ایم ایس سول اسپتال کی تمام عالم اسلام کو رمضان کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سول اسپتال حیدرآباد او پی ڈی کے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد علی قائم خانی نے تمام عالم اسلام کوماہ رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ماہ مقدس میں اللہ تعالی کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے، مسلمان اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی کے لیے رمضان کے روزے رکھتے ہیں۔ روزے کا بنیادی مقصد پرہیز گاری اور تقوی ہے۔انہوں نے کہا کہ بالخصوص اس ماہ مبارک میں مریضوں کے ساتھ ہمدردی اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور مریض کی دکھ اور تکلیف کا احساس کرتے ہوئے انہیں تمام مطلوبہ طبی سہولیات کی فراہم کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ماہِ رمضان المبارک کے دوران اللہ تعالی کی خصوصی رحمتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہئے،ماہ رمضان المبارک کا مہینہ نیکیوں کا موسمِ بہار ہوتا ہے۔لہذا ہمیں ماہِ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے گناہوں سے تائب ہو جانا چاہیے۔ڈاکٹر محمد علی قائم خانی نے کہا کہ الحمدللہ آج سول اسپتال حیدرآبادکی او پی ڈی میں مریضوں کو تمام مطلوبہ ادویات فراہم کی جا رہی ہیںاور ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں بھی مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی بھی طرح کا کوئی تعطل نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ او پی ڈی کے تمام ڈاکٹرز اور عملے کو رمضان المبارک کے حوالے سے ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ رمضان المبارک میں مریضوں کے علاج معالجہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کیونکہ مریضوں کا خاص خیال رکھنا اور انہیں تمام مطلوبہ طبی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رمضان المبارک نے کہا کہ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔