عمران خان کو طبعیت خرابی کے سبب اسپتال لایا گیا اور اہل خانہ کو بتایا تک نہیں: اپوزیشن اتحاد
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
اسلام آباد: پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کردیا. بیرسٹر گوہر اور راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ عمران خان کو اسپتال لایا گیا اور پارٹی و اہل خانہ کو بتایا تک نہیں۔یہ بات اپوزیشن اتحاد اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ پریس کانفرنس میں بیرسٹر گوہر، راجہ ناصر عباس اور سلمان اکرم راجا موجود تھے۔چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے ہماری آخری ملاقات 20 دسمبر کو ہوئی تھی، آج تک ہمیں ملاقات کرنے کے لئے نہیں کہا گیا، ہم نے پٹیشن بھی دائر کی .
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہ عمران خان کو ہیں کہ نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.