بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبریں تشویش کا باعث، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کی صحت کے بارے میں جاری خبریں اہل خانہ کے لیے تشویش کا باعث ہیں، خاص طور پر اگر علاج کسی سرکاری اسپتال میں ہو رہا ہے تو یہ پہلو مزید تشویش پیدا کرتا ہے۔
مقامی میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے بتایا کہ اہل خانہ کو بانی کی صحت میں کسی بھی پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آخری ملاقات عظمیٰ خان سے ہوئی تھی، اور اس کے بعد سے اب تک ان کی کوئی تازہ اطلاع نہیں ملی۔
علیمہ خان نے یاد دلایا کہ اس سے پہلے بھی بانی کو جیل سے باہر منتقل کرنے کی خبریں آئی تھیں، لیکن ماضی میں جب اہل خانہ نے وضاحت طلب کی تو بانی نے خود ان خبروں کی تردید کی اور کہا کہ یہ محض افواہیں ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علیمہ خان
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔
مزید :