وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے بانی پی ٹی آئی کو اسپتال لے جانے کی خبر کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ اس معاملے پر سنسنی پھیلانے کے بجائے انتظار کیا جائے، حکومت تصدیق یا تردید کرے گی۔

’مرد بہت مظلوم ہیں‘ طلال چوہدی کے جملے پر ایوان میں قہقہے لگ گئے

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کے مردوں کے مظلومیت سے متعلقہ تبصرے پر قہقہے لگ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ خبر درست ثابت ہوگئی تو یہ اس بات کی تصدیق ہوگی کہ بانی پی ٹی آئی کو صحت کی جو بھی سہولتیں دینی ہیں وہ دی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور زندگی کے حوالے سے افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، انہیں باقی تمام قیدیوں سے زیادہ اور بہتر سہولیات دی جارہی ہیں۔

طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس اڈیالہ جیل کے باہر تھیٹر لگانے کے سوا کوئی کام نہیں رہ گیا۔ نہیں لگتا کہ جیل حکام ملاقات کی اجازت دیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش