کراچی:

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 9 سی میں کئی روز سے لاپتا خواجہ سرا کی تشدد زدہ لاش اس کے گھر میں نجی کمرے سے  مل گئی۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت محمد حیات عرف لیاقت کے نام سے کی گئی ہے، جو جمعہ کی شام سے لاپتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حیات عرف لیاقت کے گھر والوں اور اس کے ساتھ کام کرنے والے دیگر خواجہ سراؤں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس کی بہت تلاش کی، تاہم اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

منگل کے روز حیات عرف لیاقت کے نجی کمرے کا گیٹ توڑ کر دیکھا گیا تو اندر اس کی لاش موجود تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کا پرس، نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا بھی غائب ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے حیات عرف لیاقت کو قتل کرنے کے بعد اس کے کمرے کے باہر تالا لگا دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جب کہ اس کے ورثا آج واقعے کے حوالے سے مقدمہ درج کرائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حیات عرف لیاقت

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار