بانی کا علاج ؛ وزیر اعلیٰ کے پی کے سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کا سپریم کورٹ کے باہر دھرنا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
سٹی 42: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے دیگر مرکزی رہنماؤں سمیت سپریم کورٹ میں دھرنا دیدیا ہے، ان کی سپریم کورٹ کے رجسٹرار سے ملاقات ہوئی، یہ ملاقات 10 منٹ جاری رہی تاہم ان کا اصرار ہے کہ وہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی طرف سے جواب ملنے تک یہیں بیٹھے رہیں گے۔
دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ سے چلے گئے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جب بیماری لاحق ہوئی تو جیل میں اس کا معائنہ ہوا ہوگا تاہم اس معائنے کا فیملی اور وکلا کو نہیں بتایا گیا ، بات اڈیالہ سے پمز تک پہنچ گئی لیکن اہل خانہ کو نہیں بتایا گیا۔ اور حکومت 5 دن اس چیک اپ سے انکاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی تشویش ہے کہ پمز ہسپتال میں کوئی ریٹینا سپیشلٹ ہے ہی نہیں۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ کل بھی اڈیالہ کے باہر بیٹھے رہے، اب چیف جسٹس سے ملنے آئے تھے رجسٹرار سے ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک اندر سے کوئی جواب نہیں آتا ہم یہیں بیٹھے ہیں۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ سمیت سپریم کورٹ کے رجسٹرار سے ملاقات کی اور بانی پی ٹی آئی کی صحت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
ہزارہ ایکسپریس کی 2بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے بانی کے آنکھ کے آپریشن کو چھپایا اور ملاقات کی اجازت نہیں دی جبکہ ذاتی معالج اور وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو بھی بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی، رجسٹرار اور اٹارنی جنرل نے ڈاکٹر کو ملاقات کے لیے بھیجنے کی یقین دہانی کرائی۔ سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں، انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے بانی کے آنکھ کے آپریشن کو چھپایا اور کل ملاقات کی اجازت نہیں دی۔
بلوچستان میں زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس
سلمان اکرم راجہ کے مطابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو بھی بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، حکومت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ اہلخانہ سے اجازت کے بغیر بانی کا آپریشن غیر قانونی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات نہیں ہوسکی، تاہم رجسٹرار کے سامنے اپنے تحفظات رکھے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اٹارنی جنرل کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا گیا، اور اٹارنی جنرل و رجسٹرار نے ذاتی ڈاکٹر کو بانی سے ملاقات کے لیے بھیجنے کی یقین دہانی کرائی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کیے بغیر سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے
عالمی منڈی میں سونا سستا، خام تیل مہنگا ہوگیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ملاقات کی اجازت نہیں دی سلمان اکرم راجہ بانی پی ٹی آئی چیف جسٹس یحیی سپریم کورٹ کے سے ملاقات کی سہیل آفریدی وزیر اعلی انہوں نے کو بھی کہا کہ
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔