بانی پی ٹی آئی کے خلاف لانگ مارچ کے دو کیسز داخلِ دفتر کر دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف کے خلاف لانگ مارچ کے سلسلے میں درج دو مقدمات داخلِ دفتر کر دیے گئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر ندیم نے کیسز کی سماعت کی، جبکہ بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ 2022 کے کیسز ہیں جن میں متعدد ملزمان بری ہو چکے ہیں، اور ان کی بریت کی درخواست پچھلے دو سال سے زیرِ سماعت ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش نہ کیا جائے اور کیسز کی سماعت کل تک ملتوی کی جائے تاکہ وہ بریت کی درخواست پر دلائل دے سکیں۔
سردار مصروف نے مزید کہا کہ قانونی طور پر عدالت کیسز کو داخلِ دفتر بھی کر سکتی ہے۔ عدالت نے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں کیسز کو داخلِ دفتر کر دیا۔
واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کوہسار میں یہ دو مقدمات درج ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔