حکومت کی عمران خان کو پمز اسپتال لے جانے کی تصدیق ،آنکھوں کا معائنہ کیا گیا تھا، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طبی معائنے کے لیے اسلام آباد کے پمز اسپتال لے جانے کی تصدیق کردی۔ سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے آنکھوں کے طبی ماہرین نے اڈیالہ میں عمران خان کا معائنہ کیا، ماہرین کی سفارش پر انہیں پمز لے جایا گیا جہاں ان کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اور یہ کارروائی 20 منٹ تک تھی۔انہوں نے بتایا کہ معمول کی طبی کارروائی کے بعد عمران خان کو ضروری ہدایات کے ساتھ پھر اڈیالہ منتقل کردیا گیا۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ دوران طبی کارروائی وہ بالکل مستحکم تھے اور عمران خان بالکل صحت مند ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام قیدیوں کو ڈاکٹر تک رسائی دی جاتی ہے اور یہ رولز کے مطابق ہیں لہٰذا عمران خان بالکل صحت مند ہیں۔واضح رہے کہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر عمران خان کو پمز اسپتال لے جانے کی خبریں زیر گردش تھیں جس پر حکومت کی طرف سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی تھی ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عمران خان کو عطا تارڑ
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے کیماڑی کے قریب جھاڑیوں سے ملنے والی 7 سالہ بچی کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں، بچی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے مختلف اعضاء کے نمونے لیب بھجوا دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے بابا بھٹ جزیرے سے اغواء 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزم مقابلے میں ہلاکپولیس کے مطابق بچی کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں گزشتہ روز مارا گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ بچی کی لاش ملنے کے بعد حاصل کی گئی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو دیکھا گیا تھا۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو بورا اٹھائے جیٹی سے آتے اور جاتے دیکھا گیا تھا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اور شخص بھی واقعے میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔