عمران خان کومکمل طبی معائنے کیلیے اسپتال منتقل کرنے کامطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر رضوان نیازی اور پی ٹی آئی کراچی کے سینیئر نائب صدر و چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے پارٹی کے سرپرست اعلیٰ عمران خان کی صحت کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر مکمل طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے اور عالمی معیار کی طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ رضوان نیازی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر خاموشی سوالیہ نشان ہے اور قوم سچ جاننا چاہتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ فوری طبی رسائی دی جائے، انسانی ہمدردی کے تقاضے پورے کیے جائیں اور مکمل و شفاف میڈیکل رپورٹ جاری کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر خدانخواستہ کوئی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی اور قوم اپنے قائد کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتا قبول نہیں کرے گی۔منصور احمد شیخ نے کہا کہ عمران خان کو فوری طور پر ذاتی معالجین تک رسائی دی جائے اور صحت پر سیاست بند کی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت ناقابلِ معافی ہوگی کیونکہ عمران خان قومی اثاثہ ہیں اور پوری قوم ان کی صحت کے حوالے سے فکرمند ہے۔دونوں رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ سیاسی انتقام کی روش ترک کرکے فوری اور سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی صحت
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ