فیروزوالا: سسرالیوں نے مبینہ طور بہو کو آگ لگادی، اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
فیروزوالا(نیوزڈیسک) افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں تھانہ فیروز والا کے علاقہ میں سسرالیوں نے ثناء نامی خاتون کو مبینہ طور پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی ۔
فیروزوالا کے علاقہ حیدر روڈ پر مبینہ طور پر ساس سسر نے مبینہ طور پر مٹی کا تیل چھڑک کر بہو کو اگ لگا دی ، ثناء نامی خاتون کی شادی سات ماہ قبل مصطفی نامی شخص سے ہوئی تھی۔ ساس اور سسر آگ لگانے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ اہل محلہ نے خاتون کا شور سن کر اکٹھے ہوئے۔ اہل محلہ نے پولیس اور ریسکیو کو اطلاع دی۔ ریسکیو کے مطابق خاتون کا 70 فیصد جسم جھلس گیا جسے تشویش ناک حالت میں میو ہسپتال لاہورمنتقل کردیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔