سے متصادم اور عالمی سطح پر مسترد کی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح کیے گئے بیلسٹک میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی کمانڈ، انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر اور ایک خفیہ انٹیلی جنس کیمپ کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں اسرائیلی فوجی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا، جسے اسرائیلی میڈیا نے موجودہ جنگ کے دوران ایران کی جانب سے اب تک کی سب سے بڑی کارروائی قرار دیا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے...
اسرائیلی وزیر دفاع کی ہسپتال پر حملے کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز تل ابیب (آئی پی ایس )اسرائیل کے وزیرِ دفاع یسرائیل کاٹز نے بیئر شیبع کے سوروکا میڈیکل سینٹر پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے ردعمل میں براہِ راست ایرانی رہبرِ اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکی دے دی۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ خامنہ ای کو اپنے جرائم کی قیمت چکانی پڑے گی۔ وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ اسرائیل اب ایران میں نئے نوعیت کے اسٹریٹجک اہداف پر حملے شروع کرے گا تاکہ ریاستِ اسرائیل پر منڈلاتے خطرات کو ختم...
موصولہ اطلاعات کے مطابق، حملے کا اصل ہدف اسرائیلی فوج کا بڑا کمانڈ اینڈ انٹیلیجنس مرکز (IDF C4I) اور گیو یام ٹیکنالوجی پارک میں واقع فوجی انٹیلیجنس کیمپ تھا، جو ایک اسپتال کے قریب واقع ہے۔ یہ مراکز ہزاروں فوجی اہلکاروں، ڈیجیٹل کمانڈ سسٹمز، سائبر آپریشنز، اور اسرائیلی فوج کے C4ISR سسٹمز کے حامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے میزائل آپریشن کے چودہویں مرحلے میں صہیونی حکومت کے ایک بڑے انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ تسنیم کے مطابق، آج بروز جمعرات صبح، ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف میزائل آپریشن کا چودھواں مرحلہ شروع ہوا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق، حملے کا اصل ہدف اسرائیلی فوج کا بڑا کمانڈ اینڈ انٹیلیجنس مرکز (IDF C4I) اور گیو یام ٹیکنالوجی پارک میں واقع...

’عام مریض کو ایم آر آئی کے لیے 3 ماہ انتظار کرنا پڑتا ہے’، مریم نواز کے بیان پر سرکاری اسپتال کا پول کھل گیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’کلینک آن ویلز‘ منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا، افتتاحی تقریب کے دوران انہوں نے بتایا کہ میرے کندھے میں شدید تکلیف تھی، میں میو اسپتال میں پرچی بنوا کر عام مریض کی طرح گئی، میرا ایم آر آئی ہوا، انجیکشن لگے، انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتال میں نے جب عام مریض کی طرح اپنا علاج کرایا تو مجھے بہت اچھا لگا۔ مریم نواز کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کرنے لگے کہ عام مریض کا اتنی جلدی ایم آئی آر آئی نہیں ہوتا، حسن نامی صارف نے کہا کہ پرچی بنواتے ہی ایم آر آئی ہو گیا۔ کوئی عام مریض ہوتا تو پہلے تو صرف ٹیکا لگا کر فارغ...
اسرائیل پر ایران کے تازہ تباہ کن حملے نے اسرائیلی قیادت کے اوسان خطا کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل ایران تصادم: نیتن یاہو کی ڈوبتی سیاست کو کنارہ مل گیا اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن نے ایران کے تباہ کن حملے پر اپنے شدید ردعمل میں ایران کو سخت نتائج کی خبر دی ہے۔ הבוקר, רודני הטרור של איראן שיגרו טילים לעבר בית החולים סורוקה בבאר שבע ולעבר אוכלוסייה אזרחית במרכז הארץ. נגבה את מלוא המחיר מהרודנים בטהרן. — Benjamin Netanyahu – בנימין נתניהו (@netanyahu) June 19, 2025 اسرائیلی وزیر اعظم نے ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آج صبح ایران کے آمرانہ حکمرانوں نے بیئر شیوا اسپتال کے سوروکا اسپتال اور ملک کے وسطی علاقے...
لاہور: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی(پی ایم ایس اے) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لائبیریا کے پرچم بردار ٹینکر کے بھارت سے تعلق رکھنے والے عملے کے زخمی رکن کو مقامی اسپتال منتقل کیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کو لائبیریا کے پرچم بردار آئل ٹینکر ایم ٹی ہائی لیڈر سے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی، جس میں عملے کے ایک زخمی رکن کے طبی انخلا کےلیے مدد مانگی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ جہاز پر تمام عملہ بھارتی شہریوں پر مشتمل تھا، جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے فوری اور مؤثر ردعمل یقینی بنانے کے لیے اپنے مربوط میری ٹائم پروٹوکولز کو...
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گھر میں بیوی اور بیٹے کو قتل کرکے اپنا گلا کاٹنے سے شدید زخمی ہونے والا شخص بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پولیس کی حراست میں دم توڑ گیا۔ 45 سالہ محمد فیصل ولد صغیر الدین نے سرجانی ٹاؤن کے علاقے یوسف گوٹھ کریمی چورنگی عبدالرحمان گورنمنٹ اسکول کے قریب گھر میں 4 جون 2025 کو اپنی اہلیہ 35 سالہ ثنا اور بیٹے 10 سالہ محمد علی قتل کیا تھا، ملزم نے ثنا کو ذبح اور بیٹے کو مبینہ طور پر زہریلی چیز پلا کر قتل کیا۔ مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی جبکہ گھر میں موجود دونوں بیٹیوں کو اہل محلہ نے اپنی حفاظتی تحویل میں لیکر انکے چچا کے حوالے کردیا، ایس ایچ او سرجانی...
مردان سے تعلق رکھنے والا 14 سالہ جواد خان ایک روڈ حادثے میں سر پر شدید چوٹیں لگنے کے بعد پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کیا گیا تھا تاہم جب اس کے بچنے کی امید باقی نہیں رہی تھی تب اس کے والدین نے اس کے اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: مردان کے عوام صحت کے انقلابی منصوبوں سے محروم قبل ازیں کئی دن اسپتال میں داخل رہنے اور سرجری کے بعد بھی جواد کی حالت میں بہتری نہیں آئی اور ڈاکٹروں کے جواب دینے کے بعد اس کے خاندان نے جسمانی اعضا عطیہ کرکے دوسروں کی زندگیاں بچانے کا فیصلہ کیا۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان توحید ذوالفقار نے وی نیوز کو...
راولپنڈی: بیہمانہ تشدد سے قتل ہونے والی 13 سالہ گھریلو ملازمہ اقراء کے والد نے قاتل میاں بیوی کو معاف کردیا۔ ایڈیشنل سیشن جج طارق ایوب نے ملزمان میاں بیوی کو بری کر دیا، میاں راشد شفیق اور اس کی بیوی ثناء کو جیل سے رہائی مل گئی۔ ملزم جوڑے نے فروری 2025 کو تھانہ بنی کے علاقہ میں اپنی بیٹی کی 20 روپے والی چاکلیٹ کھانے پر ملازمہ کو تشدد کرکے قتل کیا تھا۔ مقتولہ کے والد ثنا اللہ اور والدہ صاحب بی بی نے ملزمان جوڑے کو خون بہا معاف کرنے کے بیانات جمع کرائے، ایڈیشنل سیشن جج نے خون بہا معاف کرنے پر ملزمان جوڑے کو بری کر دیا۔ بچی کے جاں بحق ہونے کا یہ واقعہ 12 فروری 2025...
اسلام آباد (اے بی این نیوز)محکمہ صحت نے عید کی چھٹیوں کے دوران سول ہسپتال میں غیر حاضر رہنے والے عملے کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 نرسوں کو نوکری سے فارغ کردیا۔ محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق محکمے نے سول ہسپتال سے غیر حاضر ڈاکٹرز اور نرسوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی تنخواہیں روکنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت نے 18 پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز اور ہاؤس آفیسرز کے خلاف بھی کارروائی کی اور غیر حاضری پر 15 کانٹریکٹ نرسوں کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔ ایک سال میں کتنے لاکھ پاکستانی ملازمت کیلیے بیرون ملک منتقل ہوئے؟ رپورٹ جاری
سٹی 42 : مالا کنڈ میں درگئی توٹیٔ کے پہاڑ پر آگ بجھانے کی کوشش میں ایک فائر فائٹر کی حالت غیر ہوگئی،جس کو طبی امداد کیلئے آر ایچ سی کوٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق درگئی ٹوٹیٔ کے پہاڑی سلسلے پر لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو 1122 فائر فائٹرز کا آپریشن صبح سے جاری ہے، فائر فائٹرز3 سے 4 کلو میٹر پیدل مسافت کے بعد پہاڑ پر چڑھ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں. نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید ترجمان نے بتایا کہ بلند چوٹی، گرمی اور آگ کی تپش سے ایک فائر فائٹر کی حالت غیر ہوگئی،ریسکیو اہلکار کو پہاڑ سے اتار کر آر...
لیہ: نواں کوٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک ہی خاندان کے 38 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب لاہور سے کروڑ لعل عیسن جانے والی بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ بس بی بی پاک دامن لاہور سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں مجموعی طور پر 82 افراد سوار تھے، جن میں سے 62 افراد بس کے اندر اور 20 افراد بس کی چھت پر سوار تھے۔ حادثے کے بعد میتوں اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل اسپتال فتح پور منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 8 زخمیوں کی...
پولیس کے مطابق دھماکہ ڈیرہ اللہ یار میں زیرو پوائنٹ بائی پاس پر زیر تعمیر الخدمت ہسپتال کی بلڈنگ کے قریب ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کی تحصیل ڈیرہ اللہ یار میں زیر تعمیر ہسپتال کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ڈیرہ اللہ یار میں زیرو پوائنٹ بائی پاس پر زیر تعمیر الخدمت ہسپتال کی بلڈنگ کے قریب ہوا۔ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے، تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایک اور ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد بلڈنگ کے قریب نصب کیا گیا تھا، تاہم پولیس سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات...
انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز کی پہلی فتح نے ان کے مداحوں کو دیوانہ کردیا تھا اور آج جشن کے سلسلے میں ہونے والی تقریب بدانتظامی کا شکار ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور فتح کا جشن منانے ہزاروں مداح چِنّاسوامی اسٹیڈیم پہنچے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے متعدد دروازوں سے ایک ساتھ سیکڑوں افراد نے داخل ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس نے فوری طور پر زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے قریبی بَوورِنگ اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم سڑکوں پر شدید رش کے باعث اسپتال پہنچنے میں دشواری کا سامنا رہا۔ اگرچہ اسٹیڈیم میں پولیس کی بڑی نفری موجود تھی لیکن وہ عوامی سیلاب کے آگے بے بس نظر آئی۔ کئی...
کراچی: ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے جناح کارڈیو اسپتال میں علاج کے بجائے تیماردار طالبہ کو زدوکوب کرنے سے متعلق انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج جنوبی کی عدالت کے روبرو جناح کارڈیو اسپتال میں علاج کے بجائے تیماردار طالبہ کو زدوکوب کرنے سے متعلق انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار عطیہ طارق کے وکیل نوید امین اور سید محمد عبد الکبیر ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ درخواست گزار کے وکیل نوید امین ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ اسپتال میں درخواست گزار کی ماں کو نارمل کہہ کر علاج سے انکار کر دیا گیا۔ درخواست گزار نے جناح کارڈیو کی انتظامیہ سے درخواست کی...
—فائل فوٹو پولیس نے بتایا ہے کہ خودکشی کی کوشش کرنے والا باپ اور ایک بیٹا اسپتال میں انتقال کر گئے۔پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے بستی پیر بخش چاچڑ میں ایک باپ نے 3 بچوں کو زہریلی گولیاں دے کر خود بھی خودکشی کرلی تھی۔ترجمان شیخ زید اسپتال نے بتایا ہے کہ اسپتال میں باپ اور ایک بیٹا اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں جبکہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی کی حالت تشویشناک ہے۔ صوابی: باپ نے 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلیپولیس کے مطابق قتل کیے جانے والوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو جھگڑوں کی بنیاد پر پیش آیا۔ اہل علاقہ نے بتایا ہے کہ بستی پیربخش چاچڑ...
رحیم یار خان: غربت سے تنگ باپ نے اپنے بچوں سمیت خودکشی کی کوشش کی، جس کے بعد بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ رکن پور کی حدود میں واقع علاقے سردار گڑھ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں غربت اور گھریلو حالات سے تنگ باپ نے اپنے تین کم سن بچوں سمیت خودکشی کی کوشش کی۔ متاثرہ خاندان کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق 32 سالہ عبدالرحمن نے گندم میں رکھی جانے والی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی اور یہی زہریلی گولیاں بچوں کو بھی دیں۔ بچوں میں 11 سالہ...
وفاقی حکومت کابجٹ میں صوبوں کو اسپتالوں کا تحفہ دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی حکومت کا آئندہ بجٹ 2025-26 میں صوبوں کو اسپتالوں تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاق کو صوبوں میں اسپتالوں کی تعمیر کی ہدایات دی ہیں حکومت کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر، گلگت بلتستان، چاروں صوبوں میں اسپتال تعمیر ہونگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کی صوبوں میں اسپتالوں کی تعمیر جذبہ خیر سگالی کا اظہار ہے، صوبوں میں اسپتالوں کیلئے فنڈز وزارت قومی صحت فراہم کرے گی۔اسپتالوں کی تعمیر کیلئے آئندہ بجٹ میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی)میں 40 ارب مختص کرنے کی تجویز دی...
لاہور(اوصاف نیوز)سوئی نادرن نے مختلف وفاقی و صوبائی سرکاری اداروں و محکموں کو واجبات کی ادائیگی کے لیے یاددہانی نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ سوئی نادرن تمام سرکاری اداروں کو مطلع کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ مزید کارروائی سے بچا جا سکے۔ مذکورہ نادہندگان کو اپریل 2025 کے دوران حتمی نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔ وفاقی اسپتالوں کے ذمے 183.62 ملین روپے، خیبرپختونخوا کے اسپتالوں کے ذمے 106.08 ملین روپے اور پنجاب کے اسپتالوں کے ذمے 1.1228 بلین روپے واجب الادا ہیں۔ اسپتالوں پر مجموعی واجبات 1.4125 بلین روپے واجب الادا ہیں۔ وفاقی پولیس کے ذمے 141.5 ملین روپے، خیبرپختونخوا پولیس کے ذمے 63.13 ملین روپے اور پنجاب...
وفاقی اور صوبائی محکموں کی جانب سے سوئی نادرن کو 3.7136 ارب روپے سے زائد واجبات کی ادائیگی باقی (لاہور) سوئی نادرن نے مختلف وفاقی و صوبائی سرکاری اداروں و محکموں کو واجبات کی ادائیگی کے لیے یاددہانی نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ سوئی نادرن تمام سرکاری اداروں کو مطلع کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ مزید کارروائی سے بچا جا سکے۔ مذکورہ نادہندگان کو اپریل 2025 کے دوران حتمی نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔ وفاقی اسپتالوں کے ذمے 183.62 ملین روپے، خیبرپختونخوا کے اسپتالوں کے ذمے 106.08 ملین روپے اور پنجاب کے اسپتالوں کے ذمے 1.1228 بلین روپے واجب الادا ہیں۔ اسپتالوں پر مجموعی واجبات 1.4125 بلین روپے...

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پمز ہسپتال آمد، ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی پولیس کانسٹیبل جعفر جہانگیر کی عیادت کی، بلند حوصلے کو سراہا
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پمز ہسپتال آمد، ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی پولیس کانسٹیبل جعفر جہانگیر کی عیادت کی، بلند حوصلے کو سراہا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پمز ہسپتال میں ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی پولیس کانسٹیبل جعفر جہانگیر سے آج ملاقات کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل جعفر کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی کانسٹیبل جعفر جہانگیر کے بلند حوصلے کو سراہا ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل جعفر کی مکمل صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل جعفر کے بہترین علاج معالجے کے لئے ڈاکٹرز کو ہدایات دیتے ہوئے...
تینوں جان بحق افراد کا تعلق ریگی سے ہے جن کی لاشیں خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں لائی گئیں جبکہ ڈاکٹروں نے تینوں افراد کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقے ریگی میں مبینہ طور پر پرانی دشمنی کے باعث تین افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پشاور پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے جبکہ فائرنگ شدید نوعیت کی تھی، پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ تینوں جان بحق افراد کا تعلق ریگی سے ہے جن کی لاشیں خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں لائی گئیں جبکہ ڈاکٹروں نے تینوں افراد کی موت کی...
راولپنڈی: تھانہ چکلالہ کے علاقے میں دل دہلا دینے والا واقعہ، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔ پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، تاہم ملزم واقعے کے بعد اسپتال سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بچی کی شناخت عنائیت فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ بچی کی والدہ آسیہ کوثر نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اُس کا شوہر حسن اقبال آٹھ سال قبل دوسری شادی کے بندھن میں بندھا، اور ان کے چار بچے ہیں۔ مزید پڑھیں: شقی القلب...
لاہور:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی (پی آئی سی) سے واپس جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وکیل رانا مدثر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کا اب تک علاج مکمل نہیں ہوا، اس کے باوجود ان کے موکل کو ہسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو جیل ٹرائل کے لیے منتقل کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کو دوبارہ اسپتال منتقل کیا جائے گا یا نہیں اس بارے میں کچھ بتایا گیا۔ یاد رہے کہ 17 مئی 2025 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو دل...
تمام اموات آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں رپورٹ ہوئیں، جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کم از کم چار افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ تمام افراد معمر اور پہلے سے موجود طبی مسائل جیسے کمزور مدافعتی نظام کا شکار تھے۔ تمام اموات آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں رپورٹ ہوئیں، جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین صحت نے اس موسم گرما میں کورونا کیسز میں اضافے کو "غیر معمولی" قرار دیا ہے، کیونکہ عام طور پر اس موسم میں وائرس کی سرگرمی کم ہوتی ہے۔ آغا خان اسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے مریض داخل ہو رہے ہیں...
کراچی میں کم از کم چار افراد کوروناوائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ تمام افراد معمر اور پہلے سے موجود طبی مسائل جیسے کمزور مدافعتی نظام کا شکار تھے۔ تمام اموات آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں رپورٹ ہوئیں جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین صحت نے اس موسم گرما میں کورونا کیسز میں اضافے کو "غیر معمولی" قرار دیا ہے کیونکہ عام طور پر اس موسم میں وائرس کی سرگرمی کم ہوتی ہے۔ آغا خان اسپتال کے ماہر متعدی امراض پروفیسر ڈاکٹر سید فیصل محمود کے مطابق اسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے مریض داخل ہو رہے ہیں جو تشویشناک رجحان ہے۔ جاں بحق ہونے...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ ہسپتال کیلئے درکار بائیومیڈیکل آلات کی خریداری کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ اس اہم منصوبے کے ثمرات عوام تک پہنچ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ہیلتھ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے کی بہتری اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے اصلاحات کئے گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے صوبے کے تمام اضلاع میں قائم 30 بیڈ ہسپتالوں کو مکمل فعال بنایا جائے گا جس کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے تیار کئے جانے والے پی سی ون پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ پہلے...
پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف کے باعث کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ان کے اہلِ خانہ اور وکیل نے اس فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وکیل رانا مدثر کے مطابق شاہ محمود قریشی کا بلڈ پریشر اور ہارٹ ریٹ اب بھی معمول سے زیادہ ہے، جبکہ گزشتہ روز ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے تھے جن کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ رپورٹس دیکھے بغیر ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیسے کیا جا سکتا ہے؟ خاندان کی جانب سے بھی خدشات ظاہر کیے...
کوئٹہ کے اسپتال میں پہلی مرتبہ بینٹال (bentall) پروسیجرسرجری کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ محمد بن زید النہیان اسپتال برائے امراض قلب کے ڈاکٹروں نے پہلی بینٹال سرجری کامیابی سے انجام دی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ بینٹال سرجری کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے سرجری کے حوالے سے بتایا کہ بینٹال پروسیجر دل کے شریانوں کی پیچیدہ سرجری سے متعلق ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بلوچستان کے مریضوں کو اس سرجری کیلئے دیگر صوبوں میں جانا پڑتا تھا۔ اس اسپتال میں اس قسم کی مہنگی سرجریز سرکاری خرچ پر بالکل مفت کی جاتی ہے۔