جنگ کی صورت میں ایران کا بھر پور ساتھ دیا جائے گا، یمن کی تحریک انصاراللہ کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
یمن کی تحریک انصار اللہ کی سرکاری ویب سائٹ نے "عنقریب ہی" کے عنوان سے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو وہ امریکہ کے تجارتی اور فوجی جہازوں کو ڈبو دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی تحریک انصاراللہ نے دھمکی آمیز موقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جنگ کی صورت میں ایران کا بھر پور ساتھ دیا جائے گا۔ یمن کی تحریک انصار اللہ کی سرکاری ویب سائٹ نے " عنقریب ہی " کے عنوان سے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو وہ امریکہ کے تجارتی اور فوجی جہازوں کو ڈبو دیں گے۔شہاب نیوز ایجنسی کی جاری کردہ اس ویڈیو میں یمن کی تحریک انصار اللہ نے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے تجارتی بحری جہازوں پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے امکان کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ ویڈیو میں پچھلے حملوں کی تصاویر دکھائی گئی ہیں اور خبردار کیا گیا ہے کہ اگر حالات مزید خراب ہوئے تو ان کے جہازوں کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی شروع کر دیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یمن کی تحریک
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :