برطانوی محکمہ موسمیات کی طرف سے انگرڈ نامی طوفان اگلے ہفتے موسلادھار بارشوں اور تیز آندھیوں کے ساتھ تباہی مچا سکتا ہے۔

پیش گوئی میں وارننگ دی گئی ہے کہ 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوائیں اور موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سنگین مسائل جنم لے سکتے ہیں‘ ریل لائن بند اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی طوفان کی وجہ سے سخت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

1865میں تعمیر ہونیوالے ٹیگن ماؤتھ گرینڈ پیئر کے بڑے حصے گزشتہ روز بارشوں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے سخت متاثر ہوئے ہیں، ٹیگن ماؤتھ کے میئر کونسلر کیٹ ولیمز نے اس پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

باور کیا جا رہا ہے کہ ہفتے کے اختتام تک جنوب مغربی انگلینڈ، ویلز، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے بعض مقامات پر شدید بارشوں ہوں گی جس کے لیے ییلو وارننگ بھی دی گئی ہے۔

سمرسیٹ، ڈیون اور کارن وال اور ساؤتھ ویلز کے زیادہ تر حصے پر محیط علاقوں‘ شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کیلئے بھی مختلف الرٹس اور وارننگ جاری کی گئیں۔

زیادہ تر جنوب مغرب میں تقریباً 20 سے 40 ملی میٹر تک بارش ہونے کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ بعض مقامات پر پچاس ملی میٹر تک شدید بارشوں کی بھی توقع ہے۔

میٹ آفس کی طرف سے سیلابی صورتحال میں مختاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا