راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر خرم مرزا کا کہنا ہے کہ جو بیماری عمران خان  کی آنکھ کے حوالے سے بتائی جارہی ہے اس کا علاج جیل کے اندر ممکن نہیں اس کے لیے باقاعدہ آپریشن تھیٹر لے جانا ضروری ہوتا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر شوکت خانم کے ڈاکٹر عاصم یوسف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان کی آنکھ کے علاج کے امکانات پر بات کی۔ ڈاکٹر خرم مرزا لاہور کے حمید لطیف ہسپتال کے آئی سپیشلسٹ ہیں۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ وہ معائنے کیلئے پورا سامان لے کر آئے ہیں لیکن جو آلات وہ لائے ہیں ان کے ذریعے مکمل علاج نہیں ہوسکتا۔ اس کیلئے بڑی مشینوں کی ضرورت پڑے گی جو کہ ہڈپتال میں ہی ممکن ہوسکتی ہیں۔

تاریخ میں پہلی بار قرضہ مدت سے پہلے واپس کرنا شروع کردیا، مشیروزیرخزانہ

انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود تو معائنہ نہیں کیا لیکن جو معلومات ملی ہیں اس کے مطابق عمران خان کو سی آر وی او کی بیماری ہے۔ اس کیلئے سرجری کی ضرورت نہیں پڑتی البتہ نگرانی اور انجیکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈاکٹر خرم مرزا نے واضح کیا کہ اس بیماری میں عام طور پر تین انجیکشن لگتے ہیں لیکن بیماری کی نوعیت کے اعتبار سے اس سے زیادہ انجیکشنز بھی لگانے پڑجاتے ہیں۔ انجیکشن لگانے کے بعد بھی مریض کو مسلسل زیر نگرانی رکھنا پڑتا ہے جس میں دو سے تین سال کا عرصہ لگ جاتا ہے۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ڈاکٹر خرم مرزا انہوں نے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق