وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے تحفظ کے لیے وزیرداخلہ محسن نقوی نے اہم اقدام کر لیا گیا ہے۔

محسن نقوی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اگر کوئی اوورسیز پاکستانی قبضہ یا غیر قانونی تصرف کی شکایت درج کرواتا ہے تو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد 7 دن کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیرداخلہ محسن نقوی کا ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس میں جدید ترین مانیٹرنگ نظام کا افتتاح

انہوں نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق کسی کو بھی کسی کی جائز ملکیت پر ناجائز قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

For Overseas Pakistanis
If you report any qabza/illegal occupation, the DC Islamabad is bound to decide within 7 days.

Your property rights will be protected, no one will be allowed to take what is lawfully yours.

Your investments in ICT are welcome and valued. We will provide a…

— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) January 27, 2026

وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے اور اسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ حکومت سرمایہ کار دوست اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں کے تحفظ کے لیے تیز، شفاف اور مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اوورسیز پاکستانی محسن نقوی وزیر داخلہ

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اوورسیز پاکستانی محسن نقوی وزیر داخلہ اسلام آباد محسن نقوی کے لیے

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی