حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کے لیے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے پر رضامند ہو گئی ہے، سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کے لیے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے پر رضامند ہو گئی ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کسی کا نام لیے بغیر کہ ان کو بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کو شفا ہسپتال داخل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عمران خان کے اہلخانہ کے ایک رکن کو بھی ہسپتال میں ملاقات کی اجازت دینے کا وعدہ کیا ہے۔سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ مناسب اور بروقت علاج عمران خان کا حق ہے اس میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔
جماعت اسلامی کی سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنےکی کوشش، پولیس کا ورکرز پر لاٹھی چارج اور شیلنگ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔