سامان بیچنے آنیوالی خواتین نے خاتون کو بے ہوشی کا انجیکشن لگاکر گھر کا صفایا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے 5 جی ایریا میں گھر میں ڈاکوؤں نے خاتون کو بے ہوشی کا انجیکشن لگاکر گھر کا صفایا کردیا۔ واردات دو خواتین سمیت 3 ڈاکوؤں نے کی، واقعہ کا مقدمہ زمان ٹاؤن تھانے میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ مدعیہ خاتون کے مطابق دروازہ کھولا تو ایک خاتون سامان فروخت کرنے آئی تھی، خاتون کو اندر بلایا تو اس نے اپنی بیٹی کو فون کرکے مزید سامان لانے کا کہا۔خاتون کی بیٹی کے ساتھ ایک لڑکا بھی زبردستی اندر آگیا۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ لڑکے نے مجھے اسلحہ دکھاکر بے ہوشی کا انجیکشن لگا دیا، میں نے مزاحمت کی تو لڑکے نے میرا سر دیوار سے مار دیا جس سے میں بے ہوش ہوگئی۔خاتون کے مطابق ملزمان نے تجوری کھول کر 7 لاکھ روپے نکال لیے، ملزمان 15گرام کے دو سونے کے سیٹ، 4 انگوٹھیاں، بریسلٹ اور موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔