عمران خان کو 25فروری کو اسپتال منتقل کیا جائے گا، وزیرِ مملکت طارق فضل چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کی جیل سے اسپتال منتقلی کی تصدیق کردی ہے تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کی اسپتال منتقلی صرف انجکشن لگانے کی حد تک ہوگی۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کے معائنے سے متعلق نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
صحافی زاہد فاروق ملک نے جمعے کے روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وزیرِ مملکت طارق فضل چوہدری نے عمران خان کو 25 فروری کو اسپتال منتقل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔صحافی کی جانب سے عمران خان کے علاج سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پہلا انجیکشن 25 جنوری کو لگا تھا، مزید دو انجیکشن ابھی لگنے باقی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسرے انجیکشن کے حوالے سے مجوزہ تاریخ 25 فروری ہے جس کے ٹھیک ایک ماہ بعد انہیں تیسرا انجیکشن لگایا جائے گا اور یہ علاج اسلام آباد اور راولپنڈی میں دستیاب بہترین اسپتال میں کیا جائے گا۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ انجیکشن اسی اسپتال میں لگائے جاسکتے ہیں جہاں ٹرشری کیئر کی سہولت موجود ہو، لہذا انہیں صرف انجیکشن لگانے کی حد تک اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر 28.

9 فیصد ہوگئی، اعداد و شمار جاری پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر 28.9 فیصد ہوگئی، اعداد و شمار جاری ایتھوپین سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا کی ترکمانستان کے سفیر سے ملاقاتِ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیپیٹل ہسپتال کا علی بابا میڈیکل اے آئی کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط، کیپیٹل ہسپتال میں اے آئی پر مبنی ریڈیولاجی اسکریننگ متعارف محمد عارف کیلیفورنیا گورنر کے الیکشن میں مرکزی ڈیموکریٹک امیدوار کے طور پر سامنے آئے اسلام آباد: تاجکستان کے سفیر اور پاکستان کے وزارتِ تجارت کے خصوصی سیکریٹری کی اہم ملاقات سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: طارق فضل چوہدری اسپتال منتقل عمران خان کو کیا جائے گا

پڑھیں:

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرا دی گئی.

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 50 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کی صحت سے متعلق بات چیت کی۔

دریں اثنا عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی، بانی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا بھی دیا، راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کے پی ممبران اسمبلی اور کارکن موجود رہے۔

متعلقہ مضامین

  • معاون خصوصی / وزیر مملکت نے اپنی وزارت میں پندرہ لاکھ کے مساج کا بل جمع کروادیا
  • عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے