ملاقات کی پیشکش نہیں ہوئی، بانی کو ہسپتال کیوں لایا گیا بتایا نہیں جا رہا: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہماری آخری ملاقات 20 دسمبر کو ہوئی تھی اس کے بعد آج تک ہمیں ملاقات کرنے کے لیے نہیں کہا گیا۔ انہوں نے ایکس پر ایک بیان میں عمران خان سے ملاقات کی پیشکش سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کر دی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہم نے پٹیشن بھی دائر کی لیکن ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، مطالبہ کرتے ہیں کہ آج نہیں تو کل ملاقات کروائی جائے۔ انہوں نے کہا ایک خبر آئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہسپتال لایا گیا اور پھر جیل لے گئے۔ پارٹی اور فیملی میں شدید تشویش پائی جارہی ہے، یہ نہیں بتایا جا رہا کہ کس بیماری کی وجہ سے لایا گیا، اس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں ہر منگل کو اڈیالہ جیل جاتا ہوں، اڈیالا اس وقت تک موجود رہتا ہوں جب تک پولیس مجھے آگے جانے سے نہ روک دے، میں ملاقات کا وقت ختم ہونے پر واپس آجاتا ہوں، میں نے گزشتہ روز بھی یہی طریقہ اختیارکیا۔ سوشل میڈیا ایکٹوسٹس، ویلاگرز، یوٹیوبرز اور مین سٹریم میڈیا سے گزارش ہے کہ بانی سے متعلق ملاقاتوں کے بارے میں کوئی بھی خبر سیکرٹری اطلاعات سے تصدیق کے بعد ہی نشر یا شائع کی جائے، مجھے نہ حکومت اور نہ جیل حکام کی طرف سے بانی سے ملاقات کی پیشکش کی گئی، اس لیے کسی کے ساتھ جانے یا نہ جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ملاقات کی پی ٹی آئی نے کہا
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔