عمران خان کو خفیہ طور پر پمز اسپتال لایا گیا اور ان کی آنکھ کی سرجری کی گئی، سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے دعوی کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنیادی انسانی حقوق نہیں دیے جا رہے، انہیں ہفتے کی شام خفیہ طور پر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لایا گیا اور ان کی آنکھ کی سرجری کی گئی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا عمران خان کی صحت سے متعلق حکومتی حلقے 5 دن تک جھوٹ بولتے رہے، کل حکومت نے تسلیم کیا تو ہم اڈیالہ جیل گئے، کل ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اور آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر خرم اڈیالہ جیل آئے۔

سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی سرجری کی گئی، لیکن عمران خان کے خاندان کو نہیں بتایا گیا کہ ان کو کس وجہ سے اسپتال لے جایا گیا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی کے پی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا آپریشن ہوا اور ہم سے چھپایا گیا، ان کو اسپتال لے جایا گیا اور وقت بھی صحیح نہیں بتایا گیا۔سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جب بیماری لاحق ہوئی تو جیل میں اس کا معائنہ ہوا ہوگا، اس معائنے کا فیملی اور وکلا کو نہیں بتایا گیا۔ پانچ دن حکومت اس کی نفی کرتی رہی۔انہوں نے کہا کہ ہم کل بھی اڈیالہ کے باہر بیٹھے رہے، ہم چیف جسٹس سے ملنے آئے تھے لیکن رجسٹرار سے ملاقات ہوئی ہے، جب تک اندر سے کوئی جواب نہیں آتا ہم یہیں بیٹھے ہیں۔وزیراعلی کے پی کا کہنا تھا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی، ہمارے پاس اور آپشنز بھی موجود ہیں۔

سہیل آفریدی سے سوال کیا گیا کہ اسلام آباد کی مقام عدالت نے آپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، کیا آپ کو مل گئے ہیں؟سہیل آفریدی نے جواب دیا کہ مجھے تو نہیں پتہ کون سے وارنٹ اور کس کیس میں ہیں۔صحافی نے مزید سوال کیا کہ اگر آپ کو یہاں سے گرفتار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو کیا کریں گے؟ سہیل آفریدی نے جواب دیا کہ میں تو چاہتا ہوں یہ مجھے گرفتار کریں، میں تیار ہوں، کوئی مجھے گرفتار کرنے آئے۔سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو پمز اسپتال لایا گیا اور ان کی اسپتال میں سرجری کی گئی، پانچ دن حکومت اس کو جھٹلاتی رہی۔ قانون یہ کہتا ہے اگر کسی قیدی کو اسپتال لے کر جایا جائے تو اس کے اہلخانہ کو مطلع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کل سہیل آفریدی سمیت دیگر رفقا جیل کے باہر گئے، سہیل آفریدی کا نام ملاقاتیوں کی لسٹ میں تھا لیکن انہیں ملنے نہیں دیا گیا۔ ہم چیف جسٹس یحیی آفریدی سے ملنے کیلئے گئے، چیف جسٹس نہیں ملے تو رجسٹرار سپریم کورٹ صاحب سے ملاقات ہوئی اور رجسٹرار کے بعد اٹارنی جنرل سے ملاقات ہوئی، دونوں صاحبان کو ہم نے بانی پی ٹی آئی کی صورتحال کے حوالے سے مطلع کیا ہے۔ ہم یہاں بیٹھیں گے اپنا حق لے کر جائیں گے۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم چیف جسٹس یحیی آفریدی سے درخواست کرتے ہیں آپ انصاف کے سسٹم کے والد ہیں، ریٹینا رپچر کا پمز میں کوئی ماہر ہے ہی نہیں اور اسکا پروسیجر ڈھائی گھنٹے کا ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی ہماری ریڈ لائن ہے لیکن فیملی اور دوستوں کو ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیڈرل گورنمنٹ ہاوسنگ ایمپلائز کا شاہ اللہ دتہ میں پائپ لائن کیلئے کئے گئے ایوارڈ میں شامل مکانات کیخلاف آپریشن کا فیصلہ فیڈرل گورنمنٹ ہاوسنگ ایمپلائز کا شاہ اللہ دتہ میں پائپ لائن کیلئے کئے گئے ایوارڈ میں شامل مکانات کیخلاف آپریشن کا فیصلہ پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے باہر دھرنا، سلمان اکرم راجا کی چیف جسٹس سے ملاقات شوہر حق مہر میں لکھی گئی رقم کی ادائیگی کا پابند ہے، چیف جسٹس آئی سی سی آئی میں سینئر سفارتکاروں اور کمرشل قونصلرزکی گول میز کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد میں مین ہولز کورز لگانے، فٹ پاتھوں کی مرمت اور کرب سٹونز کی بحالی کی وسیع مہم کا آغاز رمضان نگہبان پیکج کے تحت خصوصی بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مقرر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی آنکھ کی سرجری کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا سہیل آفریدی کا کہنا تھا سپریم کورٹ سے ملاقات نے کہا کہ چیف جسٹس کے باہر

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق