لاہور:

درندہ صفت ملزم نے چار سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد نالے میں پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق قصور کے ڈی  ایچ کیو اسپتال سے لاہور جنرل اسپتال ریفر کی گئی مبینہ جنسی تشدد کا شکار 4 سالہ بچی کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بچی کے علاج کے معاملے میں 9 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق قصور کے تھانہ مصطفیٰ آباد کے علاقے سے 4 سالہ بچی کو زخمی حالت میں گندے نالے سے برآمد کیا گیا۔ افسوسناک واقعے میں بچی کے مخصوص حصوں پر گہرے زخموں کے نشانات پائے گئے۔

ریسکیو کے مطابق ممکنہ طور پر بچی کو زیادتی کے بعد مارنے کی غرض سے نالے میں پھینکا گیا تھا، جہاں سے ریسکیو کیے جانے کے بعد اسے ڈسٹرکٹ بابا بلھے شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں

شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

پولیس کے مطابق ایس ایچ او مصطفیٰ آباد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاوارث بچی کے ورثا کی تلاش کے لیے اشتہارات اور اعلانات کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان قصور پولیس کے مطابق 4 سالہ بچی کو سفاک ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد نالے میں پھینکا۔

ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جب کہ مساجد میں اعلانات کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور کیمروں کو چیک کیا جا رہا ہے۔  ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق لاہور جنرل اسپتال میں زیر علاج بچی کی حالت آپریشن کے بعد خطرے سے باہر ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس کے مطابق سالہ بچی کو نالے میں کے بعد

پڑھیں:

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق